سیاست سڑکوں پر سرکس نہیں، عوامی خدمت کا نام ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی محض دعوئوں تک محدود نہیں بلکہ اس کے نتائج عملی طور پر گرائونڈ پر نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا اصل معیار ان کے منصوبوں کی شفافیت، مؤثر نگرانی اور عوامی ریلیف ہے۔ اسی ماہ نواز شریف کینسر ہسپتال کی او پی ڈی جبکہ سرگودھا میں جدید کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی، فیلڈ ہسپتالوں کا قیام اور ’’کلینک آن ویلز‘‘ جیسے منصوبے صحت کے شعبے میں انقلاب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جبکہ کوتاہی برداشت نہیں کی جاتی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ مریم نواز عوام کو ملنے والے ریلیف میں کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کرتیں اور نہ ہی عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’’آدھا تیتر اور آدھا بٹیر‘‘ کی سیاست کرنے والے دراصل سیاسی بونے ہیں، سیاست دراصل خدمت کا نام ہے، سیاست ہر مہینے سڑکوں پر سرکس لگانے کا نام نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی