لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب جیسی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اورمجھ سے کہتے ہیں معافی مانگو۔ پنجاب کے خلاف کوئی بولے گا تو اُس کو جواب دوں گی، پنجاب میں آفت آئی تو ایک صوبے کے لوگوں نے غلط تنقید کی ۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خواتین کے سر کا دوپٹہ، مردوں کے سر کی پگڑی ہے، آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا،پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سندھی ، بلوچی یا خیبرپختونخوا کے عوام ہوں ، وہ بھی میرے عوام ہیں، میرے بہن بھائی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سب سے ہم پاکستانی پھر سندھی ، بلوچی ، پنجابی اور پٹھان ہیں، خیبرپختونخوا میں کلاڈ برسٹ ہواتو علی امین گنڈا پور کو فون کرکے پوچھا کس چیز کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے خلاف کوئی بولے گا تو اُس کو جواب دوں گی، پنجاب میں آفت آئی تو ایک صوبے کے لوگوں نے غلط تنقید کی ، آصف علی زرداری میرے محترم ، بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں ، لیکن مجھے بہت دُکھ ہوا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جب میں پانی کی بات کرتی ہوں تو جاتی امرا کی نہیں ، پورے پنجاب کے سیلاب کی بات کرتی ہوں، کہتے ہیں مریم نواز معافی مانگے، مریم نواز کیوں معافی مانگے، معافی آپ کے ترجمانوں کو مانگنی چاہیے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس لاہور میں بنی، لاہور کو مزید 40بسوں کا تحفہ دینے آئی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ دسمبر میں مجموعی طور پر 70 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی، عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،لوگ لاہور آکر کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے ہم دوسرے ملک آگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بس سروس شروع کر رہے ہیں، میانوالی کا ایک شخص اقتدار کے اعلیٰ مقام تک پہنچا، یہ شخص اپنے ہی عوام کو ایک بس سروس تک نہ دے سکا، میانوالی کے لوگ خوشی سے دیکھتے ہیں کہ مریم نواز کی بس آگئی۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو جدید ٹرانسپورٹ دی، اے سی لگوائے اور وائی فائی کی سہولت فراہم کی، خصوصی افراد کو وہیل چیئر کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہزاروں دیہات کو مثالی بنانے جارہے ہیں، شیخوپورہ ، قصور، فیصل آباد میں فراہم کردہ بسوں کی تعداد500 بنتی ہیں ، میں نہیں چاہتی کہ کہا جائے کہ مریم نواز صرف لاہور کو ترقی دے رہے ہیں، پورے پنجاب کی ترقی میرا اولین مشن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 175 لوگوں کو سانپ نے کاٹا، ہم صورتحال کیلئے تیار تھے، بروقت علاج کرکے تمام جانیں بچائیں،اقلیتی برادری کو مالی مدد کیلئے مینارٹی کارڈ دے رہے ہیں،حکومت پنجاب نے ساڑھے 11لاکھ سیلاب متاثرین کا مفت علاج کیا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہنا تھا کہ الیکٹرک بس مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے کہتے ہیں

پڑھیں:

ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔

چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی