2025-10-13@17:48:28 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«تو کہا گیا کہ»:

    صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا سیلاب اور اس کے نقصانات کا سروے تقریباً مکمل مراحل میں ہے اور بہت جلد سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ پرچی وزیرِ اعلیٰ نہیں ہیں، وہ دو خواتین کی لڑائی میں آئے ہیں اور علیمہ باجی کے کہنے پر لگائے گئے ہیں، ایک وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بیگم کے کہنے پر لگایا گیا دوسرا وزیر اعلیٰ باجی کے کہنے پر لگادیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب جیسی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اورمجھ سے کہتے ہیں معافی مانگو۔ پنجاب کے خلاف کوئی بولے گا تو اُس کو جواب دوں گی، پنجاب میں آفت آئی تو ایک صوبے کے لوگوں نے غلط تنقید کی ۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خواتین کے سر کا دوپٹہ، مردوں کے سر کی پگڑی ہے، آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا،پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سندھی ، بلوچی یا خیبرپختونخوا کے عوام ہوں ، وہ بھی میرے عوام ہیں، میرے بہن بھائی ہیں۔ اُن کا کہنا...
    فائل فوٹو جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئی تو ہم سے کہا گیا کہ اسکی توثیق کریں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ترمیم کا مسودہ حاصل کیا اور اس پر مشاورت کی، مسودے کے 35 نکات سے حکومت کو دستبردار کرایا، اصل مسودے کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کو توثیق کرنا ممکن نہ تھا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خاتمے کا فیصلہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کا 8 سے 9 سال تک چیئرمین رہا ہوں، کس طرح پاکستان کشمیر کے مسئلے کے پیچھے آتا رہا یہ سب دیکھا،...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے کہاہے کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی عمارت کے مکینوں کو بلڈنگ کی خستہ حالت کا بتایا گیا تھا لیکن ان کا یہی کہنا تھا کہ ہم کہاں جائیں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کمیٹی بنائی ہے ذمہ داروں کا تعین ہوگا، یہ درست ہے 80، 80 گز کے پلاٹ پر بغیر اجازت عمارتیں کھڑی کر دی جاتی ہیں۔نادر گبول نے بتایا کہ میرے والد نبیل گبول نے ایس بی سی اے کے سربراہ سے ملاقات بھی کی تھی اور عمارتوں کی خستہ حالت پر ایکشن لینے کا بھی کہا تھا، ایسی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرے گا تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا۔ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں ہمارے بچوں نے بھارت کے سسٹم کو ہیک کر کے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دنیا یہ سمجھ چکی ہے کہ ہمارا دفاعی نظام بہت مظبوط ہے، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر ہر فورم پر پاکستان کو کامیابی ملی اور بھارت تنہا سندھ طاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 6 مئی کو پاکستان کا آپریشن روم 24 گھنٹوں کے لیے چل رہا تھا، جب مجھے کال آئی کہ بھارت نے حملہ کیا ہے تو میں دفتر آگیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی فتح پر ویسے تو پوری مسلم امہ میں خوشیاں منائی گئی ہیں، ترکیے اور آذربائیجان میں تو لوگ خوشی سے سڑکوں پر آگئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلی کال ترکیے کے وزیر خارجہ کی آئی، ترک قیادت نے کشمیر کے معاملے پر بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ اس بحران کے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کیا...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر شذرہ منصب علی کا کہنا ہے کہ پہلی تو بات یہ ہے کہ یہ بہت ہی اہم اجلاس تھا، اس کے بارے میں کہا گیا کہ بند کمروں میں تھا اور یہ تھا وہ تھا، کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں، پاکستان اپنے ملک کے بارے میں جو آپ اوپنلی نہیں کر سکتے اس لیے ان کیمرہ اجلاس کیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عسکری قیادت ، سیاسی تمام قیادت موجود تھی، ہم جو ڈسکس کر رہے تھے وہ ایکسیسٹینشل تھریٹ جو پاکستان کو اس وقت ہے، پچھلے ایک سال سے آپ دیکھیں کہ کس تیزی سے...
    پی ٹی آئی کے رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیئں،بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش بھی نہیں ہونے دیا گیا، بدقسمتی ہے پاکستان میں الیکشن فراڈ کرکے اپوزیشن کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیا ،ہم اے ٹی...
     اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے سامنے بانی کو کہا گیا کہ اگر بات نہ مانی تو بی بی کو سزا دیں گے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے  کہا اس موقع پربانی پی ٹی آئی نے یہ بات کہنے والے سے کہا کہ بشری بی بی مجھ سے زیادہ بہادر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بشری بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو منگل  کو  طلب کر رکھا ہے۔ جو ملاقات جمعرات کو ہوتی تھیں، اب وہ دوبارہ بحال ہوں  گی۔ ڈیٹنگ کے چرچے، ...
    مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ ایک جمہوری عمل ہے، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اگر دونوں مطالبات سے ایک بھی نہ مانا گیا تو مذاکراتی عمل آگے نہیں چلے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ ایک جمہوری عمل ہے۔میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ سنجیدگی کے ساتھ اور نیک نیتی کے ساتھ مل کر بیٹھیں۔ اختلافات کو لوگ ڈائیلاگ کے ذریعے ختم کرتے ہیں یہ ڈائیلاگ ضرور ہونے چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہر مذاکرات فرنٹ ڈور سے ہوں یا بیک، کامیاب ہونے چاہئیں، بیرسٹر گوہر انہوں نے کہا...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک یوٹیوبر نے میرے بارے میں جو کہا وہ سراسر جھوٹ ہے، مجھے نکالنے کا فیصلہ پہلے سے کردیا گیا ہے تو پھر شوکاز ایک فارمیلٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے۔ میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔...
۱