اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سے ملاقات میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے امریکی اسرائیلی ایجنٹوں کے حملوں کا ہدف بھی ہم ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس ہو یا ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم اسلامی مشترکات کی بات کی جاتی ہے، انہیں جاری رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ مولانا راجہ ناصر عباس کا سیاسی تحرک قابل تعریف ہے، ان کے مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم اور اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور سرپرست حوزہ علمیہ جامعة المنتظر حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ان کی ڈی ایچ اے رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا مریدحسین نقوی،مولانا غلام باقر گھلو، مولانا غلام شبیر نجفی بھی ہمراہ تھے، جبکہ ملاقات میں معروف شاعر ادیب اور کالم نگار پروفیسر تنویر حیدر نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عالمی اور ملی صورتحال، ایران پر امریکی دباو، ملی تنظیموں اور مدارس دینیہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق پایا گیا کہ ملت جعفریہ میں عالمی اور قومی سطح پر مضبوط اتحاد موجود ہے، قابل اطمینان ہے کہ تمام تنظیمیں ایک قیادت کے پیچھے ملی معاملات میں اپنا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں، ملت جعفریہ کے خلاف جب بھی کسی غیرآئینی اقدام کی کوشش کی گئی اسے کامیابی کے ساتھ پسپا کیا گیا، البتہ تشویش کا اظہار کیا گیا کہ عزاداری کے مسائل حکومت کی غیر آئینی پالیسیوں کے باعث موجود ہیں، جن کے حل کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن قومی شعور موجود ہے کہ جتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں دیں گے، عزاداری سید الشہداء پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ملاقات میں مولانا صفدر حسین نجفی، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے حوالے سے درخشندہ یادوں کو تازہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ان شخصیات نے ملت جعفریہ کے تحفظ کے لیے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سید منیر حسین گیلانی نے بزرگ عالم دین حافظ ریاض حسین نجفی کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطبات جمعہ میں قرآن مجید کو موضوع قرار دینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں مدارس دینیہ نے ترقی کی ہے، محسن ملت مولانا صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں ملک بھر میں مدارس کا جو جال بچھایا گیا، اس میں اضافہ ہونا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس عزا اور محافل میں روایتی انداز کی بجائے، اب منبر حسینی پر علماء کی اکثریت تعلیمات مکتب اہل بیت پیش کرنے والی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں نظام قیادت کی چھتری تلے ملت جعفریہ نے اپنے حقوق کا تحفظ کیا، جس کا تسلسل مولانا سید محمد دہلوی، مفتی جعفر حسین، شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی شکل میں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام قائدین نے اپنے دور کے تقاضوں کے مطابق بہترین قیادت کی اور ملت جعفریہ سرفراز ہوئی۔ شہید الحینی کے بعد علامہ ساجد علی نقوی ملت جعفریہ پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں متحرک کردار ادا کئے بغیر ملی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جا سکتا۔ علامہ شہید عارف الحسینی نے انتخابی سیاست میں آنے کا فیصلہ 1987ء میں کیا، وہ پلیٹ فارم آج اسلامی تحریک پاکستان کی شکل میں موجود ہے۔

علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اطمینان کا اظہار کیا کہ اتحاد ملت جعفریہ موجود ہے۔ ماضی میں کچھ نوجوانوں کو بہکایا گیا لیکن ایک تکفیری سرغنے کے قتل کیس میں علامہ سید ساجد علی نقوی کو گرفتار کیا گیا تو قوم اور علماء کو اندازہ ہوا کہ دشمنان اہل بیت اور تکفیریوں کا ہدف صرف قائد ملت جعفریہ ہیں، جنہیں وہ مختلف مسائل میں الجھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا دو سال پہلے شیعہ حقوق کو سلب کرنے کے لئے ایک متنازع بل قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہو چکا تھا مگر شیخ محسن علی نجفی رحمتہ اللہ علیہ کی تشویق، علامہ ساجد نقوی کی دعوت اور ہماری تائید سے ملک بھر سے علماء و ذاکرین اسلام آباد پہنچے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کے صرف اعلان نے ہی اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی اور متنازع بل واپس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، ہم تمام مکاتب فکر کے نظریات کا احترام کرتے ہیں، کسی پر اپنی رائے مسلط نہیں کرتے مگر شیعہ عقائد سے بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ایران اور شیعہ ہی اسلام کے محافظ بن کر مسلمانوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسی وجہ سے امریکی اسرائیلی ایجنٹوں کے حملوں کا ہدف بھی ہم ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس ہو یا ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم اسلامی مشترکات کی بات کی جاتی ہے، انہیں جاری رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ مولانا راجہ ناصر عباس کا سیاسی تحرک قابل تعریف ہے، ان کے مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ ساجد علی نقوی انہوں نے کہا ملت جعفریہ ملاقات میں حسین نجفی نے کہا کہ موجود ہے کہ اتحاد کیا گیا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت