2025-05-27@20:03:49 GMT
تلاش کی گنتی: 71017
«اناج اور»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے۔ ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے اور حکومت تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ آئندہ کم ہونے کی توقع ہے جبکہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ ان کے مطابق پالیسی ریٹ میں حالیہ کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، اور ایف بی آر میں انسانی مداخلت کو کم کرکے شفافیت لائی جا رہی ہے۔ محمد اورنگزیب نے بتایا...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ خضدار کے شہدا کے لیے 10، 10 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5، 5 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار: اسکول بس پر حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے، بلوچستان کے لوگ امن پسند اور محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے...
حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اس روز ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ترجمان کراچی بورڈ نے کہا ہے کہ ملتوی کئے گئے پرچے اب 30 مئی 2025ء بروز جمعہ کو لئے جائیں گے، سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے متاثرہ پرچے نئی تاریخ پر انہی اوقات میں لئے جائیں گے۔بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہونا تھا، اب 30 مئی کو ہو گا۔انگلش نارمل کا پرچہ اول اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کیلئے) جو 28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونا تھا، اس کے 30 مئی کو...
پی۔ٹی۔آئی اور ‘معمولِ نو ‘ (NEW NORMAL) WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز تحریر: عرفان صدیقی اپریل 2022 میں، تحریکِ عدم اعتماد، کے ذریعے محرومِ اقتدار ہونے کے بعد تحریکِ انصاف کے سامنے ایک راستہ تو وہی تھا جو جمہوری فکر کی حامل، سیاست کا وسیع تجربہ رکھنے والی بالغ فکر جماعتیں اختیار کیا کرتی ہیں۔ وہ سیدھے سبھائو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جاتی۔ صرف دو ووٹوں کی برتری سے قائم، معجونِ مرکب جیسی مخلوط حکومت کا ناطقہ بند کئے رکھتی اور سائفر جیسے ناٹک رچانے اور فوج کو نشانے پر رکھ لینے کے بجائے تحمل اور استقامت کے ساتھ انتخابات کی طرف پیش قدمی کرتی۔ گذشتہ تین برس میں، اس کے سفر کو ایسا...
سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ پاکستان و یوم تشکرکا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں پُرامن احتجاجی مارچ اور جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور کشمیریوں کی حمایت تھا۔شیخ سعید کی قیادت میں آئی پی او ایف عہدیداران اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی، مارچ میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی، مظاہرین نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے۔مظاہرین کی جانب سے پاکستان اور کشمیر سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، مارچ میں پاکستان و کشمیر سے محبت...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے9 مئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکلاء کی جانب سے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری کی درخواست دائر کی گئی، وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ عمر ایوب بیمار ہے آج پیش نہیں ہو سکتے، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ...
لاہور شہر کا بڑا سرکاری اسپتال، جناح اسپتال چار گھنٹے سے زائد وقت تک بجلی کی بندش کا شکار رہا، جس کے باعث اسپتال کے بیشتر شعبے اندھیرے میں ڈوب گئے اور جاری آپریشنز کو بھی روکنا پڑا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بجلی کی بندش کی وجہ تکنیکی خرابی ہے، جس کی مرمت کے لیے لیسکو حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث اسپتال میں موجود مریضوں اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز اور دیگر اہم شعبہ جات متاثر ہوئے، جس کے باعث متعدد آپریشنز موخر کر دیے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملزم کے وکلاء آج پیر 26 مئی کو اپنے اختتامی دلائل دیں گے۔ جوئل لے اسکوارنیک یہ بات تسلیم کر چکے ہیں کہ 1989ء سے 2014ء کے دوران انہوں نے فرانس کے مغربی حصے کے ہسپتالوں میں 299 مریضوں کو جنسی زیادتی اور جنسی حملوں کا نشانہ بنایا، اور ان میں سے بہت سوں کو اس وقت جب وہ انیستھیزیا (آپریشن کے لیے دیا جانے والا نشہ) کے زیر اثر تھے یا پھر آپریشن کے بعد ہوش میں آنے کے عمل میں تھے۔ ان میں سے 256 مریض اُس وقت 15 برس سے کم عمر تھے۔ فرانسیسی آئس اسکیٹنگ فیڈریشن، دہائیوں تک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکی کی جانب سے پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ شکریہ اپنے دورہ انقرہ کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ شہباز شریف ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ''حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی بھرپور حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوئی۔‘‘ ترک ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے، دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں معیشت پر مثبت رد عمل آیا، دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کے لیے کام کر رہے ہیں، حکومت تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس جمع کروانے کا عمل آسان بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے، محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...
—فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ مکمل کر کے استنبول سے ایران روانہ ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 4 بجے تک تہران پہنچیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ پاکستانی اعلیٰ سطح کا وفد آذربائیجان اور تاجکستان کا بھی دورہ کرے گا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کرکے خوشی ہوئی، ترک صدرترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے...
—فائل فوٹو کرتارپور راہداری کے زیرو ٹرمینل گیٹ آج بھی بند ہیں۔ شکر گڑھ گوردوارہ دربار صاحب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری 16 روز سے بھارت کی جانب سے بند ہے۔ مقامی سکھ یاتریوں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپو رہداری معمول کے مطابق کھلی ہے، وہ بھارتی یاتریوں کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر اور ان کی آمد کے منتظر ہیں۔ بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری 5ویں روز بھی بند بھارت نے آج پانچویں روز نہ یاتریوں کی لسٹ دی ہے اور نہ ہی کوئی پیغام دیا ہے۔ کرتار پور انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کی میزبانی کے لیے مکمل انتظامات...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کی تین رکنی زیلی کمیٹی تشکیل ،کمیٹی سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔کمیٹی ممبران میں سینٹر سرمد علی، سینٹر فیصل سلیم رحمان ، سینٹر زیشان خانزادہ شامل تین رکنی کمیٹی میں سے دو ارکان کا تعلق سگریٹ انڈسٹری سے ہے۔ ملت ٹوبیکو، یونیورسل ٹوبیکو، مارخور ٹوبیکو، سلیم سگریٹ انڈسٹریز سینٹر فیصل سلیم کی فیملی ملکیت ہیں۔ ایف بی آر مزکورہ سگریٹ فیکٹریوں کے خلاف متعدد کاروائیاں کر چکا ہے۔کمیٹی ٹیکس چوری کی تحقیقات کرے گی یا سگریٹ انڈسٹری کے مفادات ک تحفظ؟کمیٹی کی شفافیت ہر سوالیہ نشان سگریٹ ٹیکس پالیسیوں کے حوالے سے ماضی میں بھی قومی اسمبلی اور سینٹ کی کمیٹیوں کی شفافیت پر سوال اٹھتے رہے ہیں۔...
کراچی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام سے ناجائز اور زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سندھ حکومت نے بھرپور مہم کا آغاز کر دیا ہے، سینیئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کا موقع خاندانوں کے ساتھ منانے کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ...
کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا ناقص انتظام صحتِ عامہ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس کے اثرات معاشرتی، ماحولیاتی اور طبی سطح پر بہت گہرے ہوتے ہیں۔ 1. متعدی امراض کا پھیلاؤ کھلا کچرا مکھیوں، مچھروں، چوہوں اور دیگر کیڑوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے، جو ڈینگی، ملیریا، ہیضہ، ٹائیفائیڈ جیسے بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ آلودہ پانی اور گندگی کے سبب بچوں اور ضعیف افراد میں انفیکشنز زیادہ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 2. ماحولیاتی آلودگی کھلے ماحول میں جلایا گیا کچرا (خصوصاً پلاسٹک) زہریلی گیسیں پیدا کرتا ہے جیسے ڈائی آکسنز، فیورانز، اور کاربن مونو آکسائیڈ جو پھیپھڑوں اور دل کے امراض پیدا کر سکتے ہیں۔ زمین اور زیرِ زمین پانی آلودہ ہو جاتا ہے، جس سے پینے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے ایک ایسے گوشے سے پردہ ہٹایا ہے جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور اداکارہ وینا ملک شادی کے قریب پہنچ چکے تھے، یہاں تک کہ دونوں نے مشترکہ گھر بھی خرید لیا تھا مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اپنے انٹرویو میں ببرک شاہ نے بتایا، ’’ہماری شادی اس لیے نہ ہوسکی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگی تھی، اور سچ کہوں تو مجھے بھی کسی اور کا ساتھ مل گیا تھا۔‘‘ انہوں نے وینا ملک کی جانب...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے اس دورے کا مقصد ترکیہ کی قیادت اور عوام، بالخصوص صدر رجب طیب اِردوان کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ استنبول ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا گیا، جہاں ترک وزیر دفاع یشار گیولر، استنبول کے ڈپٹی گورنر الکر حاقتان کچمز، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور استنبول میں تعینات پاکستانی کونسل جنرل نعمان اسلم سمیت حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتکار موجود...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 ) بھارتی ریاست کیرالہ میں حکام نے تیل اور خطرناک مواد لے جانے والے بحری جہاز کے ساحل کے قریب ڈوبنے اور اس کے کارگو سے رساﺅکے بعد الرٹ جاری کر دیا ہے یہ رساﺅ لائبیریا کے جہاز سے ہو رہا ہے جو گزشتہ روز کیرالہ کے ساحلی شہر کوچی کے قریب ڈوبا گیاتھا یہ کارگو جہاز وزنجم بندرگاہ سے کوچی کی طرف جا رہا تھا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کیرالہ کا یہ ساحلی علاقہ حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے اور ایک اہم سیاحتی مقام بھی ہے جہاز پر سوار عملے کے تمام 24 ارکان کو بچا لیا گیا ہے لیکن جہاز کے 640 کنٹینرز میں سے کچھ مواد مبینہ...
کانگریس صدر نے کہا ہے کہ 11 سالوں میں بڑے بڑے وعدوں کو کھوکھلے دعووں میں بدل کر مودی حکومت نے ملک کی ایسی حالت کی کہ اچھے دن کی بات اب ایک خوفناک خواب کیطرح ثابت ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک بار پھر مودی حکومت پر عوام سے وعدہ خلافی کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کچھ پرانے اور بڑے وعدوں کے ساتھ ساتھ 2014ء کے عام انتخابات میں کئے گئے اعلانات کی یاد مودی حکومت کو دلائی ہے۔ انہوں نے حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بدحالی ایسی ہے کہ "اچھے دن" ایک "خوفناک خواب" ثابت ہوئے ہیں، 140 کروڑ عوام کا ہر طبقہ پریشان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے بھارتی آبی جارحیت پر مبنی ماسٹر پلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا نجی ٹی وی دنیا نیوز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کے لداخ میں ہائیڈرو پاور منصوبے دریائے سندھ کے قدرتی بہاؤ کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں، لداخ میں ترقی کے پردے میں پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین صریح...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کیے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ورکرز کے سوالات اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے عمران...
گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ سے زیادہ پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہواہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صارفین کو فوری طور پر اہم پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔
اگر آپ یوٹیوب پر وی لاگ بنا کر یا ٹک ٹاک پر ڈانس کرکے لاکھوں کما رہے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں! حکومت اب آپ کی کمائی پر بھی نظر رکھ رہی ہے۔ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 10 جون کو پیش ہونے جارہا ہے، اور اطلاعات کے مطابق اس بار بجٹ میں سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والوں کےلیے ایک نیا ’’سرپرائز‘‘ تیار کیا جارہا ہے۔ جی ہاں، بات ہورہی ہے یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز پر ٹیکس لگانے کی! ذرائع بتاتے ہیں کہ انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) نے تجویز دی ہے کہ یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 3.5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے۔ اس...
ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے اسرائیل کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ حماس غزہ میں آنے والی امداد کو لوٹ رہی ہے۔ ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مک کین نے واضح الفاظ میں کہا کہ حماس کا امدادی سامان پر کوئی قبضہ نہیں بلکہ غزہ کے بھوکے عوام خود بھاگ کر امدادی ٹرکوں کی طرف لپکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب ورلڈ فوڈ پروگرام کا ٹرک کسی علاقے میں پہنچتا ہے تو لوگ بھوک اور فاقوں کے باعث اس پر ہجوم کر دیتے ہیں، اور اس کا حماس سے کوئی تعلق نہیں۔ سنڈی مک کین کا کہنا تھا: "یہ الزام بے بنیاد ہے، حقیقت یہ ہے کہ لوگ شدید فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ ہم...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین مزید سخت کردیے گئے، جن کے تحت خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے ساتھ گاڑی بھی تھانے منتقل کی جائے گی۔ کیپٹل پولیس نے خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے نئی اور سخت حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب بلا تفریق فوری کارروائی کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت بغیر ڈرائیونگ لائسنس، بغیر پرمٹ، کم عمر ڈرائیورز، لین وائلیشن، ون ویلنگ اور اوور لوڈنگ پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد ہوں گے بلکہ گاڑی کو موقع پر ہی تھانے منتقل کر دیا جائے گا۔ سی ٹی او کے مطابق...
لاہور: پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لاہور قلندرز کی کامیابی کو غیر متزلزل یقین کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ہر کھلاڑی اور اسٹاف ممبر پر فخر ہے۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جوش، آپ کا جذبہ اور آپ کی بے لوث سپورٹ ہماری سب سے بڑی طاقت رہی۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی ہمارے فینز کی دعاؤں، صبر اور محبت کا نتیجہ ہے، یہ ٹرافی آپ سب کے لیے ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو 9 جولائی تک مؤخر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لیئن نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ سے مزید وقت کی درخواست کی تاکہ فریقین کسی تجارتی معاہدے تک پہنچ سکیں۔ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ یکم جون سے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف لاگو کیے جائیں گے، کیونکہ مذاکرات سست روی کا شکار ہیں۔ اس اعلان سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید ہلچل پیدا ہوگئی تھی۔ یورپی کمیشن کی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہا کہ یورپ اب مذاکرات کے لیے تیزی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں.(جاری ہے) اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس نظام اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی انہوں نے کہاکہ بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تنخواہ دارطبقے کے لیے ٹیکس جمع کرانے کاعمل آسان بنانا چاہتے ہیں. وزیر خزانہ نے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمدات پرٹیرف کے نفاذ کو موخرکرتے ہوئے واشنگٹن اور 27 رکنی یورپی بلاک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت کی مہلت 9 جولائی تک بڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی سفارش کر رہے ہیں کیونکہ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر وہ مایوس ہو چکے تھے اس اعلان نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچادی اور تجارتی جنگ میں شدت پیدا کر دی جو امریکا کی جانب سے اپنے اتحادیوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) صدر ٹرمپ جوہری مذاکرات کے حوالے سے میں امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے عمان کے مقابلے کہیں زیادہ پرامید نظر آئے۔ عمان نے جمعے کو کہا تھا کہ روم میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور میں’کچھ، لیکن غیرحتمی‘ پیش رفت ہوئی۔ ایرانی امریکی جوہری مذاکرات کن نکات پر اختلافات کا شکار؟ ٹرمپ نے زور دے کر کہا، ’ہفتے اور اتوار کو ہونے والی بات چیت میں واقعی کچھ پیش رفت ہوئی ہے، سنجیدہ پیش رفت۔‘ ٹرمپ نے شمالی نیو جرسی میں اپنے گالف کلب جہاں انہوں نے ویک اینڈ کا زیادہ تر وقت گزارا، سے روانگی کے بعد صحافیوں سے...

لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال گاڑیوں کی ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزیاں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال سرکاری محکموں کی 3800 سے زائد گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر گاڑیوں نے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی کی جو کہ عام شہریوں کے مقابلے میں اعلیٰ سرکاری افسران میں قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کی زیر استعمال سرکاری گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھی گئیں ان میں انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان پوسٹ، زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پرحیران ہے، پاکستان میکرواکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی سے معیشت پرمثبت اثرات ہوئے، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونےسے شفافیت آئے گی۔ سندھ حکومت نے مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی پر مہم کا آغاز...
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی 2025 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات یوم تکبیر کی سرکاری تعطیل کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان بورڈ کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات اب 30 مئی بروز جمعہ کو پرانے شیڈول کے مطابق انہی اوقات میں لیے جائیں گے۔ اس تبدیلی سے سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپ کے طلبہ متاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر قوم کی استقامت، غیر متزلزل ارادے اور علاقائی امن و استحکام کا ثبوت ہے، قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی ترجمان کا بتانا ہے کہ بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے تا 11 بجے ہونا تھا، اب 30 مئی کو انہی اوقات میں لیا جائے گا۔ انگلش...
بینڈ، باجا اور بارات ۔ ۔ ۔ شادی زندگی کا یادگار لمحہ، عموماً زندگی میں ایک مرتبہ ہی آتا ہے، اس دن دلہن کی اپنی زندگی میں سب سے زیادہ خوبصورت نظر آنے کی خواہش ہوتی ہے تو دولہا بھی سب سے منفرد دکھائی دینے کی کوشش کرتا ہے۔ شادی میں کئی رسومات ہوتی ہیں، لڑکے ہوں یا لڑکیاں، بڑھ چڑھ کر ان میں حصہ لیتی ہیں، یہ قدیم رسمیں برسوں سے چلی آ رہی ہیں، کئی رسمیں وقت کے ساتھ بدلتی بھی رہتی ہیں۔ آج ہم ایک ایسی رسم کا ذکر کر رہے ہیں، برسوں سے شادی کی اہم تقریب اس کے بغیر بھی نامکمل سمجھتی جاتی ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں شہ بالا کی، اس کے نام...
---فائل فوٹو خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، اساتذہ، علماء، معززین اور میڈیا سے انسدادِ پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 26 مئی سے 1 جون تک جاری رہے گی، اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور پولیو سے پاک مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو ایک موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔ سندھ بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا...
— فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 68 ہزار 700 اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 200 اور اخراج 18 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 88 ہزار 800، اخراج ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 700 جبکہ اخراج 20 ہزار 400 کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 41...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی۔عمر ایوب کے وکلاء نے ان کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور بتایا کہ عمر ایوب بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، آگے گندم کا بحران آ رہا ہے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، آگے گندم کا بحران آ رہا ہے۔ عدالت نے درخواست...
دیواریں تعمیر کرنے والے عظمت کے حقدار نہیں ہوتے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے عائد پابندی نے معروف ہارورڈ یونیورسٹی کو طوفان کے مرکز میں دھکیل دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبا ء کو داخلہ دینے کی اہلیت کو منسوخ کر دیا، جس کے تحت یونیورسٹی میں تقریباً 6،800 غیر ملکی طلبا ء کو جلد از جلد ٹرانسفر کرنا ہوگا یا اپنی قانونی حیثیت کھونا ہوگی۔ امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم نے عوامی سطح پر کہا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی پر پابندی امریکہ کی تمام جامعات اور تعلیمی اداروں کے لیے...
لندن(اوصاف نیوز) نارتھ لندن کے علاقے برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ماں اور تین بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے 41 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 15، 8 اور 4 سال تھی، خاندان کے چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد کی وفات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، پولیس کے مطابق 24 مئی بروز ہفتہ 01:22 بجے ٹائلٹ کلوز، اسٹون برج میں لگنے والی آگ کی کال آئی۔ پولیس کے مطابق ایک 43 سالہ خاتون اور تین بچے، جن میں ایک 15 سالہ لڑکی، ایک 8 سالہ لڑکا، اور...
پشاور (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردوں سے مراسم رکھنے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کے علاوہ منشیات فروشوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اداروں سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سے متعلق پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کی جائے گی، مشکوک ملازمین کی جائیدادیں اور بینک کھاتے ایف بی آر...
چین کی ای کامرس کی مستحکم ترقی کا رجحان برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق جنوری سے اپریل تک چین کی ای کامرس نے مستحکم ترقی دیکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل کھپت کی ترقی میں تیزی آئی ، کاروباری بگ ڈیٹا مانیٹرنگ کے مطابق ، ڈیجیٹل مصنوعات کی آن لائن فروخت میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ، خاص طور پر ذہین روبوٹس اور اسمارٹ ہوم سسٹم کی ترقی 87.6 فیصد اور 16 فیصد تک پہنچ گئی۔ گھریلو آلات اور ڈیجیٹل مصنوعات کی 15 اقسام کی آن لائن فروخت میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔سروس کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں آن لائن تفریح اور آن لائن...
چین نے ڈیجیٹل انٹیلی جنٹ سپلائی چین کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے خصوصی ایکشن پلان جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور دیگر 8 محکموں نے “ڈیجیٹل انٹیلی جنٹ سپلائی چین کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے خصوصی ایکشن پلان” جاری کیا۔ یہ پلان واضح طور پر زراعت، مینوفیکچرنگ، ہول سیل اور ریٹیل جیسے کلیدی شعبوں میں ڈیجیٹل ذہین سپلائی چین کی ترقی کو تیز کرتا ہے، پورے معاشرے میں لاجسٹکس کی لاگت میں کمی کو فروغ دیتا ہے، اور متعدد ڈیجیٹل انٹیلی جنٹ سپلائی چین لیڈرز اور سپلائی چین سینٹر شہروں کو فروغ دیتا ہے. ایکشن پلان میں زراعت، مینوفیکچرنگ،...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے چار ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں آج ترکیہ سے ایران روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج سہ پہر تہران پہنچیں گے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی تہران میں ایرانی صدر سے اہم ملاقات طے ہے، جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم پاکستان، ایران کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال سے بھی اعتماد میں لیں گے۔ پاکستانی وفد آج رات تہران میں قیام کرے گا اور مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد دورے کے اگلے مرحلے کی جانب روانہ ہو گا۔ حکومتی...
چین میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اور ہنر مند افراد کا ’’سنہرا مثلث‘‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اور ہنر مند افراد کی “تھری ان ون” حکمت عملی ملک کی جدید کاری کے عمل میں نمایاں اہمیت کی حامل ہے۔اس حکمت عملی کی روشنی میں تعلیم کے ذریعے ہنر مند افراد کی تشکیل ، ہنر مند افراد کے ذریعے ٹیکنالوجی کا فروغ اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دوبارہ تعلیم میں مدد کا ایک مثبت سائیکل وجود میں آتا ہے۔ چینی طرز جدیدیت کے بنیادی معاون نظام کے طور پر، تعلیم سائنس و ٹیکنالوجی ہنر مند افراد کی “تھری ان ون” حکمت عملی کا نفاذ بین الاقوامی مسابقت سے نمٹنے کے ساتھ...
اسلام آباد: ایف بی آر کو 833 ارب کے شارٹ فال کا سامنا ہے اور ہدف کو پورا کرنے کے لیے ادارے نے انفورسمنٹ کا عمل مزید سخت کردیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024-25 کے نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 12,334 ارب روپے کے حصول کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس مقصد کے تحت اعلان کیا گیا ہے کہ 31 مئی بروز ہفتہ ملک بھر کے تمام فیلڈ دفاتر اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق یہ اقدام ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس و ڈیوٹی کی وصولی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کیا...
عالمی بینک نے کہا ہے کہ تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں وشدت اور معاشی جھٹکوں کی وجہ سے دنیابھرمیں خوراک کے عدم تحفظ میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے۔ یہ بات غذائی تحفظ کے حوالہ سے عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں تقریباً 29 کروڑ 50 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ غزہ کی پوری آبادی شدید غذائی بحران کا شکار ہے اور پانچ میں سے ایک شخص (تقریباً 5 لاکھ افراد) فاقہ کشی کے دہانے پر ہے۔ یہ صورتحال اکتوبر 2024 میں ہونے والے تجزیے کے مقابلے میں بدترین ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل 2025 تک کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی اور فروغ کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایا کہ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے کا مقصد اضافی بجلی کو منافع بخش بنانا، ہائی ٹیک ملازمتیں پیدا کرنا، اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا اور حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔بٹ کوائن کرنسی کی سائنس: کیا اس میں انویسٹمنٹ کرنی چاہیے؟ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ سٹرٹیجک اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اضافی توانائی کو جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی آمدنی میں بدل کر اقتصادی صلاحیتوں سے بھرپور...
بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ تفصیلات مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدرکی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد سے گفتگو میں صدر کاکہنا تھاکہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ آصف علی زرداری کاکہنا تھاکہ...
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیربالا میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8 سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مشاورت کے لیے ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے مذاکرات سے قبل پاکستان سے گیس کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ورچوئل مذاکرات میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر بات چیت کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پلان فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ 2800 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، اسے کم کرنے کے لیے ڈیوڈنڈ استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے، آئی ایم ایف وفد نے گیس کے شعبے کی کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کیا ہے۔ ذرائع...
کراچی: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کے وکیل مشتاق احمد اعوان کو آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل صفائی مشتاق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کی بیوہ اور بیٹا چشم دید گواہ نہیں۔ دونوں ماں بیٹے کے بیانات میں تضاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے فاروق ستار، نسرین جلیل اور قاضی خالد کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا۔ مدعی شہناز...
جنوبی ایشیا ایک بار پھر پاک - بھارت کشیدگی کے سائے میں آیا، مگر اس بار سیاسی، سفارتی اور جغرافیائی توازن نے ایک نئی شکل اختیار کی۔ جہاں بھارت کو اپنی جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث شدید داخلی و خارجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، وہیں پاکستان نے متوازن حکمت عملی، فعال سفارت کاری اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کیا بلکہ ایک ذمے دار ریاست کے طور پر اپنی عالمی حیثیت کو مزید مضبوط کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے ہمیشہ قومی سلامتی اور عسکری قوت کے بیانیے کو انتخابی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔ حالیہ کشیدگی میں بھی یہی طرز عمل اختیار کیا گیا، جہاں...
تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس نظام اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تنخواہ...
برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ لگایا، شاندار کمٹمنٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا کی ستائش۔ سکندر فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے۔آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہر گیند کو بہتر طور پر کھیلنے کا عزم کیا تھا۔واضح رہے کہ سکندر رضا پی ایس ایل کے فائنل میچ سے 24 گھنٹے قبل ناٹنگھم میں تھے۔ وہ ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی 3 فلائٹس بدل کر لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی، میدان میں اترے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی — پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے ہاتھوں کے نشانات سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ کارنامہ “ہینڈز آف یونٹی” مہم کے تحت سرانجام دیا گیا، جس میں 100 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514 افراد نے شرکت کی۔ اس منفرد جھنڈے میں شامل ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دے رہا ہے۔یہ مہم ایک ماہ پر محیط رہی جس میں 23 اسکولوں اور...
پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے اپنے ممکنہ جیون ساتھی کےلیے کچھ انتہائی دلچسپ شرائط کا انکشاف کیا ہے جو ان کی سادہ طبیعت اور عملی سوچ کا عکاس ہیں۔اداکارہ نے ایک یوٹیوب شو میں اپنے خوابوں کے شوہر کی تصویر کشی کرتے ہوئے اپنے ہونے والے شوہر کےلیے کچھ خاص خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سحر ہاشمی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک ایسے شریک حیات کی خواہش رکھتی ہیں جو نہ صرف ان کی دیکھ بھال کرے بلکہ روزمرہ کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں بھی ان کا ہاتھ بٹائے۔ ’’میرا شوہر ایسا ہو جو مجھے کھانا کھلائے، میرے تھکے ہوئے پیر دبائے، اور سب سے اہم بات اسے چائے بنانی آتی ہو! میرا خیال ہے کہ ہر لڑکے...
سندھ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس میں من مانا 200 فیصد اضافے سے طالب علموں اور والدین کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا ہے۔سال 2019 میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کی گئی تھی، کالجوں نے 2 سال تک اس پر عمل درآمد کیا اور پھر اس کے بعد اچانک فیسوں میں غیر معمولی اور من مانا اضافہ کر دیا، اب نجی میڈیکل کالجوں میں 5 سال کے دوران ایم بی بی ایس کی تعلیم پر ایک کڑور سے ڈیڑھ کڑور روپے فیس کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔فیس میں اضافے کے نتیجے میں طالب علموں اور ان کے والدین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15، آئی 12، بہارہ کہو، لہتڑار روڈ اور ایکسپریس وے پر لگائی جائیں گی۔ تمام مویشی منڈیوں کے لیے فوکل پرسنز تعینات کر دئیے گئے ہیں، سنگجانی میں قائم مویشی منڈی کی فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر ماہین حسن، اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول آئی 12، اسسٹنٹ کمشنر نیہل عبداللہ آئی 15، بارہ کہو کے لئے اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خان، لہتڑار روڈ محمد علی اور ایکسپریس ہائی وے منڈی کے فوکل پرسن فہد چیمہ ہوں گے۔
وزیراعظم پاکستان نے بلال بن ثاقب کو بلاک چین اور کرپٹو کرنسی سے متعلق امور پر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔ انہیں وزیر مملکت کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔ اس غیر معمولی اقدام کے ساتھ پاکستان اُن چند ممالک (امریکا، ایل سلواڈور، متحدہ عرب امارات وغیرہ) کی صف میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے کرپٹو اور بلاک چین کے لیے خصوصی معاون مقرر کیا ہے۔ بلال بن ثاقب اس وقت پاکستان کرپٹو کونسل(PCC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر بھی ہیں۔ بطور سی ای او، بلال بن ثاقب نے عالمی ٹیکنالوجی اداروں سے پاکستان کے تعلقات مضبوط بنائے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے ورلڈ لبرٹی فنانشل (WLF) سے شراکت...
عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔ اب جبکہ عیدالاضحٰی میں کم دن رہ گئے ہیں تو گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ قربانی کے جانور بے قابو ہو جاتے ہیں اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا اور بہت ہی مشکل سے وہ اسے چھڑانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا...
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مسلم دنیا کے ایک انتہائی متحرک اور فعال رہنما اور مملکتِ سعودی عرب کی کئی نئی پالیسیوں کے معمار ہیں۔ 39 سالہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود زمام حکومت سنبھالنے سے اب تک سعودی عرب کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر چکے ہیں جس میں سب سے بڑھ کر سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور دنیا کے امن میں سعودی عرب کا کردار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے سعودی معیشت کو تیل کی معیشت سے آگے بڑھا کر ایک ہمہ جہتی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں سیاحت، صنعت اور زراعت کے فروغ کے کئی منصوبے شامل...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم احتساب کمیٹی نے سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے خلاف جاری تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ ذرائع احتساب کمیٹی کے مطابق بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فائل کو کلوز کر دیا گیا۔ ممبر احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سپیکر کے خلاف جاری تحقیقات میں میرا اور دوسرے ممبر مصدق عباسی کا اختلاف تھا، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی...
لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 10 کے شاندار اختتام پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے کامیاب اختتام پر سب سے پہلے اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں، پی سی بی و پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب بزدل دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز بہت بڑا چیلنج تھا، پوری ٹیم نے چیلنج کو قبول کیا اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا، پی ایس...
پاکستان کا ایٹمی قوت بننا نہ صرف قومی سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت ہے بلکہ یہ اسلامی دنیا کے لیے بھی اُمید کا نشان ہے۔ پاکستان نے 28 مئی 1998کو چاغی کے پہاڑوں میں یکے بعد دیگرے 5 ایٹمی دھماکے کر کے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا۔ بھارت نے 11 مئی کو 1998ایٹم بم کے دھماکوں کے بعد پاکستان کی سلامتی اور آزادی کے لیے خطرات پیدا کردیے تھے اور علاقے میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے سے بھارت کے جارحانہ عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔ اس...
اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔ مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں...
چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے شہر بشام میں ایک غیر معمولی مگر دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں چار بیٹوں نے اپنے 90 سالہ والد کی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے ان کی دوسری شادی کروا دی۔ یہ واقعہ نہ صرف مقامی سطح پر توجہ کا مرکز بنا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا سیف اللہ نامی بزرگ کی شادی کی تقریب میں اہلِ خانہ، رشتہ داروں، دوستوں، پوتے پوتیوں اور نواسوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بیٹوں نے والد کے جذبات کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے ان کے لیے رشتہ ڈھونڈا اور عزت و احترام کے ساتھ نکاح کی تقریب منعقد کی۔ 90 سالہ دولہا کا نکاح 55 سالہ خاتون سے...
میجر جنرل داشکن کے مطابق صدر پیوٹن کورسک کے علاقے میں موجود تھے کہ اس دوران دشمن نے بغیر پائلٹ طیاروں کے ساتھ ایک غیر معمولی حملہ کیا، یہ انٹرویو روسیا-24 چینل پر نشر کیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان یا صدر کے محفوظ ہونے کی مزید تفصیلات فوری طور پر فراہم نہیں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ولادیمیر پیوٹن کی موجودگی میں روس کے ہیلی کاپٹر پر یوکرین کے ڈرون حملے کا انکشاف ہوا ہے، اعلیٰ روسی عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کردی۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ایئر ڈیفنس کمانڈر میجر جنرل یوری داشکن نے روسی ریاستی ٹی وی کو بتایا کہ صدر کے ہیلی کاپٹر کو ایک فضائی دفاعی جنگ میں حصہ لینا پڑا، جو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال بن ثاقب کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے،بلال بن ثاقب کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔ مزید :
ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے اپنے خطاب میں پاکستان سے محبت اور غزہ کے حوالے سے غیر معمولی جذبات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اس ملک کا نام 'پاکستان' رکھا، انہوں نے نہایت بامعنی اور باعظمت نام چنا۔ یعنی پاکیزہ لوگوں کی سرزمین ہے اور ایسی سرزمین سے ہمیں توقع ہے کہ وہ غزہ جیسے مظلوم خطے کیلئے ضرور مضبوط اور باوقار کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر، مردِ میدان اور مظلوموں کے وکیل، شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی پہلی برسی کی پُراثر تقریب جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شہید کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت اور تہران یونیورسٹی کی استاد، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کو معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق بلال بن ثاقب کو وزیرِ مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرپٹو پالیسی میں رہنمائی کے لیے نوجوان قیادت کو آگے لے آیا، پاکستان کا کرپٹو اور بلاک چین میں عالمی قیادت کا عزم ہے۔ بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں۔ پاکستان کرپٹو کونسل نے ڈبلیو ایل ایف سے تاریخی معاہدہ کیا۔ کرپٹو صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کر گئی اور سالانہ ٹریڈنگ 300 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان ویب تھری، بٹ کوائن مائننگ اور بلاک...
لاہور: لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے سکندر رضا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکندر رضا کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔ ہم کل سارا دن ان کے لیے فلائٹس تلاش کرتے رہے اور اللہ نے ان کی محنت کا صلہ فتح کی صورت میں دیا۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں فتح کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فرنچائز کے سی ای او ثمین رانا نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کامیابی کا سہرا اجتماعی کوششوں، مضبوط ڈویلپمنٹ پروگرام اور کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ وابستگی کو دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ہم شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ڈیڈیکیٹ...
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یورپی و عرب ممالک اور عالمی تنظیموں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے، اس پر پابندیاں لگانے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔ یہ اجلاس "میڈرڈ گروپ" کا پانچواں اجلاس تھا جس میں 20 ممالک اور عرب لیگ، او آئی سی سمیت دیگر عالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے قبل اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مینوئل الباریس نے بین الاقوامی پابندیوں کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اب فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ غزہ میں جاری انسانی بحران کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا: "ہمیں اس جنگ کو...
اسلام آباد میں منعقدہ منفرد نائٹ رن نے وفاقی دارالحکومت کی رات کو روشنیوں سے بھر دیا۔ اسلام آباد نائٹ رن کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد رننگ کمیونٹی نے کیا۔ رنرز، فیملیز، سفارت کاروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد دارالحکومت اسلام آباد میں جمع ہوئی۔ اس منفرد، رننگ ایونٹ میں 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی دوڑ شامل تھی۔ دوڑ کے ان مقابلوں کے بعد آتش بازی، ڈانسنگ فاؤنٹینز کا اہتمام کیا گیا جسے شرکا نے بہت سراہا۔ شرکاء کے لیے میوزک کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ نجی ہاوسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی اسلام آباد میں ریس کایہ روٹ تھا۔ اس تقریب میں مختلف عمر کے گروپوں کی شرکت...
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن لٹل ریور میں اتوار کی رات ایک خوفناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہورے کاؤنٹی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 9:30 بجے کے قریب انٹرا کوسٹل واٹر وے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ لٹل ریور، میرٹل بیچ سے تقریباً 32 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ایک چھوٹا سا ساحلی قصبہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ زخمی افراد کو نجی گاڑیوں کے ذریعے بھی اسپتال لے جایا گیا، اور یہ ایک جاری تفتیش کا معاملہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے سے...
لاہور: تیسرے اور آخری مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مزید چار کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین لاہور پہنچ گئے۔ آٹھ رکنی دستے میں لٹن داس، شرف السلام، نجم الحسین، محمد توحید ہریدوئے سمیت سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل تھے۔ بنگلہ دیش اسکواڈ تین گروپس کی صورت میں پاکستان پہنچا جبکہ کچھ کھلاڑی پی ایس ایل کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ اسطرح کی حرکت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جا سکتی اور ملک میں قانون کے دائرے سے باہر کوئی بھی گروہ اس طرح کا خود ساختہ انصاف کرنے کا مجاز بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے علی گڑھ میں چار مسلم تاجروں پر ہندو انتہا پسندوں کی بھیڑ کے ذریعہ کئے گئے بہیمانہ حملے کو انسانیت سوز اور ملک کے لئے شرمناک عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائے کا گوشت فروخت کرنے کے شبہ میں مسلم نوجوانوں کو مارنا ملک کے امن و قانون کے لئے ایک سنگین خطرے کی علامت ہے۔ اس سلسلے کے واقعات لگاتار رونما...
تونسہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی بس کو مسافروں سمیت اغواء کیئے جانے کی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ، یہ معاملہ اغواء نہیں بلکہ دو فریقین کے درمیان لین دین کا تنازع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی ’’ صدا بہار ڈائیووو‘‘ بس کو بوستان کلی قاسم میں جمشید ہوٹل کے قریب سے مسلح افراد مسافر اور عملے سے اغواء کر لے گئے ، بس کے مالک کی شناخت اعجاز قیصرانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مسلح افراد بس کو راستے میں روک رہے ہیں اور پھر...
میڈرڈ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یورپی و عرب ممالک اور عالمی تنظیموں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے، اس پر پابندیاں لگانے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یورپی و عرب ممالک اور عالمی تنظیموں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے، اس پر پابندیاں لگانے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔ یہ اجلاس "میڈرڈ گروپ" کا پانچواں اجلاس تھا جس میں 20 ممالک اور عرب لیگ، او آئی سی سمیت دیگر عالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے قبل اسپین...
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی نے ردعمل اس وقت دیا ہے جب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ بلوچ کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ سمیت ان کی پارٹی یا کسی بھی شخص کو بغیر ثبوت اور عدالتی کارروائی کے بغیر دہشتگرد قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات انتہائی تشویشناک ہیں اور یہ بیک فائر ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ فرحت اللہ بابر نے یہ ردعمل...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے، ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں عدلیہ کی خودمختاری، سنیارٹی اور آئینی آرٹیکلز پر گہرے سوالات اٹھا دئیے گئے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے کی جس میں وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیئے جب کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔وکیل فیصل صدیقی نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام آئین کے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن صاقب کو معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق بلال بن صاقب کو وزیرِ مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرپٹو پالیسی میں رہنمائی کے لیے نوجوان قیادت کو آگے لے آیا، پاکستان کا کرپٹو اور بلاک چین میں عالمی قیادت کا عزم ہے۔ بلال بن صاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں۔ پاکستان کرپٹو کونسل نے ڈبلیو ایل ایف سے تاریخی معاہدہ کیا۔ کرپٹو صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کر گئی اور سالانہ ٹریڈنگ 300 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان ویب تھری، بٹ کوائن مائننگ اور بلاک چین میں...
وزیراعظم نے بلاک چین اور کرپٹو پر معاونِ خصوصی مقرر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے رولز آف بزنس 1973 کے قاعدہ 4(6) کے تحت بلاک چین اور کرپٹو کے امور پر خصوصی معاون مقرر کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلال بن ثاقب کو وزیراعظم کا بلاک چین اور کرپٹو پر معاونِ خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے اور ان کی تقرری فوری طور پر مؤثر ہو گئی ہے۔اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن کو ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن پر وزیراعظم کے خصوصی سیکرٹری شکیل احمد منگیجو کے دستخط موجود ہیں، اور اس کی تاریخ 26...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)چین نے حالیہ پاک بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا آہنی دوست قرار دینے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔ چین پاکستان آہنی دوست، باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیا، جے 10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران ہیں جبکہ بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ “چین سے پنگا نہ لیا جائے”۔ چین کی دفاعی ٹیکنالوجی اور پاکستان کے ساتھ فوجی...
(گزشتہ سے پیوستہ) مثال کے طور پر ان علماء کرام نے متفقہ طور پر طے کیا کہ ایک اسلامی ریاست میں حکومت کی تشکیل عوام کے ووٹوں سے ہوگی اور منتخب قیادت ہی ملک پر حکمرانی کی اہل ہوگی۔ ہمارے خیال میں یہ اتنا بڑا اجتہادی فیصلہ ہے جسے خلافت عثمانیہ اور مغل حکومت کے صدیوں سے چلے آنے والے خاندانی سیاسی ڈھانچوں کے تناظر میں گزشتہ صدی کے دوران علماء کرام کا سب سے بڑا اجتہادی فیصلہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں ایک اور بات پر غور کر لیا جائے کہ قیام پاکستان کے فوراً بعد علماء کرام نے ۲۲ دستوری نکات میں وحدانی طرز حکومت کو ملک کے لیے موزوں قرار دیا تھا لیکن جب...
اس حوالے سے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل CERT نے صارفین کو فوری طور پر اپنے اہم پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا...
بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،کوئی جانی یا مالی نقصان ٰنہیں ہوا ۔
اسلام ٹائمز۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی لڑاکا طیارے سرحد کو نظر انداز کرتے ہوئے مہینے میں 120 بار آبنائے تائیوان کی درمیانی لائن کو عبور کرتے ہیں۔ ایک امریکی دفاعی اہلکار نے کہا ہے کہ ’’یہ تائیوان کی فضائی حدود میں بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کرتا ہے، گزشتہ ماہ ایک ہی دن میں تائیوان کے قریب 153 چینی لڑاکا طیاروں نے پروازیں بھری تھیں۔ تائیوان کے ایک دفاعی اہلکار نے کہا ہے کہ چین کی فضائی طاقت میں اضافہ پی ایل اے اے ایف کے نئے لڑاکا طیاروں (J-10 ،J-16 اور J-20) کے ساحلی اڈوں پر ایندھن بھرے بغیر اندرون ملک اڈوں سے تائیوان تک پہنچنے کے قابل ہونے کی وجہ سے ہے۔ خصوصی رپورٹ: ...