WE News:
2026-07-24@00:41:35 GMT

ایئر فورس ون کی ہنگامی واپسی، صدر ٹرمپ محفوط رہے

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے والا خصوصی طیارہ ایئر فورس ون منگل کی شب فنی خرابی کے باعث اپنی پرواز مکمل نہ کر سکا اور واپس امریکا لوٹ آیا۔

حکام کے مطابق طیارے میں برقی نظام سے متعلق ایک معمولی مسئلہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر طیارے کو واپس جوائنٹ بیس اینڈریوز، میری لینڈ لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر ٹرمپ منگل کی رات 9 بج کر 34 منٹ پر ایئر فورس ون میں سوار ہوئے تھے اور طیارہ کچھ ہی دیر بعد زیورخ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا تھا۔

صدر ٹرمپ کو بدھ کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرنا تھا، تاہم پرواز کے دوران فنی خرابی کی نشاندہی کے بعد طیارے کو واپس موڑ دیا گیا۔

Trump’s Air Force One Returns To Base After Minor Electrical Issue: White House pic.

twitter.com/0KfhT4oVxi

— Chendur.Vengat (@coolvnkt) January 21, 2026

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹیک آف کے بعد عملے نے طیارے میں ایک معمولی برقی خرابی محسوس کی، جس کے پیش نظر مکمل احتیاط برتتے ہوئے طیارے کو جوائنٹ بیس اینڈریوز واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ متبادل طیارے میں سوار ہو کر اپنے طے شدہ سفر کو جاری رکھیں گے۔

AIR FORCE 1 GROUNDED AFTER ELECTRICAL ISSUE — President #TRUMP and team will board a different aircraft and continue on to #Switzerland — #DAVOS DESTINATION STILL ON pic.twitter.com/E8SArVUZaQ

— CRITICAL (@CRITICISM123) January 21, 2026

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق ایئر فورس ون رات 11 بج کر 7 منٹ پر جوائنٹ بیس اینڈریوز پر بحفاظت لینڈ کر گیا، جبکہ رن وے پر 2 متبادل طیارے پہلے سے موجود تھے۔

پرواز میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ وزیر خارجہ مارکو روبیو، پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ، نائب چیف آف اسٹاف برائے پالیسی اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے مشیر اسٹیفن ملر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی سوار تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جوائنٹ بیس اینڈریوز ڈیووس زیورخ ایئرپورٹ صدر ٹرمپ ورلڈ اکنامک فورم

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جوائنٹ بیس اینڈریوز ڈیووس زیورخ ایئرپورٹ ورلڈ اکنامک فورم جوائنٹ بیس اینڈریوز ایئر فورس ون

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل