ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کی اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد واپس لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کو سوئٹزرلینڈ کے لیے اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی واپس لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون کو بجلی کے ایک چھوٹے مسئلے کے سبب واشنگٹن واپس لوٹنا پڑا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر کے طیارے کی واشنگٹن ڈی سی واپسی کا فیصلہ معمولی مسئلے کے باعث ہوا، صدر ایک اور طیارے میں اپنا سفر جاری رکھ رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر کے ساتھ سفر کرنے والے وائٹ ہاؤس کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ طیارہ کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد ایئر فورس ون کے پریس کیبن کی لائٹس کچھ لمحوں کے لیے بند ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ طیارے کے عملے کی جانب سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی گئی اور پھر طیارہ واپس لینڈ کرگیا۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکی صدر کے لیے ایئر فورس ون کے طور پر خدمات انجام دینے والے دو طیارے تقریباً چار دہائیوں سے سروس میں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے طیارے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔