پون کلیان کی فلم ’او جی‘ کا پہلا ٹکٹ نیلامی میں بھاری قیمت پر فروخت
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور آندھرا پردیش کے صوبائی وزیر پون کلیان کی فلم ’او جی‘ کا پہلا ٹکٹ نیلامی میں بھاری قیمت پر فروخت کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ٹکٹ کی آمدنی پون کلیان کی سیاسی پارٹی کو عطیہ کی جائے گی۔ ٹکٹ کو فروخت کرنے کیلئے آن لائن نیلامی کی گئی تھی جس کو اداکار کے فین کلب ٹیم پون کلیان نارتھ امریکا نے 5 لاکھ بھارتی روپے کی بھاری قیمت میں خریدا ہے۔
فلم او جی کی ریلیز کیلئے مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں اس فلم کی کہانی ایک گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے اور پون کلیان اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتے ایکشن مناظر میں نظر آئیں گے۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اس فلم کے زریعے بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی بھی بطور ولن اپنا تیلگو فلم ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ٹالی ووڈ کے سپر اسٹار پون کلیان کی یہ فلم 25 ستمبر کو بھارتی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی
’’پیچھے تو دیکھو‘‘ ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔
احمد شاہ نے پیر کی صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ غم ناک خبر شیئر کی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔
عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔
عمر کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی۔ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔