2025-09-18@00:53:00 GMT
تلاش کی گنتی: 35

«درجے کا سیلاب ہے اور»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور بلاول بھٹو کی ہدایت پر کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہے تاکہ گندم کی ممکنہ قلت سے بچا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کورنگی میں مرکز برائے معذوری شمولیت کا افتتاح کیا اور کہا کہ سندھ حکومت امن و امان کی بحالی اور خصوصی افراد کو معاشی عمل میں شامل کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔، مرکز محکمہ بحالی و بااختیاری معذوران سندھ حکومت نے “ناو پاکستان ڈس ایبیلٹی پروگرام” کے تعاون سے قائم کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-5 لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ متا ثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ۔ آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔ وزیر آباد کے لوگوں کے لیے الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں ،انہوں نے مکمل گھر بہہ جانے والے سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ اور جزوی گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کے لئے پانچ پانچ لاکھ فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر آباد میں ا ی بسیں چلانے کا اعلان...
    سندھ کے مختلف علاقوں میں24 گھنٹوں میں  3,522 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سندھ کے ے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گدو کے مقام پر پانی کا بہاو چھ لاکھ 24 ہزار کیوسک جبکہ سکھر پر پانی کا بہاو پانچ لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے۔ کوٹری پر پانی کی آمد 284,325 کیوسک اور اخراج 273,170 کیوسک ہے۔سینیئر وزیر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 3,522 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 173027 کو...
    پانی کا سیلاب تو اپنی جگہ۔اور جن کو ان سیلابوں کا شکار ہونا تھا، ہوگئے اور ہوتے رہیں گے کہ ’’نشیبوں‘‘ میں رہنے والے ہمیشہ سیلابوں کی زد میں رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں پشتو کا ایک گیت بھی ہے کہ نرے باران دے پاس پہ لوڑو ئے وروینہ ژورے’’ کرمے‘‘ تہ نصیب راوڑے یمہ ترجمہ(بارشیں اوپر پہاڑوں پر برس رہی ہیں لیکن میرا نصیب مجھے گہرے نشیب’’کرمہ‘‘ میں لایا ہے)کرم کرمہ پاڑہ چینار کا مقامی نام ہے جو نشیب میں ہے اور ہمیشہ پہاڑوں سے آنے والوں کی زد میں رہتا ہے۔ اب اس مسئلے کا حل یا سوال کا جواب کسی کے پاس بھی نہیں ہے کہ کچھ لوگ’’نشیب‘‘ میں کیوں رہتے ہیں یا رہنے پر مجبور ہیں...
    بہاولپور میں حالیہ سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر، ڈپٹی کمشنر نے ایک اہم اور فوری قدم اٹھاتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ نجی کشتیوں کو تحویل میں لے کر سرکاری ریسکیو آپریشن کا حصہ بنایا جائے۔ اس فیصلے کا مقصد سیلاب میں پھنسے لوگوں کو فوری اور مؤثر انداز میں محفوظ مقامات تک پہنچانا ہے۔ ڈی سی بہاولپور نے ریسکیو حکام کو واضح طور پر کہا کہ زیادہ سے زیادہ نجی کشتیاں استعمال کی جائیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جا سکے اور متاثرین کو جلد از جلد نکالا جا سکے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیلاب متاثرین کی جانب سے شکایات سامنے آئی تھیں کہ کچھ نجی کشتی مالکان اور بعض...
    سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اہم تحریک جمع کر ائی جس میں حالیہ سیلاب کے دوران سرکاری افسران کے رویے پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سینیٹر کا کہنا ہے کہ جہاں متاثرین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہیں بعض سرکاری افسران ریلیف اور ریسکیو کی ذمہ داریوں سے زیادہ اپنی سوشل میڈیا تشہیر میں مصروف نظر آتے ہیں۔ انہوں نے تحریک میں مؤقف اختیار کیا کہ کچھ افسران متاثرہ علاقوں میں سوٹ بوٹ اور مہنگے چشمے لگا کر ویڈیوز اور تصاویر کے لیے پوز بنا رہے ہیں، جیسے کہ وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ ہوں، نہ کہ ایک انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہوں۔ سینیٹر دنیش کمار نے ایسے طرز...
    تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور آندھرا پردیش کے صوبائی وزیر پون کلیان کی فلم ’او جی‘ کا پہلا ٹکٹ نیلامی میں بھاری قیمت پر فروخت کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس ٹکٹ کی آمدنی پون کلیان کی سیاسی پارٹی کو عطیہ کی جائے گی۔ ٹکٹ کو فروخت کرنے کیلئے آن لائن نیلامی کی گئی تھی جس کو اداکار کے فین کلب ٹیم پون کلیان نارتھ امریکا نے 5 لاکھ بھارتی روپے کی بھاری قیمت میں خریدا ہے۔ فلم او جی کی ریلیز کیلئے مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں اس فلم کی کہانی ایک گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے اور پون کلیان اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتے ایکشن مناظر میں نظر آئیں گے۔ یہاں یہ بات قابل غور...
    کراچی: شہرِ قائد میں جشنِ عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں سے نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں جلوس نکالے جا رہے ہیں، جن میں ہر عمر کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ گلبہار نمبر 1 میں واقع مدرسہ حبیبیہ سے ربیع الاول کا مرکزی جلوس برآمد ہوا، جس میں بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔  شرکاء درود و سلام پڑھتے اور نعتیں سناتے ہوئے اپنے محبوب ﷺ سے عقیدت کا اظہار کرتے رہے۔ جلوس میں برقی قمقوں سے سجی بگیاں، گاڑیاں اور دیگر رنگ برنگی روشنیاں عوام کی توجہ کا مرکز بنیں۔ مختلف گاڑیوں...
    ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل نہیں سکا۔ عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے چناب کا پانی ہیڈ تریموں سے ملتان کے ہیڈ محمد والا کی طرف رواں ہے اور تریموں ہیڈ ورکس پر کوئی خطرہ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بدترین سیلابی صورت حال برقرار، مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ہیڈ قادرآباد میں بروقت بریچ کرنے کے مثبت اثرات نچلے اضلاع میں واضح ہو رہے ہیں، خاص طور پر جھنگ میں رواز برج کی گنجائش کم ہونے کے باوجود پانی زیادہ تھا، لیکن بریچنگ سسٹم نے فائدہ پہنچایا۔ عرفان علی کاٹھیا نے...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کا درد بانٹیں اور احساس دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ منارٹی ونگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا جہاں مقامی کمیونٹی نے انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ یہ کیمپ صرف ایک امدادی مرکز نہیں بلکہ انسانیت...
    ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء  کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھیں اور وہاں متاثرین کی حالت زار و  بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ امینہ اِردوان نے کہا کہ آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ 2010 yılındaki sel felaketinde Pakistan’a gitmiş, oradaki...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کا شکار پاکستان کی مدد کے لیے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ’ سے 3 ملین ڈالر کی سٹریٹ گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد ہنگامی بنیادوں پر خیمے، خوراک اور دیگر فوری ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے استعمال ہوگی اے ڈی بی کے سینٹرل و ویسٹ ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل یوجینی ژکو نے کہا کہ مشکل گھڑیوں میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم حکومت اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد اور بحالی میں تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اے ڈی بی کے ملکیتی ڈائریکٹر یونگ یی نے مزید کہا کہ ہم صرف ہنگامی امداد نہیں دے رہے بلکہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانی کا خطرہ ابھی کم ہوا ہے لیکن ٹلہ نہیں ہے دوبارہ سیلاب آنے کا اندیشہ ہے، پانی میں بھارت کے لوگوں کی لاشیں بھی بہہ کر آئی ہیں۔ سیالکوٹ میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بارش کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی، اس سے پہلے کبھی اتنا پانی نہیں آ یا، بھارت کی طرف سے مزید پانی چھوڑے جانے کی امکانات ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے اس سے پہلے دو دفعہ پانی ریلیز کیا ہے جس کا انہوں نے ہمیں بتایا ہے مزید بارشیں ہوئیں تو خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے، پانی کافی حد تک اتر گیا ہے، نالوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری، وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ میں مون سون سیزن، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ حالیہ مون سون سیزن میں زیادہ بارشیں ہوئیں، مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے تباہی ہوئی، کل اور پرسوں جو لوگ لاپتہ ہوئے ان کی تلاش جاری ہے، سیلاب کے باعث 670 اموات ہوئیں اور 1000 افراد زخمی ہوئے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو عمل کے دوران سیلاب میں بہہ جانے والوں کی لاشیں مل رہی ہیں، 3 سے...
    بارشوں میں مزید شدت متوقع ہے،3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، این ڈی ایم اے حکام کی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( آئی پی ایس) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں این ڈی ایم اے حکام نے میڈیا کو بریفنگ دی، اس موقع پر ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، 22 اگست کے...
    ’جیو نیوز‘ گریب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مون سون کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وہاں بحالی جاری ہے، متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان اور خوراک فراہم کی جائے گی۔ این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ این ڈی ایم اے نے مزید مون سون بارشوں اور سیلاب سے خبردار کردیاٹیکنیکل ایکسپرٹ این ڈی ایم اے ڈاکٹر طیب شاہ کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب...
    ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ امدادی سامان میں ایمبولینس،جنریٹر، کمبل، خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن اور خشک دودھ شامل ہے، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی کاموں میں معاونت اور نگرانی کے لیے پشاور میں موجود ہے جب کہ مسلح افواج اور فلاحی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لیے امدادی...
    ستٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔   اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان میں تباہ کن سیلابوں سے تباہ کاری پر تعزیتی پیغام میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر حکومت اور عوام سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کی فراہم کی پیشکش بھی کی۔    مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے تباہ کن سیلابوں میں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد نوازشریف نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ۔(جاری ہے) ایکس پرجاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہداء کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔
    ویب ڈیسک : باجوڑ اور بونیر میں سیلابی صورتحال خطرناک ہوگئی ، کے پی حکومت کے 2ہیلی کاپٹر  ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبہ بھر کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ ہوا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال...
    فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، بارشوں اور سیلابی صورتحال سے موبائل ٹاورز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 78 افراد جاں بحقڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق صرف بونیر میں 75 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے متاثرین کی جانیں بچانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر...
    ---فائل فوٹو  گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے سبب ایمرجنسی نافذ ہے، سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان  فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج وادی بگروٹ میں گلیشیئر پھٹ گیا، باپ بیٹا گہری کھائی میں گر گئے تھے، ریسکیو کی ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی، بیٹے کی موت واقع ہوگئی جبکہ باپ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غذر میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ان...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت اس سال کے تھیم ’’کوئی بھی ڈوب سکتا ہے، مگر کسی کو ڈوبنا نہیں چاہئے‘‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پانی بلاشبہ زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی کی صورت میں یہی پانی موت کا سبب بن سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس بات پر...
    ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد:بارشوں کاموجودہ اسپیل 25جولائی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسپیل کے بعد بارشوں کا ایک اور اسپیل اسی مہینے پاکستان میں آئے گا، جولائی کے آخری دنوں میں مزید بارشیں ہوں گی، جہلم اور ستلج میں فی الحال سیلاب کا خدشہ نہیں ہے۔ ڈی جی موسمیات  نے کہا کہ دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ موجودہے،  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر پاکستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ موجودہے، دریائے راوی پر بھارت کے اندرموجودڈیموں میں بھی ابھی گنجائش موجودہے۔ ڈی جی موسمیات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان کو بری طرح متاثرکررہے ہیں، چکوال اور سید پورویلج میں کلاؤڈبرسٹ نہیں ہوا،بارشیں زیادہ ہوئیں،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کیلئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کیلئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے جس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی روک تھام کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے،پانی کا ذخیرہ بڑھانا اور وثر استعمال وقت کی ضرورت ہے وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت دیامیر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا. اجلاس میں وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا موثر نظام قائم کرنے کیلئے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری حل کرنے اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل...
    — فائل فوٹو تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا، منگلا، چشمہ میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ 16 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے، ترجمان واپڈادریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 700 کیوسک ہے۔ واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزر وائر میں قابل استعمال...
    ---تصویر بشکریہ اے پی پی  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورۂ بیلاروس کے دوران دارالحکومت منسک کے قریب ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری سے تیار کی جانے والی مصنوعات پاکستان کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔ وزیرِ اعظم پاکستان کو بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948ء  سے کان کنی میں استعمال ہونے والے آلات تیار کیے جا رہے ہیں، فیکٹری میں1951ء سے گاڑیوں کے لیے دیگر ساز و سامان تیار کیا جا رہا ہے، فیکٹری میں 1958ء سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرک تیار کرنا شروع...
    اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے سندھ اور بلوچستان کی جانب سے یورپی یونین کی فراہم کردہ گرانٹ کے اخراجات تفصیلات فراہم نہ کرنے پر  اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کرلیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹرسیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا، کمیٹی نے صوبوں کی جانب سے منصوبوں پر اخراجات کی تفصیلات نہ دینے پر اظہار برہمی کیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ صوبہ سندھ اوربلوچستان کے منصوبوں کی تفصیلات نہیں دی گئیں،کمیٹی نے چیف سیکریٹری سندھ کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یورپی یونین کی فراہم کردہ گرانٹ کے اخراجات کی تفصیلات...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کامیاب پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز نیلامی قرض لینے کی لاگت میں کمی اور سرمایہ کاروں کی مضبوط مانگ کے ساتھ مارکیٹ کے اعتماد میں بہتری اور شرح میں کمی کے امکانات کا اشارہ ہے رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے اپنے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی میں 384.7 بلین روپے اکٹھے کیے جو 350 بلین روپے کے ہدف کو عبور کر گیا کل بولی 1,568 بلین روپے تک پہنچ گئی کم پیداوار قرض لینے کی لاگت میں کمی اور پاکستان کی قرضہ مارکیٹ اور مالیاتی پالیسیوں میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اشارہ دیتی ہے.(جاری ہے) انسائٹ سیکیورٹیز میں ایکویٹی سیلز کے سربراہ علی نجیب...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔(جاری ہے) خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں بس عمران خان جو ڈیشل کمیشن یہ چیزیں عوام کے مسائل کی بات نہیں ہو رہی۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھریہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں پھر انھوں نی8 فروری کیلیے انائونس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انھیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔
    اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں بس عمران خان جو ڈیشل کمیشن یہ چیزیں عوام کے مسائل کی بات نہیں ہو رہی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھریہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں پھر انھوں نے8 فروری کیلیے اناؤنس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انھیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔ رہنما تحریک فیصل...
    CHIANG RAI: تھائی لینڈ میں گزشتہ برس سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی عکاسی اور متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد انداز اپنایا گیا اور چاول کے کھیتوں کو سرخ اژدہا، بلی دیوی، کتے اور بلیوں کے عکاسی کرتے فن میں تبدیل کردیا گیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی تھائی لینڈ کے علاقے تانیپونگ جائکھام میں ستمبر میں سیلاب سے محصور ہونے والے ہزاروں افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چاول کے پودوں کے ذریعے ایک سرخ اژدہا، ایک بلی دیوی اور کتوں اور بلیوں بنا کر رنگین فن سے چاول کے کھیتوں کو ڈھانپ دیا گیا۔ تانیپونگ اور ان کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے 5 ایکڑ...
۱