بابا وانگا کی اسمارٹ فونز سے متعلق دہائیوں پرانی پیش گوئی نے حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا بھر میں اپنی حیرت انگیز اور اکثر درست ثابت ہونے والی پیش گوئیوں کے باعث مشہور بابا وانگا کی ایک پیش گوئی آج کے ڈیجیٹل دور میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا نے دہائیوں قبل یہ عندیہ دیا تھا کہ مستقبل میں انسان روزمرہ زندگی کے بیشتر معاملات کے لیے چھوٹے الیکٹرانک آلات پر انحصار کرنے لگیں گے، جو نہ صرف سہولت فراہم کریں گے بلکہ انسانی تعلقات کی نوعیت کو بھی بدل ڈالیں گے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بابا وانگا کی اس پیش گوئی کو اس وقت زیادہ اہمیت نہیں دی گئی، تاہم آج کے دور میں اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی بڑھتی ہوئی موجودگی اس بات کا واضح ثبوت بن چکی ہے۔ بچے ہوں یا بزرگ، ہر عمر کے افراد ان آلات کے ذریعے نہ صرف کام کرتے ہیں بلکہ تفریح، تعلیم اور سماجی روابط کے لیے بھی انہی پر انحصار کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے بلاشبہ معیارِ زندگی کو بہتر بنایا ہے، تاہم بابا وانگا نے اس کے منفی پہلو کی بھی نشاندہی کی تھی۔ انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ جیسے جیسے انسان ٹیکنالوجی کے قریب ہوتا جائے گا، ویسے ویسے حقیقی انسانی تعلقات سے دوری بڑھتی چلی جائے گی، جس کے اثرات ذہنی صحت پر مرتب ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج یہ خدشات درست ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسکرین ٹائم میں بے تحاشا اضافے کے باعث افراد میں تنہائی، بے چینی اور توجہ کی کمی جیسے مسائل عام ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں میں اسمارٹ فونز کی لت ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے، جو مستقبل میں بڑے سماجی چیلنجز کو جنم دے سکتی ہے۔
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی ایک تحقیق کے مطابق بڑی تعداد میں بچے سونے سے قبل بستر میں اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، جس سے نہ صرف نیند متاثر ہوتی ہے بلکہ ذہنی اور جسمانی نشوونما پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکرین کے حد سے زیادہ استعمال کو ڈپریشن، بے چینی اور سماجی تنہائی جیسے مسائل سے جوڑا جا رہا ہے۔
بابا وانگا کو تاریخ میں اس لیے بھی یاد رکھا جاتا ہے کہ ان کی کئی پیش گوئیاں وقت گزرنے کے ساتھ درست ثابت ہوئیں، جن میں دوسری جنگ عظیم، 11 ستمبر کے واقعات اور 2004 کے سونامی جیسے بڑے عالمی حادثات شامل ہیں۔
آج ٹیکنالوجی کے حوالے سے ان کی بصیرت کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جس نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بابا وانگا کے مطابق پیش گوئی
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :