عوام کی سہولت کیلئے اربوں روپے لگائے جا رہے: ترقیاتی منصوبوں کا معیار یکساں ہونا ضروری، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کا حکم دیا گیا ہے اور ہدایت کی کہ اوور ہیڈ برجز کے نیچے صفائی، گرین بیلٹ اور پلے ایریاز بنایا جائے۔ اوور ہیڈ برج اور انڈرپاسز کی سجاوٹ کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر پراجیکٹ کی جیو ٹیگنگ کی ہدایت کی اورپنجاب کے ہائی ویز پرمسافروں کی سہولت کیلئے '' واش رومز'' کا پلان طلب کرلیا۔ ہر سیوریج اور ڈرینج پراجیکٹ کیلئے کھدائی کے بعد روڈز کی تعمیر و بحالی مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانٹیرنگ کیلئے ہرڈی سی آفس میں کنٹرول روم اور مینجمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ڈی پی فیز ون کے پراجیکٹس میں شفافیت سے 28کروڑ روپے کے فنڈز کی بچت کی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا پہلا فیز کامیابی سے مکمل کرلیا اور دوسرے فیز پر کام جاری ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 7شہروں میں 23 ارب 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی پراجیکٹ جاری کیے۔ سرگودھا، ڈی جی خان، گجرات، جھنگ میں سیوریج، ڈسپوزل، ڈرینج، واٹرسٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔ جہلم، حافظ آباد اور اوکاڑہ میں ٹرنک سیوریج، نئے ڈسپوزل اور بارشی پانی کے نکاس کیلئے ڈرینج بنیں گے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت سیوریج اور ڈرینج سسٹم کیلئے 526 مشینری یونٹ مہیا کیے جائیں گے۔ فیز ٹو میں 8 شہروں میں سیوریج، ڈرینج اور واٹر ٹینک اور دیگر ترقیاتی پراجیکٹ مکمل ہوں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ گلی محلو ں میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے کھودے گئے گڑھوں کو ارد گرد تار لگا کر کور کیا جائے۔ ہر روڈ پر مین ہول کا لیول ایک ملی میٹر بھی بلند نہیں ہونا چاہیے تاکہ لوگ ٹھوکر لگنے سے نہ گریں۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا معیار یکساں ہونا ضروری ہے۔ فٹ پاتھ اور روڈز کے اطراف میں یکساں طرز اور کلر کی ٹائلیں لگائی جائیں۔ ہر شہر میں گرین بیلٹ اور گرین سپیس بنائی جائے۔ عوام کی سہولت کیلئے اربوں روپے لگائے جار ہے ہیں۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت ایک ہی یوٹیلٹی کوریڈور بنایا جائے تاکہ پورا محلہ نہ کھودنا پڑے۔ بجلی کے پول سڑک کے اطراف بالکل آخر میں لگائے جائیں۔ بیوٹیفکیشن کے بعد بجلی کے تار اور دیگر وائر منظم انداز سے لگائی جائیں، بے ہنگم تاریں نہیں نظر آنی چاہئیں۔ تحصیلوں میں بھی سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں۔ پلاسٹک نما میٹریل کے یکساں بنے ہوئے نئے مین ہول کور لارہے ہیں۔ فٹ پاتھ کی سائیڈ پر رنگ کرنے کی بجائے پیلے اور کالے پتھر لگائے جائے۔ جبکہ مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دھند کے دوران شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیوکرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھند میں سفر کے دوران احتیاط برتیں اور گاڑی کی سپیڈ کم رکھیں۔ حادثات سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے اپنی قیمتی جان کی حفاظت یقینی بنائیں۔ احتیاط کرکے لیٹ پہنچنا کبھی نہ پہنچنے سے بہتر ہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے کراچی گل پلازہ سانحہ میں شہادتوں پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لاپتہ افراد کی بخریت بازیابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ آتشزدگی میں شہید افراد کے اہل خانہ کا دکھ ناقابل بیان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت پنجاب ڈویلپمنٹ مریم نواز نے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔