پاکستان پُرامن اور مستحکم ایران کا خواہاں، قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران میں مظاہروں کے دوران عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ظلم و جبر اور نفرت انگیز بیانیہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پُرامن اور مستحکم ایران کا خواہاں، قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان ایران میں جاری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران کے مسائل کے پُرامن حل کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پُرامن اور مستحکم ایران پورے خطے کے مفاد میں ہے اور امید ہے کہ ایران جلد اپنے موجودہ بحران پر قابو پا لے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں ایران، مشرق وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایران میں مظاہروں کے دوران عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ظلم و جبر اور نفرت انگیز بیانیہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی اور تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت بحرین کے دورے پر ہیں، جہاں ان کی بحرینی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان کا موقف پیش کیا اور صومالی لینڈ سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا، اجلاس میں وزیر خارجہ نے اسرائیل کی سیاسی جارحیت کی بھی سخت مذمت کی اور واضح کیا کہ صومالیہ کی خودمختاری پر کسی قسم کا حملہ قابل قبول نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ امیگرنٹس پالیسی کے حوالے سے پاکستان امریکا کیساتھ رابطے میں ہے، جبکہ امریکا اپنی ویزا پالیسی پر نظرثانی کر رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کردار ادا کرتا رہے گا ترجمان دفتر خارجہ نے نے کہا کہ کے دوران امن اور
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم