جدہ: آفتاب کھوکھر کی تین دہائیوں پر محیط شاندار سفارتی خدمات کا باب WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2026 سب نیوز

جدہ /خالد نواز چیمہ/آفتاب کھوکھر: پاکستان کے ممتاز سفارتکار، تین دہائیوں پر محیط شاندار سفارتی خدمات کا درخشاں باب
پاکستان کے سینئر، کہنہ مشق اور باوقار سفارتکار آفتاب احمد کھوکھر کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک پاکستان کی خارجہ پالیسی، سفارتی وقار اور اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے گراں قدر اور مثالی خدمات انجام دیں۔


آفتاب کھوکھر نے سفیرِ پاکستان برائے آسٹریا اور سفیرِ پاکستان برائے لبنان کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔ ان مناصب پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کیا بلکہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے نئے امکانات بھی پیدا کیے۔ ان کے دورِ سفارت میں پاکستان کا مثبت، متوازن اور ذمہ دار تشخص عالمی برادری میں مؤثر انداز سے اجاگر ہوا۔


اس سے قبل وہ قونصل جنرل آف پاکستان، جدہ جیسے انتہائی اہم اور حساس عہدے پر بھی فائز رہے۔ جدہ میں بطور قونصل جنرل ان کا دور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک سنہری مثال کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے فوری اور عملی حل، قونصلر خدمات میں شفافیت، سہولت اور جدیدیت کے فروغ کے لیے نمایاں اور دیرپا اقدامات کیے۔
حج و عمرہ سیزن کے دوران پاکستانی عازمین کے لیے مؤثر انتظامات، لیبر مسائل کے حل کے لیے سعودی حکام سے فعال رابطہ، اور کمیونٹی کے ساتھ براہِ راست اور کھلا رابطہ ان کی نمایاں پہچان رہا۔ انہوں نے قونصلیٹ آفس میں ایجنٹ مافیا، سفارش کلچر اور غیر ضروری رکاوٹوں کا خاتمہ کیا، جس سے عام پاکستانی کو براہِ راست افسران تک رسائی ممکن ہوئی۔


پاکستان انٹرنیشنل اسکولوں میں سیاسی مداخلت کے خاتمے اور تعلیمی ماحول کے استحکام کے لیے بھی ان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کا قونصلیٹ آفس ہمہ وقت عوام کے لیے کھلا رہتا تھا، جہاں عام آدمی بلا خوف و جھجھک اپنی شکایات اور مسائل پیش کر سکتا تھا۔


آفتاب کھوکھر کی سفارتی شخصیت کا نمایاں پہلو ان کی بردباری، معاملہ فہمی، پیشہ ورانہ دیانت اور قومی مفاد پر غیر متزلزل یقین ہے۔ چاہے مشکل سیاسی حالات ہوں یا کمیونٹی سے متعلق حساس معاملات، انہوں نے ہمیشہ تدبر، حکمت اور وقار کے ساتھ پاکستان کے مؤقف کا دفاع کیا۔


اس وقت وہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے ہیڈکوارٹر میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جدہ میں مقیم پاکستانی آج بھی ان کی بطور قونصل جنرل شاندار کارکردگی کو قدر و احترام سے یاد کرتے ہیں۔
سفارتی حلقوں اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے نزدیک آفتاب کھوکھر ایک ایسے سفارتکار کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے محض ریاست کی نمائندگی ہی نہیں کی بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے دلوں میں پاکستان کی آواز بن کر خدمات انجام دیں۔ ان کی سفارتی خدمات نئی نسل کے سفارتکاروں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کا نام پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ہمیشہ احترام سے لیا جاتا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخوشگوار سفر، محفوظ زندگی: ڈی پی او مری نے برفباری کے دوران دم گھٹنے کے خطرے سے بچنے کے لیے ‘لائف سیونگ’ الرٹ جاری کر دیا خوشگوار سفر، محفوظ زندگی: ڈی پی او مری نے برفباری کے دوران دم گھٹنے کے خطرے سے بچنے کے لیے ‘لائف سیونگ’ الرٹ جاری.

.. اسلام آباد گیس دھماکہ، وفاقی وزیر سردار یوسف کا متاثرین کے لئے امداد کا اعلان پاکستان-یو اے ای تعلقات: مصباح کھر کی سفیر سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تجارت پر زور لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس شروع ٹرمپ ایران پر مختصر مگر فیصلہ کن حملہ کرنا چاہتے ہیں: امریکی میڈیا کا انتباہ پاکستان نے یمن بحران کے حل کیلئے فوری اور متحدہ عالمی کوششیں ناگزیر قرار دیدیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سفارتی خدمات آفتاب کھوکھر تین دہائیوں

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار