2025-05-28@23:21:44 GMT
تلاش کی گنتی: 71514

«اور ابن»:

(نئی خبر)
    مسلسل نئی کامیابیوں کے حصول کے لئے یانگ پائنیئرز کے نصب العین کو فروغ دیا جائے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چائنیز یانگ پائنیئرز (سی وائے پی) کی نویں قومی کانگریس کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ۔ شی جن پھنگ نے سی وائے پی کے لئے پارٹی کی پیروی کرنے اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے لئے معماروں کو تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ نئے سفر میں یانگ پائنیئرز کو کمیونسٹ جانشینوں کو پروان چڑھانے کے بنیادی کام اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے لیے اہل معماروں کو تیار...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مودی بھی زور لگائے گا اور پی ٹی آئی بھی لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے ، معرکہ حق میں مودی کا دھڑن تختہ ہوا اور پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہے، معرکہ حق دراصل حق و باطل کی لڑائی تھی، معرکہ حق کا نتیجہ خدانخواستہ کچھ اور ہوتا تو پی ٹی آئی آسمان سر پر اٹھا لیتی۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بڑی باتیں کررہے ہیں لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے، بات کرنے سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا، تحریک چلانا پی ٹی آئی والوں کا کام نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ ہوگئے۔ مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا.    وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سپریم لیڈر  آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی.  ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی. ملاقاتوں میں علاقائی امور پر گفتگو اور بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے میں امن کی...
    بنگلہ دیش میں 2012 سے زیر حراست جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کو سپریم کورٹ نے انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمہ سے بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔ 1952 میں پیدا ہونیوالے اظہر الاسلام سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور میں سزائے موت پانے والے 6 سینیئر سیاسی رہنماؤں میں شامل تھے۔ بطور وزیر اعظم حسینہ واجد کی 15 سالہ طویل آمرانہ حکومت کا اگست 2024 میں خاتمہ ہوا، جب طلبا کی قیادت میں بپا ہونیوالی ایک بغاوت نے انہیں بھارت فرار ہونے پر مجبور کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا بنگلہ دیش کے قیام سے اب تک کے واقعات پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا مطالبہ سیاسی جماعتیں، بشمول جماعت اسلامی، بہت زیادہ...
     وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے۔ مارکیٹنگ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ماہرینِ مارکیٹنگ، اداروں، طلبہ و طالبات اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ محض مصنوعات کے فروغ کا عمل نہیں بلکہ ایک مکمل سائنس ہے جو کاروبار کو وسعت اور معیشت کو مستحکم کرتی ہے، جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، برانڈنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور جدید برانڈنگ کی تربیت دے کر عالمی منڈیوں سے...
    آفیسرز عید الاؤنس سے محروم ، ایسوسی ایشن دباؤ کا شکار، چیئرمین سی ڈی اے سے نظر ثانی کی پکار،ویڈیو پیغام و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی جانب سے ایک سکیل سے لیکر سولہ سکیل تک کے ملازمین کے لئے عید الائونس کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد آفیسرز میں پریشانی بڑھ گئی ،، آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ممبر ایڈمن سے ملاقات کرکے آفیسرز کے عید الاؤئنس کی بحالی کی درخواست کی جو کہ تاحال تسلیم نہیں کی گئی اس ضمن میں سی ڈی اے کی خاتون آفیسر کی جانب سے شاعرانہ انداز میں الاؤنس...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: "میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔" یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔  I’ve seen...
    پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے اور احتجاج کیا ۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی جبکہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئیں ۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ۔پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی تحریک انصاف کی سزا معطلی کی درخواست تاحال مقرر نہیں کی جا سکی، جس پر پارٹی میں شدید بے...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: “میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔” یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔ ...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی پولیو ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو کی مہم کے خلاف شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ واضح رہے کہ نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ کی گئی جس...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی عوام کو دھمکیوں پر اتر  آئے ہیں جس کی انٹرنیٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ انتخابی جلسے میں موجود شرکاء اپنے ملک کے وزیراعظم کے احمقانہ بیانات پر نعرہ بازی کرتے رہے۔ انٹرنیٹ پر ایک جلسے کی  ویڈیو  وائرل ہورہی ہے جس میں نریندرا مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "پاکستان کو دہشتگردی  کی بیماری سے چھٹکارے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوان کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی ۔۔۔"۔ اس کے بعد سامنے بیٹھے ہجوم کی نعرہ...
      حسن علی: صدرپاکستان آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے ,پارٹی رہنماؤں سےملاقاتوں میں پنجاب بارے خصوصی ہدایات جاری  کر دی۔ صدرمملکت آصف علی زرداری کی رہنماؤ ں کوعوامی رابطہ مہم بڑھانےکی ہدایات جاری کر دی۔    جاری کردہ ہدایات  کے مطابق عوامی رابطہ مہم کےساتھ ساتھ ہرضلع میں ورکرزکنونشنزکاانعقادکیاجائے،جن اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے مکمل نہیں انکو پارٹی قیادت کی مشاورت سےجلد مکمل کی ہدایت دی جا ئیں۔ ہنجروال؛ 22 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کرلی لاہور تنظیم کو فعال کرنے اور لاہور کا صدر جلد مقرر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ گورنر پنجاب سمیت پنجاب کے تمام رہنماگھرگھرجاکرپارٹی کامنشور وبلاول بھٹوکاپیغام پہنچائیں،پارٹی کی تنظیموں میں نوجوانوں کو شامل کیا جائے،پنجاب سے متعلق...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے دلخراش واقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالوحید شہید ہو گئے۔ اسپیکر نے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اہلکار عبدالوحید کی قربانی کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وہ بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے اپنی جان قربان کر گئے۔ سردار ایاز صادق نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی کمی دیکھی گئی۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 22مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمینٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1413روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.37فیصد کم ہے۔ زیر جائزہ عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1428روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1428روپے تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1402 راولپنڈی1386روپے، گوجرانوالہ 1449، سیالکوٹ 1420،لاہور1464 روپے، فیصل آباد1400 ، سرگودھا1398روپے، ملتان 1416روپے، بہاولپور1450روپے، پشاور1402روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یومِ تکبیر کل جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر اہم اور مرکزی تقاریب پشاور اور میرپور، آزاد جموں و کشمیر میں منعقد ہوں گی۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا، امیر مقام ان تقریبات کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ یومِ تکبیر کی تقریبات کا مقصد 28 مئی 1998 کو کیے گئے ایٹمی دھماکوں کی یاد تازہ کرنا ہے، جب پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا اعلان کیا تھا۔ امیر مقام میرپور میں ایک بڑی مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی...
    —فائل فوٹو نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ ٹانک: 2 روز میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ، 1 اور اہلکار شہیدخیبر پختون خوا کے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ضلع ٹانک میں آج دوسرے روز بھی پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے، نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گڈ گورننس روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا۔ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گڈ گورننس، اسمارٹ ڈویلپمنٹ اور مضبوط سیکیورٹی روڈ میپ کے 3 شعبے ہیں، 2 سال میں ان شعبوں میں مؤثر نتائج کےحصول کےلیے اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی مضبوط بنانے کےلیے پرونشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا، اسمارٹ ڈویلپمنٹ میں پراجیکٹس کی بروقت تکمیل، فنڈز کی فراہمی اور سرمایہ کاری شامل ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 250 بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ 100 سے زیادہ اسپتالوں کو طبی آلات اور ادویات کی فراہمی کو...
    مریم نواز—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ ناصرف کاروباری ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے۔  ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر ایک پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خاتون وزیرِ اعلیٰ بن کر ہر بہن و بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں: وزیرِاعلیٰ پنجابوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم، اخلاق اور جدت کے ساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی ترقی کا ذریعہ...
    عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کے خرید وفروخت کا سلسلہ بھی عروج پر ہے، کوئی خریدار تو کوئی بیچنے والے لیکن جس وقت سب کی نظریں اس وقت قربانی کے جانوروں کے گرد گھوم رہی ہیں، ایسے میں کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ سہیل احمد مشوری کی عدالت میں ایک درخواست جمع ہوتی ہے جس میں خاتون مدعی پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت کرتی ہیں۔ درخواست گزار بسمہ زوجہ آصف نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ایس ایچ او انور مہراج اور تھانہ مومن آباد کے دیگر اہلکار بغیر وارنٹ کے ان کے گھر میں داخل ہوئے، خواتین کو ڈرایا دھمکایا، فرنیچر توڑا اور 10 بکرے، ایک ٹی وی، تقریباً 6 تولے سونا اور...
    تہران(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ ہوگئے مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا. وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی. ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی. ملاقاتوں میں علاقائی امور پر گفتگو اور بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ چترال، دیر بالا و زیریں، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی...
    عالمی سطح پر بھارت کا دوغلا پن بے نقاب ہوگیا، پاکستان کے ہاتھوں 6-0 کی عبرتناک شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانے پر رکھ لیا۔ بھارت کی جنگی شکست اور سفارتی ہزیمت نے نئی شکل اختیار کر لی ہے۔ بھارت کی جانب سے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تاہم اب ماننے سے انکاری ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’پاک بھارت جنگ بندی میں ان کا اہم کردار رہا‘‘ لیکن جب ٹرمپ نے امن کوششوں کا کریڈٹ لیا تو بھارتی میڈیا چیخنے لگا کہ ’’ٹرمپ جھوٹا ہے، غیر ذمہ دار ہے!‘‘ بھارت نے امریکا سے ثالثی کی درخواست کر کے ٹرمپ مخالف مہم چلا دی۔ بھارتی حکومت کا...
    لاہور: عید الاضحیٰ پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردیے۔  عید الاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے، امام مساجد جمعہ کے خطبات...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کے لیے روانہ ہو گئے۔ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران میں پاکستان کے سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور ان کے وفد کو رخصت کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورے کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت، علاقائی روابط کے فروغ اور سیکیورٹی سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کرکٹر سکندر رضا کی لاہور قلندرز سے کمٹمنٹ کو پیسے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پیسہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں راولپنڈی ایکسپریس، شعیب اختر اور عماد وسیم کو بطور تجزیہ کار لیا گیا اور سکندر رضا کے لاہور قلندرز کی کی فتح میں کردار کو سراہتے ہوئے عماد وسیم سے پوچھا گیا کہ سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کریں؟ یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کی ایک اور فتح: ’یہ ماننا پڑے گا کہ شاہین کو کپتانی آتی ہے‘ اس کا جواب دیتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا پیسہ کچھ بھی...
    اپریل 2022ء میں، تحریکِ عدم اعتماد، کے ذریعے محرومِ اقتدار ہونے کے بعد تحریکِ انصاف کے سامنے ایک راستہ تو وہی تھا جو جمہوری فکر کی حامل، سیاست کا وسیع تجربہ رکھنے والی بالغ فکر جماعتیں اختیار کیا کرتی ہیں۔ وہ سیدھے سبھائو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جاتی۔ صرف دو ووٹوں کی برتری سے قائم، معجونِ مرکب جیسی مخلوط حکومت کا ناطقہ بند کئے رکھتی اور سائفر جیسے ناٹک رچانے اور فوج کو نشانے پر رکھ لینے کے بجائے تحمل اور استقامت کے ساتھ انتخابات کی طرف پیش قدمی کرتی۔ گزشتہ تین برس میں، اس کے سفر کو ایسا سفرِ رائیگاں قرار دیا جاسکتا ہے اور وہ قومی سیاست کی ایسی داستانِ عبرت بن چکی ہے جس کے ہر صفحے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) امریکاچاہتاہے کہ بھارت چین کے خلاف اپنی محاذآرائی برقراررکھے،اس لیے ممکن ہے کہ وہ بھارت کوفوجی اورمعاشی مدددے کر اسے’ ’بحال‘‘ کرنے کی کوشش کررہاہو۔ تاہم اس وقت یہ تاثردیاجا رہا ہے کہ امریکاکی جنگ بندی کی سفارش کا مقصدصرف’’وقت خریدنے‘‘سے زیادہ خطے کوایٹمی تصادم سے بچاناتھا۔ امریکی مداخلت کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ امریکی پالیسی کابنیادی مقصدجنوبی ایشیامیں اپنے استحکام اورچین کے بڑھتے اثرات کومحدود کرنا ہے۔بھارت اورپاکستان کے درمیان کشیدگی،خاص طورپرایٹمی جنگ کے خطرات،امریکاکے لئے بڑاخطرہ ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیارہیں اورایٹمی تصادم کی صورت میں خطے کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت اورسلامتی کوشدید خطرات لاحق ہوں گے۔ پاکستان چین کااہم اتحادی ہے اور امریکا چاہتاہے کہ بھارت کو’’کواڈ‘‘کے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) اجتہاد کے لیے علمی ماخذ یعنی قرآن وسنت اور ان سے متعلقہ علوم کی مہارت کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ جن حالات اور محل پر اس کا اطلاق کیا جانا ہے، اس سے بھی کماحقہ واقفیت حاصل کی جائے یعنی اجتہاد کے ماخذ اور محل دونوں سے یکساں آگاہی اجتہاد کے عمل کے صحیح ہونے کا ناگزیر تقاضا ہے مگر ہمارے دینی اداروں میں دوسرے پہلو کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس کی ایک چھوٹی سی مثال عرض کروں گا کہ ایک دینی مدرسہ کے دار الافتا میں مفتی صاحب ایک استفتا پر غور کر رہے تھے جو بینک کے کسی معاملہ کے حوالے سے تھا۔ میں بھی اتفاق سے وہاں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8مقدمات میں درخواست ضمانت  پر وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ضمانت کی درخواستوں اور ان ٹیسٹوں کا کوئی تعلق نہیں،بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا، اس کی وجوہات بھی بتائیں،دو سال کے بعد یہ تفتیش کیلئے آئے، یہ تفتیش بدنیتی پر مبنی ہے،پہلے جو گواہ اور ثبوت انہوں نے پیش کئے وہ عدالتوں نے نہیں مانے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8مقدمات میں درخواست ضمانت  پر سماعت ہوئی،جسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے کہاکہ عدالت پہلے مجھے...
    اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی بہن رہنما علیمہ خان کی ضبط شدہ اشیاء موبائل فون اور جیولری کی سپرداری کے لیے دائر کردہ درخواستوں میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ عدالت نے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ درخواستوں میں کی گئی غلطیوں کو درست کر کے دوبارہ دائر کریں۔ علیمہ خان کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر کیانی اور ایڈووکیٹ شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی اشیاء کی سپرداری کے لیے متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے جیسا کہ پہلے بھی کیا گیا تھا۔ جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ...
    مکہ مکرمہ : سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے دوران بچوں کے داخلے پر پابندی برقرار رکھی ہے۔ یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا تھا، جس کا مقصد حج کے دوران بڑھتے ہجوم کے پیش نظر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام عازمین کی سلامتی اور نظم و ضبط کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے ایام میں ہجوم بے حد بڑھ جاتا ہے، ایسے میں بچوں کو رش اور دھکم پیل سے محفوظ رکھنا ممکن نہیں ہوتا، اسی لیے ان کی شرکت پر پابندی برقرار ہے۔ دوسری جانب حج کوٹہ میں اضافے کے باوجود 67 ہزار...
    پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کا بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی بیانیہ علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ وزارت خارجہ نے مودی کے گجرات میں دیئے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جوہری ریاست کے سربراہ کے نفرت انگیز بیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بھارتی وزیراعظم کا بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، یو این چارٹر تمام ریاستوں کو باہمی تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند بناتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کیلئے بیانات دے رہا ہے، پاکستان یو این امن...
    بھارت کی جنگی شکست اور سفارتی ہزیمت نے نئی شکل اختیار کر لی ہے اور عالمی سطح پر بھارت کا دوغلا پن بے نقاب ہوگیا ہے۔ پاکستان کے ہاتھوں 6-0 کی عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں ان کا اہم کردار رہا۔ جب ٹرمپ نے امن کوششوں کا کریڈٹ لیا تو بھارتی میڈیا چیخنے لگا کہ ٹرمپ جھوٹا ہے، غیر ذمہ دار ہے، یوں بھارت نے امریکا سے ثالثی کی درخواست کر کے بعد میں ٹرمپ مخالف مہم چلا دی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری بھارتی...
    آفیسرز عید الاؤئنس سے محروم ، ایسوسی ایشن دباؤ کا شکار، چیئرمین سی ڈی اے سے نظر ثانی کی پکار،ویڈیو پیغام و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی جانب سے ایک سکیل سے لیکر سولہ سکیل تک کے ملازمین کے لئے عید الائونس کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد آفیسرز میں پریشانی بڑھ گئی ،، آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ممبر ایڈمن سے ملاقات کرکے آفیسرز کے عید الاؤئنس کی بحالی کی درخواست کی جو کہ تاحال تسلیم نہیں کی گئی اس ضمن میں سی ڈی اے کی خاتون آفیسر کی جانب سے شاعرانہ انداز میں الاؤنس کی...
    سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے اسریت کے جنگل میں لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کا ایک اہلکار اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت طالب مند کے نام سے ہوئی ہے جو دورانِ فرض شدید جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھیں، جبکہ طالب مند کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔واقعہ پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور مقامی افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کے دوران دیگر اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، اور جنگلات...
    بیجنگ سے اُڑن کھٹولا (جہاز) کے ذریعے گوانگشی کے شہر ناننگ پہنچا۔ روانگی سے پہلے میں اس دور دراز چینی علاقے کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا تھا۔ 2200 کلومیٹر سے زائد اس سفر کا مقصد محض اس خطے سے آشنائی تھا۔ جیسے ہی پہنچا، ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی نیا شہر تعمیر ہو رہا ہے کیونکہ پہلی نظر تعمیراتی سرگرمیوں پر پڑی۔ ایک ہوٹل میں قیام کیا اور اگلے ہی دن شہر کو کھوجنے نکل پڑے۔ اس خطے کی نمایاں ترقی، مختلف صنعتوں کی موجودگی، بین الاقوامی تجارت و نقل و حمل، آٹوموٹو، الیکٹرانکس اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری، مواصلاتی راستوں کی توسیع، اور شہروں کی جدید ظاہری شکل، یہ سب واضح کرتے ہیں کہ چین کی حکومت...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ اپریل میں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا اور گھریلو صارفین کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی فوری کمی کی خوشخبری سنائی تھی، ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد بجلی کا استعمال کچھ بڑھا ہے، رواں ماہ بجلی کے بل عوام کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ تاہم گھریلو صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ اس ماہ کے بل میں ریلیف نہیں ملا بلکہ گزشتہ ماہ کی نسبت بل کئی گنا زیادہ موصول ہوا ہے، دوسری جانب صنعتی صارفین کے مطابق انہیں فی یونٹ 2 روپے کا ریلیف ملا ہے جس سے بل میں 3 لاکھ روپے تک کا...
    22مئی کو اوصاف میں صحابہؓ و اہل بیتؓ کے عنوان سے شائع ہونے والا کالم اللہ کے فضل و کرم سے قارئین میں بے حد پسند کیا گیا، اور اکثر قارئین نے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کی رائے بھی دی،جس سے اس خاکسار کو اندازہ ہوا کہ عوام، سیاست دانوں، حکمرانوں، اسٹیبلشمنٹ کی تعریف و تنقید کے کالموں سے اکتا چکے ہیں، صحابہ و اہل بیتؓ میرے آقا مولی ﷺ کے باغ کے وہ خوبصورت پھول ہیں کہ جن کی خوشبو سے زمانہ ساڑھے چودہ سو سال سے معطر ہے،صحابہ کرام ؓکی گواہی پہ پورے دین اسلام کی بنیاد استوار ہے۔ذیل میں ایک بہادر اور جرات مند عالم دین مولانا اورنگزیب فاروقی کا اس خاکسار کے نام...
    اقوام کی زندگیوں میں ایسے مواقعہ بہت کم آتے ہیں جب وہ کٹھن امتحانات سے سرخرو ہو کر نکلتی ہیں تو اچانک انقلابی ترقی کی راہ پر فطری طور پر گامزن ہو جاتی ہیں۔ انقلاب کا ایک مفہوم بھی یہی ہے کہ جس طرح سینے میں قلب الٹا لٹکا ہوا ہوتا ہے، اسی طرح ’’انقلاب‘‘ بھی اقوام کی زندگیوں اور حالات کو الٹے رخ پر پھیرتا ہے۔ اگر کوئی قوم کم و بیش زندگی کے تمام شعبوں میں گرواٹ اور بدحالی کا شکار ہو تو یہ بدیہی تبدیلی ان سارے کے سارے شعبوں میں اچانک بہتری لانے لگتی ہے۔ جیسا کہ، ’’ہر کالے بادل میں ایک سلور لائن ہوتی ہے‘‘، اسی طرح انڈیا اور مودی جی کے آپریشن سندور...
    پاکستان،چائنا انسٹیٹیوٹ کی تازہ ترین رپورٹ ’’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیاء کی تاریخی تبدیلی‘‘ منظرعام پر آئی ہے جس کے مطابق پاکستان نے نہ صرف خطے کے تزویراتی خدوخال کو بدل کر رکھ دیا ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی اس امر پر قائل کر دیا ہے کہ پاکستان اب ایک فعال اور بالادست طاقت کے طور پر ابھر چکا ہے۔ اس رپورٹ کا ہر صفحہ اس ناقابلِ تردید حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ پاکستان نے ایک فیصلہ کن جنگ جیتی اور اس تاریخی فتح کے پسِ پشت فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت کارفرما ہے۔یہ وہی جنرل عاصم منیر ہیں جنہیں ماضی میں اکثر ایک خاموش مزاج، محتاط طبیعت اور پسِ پردہ کردار نبھانے والی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کو مشروط طور پر بحال کردیا۔ نجی چینل کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کی بحالی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں سرکاری وکیل اور دیگر حکام پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کوبیگمات اور عزیز و اقارب کو فنڈز سے نوازنےکےالزام میں برطرف کیاگیا۔ ملازمین کے وکیل نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملازمین نے اختیارات سے تجاوز کرکےکسی کو فائدہ نہیں پہنچایا، جن ملازمین نے بیگمات کو فنڈز دیے ان کی تنخواہیں امداد کی شرط کی حد سے کم ہیں، قانون میں ممانعت نہیں کہ اپنےمستحق رشتے داروں کوبی آئی...
    اسلام ٹائمز: غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت سے غزہ کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ اس تباہی کے باوجود، غزہ کے عوام کی ہمت اور عزم نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ بچے عام بچوں سے مختلف اور ہمت و حوصلے کے پہاڑ ہیں۔ لیکن اس ظلم اور بربریت پر عالمی برادری خاموش ہے۔ کوئی معصوم بچوں کی فریاد کو نہیں سن رہا۔؟ تحریر: سیدہ زہراء عباس گذشتہ روز فلسطین کی ایک معصوم بچی کی فریاد نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے درمیان اس بچی کی ویڈیو اور روتے ہوئے اس کی التجائیں دل پھٹ گیا۔ "ہیلپ می" کے الفاظ نے دنیا کو ہلا کر رکھ...
    کراچی میں ٹریفک کے مسائل کم ہونے کا نام نہیں لے رہے، شارع فیصل پر ناتھا خان پل کی چڑھائی سے قبل سڑک میں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا جس نے شہریوں کو نئی اذیت میں مبتلا کر دیا۔ ڈرگ روڈ سے ایئرپورٹ جانے والا راستہ پہلے ہی ٹریفک کے بوجھ سے سست روی کا شکار تھا، اب اس گڑھے نے صورتحال مزید خراب کر دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چند منٹوں کا سفر اب گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔ ناتھا خان پل حالیہ مہینوں میں متعدد بار مسائل کا سبب بن چکا ہے، تاہم اس بار حفاظتی دیوار کی عدم تعمیر اور سست رفتار مرمتی کام نے شہریوں کو شدید مایوسی سے دوچار کر دیا...
    پاکستان کی معیشت ایک نازک مگر فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے حالات اور ملکی مالی دباؤ کے پیشِ نظر برآمدات کو بڑھانا، درآمدات پر انحصار کم کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت بن چکی ہے۔ بزنس ریکارڈر میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوا سازی کی صنعت جو اکثر پالیسی سازوں کی توجہ سے محروم رہی ہے، محض صحت کی سہولت فراہم کرنے والی صنعت نہیں بلکہ ایک ممکنہ بڑی برآمداتی قوت بھی ہے۔ مگر اس صلاحیت کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ترقی پسند، مخصوص اور نمو کو فروغ دینے والی ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں۔ بدقسمتی سے موجودہ ٹیکس نظام اس شعبے میں سرمایہ کاری،...
    خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025 کے لیے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس نے نئے بجٹ میں 20 ارب روپے کی ڈیمانڈ پیش کی ہے، جس میں جدید ہتھیار، تھرمل گنز، بکتربند گاڑیاں، آئی ٹی ساز و سامان اور ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مانگی گئی ہے۔ بندوبستی اضلاع کے لیے 14.5 ارب روپے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی کی نسبت...
    دنیا بھر کے ایئرپورٹس میں سامان کا کھو جانا ایک عام سی بات ہے, اوسطاً ہر 1,000 مسافروں میں سے تقریباً 7 افراد کا بیگ سفر کے دوران کہیں نہ کہیں گم ہو جاتا ہے۔ یہ گمشدگیاں زیادہ تر انسانی غلطیوں، کنویئر بیلٹس پر بارکوڈ نہ پڑھ سکنے، یا عملے کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے پیش آتی ہیں۔ خاص طور پر ٹرانزٹ کے دوران بیگز کا کسی دوسرے ہوائی اڈے پر رہ جانا یا تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے۔ تاہم، ان تمام چیلنجز کے باوجود دنیا کا ایک ایسا ایئرپورٹ بھی ہے جو پچھلے 30 برسوں سے اس مسئلے سے مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔ جی ہاں جاپان کا کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جہاں 2023...
    ارادہ مصمم اور نیت نیک ہو تو کوئی راستہ نکل ہی آتا ہے۔ لیبیا کے عازم حج پر جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچے لیکن پاسپورٹ میں مسئلہ آیا اور انہیں روک لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز نے 2 بار اڑان بھری لیکن فنی خرابی کے باعث اسے واپس لوٹنا پڑا۔ لیبیا کے عامرالمھدی منصور القذافی کی حیران کن داستان نے سب کو حیران کر دیا۔ حج کی سعادت حاصل کرنے والے لیبیا کے عازم عامرالمھدی ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں کلیئرنس نہ ملی۔ اس دوران جہاز نے اڑان بھرلی جس کے بعد اچانک طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور اسے واپس لوٹنا پڑا۔ پائلٹ نے عامر کو بٹھانے سے انکار بھی کر دیا تھا۔ مگر مردِ مومن تو مایوس...
    کراچی(نیوز ڈیسک) فیڈرل بی ایریا عزیز آباد کے ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ بن گئی جب دلہا اور دلہن والوں کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دونوں جانب کے افراد کو ایک دوسرے پر کرسیوں سے وار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بات چیت کے دوران پیدا ہونے والی تلخی شدت اختیار کر گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہال میدان جنگ بن گیا۔ جھگڑے کے دوران شادی ہال کی انتظامیہ نے فوری طور پر علاقائی پولیس کو طلب کیا۔ پولیس کے...
    اس سال چھٹیوں میں امریکا کا رُخ کرنے والے جاپان، کینیڈا، میکسیکو اور جرمنی کے سیاحوں کی امریکا میں ہوٹل بکنگ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالیڈے میکرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے جانے والے ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکا آنے کا پروگرام تبدیل کردیا ہے۔ اس حوالے سے آن لائن ہوٹل بکنگ میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے، عالمی معاشی حالات کے پیشِ نظر امریکا اور برطانیہ کا سیاح اس وقت سیاحت کے لیے اندرونِ ملک ڈیسٹی نیشنز کا انتخاب کر رہے ہیں۔ اس طرح جاپان، کینیڈا اور میکسیکو کے سیاحوں کے امریکا میں ہوٹل بکنگ میں ڈبل ڈجٹ کا فرق آیا ہے، بالخصوص کینیڈا...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں کان کنی، شمسی توانائی اور آئل اینڈ گیس سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کےلیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ سے کوئٹہ میں ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سانحہ خضدار کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کےلیے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا...
    رواں مالی سال میں پاکستان کے لیے 38 ارب ڈالر کی متوقع ترسیلات زر کی آمد کے باوجود، پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات خطے کے ہم مرتبہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (پی آر اے سی) کی جانب سے پیر کے روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2013 سے 2023 کے درمیان ترسیلات زر میں سالانہ اوسط 6.1 فیصد کی کمپاؤنڈ شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مگر فی فرد ترسیلات کا حجم اب بھی دیگر ممالک سے کم ہے۔ 2023 میں پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات زر 2 ہزار 529 ڈالر رہیں، جو کہ فلپائن (16 ہزار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کا خاندان عوامی خدمت اور میرٹ پر یقین رکھتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین ہنر مند افراد کے لیے بیرون ملک روزگار کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال بعد پاکستانی کمیونٹی کےلیے کویتی ویزاکی بحالی چوہدری سالک حسین کی ذاتی دلچسپی کا ثبوت ہے۔
    پہلگام فالس فلیگ کے بعد اب تک بھارتی عوام کے سوالات کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ مودی کی جانب سے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ پہلگام سری نگر سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور سری نگر سے پہلگام کے راستے میں 11 سکیورٹی چوکیاں قائم ہیں، سوال یہ ہے کہ حملہ آور اس قدر سیکیورٹی کو عبور کرکے کیسے پہلگام پہنچ گئے؟ شہری نے سوال اٹھایا کہ ہر آنے جانے والے شخص کو مکمل طور پر چیک کیا جاتا ہے، بسوں کو بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے سختی سے چیک کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود حملہ آور اس علاقے میں داخل ہونے میں کیسے...
    پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے پہلی بار اپنی کورونا تشخیص اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کردیا. صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں پہلی بار اپنی کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور اس دوران درپیش چیلنجز پر کھل کر بات کی ہے۔  میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ "آپ نے اپنی زندگی میں خود کو سب سے زیادہ طاقتور کب محسوس کیا؟" جس کے جواب میں صبا فیصل نے بتایا کہ کورونا کے دنوں میں انہیں اپنی اصل قوت کا اندازہ ہوا۔ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں تاہم اگر ان کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر آ جاتی تو غلط اور سنسنی...
    بیجنگ: چین کے صوبہ ہونان کے شہر زوزو میں ایک افسوسناک واقعے نے پورے ملک میں غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں ایک 62 سالہ بیمار خاتون بینک کے باہر دم توڑ گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق، بزرگ خاتون "پینگ" کو شدید بیماری اور حالیہ ٹانگ کی چوٹ کے باوجود بینک کی جانب سے ذاتی طور پر آ کر رقم نکالنے پر مجبور کیا گیا۔ ان کی بیٹی نے پہلے کوشش کی کہ ماں کی طرف سے خود رقم نکال لے، لیکن پاس ورڈ کی غلطیوں اور بینک کے عملے کی سختی کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔ بینک اہلکاروں نے خاتون کی صحت سے آگاہ ہونے کے باوجود اصرار کیا کہ رقم نکالنے کے لیے ان کا...
    کوئٹہ: نوشکی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہل کار  کو شہید کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں پیش آیا، جس میں گولی لگنے سے ایک پولیس اہل کار زخمی ہوا اور بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے تصدیق کی ہے کہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم شہید ہوا ہے، جس کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے...
    کراچی: کراچی کے بعد سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے لیے حکومت سندھ نے کوششیں تیز کر دیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی جس میں صوبے کے تیزی سے ترقی پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی جانب سے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے وفد کو خوش...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس میں شریک علمائے کرام میں اسماعیلی ریجنل کونسل کے الواعظ کریم خان، مولانا سرور شاہ، مولوی توفیق مدنی، مولانا خلیل قاسمی، شیخ مرزا علی و دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں امن، اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ نبی کریم (ص) کی تعلیمات کی روشنی میں علاقائی امن کے قیام کے لیے متحد رہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی جانب سے گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، حکومتی عہدیداران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد مختلف مذاہب اور مکاتب...
    ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے نتیجے میں کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کردی گئی ہیں۔کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں ای آر 503 اور 505 میں 6 سے7 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ کراچی لاہور کی 2 پروازوں 9P843، 9P847 میں سوا گھنٹے تاخیر ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ۔
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور پیپلزپارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سے متعلق دریافت کیا، اور ریلی کے انعقاد پر شاباش دی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبرپختونخوا حکومت نے...
    اسلام ٹائمز: وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا حالیہ دورۂ ایران نہ صرف دو برادر اسلامی ممالک کے مابین اخوت و اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے کا سبب بنا، بلکہ انہوں نے اس موقع پر جس جرات مندی اور حکمت سے بین الاقوامی اور امتِ مسلمہ کے اہم ترین مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا، وہ قابلِ تحسین اور لائقِ فخر ہے۔ جناب وزیراعظم نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے ایران کا جائز اور بنیادی حق قرار دیا۔ ان کا یہ مؤقف نہ صرف انصاف پر مبنی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر طاقت کے یکطرفہ استعمال اور دباؤ کے خلاف ایک واضح پیغام بھی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ پرامن ایٹمی...
    صحافی آصف بشیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بتایا گیا تو ہمارے ایک افسر نے اُس بھارتی افسر کو کال کی اور کہا کہ میں انٹرنیشنل میڈیا کا نمائندہ ہوں اور آپ سے فوٹیج اپنے ادارے کیلئے لینا چاہتا ہوں، ہمارے افسر کا اندھیرے میں پھینکا ہوا تیر 100 فیصد نشانے پر لگا اور بھارتی افسر نے فوٹیج کے بدلے پیسوں کی ڈیمانڈ کی جس پر انہیں کہا گیا کہ اکاؤنٹ نمبر دیں اس پر پیسے بھیج دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے مار گرائے رافیل طیارے کی بھارتی ایجنسی کے افسر سے فوٹیج حاصل کرنے کی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان نے 7 مئی کو بھارت کے 3 رافیل سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے۔ اس...
    پاکستان کے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع پر طنزیہ وار کردیے۔عدنان سمیع نے 2016 میں پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت اپنا لی تھی، جس کے بعد سے وہ بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم ہیں۔اب حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نئی ہوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی پرچم والے ایئرفونز دکھائے، جو وہ لائیو پرفارمنس کےلیے استعمال کرتے ہیں۔ — اسکرین شاٹ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ابھی امریکی کمپنی کی جانب سے مجھے، میری مرضی کے مطابق لائیو کنسرٹس کےلیے 'اِن ایئر مانیٹرز' موصول ہوئے ہیں، یہ میری دوسری جوڑی ہیں اور یہ ناقابل یقین...
    برطانیہ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 47 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایک شخص نے فٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں جشن منانے والوں پر گاڑی چڑھا دی، جس سے 4 سمیت 47 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ پریمیئر لیگ چیمپیئن شپ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی چڑھانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی عمر 53 برس اور تعلق برطانیہ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اس کا انفرادی فعل ہے اور اس کے ساتھ کسی کے شامل ہونے کا امکان نہیں ہے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفننگ دی گئی۔ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیرہ لاکھ چھوٹے جانور کی گنجائش ہوگی، 74 ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کے لیے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کی مویشی منڈی کیسے روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے؟ ماڈل مارکیٹ میں پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں اور...
    حکومتِ پاکستان نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بدھ 28 مئی کو تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ برس پہلی مرتبہ یومِ تکبیر کو سالانہ عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ یومِ تکبیر پاکستان کے دفاعی تاریخ کا اہم دن ہے، جسے 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: 28 مئی کو یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی یہ دن اس قومی عزم...
    قیصرکھوکھر : سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب پولیس، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سورج کل بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق: پنجاب پولیس، بہاولپور ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی اسامیوں کے لیے 225 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ جنرل ہسپتال: ایکوکارڈیوگرافی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کے روز دو روزہ دورہ ایران کا آغاز کیا، جہاں تہران میں انہوں نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی اور پھر صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران خطے میں امن کے لیے کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز نے کہا،"ہماری شاندار مسلح افواج کے پر شجاعت اقدامات اور پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت" کی وجہ سے پاکستان بھارت کے ساتھ حالیہ بحران سے باہر آیا۔ انہوں نے مزید کہا،"ہم امن چاہتے ہیں اور میز پر بات چیت کے ذریعے خطے میں امن کے لیے...
    غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)غزہ کے علاقے دراج میں ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے فہمی الجرجاوی سکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ سکول پر اسرائیلی حملے میں مزید درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔نومبر 2023 میں غزہ شہر کے البراق سکول میں بموں اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 50 افراد مارے گئے تھے۔ گزشتہ سال اگست میں التابین سکول میں صبح کی نماز کے لئے جمع ہونے والے 100 سے افراد...
    ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کی غیر ملکی دورے کے دوران اپنی اہلیہ بریجٹ کے ہاتھوں بدسلوکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں اترنے کے بعد طیارے کے دروازے پر پہنچے خاتون اول نے ان نے زور سے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ کر ان کو پیچھے کی طرف دھکا دیا۔(جاری ہے) فرانسیسی صدر اس کے فورا بعد کیمرے کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے اپنے استقبال کے لئے آنے والوں کی مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔ بعد ازاں طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے فرانسیسی خاتون اول نے صدر...
    اسلام آباد: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی  اور ذوالحج  کے چاند کے حوالے سے اہم  پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ پر قیاس آرائیاں ختم ہونے کو ہیں۔ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے مطابق آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کا امکان ہے اور اگر یہی حساب...
    لندن: برطانوی دارالحکومت کے علاقے برینٹ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے برٹش پاکستانی خاندان کے افراد کے نام لندن پولیس نے جاری کر دیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ شمال مغربی لندن کے علاقے برینٹ میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 43 سالہ نصرت عثمان، ان کی 15 سالہ بیٹی مریم میکائیل، 8 سالہ بیٹا موسیٰ عثمان اور 4 سالہ بیٹا رئیس عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک طور پر یہ پورا خاندان گزشتہ دو دہائیوں سے برطانیہ میں مقیم تھا اور مقامی کمیونٹی میں اچھی شہرت رکھتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق گھر مکمل طور پر تباہ...
    اسلام آباد:حکومت نے گیس کے شعبے کا 3 ہزار ارب کے قریب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سپرد کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان نے گیس سیکٹر کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے تیار کردہ اس پلان میں مختلف تجاویز شامل کی گئی ہیں تاکہ گیس کے شعبے کو مالیاتی استحکام فراہم کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ خطرناک حد تک بڑھ کر 3000 ارب روپے کے قریب پہنچ چکا ہے، جس پر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر ریحام رفیق کو حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ ریحام رفیق نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ’شیك اِٹ ٹو دی میکس‘ نامی وائرل ڈانس چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ باتھ روم کے اندر مذکورہ چیلنج پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/rehamrafiq1_7507310276816014610.mp4 ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کے انداز اور حرکات کو نامناسب اور مضحکہ خیز قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’ویڈیو دیکھ کر ہنسی آرہی ہے‘، کچھ نے تنقید...
    وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز مشہد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی۔ مشہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، صوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام حسین مظفری نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی، مختلف حصے دیکھے، نوافل ادا کئے اور روضہ امام رضا علیہ السلام پر خصوصی دعا کی، انہوں نے امن و سلامتی، ترقی و خوشحالی اور خطے میں استحکام کے لئے بھی دعا...
    عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور گزشتہ چند برسوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سبب الیکٹرونک اشیا کی قیمتیں بھی تقریبا دوگنی ہوچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ عیدِ قرباں پر اس ضمن میں خریدوفروخت کا وہ رجحان نظر نہیں آیا جو عموماً سخت  گرم موسم میں منائی جانیوالی اس بڑی عید کے موقع پر دیکھا جاتا ہے۔ راولپنڈی باڑا بازار میں تقریبا 12 برس سے الیکٹرانک اشیا کے کاروبار سے وابستہ شاہین سلیم کہتے ہیں کہ عید قرباں پر ڈیپ فریزرز کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کے علاوہ گرمیاں شروع ہوتے ہی ریفریجریٹرز اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) پاکستانیوں کے لئے کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں، ایک جنون ہےاور اس جنون کے آگے نہ موسم کی شدت کوئی معنی رکھتی ہے اور نہ کوئی اور رکاوٹ۔ PSL   میں پاکستانی فینز کی دلچسپی عروج پر تھی اور شدید گرمی میں بھی اہلیان لاہور نےقذافی اسٹیڈیم کی رونقیں ماند نہیں ہونے دیں۔ایسے میں پاک فین نے فینز کے اس شوق کو ہوا دینے کے لئے Fans for Fans   نامی ایک دلچسپ اور منفرد سرگرمی کا انعقاد کیا، جس میں شائقین کو ہاتھ کے پنکھے فراہم کئے گئے،  تاکہ وہ گرمی میں بھی میچ کا بھرپورلطف اٹھا سکیں۔ شدید گرمی میں یہ دلکش پنکھے فینز کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ۔...
    عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ سپارکو کے مطابق آج چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں ،کیونکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو کے مطابق یکم ذو الحج 29 مئی کو متوقع ہے۔اس حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی ذو الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ سعودی ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر...
    واشنگٹن/تل ابیب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران گرما گرمی ہوگئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایران کے حوالے سے گرما گرم اختلاف پایا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ہونے والی بات چیت کے دوران شدید اختلاف اس وقت پیدا ہوا جب ٹرمپ نے مبینہ طور پر نیتن یاہو سے کہا کہ "میں ایرانیوں کے ساتھ سفارتی حل چاہتا ہوں، مجھے اچھی ڈیل کرنے کی اپنی صلاحیت پر یقین ہے"، اس دوران انہوں نے مبینہ طور پر ایک معاہدے میں اپنی دلچسپی پر بھی زور دیا جو...
    لندن میں کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جب رچمنڈ سی سی کلب کی پوری ٹیم 427 رنز کے تعاقب میں صرف 2 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رچمنڈ کرکٹ کلب کی فورتھ الیون صرف دو رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جن میں سے صرف ایک رن بیٹر (بلے باز) نے بنایا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ناقابلِ یقین واقعہ ہفتے کے روز مڈل سیکس کاؤنٹی لیگ کے ایک میچ میں پیش آیا، جہاں رچمنڈ کو 427 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف درپیش تھا۔ لیکن رچمنڈ کے بلے باز صرف 5.4 اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئے، جو کرکٹ کے اعداد و شمار کی تاریخ میں ایک نئی مثال بن گئی۔ اس سے...
    ترکیہ کے ضلع سانکاکٹیپ میں ایک جذباتی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب 3 سالہ بچے علی آصف کی کینسر سے صحتیابی کی خوشی میں ہزاروں افراد نے آسمان کو رنگین غباروں سے بھر دیا۔ علی آصف کے والد سامیت دیمیر نے سوشل میڈیا پر ایک سادہ سی اپیل کی تھی جو عوامی جذبے کا مظہر بن گئی۔ علی آصف کو 8 ماہ کی عمر میں لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ 2 سال طویل علاج اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے بعد علی نے زندگی کی یہ بڑی جنگ جیت لی۔ اس خوشی کے لمحے کو یادگار بنانے کے لیے علی کے والد نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ اُن کے بیٹے کی خواہش ہے کہ وہ خوشی میں...
    سنٹرل بینک آف یورپ کی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کی قیادت میں عالمی معیشت نے کھلے پن اور کثیرالجہتی پر مبنی بنیاد پر ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام اور ڈالر کی ریزرو کرنسی کے طور پر حمایت نے تجارت کو فروغ دینے اور مالیاتی نظام کو وسعت دینے کیلئے بنیاد فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کی پشت پناہی سے قائم عالمی معاشی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے یورو کو عالمی ذخیرہ کرنسی کے طور پر پیش کرنے کی حمایت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برلن میں ہرٹی سکول...
    سرینگر میں مجلس نکاح کے خطبہ میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے زور دیا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کی بنیاد اسلامی کردار، ضبط نفس اور سماجی ذمہ داری پر رکھنی چاہیئے خاص طور پر ان فتنوں کے پس منظر میں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے کشمیر میں آن لائن سٹے بازی کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے معاشرے میں تیزے سے پھیل رہے "آن لائن سٹے بازی" کے رجحان کو ایک نیا اور بڑا فتنہ قرار دیتے ہوئے اس کا موازنہ منشیات کے ساتھ کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک نجی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا "اب ایک نیا فتنہ...
    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے گجرات میں دئیے گئے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں تھی۔ وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس قسم کے بیانات اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس بیان کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے جار ی منصوبے سے تو جہ ہٹانا ہے۔ وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی...
    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا اداکار فیروز خان سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فیروز خان ان دنوں کرائم تھرلر ڈرامہ ہمراز میں عائزہ خان اور زاہد احمد کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ ایک بار پھر "بیڈ بوائے" لک اور بولڈ انداز میں نظر آ رہے ہیں، تاہم کہانی کا مکمل طور پر کھلنا ابھی باقی ہے۔ اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک شو میں بات کرتے ہوئے فیروز خان کی اداکاری اور عمومی رویے پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے فیروز کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ فیروز کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔  ...
    اقوام متحدہ نے اسرائیل کے اس متنازع قانون پر شدید تشویش ظاہر کی ہے جس کے تحت 12 سال کے بچوں کو بھی عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے اس قانون کو اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی ممکنہ سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے، جسے اسرائیل نے 1991 میں تسلیم کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 میں اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کی، جس کے بعد کسی بھی 12 سالہ بچے کو اگر وہ قتل یا اقدام قتل جیسے جرم میں ملوث ہو، اور وہ جرم دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہو، تو...
    پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنیوالی بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی اختتامی تقریب میں سراہا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان پہلا ملک بننے گا جو شکست پر اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرے گا، پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت برداشت کرنے، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے، فوجی چوکیوں کے نست ونابود اور ائیر بیسز تباہ پر ہونے اپنی مسلح افواج کو سراہے گا۔آئی پی ایل کی اختتامی تقریب کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں چیئرلیڈر، ڈی جیز کو نہ بلایا جائے، مگر کیوں؟ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس...
    کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور جمعرات و جمعہ کے روز درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات و ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ مئی کے اختتام پر کراچی میں مرطوب موسم، جون کے آغاز پر شدید گرمی کا امکان ہے۔ رواں ماہ (مئی) کے اختتام اور جون کے آغاز پر کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جب کہ جمعرات اور جمعہ کو پارہ 40 ڈگری...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ چترال، دیر بالا و زیریں، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تورغر، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ہنگو، مردان، چارسدہ اور صوابی میں بھی...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق نواحی گاؤں شگئی پنج پیر میں فائرنگ سے اسکول پرنسپل اور استاد جاں بحق ہوگئے، دونوں مقتولین چچازاد تھے جن کی شناخت اعزاز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں باچا خان اسپتال منتقل کردیں۔ ادھر پشاور میں گھر میں کچن کے تنازع پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ داؤد زئی شاہ عالم کے علاقے میں پیش آیا۔
    بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا جب کہ علی گڑھ، اتر پردیش میں خود کو "گاؤ رکھشک" کہنے والے ہندو انتہا پسندوں نے 4 مسلمان شہریوں کو شدید زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق علی گڑھ، اتر پردیش میں خود کو "گاؤ رکھشک" کہنے والے ہندو انتہا پسندوں نے 4 مسلمان شہریوں کو شدید زخمی کردیا جب کہ  ان کا جرم مودی کے بھارت میں محض گوشت کی منتقلی تھا۔ حملہ آوروں نے متاثرین کو گاڑی سے زبردستی نکالا اور انہیں اینٹوں، ڈنڈوں، سریوں سے مارا پیٹا، شدت پسندوں نے نہ صرف گاڑی کو نذر آتش کیا بلکہ موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی۔ متاثرین نے کہا کہ بھینس کا گوشت لے جانا بھارتی قانون کی خلاف ورزی نہیں، چاروں متاثرین میں سے تین کو...
    پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنیوالی بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی اختتامی تقریب میں سراہا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان پہلا ملک بننے گا جو شکست پر اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرے گا، پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت برداشت کرنے، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے، فوجی چوکیوں کے نست ونابود اور ائیر بیسز تباہ پر ہونے اپنی مسلح افواج کو سراہے گا۔آئی پی ایل کی اختتامی تقریب کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بورڈ نے فائنل کی اختتامی تقریب کو مسلح افواج کیلئے منسوب کیا...
    نیتن یاہو نے غزہ میں زمینی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے غزہ میں زمینی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےنمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور حماس دو ماہ کی جنگ بندی پررضامند ہوگئے،جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مسودہ مسترد کردیا۔ نہتےفلسطینیوں پراسرائیل کے وحشیانہ حملےنہ رک سکے،شمالی غزہ اورخان یونس پرحملوں میں شدت آگئی،24 گھنٹے میں مزید اکیاسی فلسطینی شہید،تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اقوام متحدہ کی مخالفت کے باوجود غزہ میں امداد کی ترسیل کی ذمہ داری یومینٹیرین فاؤنڈیشن نے سنبھال لی،کئی امدادی ٹرک غزہ پہنچانے کا دعویٰ کردیا۔ روزانہ...
    پاکستانی اداکارہ و ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ریحام رفیق کا ٹرینڈنگ گیت ‘شیک اِٹ ٹو دا میکس’ پر کیا گیا ڈانس فینز کو برہم کرگیا۔ ریحام رفیق نے کریئر کا آغاز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بنائے گئے پیج سے کیا جس کے بعد انہیں پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ ریحام رفیق نے 2021 میں معروف ہدایتکار نبیل قریشی کی ہدایتکار میں بننے والی فلم ‘کھیل کھیل میں’ سے ایکٹنگ ڈیبیو دیا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں بشمول ‘جھوم’ ،کفارہ’ ، ‘جڑواں’ اور ‘پرورش’ میں کام کیا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ ایک متحرک ڈیجیٹل کریئیٹر بھی ہیں اور ٹک ٹاک پر ٹرینڈنگ ویڈیوز بناتی ہیں۔ ریحام رفیق جو رواں سال اپنے ڈراموں میں...
    پاکستانی سینئر اداکارہ اور سابقہ نیوز اینکر صبا فیصل نے کرونا جیسی مہلک بیماری کا نشانہ بننے اور اسکا تجربہ کرنے کا واقعہ اپنے فینز کیساتھ شیئر کردیا۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پہلے پہل صبا فیصل نے خبروں کی دنیا میں قدم رکھ کر شہرت کی منازل طے کیں لیکن پھر کئی راستوں سے گزر کر وہ اداکاری کی دنیا میں آگئیں اور نہ صرف جب سے اب تک سرگرم ہیں بلکہ اپنے ہر کردار کی چھاپ لوگوں کو دلوں میں چھوڑ دیتی ہیں۔ اپنے کیرئیر میں کئی معاون اور مرکزی کردار ادا کرنے والی صبا فیصل کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ ڈرامے ہیں جن میں ’ہم سفر’، ’درِشہوار’، ’لشکارا’، ’سلطنت’، ’تقدیر‘، ‘حبس‘، ’خئی،...