2025-05-09@19:44:20 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«اور سویڈن کے»:

    ماسکو:چین کے صدر شی جن پھنگ اور سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف کے درمیان دونوں ممالک کے باہمی سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ سویڈن عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین یورپی ممالک میں سے ایک ہے۔گزشتہ 75 برس کے دوران چین اور سویڈن کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے میدان میں تعاون مسلسل بڑھتا رہا ہے اور مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین اور سویڈن کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد ، عملی...
    سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسکینڈینیویا کے ممالک سویڈن ڈنمارک اور ناروے کا دورہ کیا اور ان ممالک میں مقیمُ اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا ۔ سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو میں اسکینڈینیویا کے ان تین ممالک کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک بروقار اور تاریخی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سویڈن ڈنمارک اور ناروے میں مقیم تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اسکینڈینیویا میں مسلم لیگ کے کوآرڈینیٹر اسد ایاز اس تقریب کے میزبان تھے۔ اوورسیز پاکستانیوں خصوصا اسکینڈینیویا کے ممالک میں مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز...
    سٹاک ہوم (ویب ڈیسک) سویڈن نے 9 اپریل 2025 سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پروسیسنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانے نے تصدیق کی کہ کام اور مطالعہ کے اجازت ناموں کے لیے سویڈش ویزا کی درخواستوں پر اب مقامی طور پر کارروائی کی جائے گی جس سے درخواست دہندگان کو ریلیف ملے گا جنہیں پہلے ویزا سے متعلق طریقہ کار کے لیے ایتھوپیا جانا پڑتا تھا۔ سویڈن کے سفارتخانے نے واضح کیا کہ کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے یا سویڈن میں خاندان کے ساتھ دوبارہ ملنے کے لیے رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دینے والے افراد اسلام آباد میں سفارتخانے میں اپنی درخواست کا عمل مکمل کرسکیں...
    لاہور: سویڈش لنکوپنگ (Linköping) یونیورسٹی کے سائنس داں، فینگ گاؤ کی زیرقیادت ماہرین نے خراب پرویسکائٹ (perovskite) سولر پینلوں کو پانی پر مبنی کرشماتی محلول کے ذریعے نیا بنانے کی انقلابی ٹکنالوجی دریافت کر لی ہے۔ سویڈش ماہرین نے سوڈیم ایسیٹیٹ، سوڈیم آیوڈائیڈ اور ہاپوفاسفورویس ملائیں پھر اس میں پینل کے سولر سیل ڈالیں اور پانی کو 80 سینٹی گریڈ پر بیس منٹ ابالیں تو محلول سارا سولر میٹریل الگ کر دیتا ہے۔ جب حاصل شدہ پرانے میٹریل سے نئے سولر سیل بنا کر نیا پینل سیٹ کیا توماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے، وہ نئے پینل جیسی ایفیشنسی سے بجلی بنانے لگا۔
    کراچی( اوصاف نیوز)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عینی شاہد کے ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے ۔ نیو ائیر نائٹ پارٹی کےعینی شاہد کے مطابق وہ ارمغان کو 2016 سے جانتا ہے۔ارمغان میرا بہت اچھا دوست تھا،ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔ نیو ائیر پارٹی پر مصطفی کو بہت بلایا لیکن وہ نہیں آیا، عینی شاہد کا کہناتھا کہ مصطفی نے نیو ائیر پارٹی ہاکس بے پر کی، نیو ائیر پارٹی میں شیراز بھی موجود تھا، مصطفی نے بتایا کہ ارمغان مجھے گھر بلاتا ہے لیکن میں نہیں جاونگا۔مصطفی اور ارمغان کی لڑائی دو اڑھائی لاکھ روپے کی وجہ سے بڑھ گئی،مصطفی نے ارمغان سے جو چیز ارمغان پیتا تھا اس کے پیسے لینے تھے، ارمغان پیسے...
    احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سینکڑوں افراد نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی عوام کو زبردستی بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے یا تجویز کو مسترد کر دیا۔ اسٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں ہونے والے ایک مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے مطالبات کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "جبری نقل مکانی نہیں، نسل کشی نہیں” اور "سکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری بند کی جائے” جیسے مطالبات اور نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے...
    ویڈ فروخت کرنے والے 20اہم کردار منظر سے غائب ،بیرون ملک کوئی فرار نہیں ہو سکا یونیورسٹیز کے لڑکے اور لڑکیاں منشیات کی آن لائن بکنگ کرتے تھے، سنسنی خیز تفصیلات ( رپورٹ :اسد رضا ) ساحر حسن نے تفتیشی ماہرین کے سامنے سب کچھ طوطے کی طرح اُگل دیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی قتل کیس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہوشربا انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔اس کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے منشیات کے حوالے سے بیان کے بعد ایس آئی یو اور سی آئی اے منشات کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا۔ ملزم شیراز اور ارمغان کے بیان کی روشنی میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی گرفتاری عمل میں آئی، دوران...
    سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے اور وہاں سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’صیہونی اسرائیلیو فلسطین چھوڑ دو‘‘، ’’مجرم امریکہ، مشرق وسطیٰ چھوڑ دو‘‘ اور ’’نسل کشی بند کرو‘‘ کے نعرے درج تھے۔ بینرز پر”صیہونیت کو شکست...
    مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کی ضرورت پر زور دیا اور متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل سویڈن کے زیراہتمام ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت سردار تمور عزیز نے کی۔ مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کی ضرورت پر زور دیا اور متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران سویڈش حکام پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ...
    سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں توہین قرآن کے واقعات میں شریک ایک شخص کو نسل پرستی پر اکسانے کے جرم میں سزا سنادی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کی ضلعی عدالت نے تین جنوری کو پیر کی صبح سلوان نجم کو سزا اور جرمانہ سنایا۔ عدالت کے مطابق اس کے 2023 کی گرمیوں میں کیے گئے اقدامات مذہب پر تنقید اور آزادی اظہار کی حدود سے تجاوز کر گئے تھے۔ سلوان نجم پر چار مرتبہ قرآن پاک کی توہین کے دوران دیے گئے بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان واقعات میں اس کا ساتھ سلوان مومیکا نے دیا تھا، جسے گزشتہ بدھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) سویڈن کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں ابھی یہ واضح نہیں کہ حملے کے محرکات کیا تھے۔ انہوں نے زخمیوں کی اصل تعداد بھی نہیں بتائی۔ فائرنگ کا واقعہ اسٹاک ہولم سے تقریباﹰ دو سو کلومیٹر دور اوریبرو شہر میں پیش آیا۔ سویڈن: کلہاڑی سے حملہ، ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کی تفتیش پولیس کا کہنا ہے کہ سویڈن میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہیں۔ 'وحشیانہ حملہ'، وزیر اعظم کرسٹرسن سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے اسے ''بے گناہ لوگوں کے خلاف وحشیانہ اور مہلک تشدد" قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ...
    SWEDEN: سویڈن کے شہر اوبیرو میں ایک اسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی پولیس نے بتایا کہ بالغوں کے تعلیمی مرکز میں فائرنگ ہوئی جہاں 10 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جو سویڈن کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے اور وزیراعظم نے ملک کے سوگوار دن قرار دے دیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور بھی بظاہر ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہے اور اسکول میں مزید متاثرین کی تلاش کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور اس واقعے کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔ مقامی پولیس چیف روبرٹو ایڈ فوریسٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا...
۱