2025-08-16@01:41:16 GMT
تلاش کی گنتی: 11344

«حضرت عمرفاروق»:

    پیپلزپارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی اور نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے ایک بل قومی اسمبلی میں متعارف کرایا جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور ترویج کو روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھتے ہوئے غیراخلاقی اور نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کی جانب پیش رفت کی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اس حوالے سے ایک بل قومی اسمبلی میں متعارف کرایا جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور ترویج کو روکنا ہے۔ بل کے متن کے...
    کراچی:  جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب جھگی میں سوتی ہوئی بچی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ابتدا میں معمولی زخم سمجھ کر قریبی کلینک سے علاج کرایا، تاہم دو روز بعد تکلیف بڑھنے پر ایکسرے کرایا گیا تو ٹانگ میں گولی واضح ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو آج جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت 16 سالہ الویرا دختر جنید کے نام سے کی گئی جسے ناک کے اوپر گولی لگی تھی جبکہ ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر والد کے اسلحے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔
    جنیوا( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی جبکہ پاکستان  نے ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی۔  ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس  وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں 46 ملکوں نےمصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ پاکستان کو صدارت ملنے پر بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ کرگیا تاہم کسی رکن ملک نے بھارتی واک آؤٹ کی پرواہ نہیں کی۔ کالاباغ ڈیم  بنائیں ملک بچائیں، مونس الہیٰ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک...
    عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ان زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جب کہ دیگر دو کی حالت بھی نازک ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک دو افراد کو گولیاں لگنے کی تصدیق ہوئی ہے جنھیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن کے شہر اوری برو (Örebro) میں نماز جمعہ کے وقت ایک مسجد کے قریب اس وقت فائرنگ کی گئی جب نمازی باہر آ رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد پر فائرنگ میں کم از کم 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ان زخمیوں میں...
    بھارت نے اسرائیل کے آئرن ڈوم سے بھی زیادہ طاقتور دفاعی نظام کا دعویٰ کیا ہے۔ جمعے کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے’مشن سدرشن چکر‘ کے نام سے نئے دفاعی نظام کا اعلان کیا، جس کا مقصد ملکی سطح پر تیار کردہ ایک جدید فضائی دفاعی نظام بنانا ہے جو بھارت کے اسٹریٹجک، شہری اور قومی اہمیت کے حامل مقامات کو  دشمن کے ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھ سکے۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت نہ صرف حملوں کو ناکام بنایا جائے گا بلکہ فوری جوابی کارروائی کی صلاحیت بھی شامل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ مودی کے مطابق سدرشن چکر میں...
    خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)خیبرپختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاوڈ برسٹنگ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے، تمام اضلاع کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سپیل قدرے زیادہ مضبوط ہے، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاں، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کی 24...
    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی افسران کے تقرر و تبادلے، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کی گریڈ 19کی فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات، قرآ ة العین فاطمہ اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری وزارت اقتصادی امور تعینات تھیں،قرآ ة العین فاطمہ سینئر مینجمنٹ کورس سے فراغت کے بعد نئی پوسٹنگ کو جوائن کریں گی ،تقرری کے منتظر ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18کے کاشف نبی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
    چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO)کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس(Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کی کلید ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ 2، وائس ایڈمرل عبد الصمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے پیشِ نظر میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیاـ انہوں نے اعادہ کیاکہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے اثاثے ملکی دفاع کیلئے ہیں، ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت ہمارے دفاع کی ضمانت ہے، کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، ان کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، نریندر مودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں، پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جیتی، نریندر مودی کیلئے...
    نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے ایک نئے اور جدید فضائی دفاعی نظام سدرشن چکر  کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ یہ نظام آئندہ دس برسوں کے دوران ملک بھر میں نصب کر دیا جائے گا، اور اس کا مقصد بھارت کو کسی بھی بیرونی فضائی خطرے سے مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔ سدرشن چکر کیا ہے؟ نریندر مودی کے مطابق سدرشن چکر ایک ایسا طاقتور نظام ہوگا جو نہ صرف دشمن کے حملے کو ناکام بنائے گا بلکہ بھرپور جوابی وار کی بھی صلاحیت رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کی حفاظت اور جدید جنگی چیلنجز...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونا بھارت کیلئے بڑا سفارتی جھٹکا ہے، امریکا نے واضح کردیا کہ وہ ان دہشت گروں کیخلاف پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر لڑے گا۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے بلوچستان میں مجید بریگیڈ کا اضافی یونٹ لا رہا تھا، بی ایل اے یا مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سوات اور باجوڑ میں پاک فوج  کا فلڈ ریلیف آپریشن،عوام اور سکول کے بچوں کو محفوظ...
    سٹی42:  ڈیرہ اسماعیل خان  میں دہشتگردوں nنے خیبر پختونخوا پولیس پر ایک اور بزدلانہ وار کر دیا۔  پولیس نے بھرپور انداز میں فوری جواب دیا۔ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے ایک  دہشتگرد ہلاک  ہو گیا اور 3 زخمی ہو گئے۔ آج جمعہ کی شام موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان   کے علاقہ کولاچی میں دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔     مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او کلاچی بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر   ڈیرہ اسماعیل خان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات، ہزاروں ارب روپے کی قومی بچت اور اصلاحات پر مبنی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز کے قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔(جاری ہے) پاور ڈویژن کے مطابق انہیں 23 مارچ 2026 کو اعزاز عطا کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں میں 780 ارب روپے کی تاریخی کمی، 191 ارب روپے کی قومی بچت، بجلی سہولت کے ذریعے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی،...
    نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کی اسٹریٹجک نجکاری کے لیے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں زرعی فنانسنگ کے منظر نامے کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اسٹریٹجک نجکاری کے لیے نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کی قیادت میں کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے (ایف اے ایس اے) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی منتقلی، کابینہ کمیٹی اور نجکاری کمیشن کی مشاورت کنسورشیم بھرپور مہارتوں کو نمایاں طور پر مجتمع کرتا ہے جس میں...
    پاکستان اور مائیکرونیشیا نے سفارتی تعلقات قائم کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کے نئے باب کا آغاز کردیا۔ پاکستان اور ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے تاکہ دو طرفہ تعاون کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ریاستہائے مائیکرونیشیا ایک جزیرہ نما ملک ہے، جو مغربی بحرالکاہل میں واقع ہے اور اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا۔پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ دونوں ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے نیویارک میں ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔پاکستان مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور ریاستہائے مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم...
    کراچی: عزیزآباد پولیس نے جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستولیں برآمد کرلیں۔ برآمد کی جانے والی پستول اور بچی کو لگنے والی نائن ایم ایم پستول کی گولی کا خول فارنزک رپورٹ کے لیے بھیج دیا گیا، رپورٹ سے معلوم ہو سکے گا بچی کو گولی کس اسلحہ سے چلنے والی گولی سے لگی تھی۔ جشن آزادی کے موقع پرعزیزآباد تھانے کی حدود مکان نمبر 1146 بلاک 8 ایف بی ایریا میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 7 سالہ بچی مرہا عرف نیہا دختر وقاص جاں بحق ہوگئی تھی۔ واقعے کا مقدمہ عزیزآباد تھانہ میں درج کیا گیا، ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے جمعہ کوامریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً دوطرفہ تجارت، کاروبار اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے کامیابی کی سمت کا رخ موڑ لیا ہے اور موڈیز کی حالیہ اپ گریڈنگ جس نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی پاکستان کی معاشی کارکردگی پر مثبت رائے کو ہم آہنگ کر دیا ہے،واضح ثبوت ہے کہ حکومت کے مشکل مگر ضروری اصلاحاتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔...
    وزیر دفاع نے کہا کہ نریندر مودی کیلیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آ رہی ہے جہاں ان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خود کہہ رہے کہ مودی کا رویہ ایسا تھا کہ جنگ تک کی نوبت آگئی.بھارتی وزیر اعظم پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری تنقید کر رہے ہیں۔’مودی ایسے بیانات دے کر اپنے گھر میں اٹھنے والے طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم جانے اور ان کے اپنے گھر کے سیاسی افراد جانیں پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیتیں اپنے دفاع میں ہیں کسی کو اس سے خطرہ نہیں ہو سکتا۔‘ان کا کہنا تھا کہ سال یا ڈیڑھ سال قبل بھارت کا...
    کوئٹہ: زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے تین وکلا زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زیارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ سے فیصل قریشی ایڈووکیٹ، نثار احمد ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ کی وجہ دو گروہوں کے درمیان اراضی پر تنازع ہے۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ انڈیا ’ایٹمی دھمکیوں کے آگے جھکنے والا نہیں ہے جس پر پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ " ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، مودی کو خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، وہ بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے واضح کیا کہ ہماری ایٹمی طاقت جارحانہ سوچ نہیں بلکہ انڈیا کی جوہری جارحیت کے توازن کے لیے ہے"۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، نیوکلیئر صلاحیت ہمارے دفاع...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایکسائز اہلکار شہید اور ہوٹل مالک زخمی ہو گیا  کردیا۔پولیس کے مطابق درابن روڈ مفتی محمود چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں اہلکار ناشتہ کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعہ میں 2 ایکسائز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ہوٹل مالک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کو مفتی محمود اسپتال منتقل کردیا گیا، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور اس کی افواج نظر آتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان نہ تو جوہری ہتھیاروں کے ذریعے کسی کو بلیک میل کرتا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارے نیوکلیئر اثاثے صرف ملکی دفاع کے لیے ہیں اور یہی ہماری سلامتی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ وہ یہ بیانات محض اپنے ووٹرز کو مطمئن کرنے کے لیے دے رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے بعد مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج کا خوف ستاتا ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت کسی کو بلیک میل کرنے کے لیے نہیں بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے پاکستان سے جنگ اب ایک ڈراؤنا خواب ہے، لیکن وہ اپنے ووٹ بینک کو بچانے کے لیے جنگی جنون اور جھوٹے بیانات کا سہارا لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کشمیر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرونیشیا 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔ نیویارک میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے ذریعے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات انسانی وسائل کی ترقی، استعداد کار میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی...
    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد اور وفاقی ریاستِ مائکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی. یہ دستخطی تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی جن میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی شامل تھے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ انہیں اس بات کی بے...
    کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت دفاع کی ضمانت ہے،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلر بلیک میلنگ کر رہا ہے نہ ہی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے اثاثے پاکستان کے دفاع کے لیے ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا، مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے دوسری جنگ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی پروگرامز میں حکومتی موقف کی ترجمانی کرنے والے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رضی دادا کو ایوارڈ نہ ملنے پراینکر پرسن زریاب عرفان اور ایثار رانا نے احتجاج کیا اور نہ ملنے کی وجہ بھی بتا دی۔ نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کی اینکرپرسن زریاب عرفان نے  اپنے پروگرام کا ویڈیو کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا  ہے جس میں اینکرپرسن اور ایثار رانا نے رضی دادا کو حکومت کی ترجمانی کرنے کے باوجود ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس کااظہار کیا اور اپنا احتجاج  ریکارڈ کروایا۔ پاکستان منی لانڈرنگ سکیموں کی موثر روک تھام میں ناکام رہا : آئی ایم ایف  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے...
    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریب کسٹم اینڈ ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریب ہوٹل پر بیٹھے ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر ہوٹل مالک بھی زخمی ہوا، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ Post Views: 7
    کراچی:  سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کپتان اور ہیڈ کوچ دونوں کو ہی فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا۔  سابق اسٹار نے کہا کہ دونوں کو معلوم ہی نہیں کہ کنڈیشنز کس طرح کی ہیں، کس کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنا یا اسپنرز کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی اسپن آپشنز کو نظر انداز کیا گیا اور اب ایشیا کپ بھی اسپن کنڈیشنز میں ہی کھیلا جانا ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ آپ کو ایک جارحانہ کپتان کی ضرورت ہے، اس لیے شاہین شاہ آفریدی کو قیادت سونپنی چاہیے، وہ پی ایس ایل میں مسلسل قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں، انھیں پہلے کپتان بناکر ایک ہی...
    سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے پہلی بار اپنے نایاب کینسر کی علامات اور علاج کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیماری کی بروقت تشخیص اور احتیاطی ٹیسٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ گزشتہ دنوں اریج فاطمہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں کوریوکارسینوما نامی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، یہ ایک نایاب قسم کا کینسر ہے جو مولر حمل کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں اریج فاطمہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی، جس میں بتایا کہ پہلی ویڈیو انہوں نے اس وقت بنائی تھی جب وہ کینسر سے تقریباً صحت یاب ہو چکی تھیں۔ ان کے مطابق ویڈیو کے بعد بہت سے لوگوں نے ان سے...
    بیجنگ: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مارکۂ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بنیان المرصوص کے کامیاب انعقاد کا بھی جشن منایا گیا۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری کی جانب سے قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔ بعد ازاں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی یاد تازہ کی گئی۔...
    معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے محض ایک دن بعد جشنِ آزادی کی تقریب میں پرفارم کر کے سب کو حیران کر دیا۔ شائقین کی حیرت کی وجہ عاطف کی گلوکاری نہیں بلکہ یہ تھی کہ ان کے والد کا انتقال ایک روز قبل ہوا تھا، اور اس غم کے باوجود عاطف اسلم اگلے ہی دن اسٹیج پر موجود تھے۔ جب سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی اس تقریب کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو عوام کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ نے انہیں اس فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو کوئی ان کا دفاع کرتا نظر آیا۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیسے نے ان کو اندھا کر دیا ہے۔...
    بالی ووڈ اداکار عامر خان نے این ڈی ٹی وی کے خصوصی پروگرام ’جے جوان‘ میں کہا ہے کہ وہ مذہبی ہیں اور تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، کیونکہ سب ایک ہی خدا کی طرف لے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عامر خان پر بھائی کا سنگین الزام، خاندان والے بھی بول پڑے اس پروگرام میں عامر خان نے کہا کہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اور یہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے راستے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن منزل ایک ہی ہے۔ بڑے شعور سے جڑنا ہی خدا سے جڑنا ہے۔ 60 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ حال ہی میں مراقبہ (میڈیٹیشن) شروع کر چکے ہیں اور ’دا اجی میڈیٹیشن‘...
    کولمبیا کی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ کارول جی یوٹیوب کے پہلے این ایف ایل براہِ راست نشریاتی میچ کے ہاف ٹائم شو کی مرکزی پرفارمر ہوں گی۔ یہ میچ 5 ستمبر کو کینساس سٹی چیفس اور لاس اینجلس چارجرز کے درمیان برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں کھیلا جائے گا اور آن لائن نشر کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب کا نیا اے آئی ایج ایسٹیمیشن ماڈل لانچنگ کے قریب، کم عمر صارفین پر سخت پابندیاں کارول جی، جنہیں بل بورڈ میگزین نے 2024 کی ’وومن آف دی ایئر‘ قرار دیا اور جن پر حال ہی میں ایک ڈاکیومنٹری بھی بنائی گئی، نے کہا کہ اس ایونٹ کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے...
    مبشر نقوی: ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حدود رجانہ کے قریب 289 گ ب میں کرنٹ لگنے سے دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ دونوں بہنیں گھر میں کھیل رہی تھیں پنکھے سے کرنٹ لگ گیا، شناخت سات سالہ ایمان فاطمہ چار سالہ دعا فاطمہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو اعزاز عطا کیا اور اس کے بعد انہیں اپنے ساتھ کھڑا کرکے حاضرین سے تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایس 400 سسٹم کو تباہ کیا جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر انہیں بھرپور داد دی۔
    اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ سرکاری ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے۔ مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کی۔ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی۔ پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی جب کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔عطا اللہ تارڑ کا...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاکہ پاکستان کے اسلامی تشخص پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اور اس کا نظام قرآن و سنت پر مبنی ہونا چاہیے، آج ہمیں اپنی تہذیبی و دینی شناخت کو مضبوط کرنا ہو گا۔ جامعہ نعیمیہ افواجِ پاکستان، رینجرز، پولیس اور تمام سکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ معرکہ حق میں بھارت کو تاریخی شکست ہوئی، دنیا پر واضح ہوگیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں معرکہ حق و یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مولانا...
    نیویارک: پاکستان نے مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائکرونیشیا کے سفیر جیم ایس۔ لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو باضابطہ شکل دے دی گئی۔ یہ اہم تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سفارتکار شریک تھے۔ پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سفیر عاصم افتخار نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر قائم ہونا خوش آئند ہے، اور یہ...
    پولیس کی کارروائی ، 57 افراد گرفتار 57 ہتھیار برآمد، گرفتار افراد کیخلاف اقدام قتل کے مقدمات درج آئی جی سندھ کاسخت نوٹس ،جشن آزادی کا مقصد یہ نہیں کہ آپ کسی کی جان لے لیں،غلام نبی میمن )شہر قائد میں آزادی کے جشن کے نام پر تین گھر اجڑ گئے جبکہ 100 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کارروائی میںشہر بھر سے 57 افراد گرفتار 57 ہتھیار برآمد ہوئے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں گئی جس پر بہت افسوس ہے جشن آزادی کا مقصد یہ نہیں کہ آپ کسی کی جان لے لیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آزادی کے جشن کے نام پر تین گھر اجڑ گئے...
    چیئرمین کابیروزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ پیپلز پارٹی بانیان پاکستان کے وژن کی محافظ ،قوم کو جشنیوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا۔جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ...
    ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ رات شہر میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 67 افراد زخمی ہوئے اور 3 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی شہر میں یوم جشن آزادی کے موقع پر 13 اگست کی شب رات بارہ بجتے ہی شہر میں اسلحے کے بے دریغ استعمال اور اس کے نتیجے میں 114 شہریوں کے زخمی اور بچی اور بزرگ شہری سمیت 3 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یوم جشن آزادی کے موقع پر شہر میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب سے زیادہ 43 افراد کو عباسی شہید...
    —فائل فوٹو  کراچی کے علاقے محمود آباد میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے۔ کراچی: شوہر سے علیحدگی کے بعد ملنے آئے 2 بچوں کو ماں نے قتل کر دیاایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے...
    کراچی: محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں جھگڑے کے دوران سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا اور فائرنگ سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم اور اس کے 2 بیٹوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت غلام ربانی اور ان کے بیٹے کی 35 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 48 سالہ عالیہ جاوید، 45 سالہ جاوید ان کی بیٹی 14 سالہ ماہم اور 12 سالہ بیٹا ابوبکر زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولین اور ملزمان ایک ہی...
    وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پزیرائی کی گئی۔آج ایوانِ صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔ تابش ہاشمی نے بھارتی طیارہ گرانیوالے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دیمعروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرنے اور بھارتی طیارہ رافیل گرانے والے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر...
    مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم معرکہ حق کے بعد معرکہ معشیت مارنے جا رہے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا...
    بھارت کے سینئر دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو خطے کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی فوج کو مضبوط بنانے کیلئے اسکی حمایت جاری ہے۔ پراوین ساہنی نے تازہ وی لاگ میں پاکستان کی جانب سے نئی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس کمانڈ کی تشکیل چین کے پی ایل اے راکٹ فورس سے متاثر ہو کر کی گئی ، جس کا مقصد پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو نئی سطح تک لے جانا ہے۔ پراوین ساہنی نے کہاکہ پاکستان کی ایئر فورس نے “ آپریشن سندور“ کے دوران اپنی صلاحیتوں کو عملی سطح پر...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نشانِ امتیاز، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے لیے کی گئی بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر اس پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے جو ملک کی عزت و وقار کو دنیا میں بلند دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس انداز سے بھارت کو سفارتی میدان میں شکست دی اور مودی سرکار کی علاقائی غنڈہ گردی کو بے نقاب کیا، وہ قابلِ تحسین اور ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کی واضح اور بھرپور سفارتکاری...
    جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں شہر قائد میں جاں بحق اور زخمیوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے، پولیس سرجن کے مطابق اب تک ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں ایک 8 سال کی بچی بھی شامل ہے، سب سے زیادہ عباسی شہید اسپتال میں 42 زخمی لائے گئے، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 41 زخمیوں کو لایا گیا، جبکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 26 زخمی پہنچے۔ انسپکٹر جنرل...
    کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔ امیر مقام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی کے سوا...
    یوم آزادی پاکستان پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزادی کوئی ایسا تحفہ نہیں جو محض تاریخ میں محفوظ ہو، بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے، جس سے ہر روز تجدید کرنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ جشن یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و...
    آپریشن “بنیان المرصوص کے دوران، پاک فضائیہ نے اپنی جارحیت کا ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے جدید دفاعی نظام S‑400 کو نشانہ بنایا اور منہ توڑ جواب دیا ۔ یہ اہم کارروائی 10 مئی 2025 کو انجام پائی، جب پاکستان نے اپنی فضائی حدود پر ہونے والی بھارتی حملوں کے بعد اعلیٰ سطح کا جوابی حملہ کیا اس تاریخی کامیابی کے اعتراف میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں شاندار فنکشن کے دوران وِنگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت  کے اعزاز سے نوازا وزیرِ اعظم نے انہیں بلارک کر حاضرین کے سامنے ان کی بہادری سے روشناس کروایا—جس پر کارکنوں نے زوردار تالیوں سے داد دی اور ان کے جذبہ اور حوصلے کی...
    موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے روکنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر شہری نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے...
    سٹی 42: سٹی نیوز نیٹ ورک کا ایک اور اعزاز ، سینئر  اینکر پرسن اور صحافی نسیم زہرا کو سول ایوارڈ دے دیا گیا   نسیم زہرا کو معرکہ حق میں بہترین صحافت اور عالمی منظر نامے کی منظر کشی پر سراہا گیا،پاک بھارت اور خطے کی اصل حقیقت اور دفاعی معاملات پر ناظرین کو حقائق سے آگاہ کرتی رہیں ،نسیم زہرا کی بہترین کارکردگی پر صدر مملکت نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا  جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی نسیم زہرا طبیعت ناسازی کے باعث آج تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں ،یاد رہے کہ نسیم زہرا جغرافیائی سیاست اور دفاعی امور کی ماہر اور مصنفہ بھی ہیں 
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کانگریس اور اسکے اتحادی بہار کی سرزمین سے ووٹ چوری کے خلاف براہ راست جنگ شروع کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 17 اگست سے بہار کی سر زمین سے "ووٹ ادھیکار یاترا" کا آغاز کریں گے۔ یہ یاترا باضابطہ طور پر ساسارام کے ریلوے میدان سے ایک عوامی جلسے کے ساتھ شروع ہوگی اور یکم ستمبر کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں عوامی جلسہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس مہم کا مقصد ووٹ چوری کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنا اور صاف و شفاف ووٹر لسٹ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ یاترا کانگریس کے علاوہ بہار میں "انڈیا" اتحاد کے دیگر...
    چیک ریپبلک میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب ایک آئس ہاکی میچ کے دوران ریفری نے ایک کھلاڑی پر پینلٹی لگا دی اور کھلاڑی کی ماں مشتعل ہوکر میدان میں آگئی۔ رپورٹس کے مطابق پینلٹی پڑنے پر کھلاڑی کی ماں جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور فوراً میدان میں کود کر بیٹے کے دفاع میں ریفری سے بحث کرنے لگی۔ یہ واقعہ ایک مقامی لیگ میچ کے دوران پیش آیا۔ ریفری نے کھلاڑی کے فاؤل پر پینلٹی اسٹروک دیا تھا، جو کھلاڑی کی ٹیم کے حق میں نقصان دہ تھا۔ اس پر کھلاڑی کی ماں، جو اسٹیڈیم میں تماشائی کے طور پر موجود تھی، غصے میں آ گئی اور میدان میں داخل ہو کر ریفری سے...
    جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا،بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا۔جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام، 1973 کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے...
    امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14اگست 2025 کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد...
    لاہور: پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معرکہ حق نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 17 اگست سے شروع ہوگی، انعامی رقم 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ترجمان پی اے ایس کے مطابق ایونٹ 17 سے 20 اگست تک پنجاب اسکواش کمپلیکس اور لاہور گیریژن گرین میں ہوگا۔ افتتاحی تقریب 17 اگست کو شام 4بجے لاہور گیریژن گرین میں ہوگی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک میچز پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل مقابلہ لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہوں گے۔ چیمپیئن شپ میں بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ دونوں کیٹیگری کے مین راؤنڈ میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انڈر 15 اور انڈر...
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست 2025 کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہے لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ پوری دنیا نے اس کی تائید بھی کی۔سفیر پاکستان نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0‘‘ کے تحت وزارت آئندہ تین سال میں 33 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دے گی۔جمعرات کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی ادارے قوم کے ساتھ مل کر یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ یہ خصوصی تقریب حکومت، صنعت، سٹارٹ اپس اور اکیڈمیا کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی...
    کراچی میں آزادی کے جشن کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ نے کئی گھروں کو سوگ میں مبتلا کردیا ایک گھنٹے کے دوران ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 82 افراد زخمی اور 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جاں بحق ہونے والوں میں عزیزآباد کی 8 سالہ بچی شامل ہے جو سر پر گولی لگنے سے دم توڑ گئی جبکہ کورنگی اور لیاری میں دو معمر شہری سر اور گردن پر گولی لگنے کے باعث جان سے گئے پولیس اعداد و شمار کے مطابق ایسٹ زون میں 30 ویسٹ زون میں 43 اور ساوتھ زون میں 12 شہری فائرنگ سے متاثر ہوئے زخمیوں میں 51 مرد 24 خواتین 6 بچے اور ایک بچی شامل ہیں آئی...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  ہم جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ  جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے۔  قائداعظم  کی زیرِ قیادت  ہمارے آباؤ اجداد نے وہ...
    دیر(نیوز ڈیسک) دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ گزشتہ شب دو بجے کے قریب پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار رات گئے معمول کی پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔ ڈی پی او سید بلال کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پورا کرکے واپس پولیس لائن آرہے تھے کہ اس پر پناہ کوت کے مقام پر فتنہ الخوارج حملہ کردیا جس میں 3 اہلکارموقع پر شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ۔ ریسکیو کے مطابق شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملے کے بعد علاقے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے۔ مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کی۔ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی۔ پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی جب کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ عطا اللہ...
     14 اگست 2025 کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، نائب صدرسینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن اس تقریب کو چین کے معروف نیوز پلیٹ فارم پیپلز ڈیلی آن لائن (شوجنگ ون) کی جانب سے نمایاں طور پر کور کیا گیا۔ پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق تقریب میں قومی پرچم بلند کرنے کے ساتھ ساتھ صدر، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستان کی قیادت کے پیغامات میں آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد رکھنے، قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور...
    وزیر داخلہ نے وطن کے دفاع و امن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں قوم کبھی نہیں بھولے گی، شہدائے وطن کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور ان کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور...
    کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی اور ایک بزرگ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 24 خواتین سمیت 82 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عزیز آباد میں آٹھ سالہ بچی مرحا گھر کے باہر موجود تھی کہ اندھی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ لیاری آگرہ تاج شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر معمر شہری جمعہ خان کو بھی اندھی گولی لگی...
    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ   14 اگست 2025ء  کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3  ماہ بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ پوری دنیا نے اس کی تائید بھی کی۔ سفیر پاکستان...
    —فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم معرکہ حق کے بعد معرکہ معشیت مارنے جا رہے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللّٰہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری، قومی پرچم لہرایاوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر مزار...
    مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی، انہوں نے پیغامات میں کہا پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہان نے کہا کہ ارض پاک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج اور قوم کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے، ایک مضبوط،...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق بھارتی سفارتکار وکاس سواروپ نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر ایک کے بعد ایک ٹیرف کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت برہم ہیں۔ وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس لیے ناراض ہیں کیونکہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے بعد بھارت نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ امن قائم کرنے میں ٹرمپ کا کردار تھا۔ ٹرمپ نے حال ہی میں بھارت کی معیشت کو ”مردہ“ قرار دیتے ہوئے اور اس پر روسی تیل خریدنے کی پاداش میں 50 فیصد ٹیکس (ٹیرف) لگایا تھا۔ وکاس سواروپ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو...
    کراچی: ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان محافظ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 30 سالہ علی اکبر کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والے ڈاکو نے اپنا نام حمزا ولد نذیر حسین بتایا ۔ ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔  پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام...
    وزیر دفا خواجہ آصف نے کہا کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج روٹین بن گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی دہشتگردی کی مذمت نہیں کی، اس سال فوج کے 700شہدا نے جان دی، پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے تعزیتی بیان نہیں دیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بڑھ کر نہیں، اول و آخر پاکستان ہے، اسد قیصر نے کہا تھا کے پی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان مودی کے ساتھ ساز باز کا الزام...
    لبرٹی چوک لاہور میں آزادی کا عظیم الشان جشن منایا گیا۔قومی پرچموں سے خوبصورت سجاوٹ کی گئی، میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا، لبرٹی چوک پر بڑی سکرینیں نصب کی گئیں، فائر ورکس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔راولپنڈی لیاقت باغ میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، سبز ہلالی پرچموں اور روشنیوں سے منظر حسین ہوگیا، تقریب میں میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، نامور گلوکار ابرار الحق نے سر بکھیرے۔
    آزادی کا جشن کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، نتالیہ گل نے جاندار پرفارمنسز پیش کی، شرکا جھوم اٹھے ۔محکمہ ثقافت کی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کیلئے روانہ ہوئی، کراچی کے کینٹ سٹیشن پر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا، آزادی ٹرین کے شرکا نے ہر سٹیشن پر قومی پرچم تقسیم کئے، یوم آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس پر شہریوں نے دل کھول کر داد دی۔
    سابق بھارتی سفیر وکاس سوروپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مئی میں پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع کے بعد جنگ بندی کرانے میں اپنے مبینہ کردار کو بھارت کی جانب سے نظرانداز کرنے پر ناخوش ہیں، اور یہی واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹرمپ کے کردار کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کیا، جبکہ بھارت ہمیشہ سے یہ موقف رکھتا ہے کہ جنگ بندی براہِ راست پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان طے پائی تھی اور کسی بیرونی ثالث کا کردار قبول نہیں کیا گیا۔ وکاس سوروپ کے مطابق...
    مشہور زمانہ ہالی ووڈ فرنچائز فائنل ڈیسٹینیشن اپنی ساتویں فلم کیساتھ جلد واپس آرہی ہے۔ دی ہالی ووڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اس خطرناک اور دل دہلا دینے والی سیریز کی گزشتہ فلم "بلڈ لائنز” نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد اس سیریز کی ایک اور فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نئی فلم کی کہانی "بلڈ لائنز” کی شریک مصنفہ لوری ایونز ٹیلر لکھیں گی۔ وارنر برادرز نے نیو لائن اسٹوڈیوز کو نئی فلم پر کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فرنچائز اسٹوڈیو کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیریز ہے، جس کے بعد دوسرے نمبر پر "دی کانجرنگ” اور تیسرے پر "اسٹیفن کنگ کی اِٹ” آتی ہیں۔ اس ہارر سیریز...
    کراچی: 14 اگست 2025 کو جشنِ آزادی کے موقع پر شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 47 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق ہوائی فائرنگ کے باعث پیش آنے والے ان واقعات میں زیادہ تر زخمی افراد کا تعلق شہری علاقوں سے ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں اختر کالونی کی 7 سالہ ایمان دختر کاشف، عزیز آباد بلاک 8 کی 8 سالہ مرحا دختر وقاص محمد اور کورنگی نمبر ساڑھے تین کا 35 سالہ اسٹیفن ولد جون شامل ہے۔ فائرنگ سے زخمیوں 26 مرد، 6 خواتین،...
    آج 14 اگست ہے، قوم ریاست مدینہ کے بعد روئے زمین پر اسلام کے نام پر بننے والی پہلی ریاست مملکت خداداد پاکستان کا 78 واں یوم آزادی کا جشن نہایت پرجوش انداز سے منا رہی ہے۔ آج معرکہ حق میں فتح عظیم کے بعد آنے والا یہ پہلایوم آزادی ہے اس اعتبار سے قوم کا جذبہ اور جوش دیدنی ہے۔ ہر سُو سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے، ہر سرکاری و غیرسرکاری عمارت پر چراغاں ہے۔ کوئٹہ سے لے کر پشاور تک، کراچی سے کشمیر تک ہر زبان پر ایک ہی نعرہ ہے "پاکستان… زندہ باد"۔ نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں ایک ہی دعا ہوگی کہ یا اللہ رب العزت میرے ارض پاک کو ہر...
    چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فائبر آپٹک مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھے گا، بھارت سے درآمد شدہ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف برقرار رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بھارتی فائبر آپٹکس پر 30 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فائبر آپٹک مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھے گا، بھارت سے درآمد شدہ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف برقرار رہے گا۔ اینٹی ڈمپنگ ٹیرف کے تحت زیادہ سے زیادہ محصولاتی شرح 30.6 فیصد ہو گی، چین نے ٹیرف پہلی بار 2014ء میں نافذ کیے تھے، اگست 2020ء میں توسیع کی گئی تھی۔
    ملک بھر میں آج بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، کراچی میں رات 12 بجتے ہی مختلف علاقوں میں آتش بازی کے ساتھ شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں دو خواتین سمیت چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن ڈبہ موڑ کے قریب ہوائی فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوئیں۔پاپوش نگر، چاندنی چوک کےقریب ہوائی فائرنگ سے نصرت اللّٰہ زخمی ہوا جبکہ لیاری کلاکوٹ میں ہوائی فائرنگ سے رمیز نامی شخص زخمیکے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابھی تک شہر قائد میں ہوائی فائرنگ سے زخمیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
    بھارتی شہر بینگالورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ اسٹیڈیم کے متبادل کے طور پر تھرووننتھاپونم کے گرین فیلڈز اسٹیڈیم کا نام زیرِ غور ہے۔ کرک انفو کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) نے اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی اجازت کے حوالے سے بی سی سی آئی کی جانب سے طے کی گئی 10 اگست کی ڈیڈ لائن مس کردی جس کے بعد اس وینیو پر ایونٹ کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ اس وقت بینگالورو میں 30 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کا اوپنر، 3 اکتوبر کو انگلینڈ اور...
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں...
    پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ایرانی سفارتخانے کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی قابلِ احترام حکومت اور معزز، برادر، دوست اور ہمسایہ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایران اور پاکستان کی دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتے بےحد عزیز ہیں اور پاکستان کی خوشحالی، سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں، دونوں برادر اقوام کے درمیان پائیدار دوستی مزید گہری اور مضبوط ہو، یہی خواہش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سفراء کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اس عظیم قوم...
    اسلام ٹائمز: حزب اللہ لبنان نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے خود کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں پر فیصلہ کن موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے اسلحے اور ہتھیاروں کو ریڈ لائن قرار دیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ایک طاقتور اور خودمختار قومی فوج نہ ہونے کے ناطے اسلامی مزاحمت بیرونی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کے دفاع کا واحد ذریعہ ہے۔ دوسری طرف لبنان حکومت جو شدید اقتصادی اور سیاسی دباو کا شکار ہے، مغربی طاقتوں خاص طور پر امریکہ کے ناجائز مطالبات پورے کر کے مالی امداد وصول کرنے کی خواہاں ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ لبنان حکومت نے جو راستہ اختیار کیا ہے اس کا نتیجہ سوائے تناو میں اضافے اور اندرونی...
    متحدہ عرب امارات میں چند ماہ سے پھنسا ایدھی فاونڈیشن کا نیا ائیرایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کےطیارے کوریگولیٹری معاملات کے سبب یواے ای میں 3ماہ قبل روکا گیا تھا،تاہم کلیئرنس کےبعد پائیپرسینیکا ساختہ طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ نئے پائیپرسینیکا طیارے کی طبی بیڑے میں شمولیت سے ایدھی کے پاس ائیرایمبولنسزکی تعداد اب 3 ہوگئی ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے پاس ائیرایمبولینس سروس میں اب 2 پائیپرسینیکا اورایک سیسنا ساختہ طیارہ موجود ہے۔ پاکستان پہنچنے والے طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج(14اگست ) کو ہوگی۔
    عالمی گیمز 2025 کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں عالمی چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں شکست کے بعد تیسری پوزیشن کے مقابلے میں بھی مات کھا گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کےاسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں چین کے زاہو گوڈونگ سے2-0 سے ہار گئے۔ بعد ازاں تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر نے بھی محمد آصف کو 1-2 سے شکست دےدی۔ ان کے حریف نے پہلا فریم 40-70 سے جیتا، دوسرے فریم میں محمد آصف نے 0-149 سے کامیابی پائی، اس فریم میں عالمی چیمپئن نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 141 کا بریک بھی کھیلا۔ تیسرے اور...
    اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا، جہاں  انہوں نے قیدی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قید شہباز افضل تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔  سفارتی وفد کو قیدی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں ملاقات کروائی گئی ۔ امریکی سفارتی وفد نے قیدی سے زیر سماعت مقدمے،جیل میں دستیاب سہولیات اور صحت کے حوالے سے بات چیت کی۔ سفارتی وفد میں امریکی سفارت خانے کے چیف قونصلر پام ہیملٹ ،سکیورٹی  آفیسر عرفان حیدر ملک شامل تھے ۔ واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی شہباز افضل کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں توہین رسالت کے جرم پر مقدمہ درج ہے۔ ...