2025-07-04@12:20:36 GMT
تلاش کی گنتی: 36042

«سیاسی مذہبی»:

    تاشقند(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا،پاکستان نے بھارت کو پیشہ ورانہ مہارت، مثالی حوصلے سے جواب دیا،بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا  خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ کسی بھی صورت بھارت کو اس خطرناک راستے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش تھی۔ پہلگام...
    ویب ڈیسک : وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کےمقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے، چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے،کار میں 5خواتین اور بچے سمیت 7 افراد سوار تھے۔  ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے،جس کی تلاش کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفرآباد آزادکشمیر سے ہے۔ کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق
    برلن: چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے برلن میں جرمنی کے وزیرخارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ چین اور جرمنی کے درمیان سفارتکاری و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور کا انعقاد ہوا ۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر فریڈرک مرس نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں چین جرمنی تعلقات کی ترقی پر روشنی ڈالی ہے۔چین جرمنی تعلقات آگے بڑھنے کے اہم تجربات میں باہمی اعتماد ، اختلافات کا احترام کرتے ہوئے ہم آہنگی کے حصول اور مشترکہ کامیابیاں شامل ہیں۔چین جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو چین کی سفارت کاری میں اہم جگہ...
    الیکشن کمیشن فائل فوٹو  الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوگا، خیبر پختونخوا کی 2 ٹیکنوکریٹ سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔
    —فائل فوٹو مسلم لیگ ن نے خیبر پختون خوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔مسلم لیگ نواز نے پشاور کی عدالت عالیہ میں مخصوص نشستوں کےحصول کے لیے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جے یو آئی (ف) کو 7 جنرل نشستوں پر 10 مخصوص نشستیں دی گئیں ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی بھی 7 نشستیں ہیں اور مسلم لیگ نواز کو 8 مخصوص نشستیں دی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، 116 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیاخیبر پختون خوا اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے پہلے بے نظمی دیکھنے میں آئی، ارکانِ اسمبلی کے اسمبلی ہال میں...
    ---فائل فوٹوز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج  منظر علی گل نے اکتوبر 2024ء میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے کی سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ حماد اظہر اور شہباز رانا عدالت سے مسلسل غیر حاضر...
    — فائل فوٹو  جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے جوہر ٹاؤن میں بچوں پر شیر کے حملے کے کیس میں شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے لے لیا۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ وائلڈ لائف انسپیکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔وائلڈ لائف انسپیکٹر نے بتایا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے تحویل...
    ---فائل فوٹو باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں 139 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔139 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ یونیورسٹی سینیٹ نے 2024 میں کیا تھا، جس میں ان ملازمین کو ادارے پر مالی بوجھ قرار دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جون 2025 تک ان ملازمین کی تنخواہوں کے لیے فنڈز دستیاب تھے، تاہم نئے مالی سال کے بجٹ میں ان کے لیے کوئی فنڈ مختص نہیں کیے گئے۔ 
    کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں سڑکوں کے معیار اور دیکھ بھال کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے سڑکوں کے معیار اور دیکھ بال کے لئے مصنوعی زہانت کا استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سڑکوں کے معیار اور دیکھ بھال کے لئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی حالت کی...
    دریائے سوات میں بہنے والوں میں مردان کے علاقے نواں کلی رستم کا ایک خاندان بھی شامل تھا جس میں دو بچوں سمیت تین افراد ریلے میں بہہ گئے۔ نصیر احمد کی 14 سالہ بیٹی ماہ رخ، 8 سالہ بیٹا احمد شریم اور 60 سالہ بھائی روح الامین کو تو بچالیا گیا لیکن اس کے 2 بچے 6 سالہ ایشال، 12 سالہ دانیال اور بھانجا 36 سالہ فرمان سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے۔ سانحہ میں بچ جانے والے 60 سالہ روح الامین نے کہا کہ دریا میں تصویر بنوارہے تھے کہ اچانک پانی آگیا، کوشش کررہے تھے کہ کوئی راستہ نکل آئے گا لیکن پانی اور بڑھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی گھنٹے تک دریا کے بیچ...
    پارٹی کی فلسطین پالیسی سے اختلاف پر برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )برطانوی سیاست میں ایک اہم تبدیلی آئی ہے جہاں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے 14 سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ یہ قدم انہوں نے پارٹی کی فلسطین پالیسی اور سوشل بینیفٹس سسٹم پر اختلافات کی بنیاد پر اٹھایا ہے۔زہرا سلطانہ نے سماجی میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہی ہیں۔ انہوں نے سابق لیبر پارٹی لیڈر جیرمی کوربن کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کے اپنے ارادوں کا بھی اعلان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ فیصلے اور اس پر عملدرآمد کے مراحل میں 28 سال کا طویل وقت لگا، تاہم اب یہ رقم...
    اپنے بیان میں جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر نے کہا کہ حقوق کے حصول اور اسلام آباد کے حکمرانوں کے مظالم کیخلاف حکمرانوں کے شہر جانا لازمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے حکمرانوں کی توجہ بلوچستان کی طرف دلانے اور حقوق کے حصول کے لئے 25 جولائی کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حقوق کے حصول اور اسلام آباد کے حکمرانوں کے مظالم کے خلاف حکمرانوں کے شہر جانا لازمی ہے۔ ہماری لانگ مارچ پرامن تاریخی اور کامیاب ہوگی۔ اسلام آباد کے حکمرانوں کو بلوچستان کے بارے میں اپنا غلط رویہ ٹھیک کرنا ہوگا۔...
    نیلم(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)وادی نیلم میں گاڑی دریامیں جا گری،حادثے میں خواتین سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری کی نفری موقع پر پہنچ گئی،گاڑی میں سوار خاندان کا تعلق مظفرآباد سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پرگاڑی کو موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں 5خواتین سمیت6جاں بحق ہوگئے۔ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے تمام چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے جس کی تلاش کیلئے پولیس اور...
    کلیم اختر: صوبائی کابینہ کی منظوری کےبعدمحکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے مراسلہ جاری کردیا. اب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ کارروائیوں سے متعلق شکایات کی سنوائی کیلئے اپیل کا حق حاصل ہوگا،سیکرٹری پرائس کنٹرول کو پنجاب فوڈ اتھارٹی بارے ایپلیٹ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا۔    نوٹیفکیشن  کے مطابق کسی بھی فوڈ پوائنٹ یا انڈسٹری کیخلاف کارروائی بارے شکایات کی شنوائی کی جاسکے گی۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار  پرائس کنٹرول  کے مطابق   اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا فیصلہ حتمی ہوتا تھا،فیلڈ آپریشن ودیگر ونگز میں شفافیت کیلئے ضروری اقدامات کئےجارہے ہیں، جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی جاری رہے...
    باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)   وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک ایران پر بلاجواز، غیرقانونی اور بلاضرورت اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے امن کو خطرے میں ڈالا،پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ ڈان نیوز  کے مطابق آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوےئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں ہونے والی اموات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور برادر ملک ایران سے شہادتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،اسرائیل بلا روک ٹوک غزہ میں فلسطینیوں کو بھوکا مار رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں ہونے والے افسوسناک...
    میاں رضا ربانی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ محض تقریر میں خلل ڈالنے پر 26 اپوزیشن ارکان کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنا افسوسناک ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا 26 اپوزیشن ارکان کی نااہلی کےلیے ریفرنس بھیجنا افسوسناک ہے اور یہ مطالبہ قابل قبول نہیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ ایوان میں احتجاج پارلیمانی روایت کا حصہ ہے، ماضی میں صدر اور وزیرِخزانہ کی تقاریر بھی متاثر ہوچکی ہیں۔ وفاقی حکومت تحمل کا مظاہرہ کرے، میاں رضا ربانی اسلام آباد سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے... سابق چیئر مین سینٹ نے بتایا کہ اسپیکر کو معطلی...
    وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے،ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کےمقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے، چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے،کار میں 5خواتین اور بچے سمیت 7 افراد سوار تھے۔ ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے،جس کی تلاش کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفرآد آزادکشمیر سے ہے۔ Post Views: 2
    آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے چلہانہ کے مقام پر ایک کار خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب ایک کار میں سوار 7 افراد سفر کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرگئی، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تمام افراد کا تعلق مظفرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں، دریا...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ بنگلہ دیش کا مجوزہ دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا جس نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو سیاسی کشیدگی کے پیش نظر دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ دورہ 17 سے 31 اگست تک ہونا تھا جس میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میچز شامل تھے۔ بی سی سی آئی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا جس میں میڈیا رائٹس کی...
    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59 ویں اجلاس میں پاکستانی سفارتکار دانیال حسنین نے بھارت کو آئینہ دکھادیا۔ انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارت کار دانیال حسین نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ایک بدمعاش اور انتہاپسند ریاست بن چکا ہے جو خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی مسلسل کھلم کھلا سنگین خلاف ورزیاں کرنے والا بھارت بدقسمتی سے ہمارا پڑوسی ہے اور پڑوسی ملک کے خلاف سرحدی جارحیت اور پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے کر بھارت اس خطے کو...
     ڈسکہ میں مبینہ طورپرزہریلا کھانا کھانے سے 2 بچیوں کی جان چلی گئی،ماں اور دو بچے ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ گائوں کوٹلہ سکھیاں میں پیش آیا،جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت آٹھ سال کی آیت فاطمہ اورچارسال کی مِرحا فریاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ماں اوردو بیٹے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں،متاثرہ خاندان کا سربراہ محمد فریاد روزگارکے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے،پولیس واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش کررہی ہے۔
    میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میرپورماتھیلو ریلوے اسٹیشن سے کچھ دوری پر پیش آیا جہاں پنجاب سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے مقام سے ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور بوگیاں الگ ہوگئیں۔حکام نے کہا کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈائون ٹریک بند ہوگیا، مسافر گاڑیوں کو مختلف ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحالی کی کوششیں جاری ہیں، چند گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا۔
    یونیورسٹی آف ایریزونا میں تاحیات معلم کے عہدے پر’لاریئٹ پروفیسر‘ کام کرنے والے معمر فلسفی نوم چومسکی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حالیہ برسوں میں تباہی کا پیمانہ جانچنے کیلئے بنائی گئی گھڑی ’ڈوُمس ڈے کلاک‘ تباہی کیلئے مقرر کیے گئے پوائنٹ کے قریب پہنچ چکی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان اپنے خاتمے کیلئے آمادہ ہے۔ 28 اپریل 2025 کی سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے شائع ہونے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں عالمی فوجی اخراجات 2718 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس وقت دنیا میں ہزاروں ایٹمی بم موجود ہیں، جو کہ اس دنیا کو بار ہا ملیامیٹ کرنے یا تباہ کرنے کیلئے کافی ہیں۔ دنیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے جبکہ اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے، اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 32 پیسےفی کلو اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسےفی کلو ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 72 پیسےفی کلو تھی۔ Post...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور صحافی کامران شاہد نے اُن تمام خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں ان سے منسوب کر کے کہا جا رہا تھا کہ میاں نواز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اینکر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے،  میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ ایک خبر منظر عام پر آئی ہے کہ نواز شریف عمران خان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس خبر کی صداقت جانچنے کے لیے ہم نے رانا ثناء اللہ کو اپنے شو میں مدعو کیا۔ بینک...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ ہونے والا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، اس ضمن میں امکان ہے کہ بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو دورہ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ دورہ 17 سے 31 اگست کے دوران شیڈول تھا، جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 بین الاقوامی میچز کھیلے جانے تھے، تاہم اس حوالے سے تاحال نہ تو بھارتی کرکٹ بورڈ اور نہ ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق یا اعلان کیا ہے۔ India’s tour of Bangladesh postponed indefinitely: reports...
    روس کی جانب سے طالبان حکومت کوباضابطہ تسلیم کرنے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کی جانب سے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین روس اور افغان عبوری حکومت کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ خارجہ پالیسی جاری رکھے گا اور چین اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کی حمایت کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، اور افغانستان کی تعمیر...
    حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اپنے بیان میں مفتی طارق مسعود نے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں شہرت کمائی، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لئے ان کی لاش کو جلایا گیا ہوگا، جو انسان کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے اور لوگوں کو خاص کر ہندوؤں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں نے اس واقعے سے عبرت حاصل کرنے کے بجائے...
    بھارتی مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔  ایک تقریب کے دوران دیے گئے ان کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جنت اور جہنم سے متعلق طنزیہ تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں جاوید اختر کہتے ہیں کہ "جنت میں میرے پسندیدہ پھل، جیسے کیلا اور امرود نہیں ہیں، شاید یہ پھل جہنم میں ہوں، اسی لیے میں جنت جانے کی کوشش نہیں کرتا”۔ بھارتی مصنف کے اس متنازع بیان پر تقریب میں موجود افراد ہنستے نظر آئے، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ کئی...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے 9 ٹاؤنز کے چیئرمین نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والے درخواست گزار چیئرمین کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق اعلیٰ عدالتیں قرار دے چکی ہیں کہ آئین کے تحت بجلی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ناجائز لوڈشیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا جائے۔
    خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہا 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک ہے۔دریائے ادیزئی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کا بہا ئو39 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔دریائے کابل میں صورتحال قدرے بہتر ہے، نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 51 ہزار 100 کیوسک جبکہ ورسک پر 36 ہزار 522 کیوسک ہے، جو معمول کے مطابق ہے۔ادھر...
    لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس کی خالی چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق چوکی 6سالوں سے خالی تھی اور ناقابل استعمال تھی۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی عمران وسیم نے پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل ہم پر خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی ، ہمارے وکیل نے بھی مقدمہ لڑنے کے بجائے ججز کو غصہ دلانے کی کوشش کی اور ناراض کیا ، ہمیں 39 سیٹیں ملنے کی جو امید اور موقع تھا  وہ ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے گنوایا ہے۔ صحافی عمران وسیم نے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کے ساتھ جو کمرہ عدالت میں ہوا، انہیں رائٹ لیفٹ کے دلائل دینے کا موقع نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کے...
    پولینڈ کے شہر پومیرانیا میں ایک کسان کی دریافت کردہ ایک سادہ سی مورتی نے ملکی آثارِ قدیمہ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ صرف 12 سینٹی میٹر بلند، چونے کے پتھر سے تراشی گئی یہ مورت جسے ’کولوبرزگ کی وینس‘ کا نام دیا گیا ہے، نہ تو آنکھوں، ناک یا منہ جیسے نقوش رکھتی ہے اور نہ ہی کوئی بناوٹ، لیکن پھر بھی اسے ’صدی کی سب سے بڑی دریافت‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ نایاب مورت 2022 میں اوبروٹی نامی گاؤں کے ایک کسان کو ملی، جو پارسیتا (Parsęta) دریا کے قریب واقع ہے۔ بعد ازاں یہ مورتی والڈیمر ساڈوسکی کے ہاتھوں میں پہنچی، جو کوئلوجرزگ میں ’میوزیم آف پولش آرمز‘ کے تحت کام کرنے والے...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر صحافی انصار عباسی نے لکھا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنے کے بعد سیاسی منظرنامے میں ایک نئی گنجائش پیدا ہوئی ہے، تاہم ملک کا سیاسی مباحثہ اب بھی عمران خان سے جڑا نظر آتا ہے، ایک اہم پیش رفت میں کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے 5؍ سینئر رہنمائوں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان فوری مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے ایک خط پر دستخط کیے ہیں۔ اگرچہ خط میں اسٹیبلشمنٹ سے بھی بات چیت کی تائید کی گئی ہے، لیکن نمایاں زور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مکالمے پر دیا گیا ہے۔ حکومت میں شامل مسلم لیگ...
    پشاور: ترکی و انگلینڈ سے آئی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے غریب و نادار دل کے امراض کا شکار بچوں کے کامیاب آپریشنز کر لیے۔ ترجمان اسپتال محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں 10 مایہ ناز کارڈیک سرجنز کے علاوہ کیتھ لیب مینجر، انتھسیٹسٹ اور آئی سی نرسز بھی شامل تھیں۔ اسپتال میں پانچ دنوں کے دوران 70 سے زائد بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، دلوں کے سوراخ و دیگر دل کے پیچیدہ مفت آپریشنز کیے گئے۔ زیادہ تربچوں کی عمریں چھ ماہ سے لیکر 12 سال کی تھیں۔ پاکستان میں پہلی بار لیڈی ریڈنگ اسپتال کو اس فری ’’لٹل ہارٹ‘‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ غیر...
    اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی عالمی مقبول کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی معروف کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کا تیسرا سیزن 27 جون کو ریلیز ہوا اور ابتدائی 72 گھنٹوں میں ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ صرف تین دنوں میں اس سیزن کو 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ بن گئی۔         View this post on Instagram                       A post shared by Netflix US (@netflix) سیریز 93 ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور غیر انگریزی زبان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نے تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی بانی کی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔ خواجہ آصف سے آئیڈیل تعلقات نہیں رہے ، حنیف عباسی مزید :
    جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس آئی اے پی جے کی جانب سے افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں پر “اظہار تشکر” کے عنوان پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا، ویبینار کی میزبانی کے فرائض IAPJ کے صدر شاہدچوہان اور چیئرمین خرم شہزاد نے ادا کیے، ویبینار کے مہمانان خصوصی میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا، امریکہ میں معروف پاکستانی اور ریپبلیکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ اور پاکستان کے سینئر صحافی و دانشور مجیب الرحمٰن شامی تھے۔سید قمر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی کی خاتون افسر ایمان درانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے ایک دھواں دار خطاب کرتے ہوئے شہریوں سے سوال کیا کہ یہ مت پوچھیں کہ ملک نے آپ کے لئے کیا کیا، یہ پوچھیں کہ آپ نے ملک کے لئے کیا کیا۔”یہ ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے، اور لوگ اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کی باتوں کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ کچھ ان کی تنقید کر رہے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب ملک میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔ایمان درانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے جوان سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ’ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس‘ (THAAD) کی پہلی بیٹری نے باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس موقع پر جنرل کوریلا نے سعودی فوجی حکام اور دیگر نمائندوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ نظام قریبی اور درمیانی فاصلے کے میزائلوں کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’تھاڈ‘ سسٹم کی رینج 200 کلومیٹر تک ہے اور یہ 150 کلومیٹر کی بلندی تک مؤثر طریقے سے کام کر سکتا ہے۔ 
    فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 7 جولائی سے ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔این ڈی ایم ا ے کے مطابق 7 جولائی سے دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی، ستلج اور کابل میں اور ان کے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج تا 5 جولائی بارش کا امکانکراچی میں آج سے 5 جولائی کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر معتدل بارش بھی ہو سکتی ہے۔  7 جولائی سے مشرقی بلوچستان اور ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا امکان...
    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے سانحہ سوات پر انکوائری کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروادیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سانحہ سوات پر قائم انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ 23 جون کو بارشوں سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا تھا جس میں پشاور اور سوات سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 25 جون سے تیز بارشوں کی پیشگوئی تھی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سوات، دیر، کوہستان اور شانگلہ کے مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈ سے خبردار کیا تھا، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ سانحہ سوات: کمشنر مالاکنڈ اور دیگر متعلقہ افسران طلبپشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ...
    برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جہاں اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اُس میں ناکامی ہوتی ہے۔ آپ کو فوری نوید استخارے کی ضرورت ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے بندش کر دی ہو۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی زحل چند دنوں تک زائچے میں قیام کرے گا یہ رکاوٹوں اور مشکلات کو ہوا دیتا ہے۔ آپ نے بہت سنبھل کر چلنا ہے اور چند دنوں تک روزانہ کے حساب سے صدقہ دینا ہے۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون اپنے غصے پر قابو رکھیں زبان سے کوئی ایسی بات نہ نکل جائے جو آپ کے لئے بڑی پریشانی کا باعث بن جائے۔...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن عدنان حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انتہائی افسوسناک واقعات سناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سفید پوش کی عزت خاک میں ملا دی ہے لیکن حکمران مطمئن بیٹھے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران اینکر پرسن بتایا کہ جب بانی تحریک انصاف کی حکومت تھی تو بڑے بڑے ٹاک شوز میں انھیں چیلنج دیا جاتا تھا کہ یہاں بیٹھیں، آپ نے غریب کا بیڑا غرق کر دیا اور معیشت تباہ کر دی۔ اس سے پہلے سب بندوقیں بانی تحریک انصاف پر تھیں۔  5 اکتوبر احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر احتجاج کے معاملے پر حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 5 اکتوبر احتجاج سے متعلق کیس پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز اور حماد اظہر کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔ 3800 روپے بجلی بل ادا نہیں کیا ، شہری نے ہمسائے...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران عمان منتقل کیے گئے سات ایرانی مسافر ہوائی جہاز 15 دن بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ طیارے اس وقت عمان لے جائے گئے تھے جب ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی تھی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، 18 اور 20 جون کو ایران کی معراج ائیر اور ایرانی حکومت کے آٹھ مسافر طیاروں کو عمان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کیا گیا تھا۔ ان میں سے سات طیاروں نے جمعرات 3 جولائی کی شام کو واپس ایران کے لیے پروازیں بھریں۔ واپس آنے والے طیاروں میں سے دو چاہ بہار ہوائی اڈے پر اترے، جبکہ ایرانی حکومت کے دو دیگر طیارے مشہد...
    کراچی: بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔ بھارتی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کے خلاف نہیں، بین الاقوامی...
    کوسوو میں کئی ماہ سے جاری سیاسی تعطل کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک ایریانیٹ کوچی نامی وکیل نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے پر چار گدھوں کو لا کھڑا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے کوچی کو گدھوں کو اسمبلی کی عمارت میں داخل کرنے سے روکا گیا۔ اس جانوروں کی موجودگی سے کوچی کا احتجاج مزید نمایاں ہوا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وکیل کوچی نے کہا کہ ان کا مقصد تقسیم نہیں، بلکہ اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے لیے خودمختاری تحریک کے رہنما اور عبوری وزیر اعظم البین کرٹی کو زیادہ تر ذمہ دار سمجھتے ہیں۔...
    اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ سرکاری دستاویزات میں لوگوں کے ناموں اور پتوں میں غلطیاں ہوتی رہتی ہیں جس کے بعد عام آدمی کو ان کی اصلاح کے لیے پریشان ہونا پڑتا ہے اور بار بار سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے بعد بھی شہریوں کی درخواست کو نہیں سنا جاتا جس کےلیے وہ پریشان ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ مغربی بنگال کے ضلع بانکوڑہ سے سامنے آیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ایک شخص جس کا نام شریکانتی دتا ہے راشن کارڈ پر اس کے نام میں ’دتا‘ کی جگہ شریکانتی ’کتا‘ لکھ دیا گیا اور بار بار کوششوں کے باوجود جب اصلاح نہ ہوئی تو اس نے انوکھا قدم اٹھایا۔  شریکانتی...
    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت 5 اکتوبر احتجاج کے معاملے پر حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ جج منظر علی گل نے کیس پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز اور حماد اظہر کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں استدعا کی کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔ پولیس رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
    (گزشتہ سے پیوستہ) بھارتی سیاسی نظریہ اورحکمت عملی میں جہاں قدیم سیاسی مصلحتوں کارنگ غالب نظرآتاہے وہاں چانکیہ کے اصولوں کی جھلک نمایاں ہے،جہاں طاقتورکی فوری تعظیم اوراس کوفوراً خداما ن کرسجدہ کیاجاتاہے اورکمزورکی بے دریغ تنقیدشامل ہے،اوراس کو بلاتوقف توڑاجاتاہے۔اس اصول پرچلتے ہوئے بھارت اپنے خداں کی تعدادمیں بے شماردیوتارکھتا ہے ، جن میں چوہے اورسانپ بھی شامل ہیں،مگرجب یہ دیوتاکمزور پڑتے ہیں توان کے پجاری انہیں بے دردی سے توڑپھوڑنے میں دیرنہیں کرتے۔یہی وجہ ہے کہ بھارت کامذہبی و سیاسی منظرنامہ بظاہرمتضاداورالجھاہواہے جہاں خداؤں کی تعدادکروڑوں میں ہے،مگرہروقت اپنے ہی دیوتاؤں کے پجاری ان کے خلاف بھی نکلنے کوتیاررہتے ہیں۔ مودی کی طرف سے رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجودان کے دفاع میں مذہبی رسومات اورپوجا کا سہارالینا...
    گزشتہ چند برسوں سے ایک نیا مذہبی تصور عالمی سطح پر ابھرتا نظر آ رہا ہے، جسے ’’ابراہیمی مذہب‘‘ (Abrahamic Religion) کا نام دیا گیا ہے۔ اس نظریے کو ’’بین المذاہب ہم آہنگی‘‘ اور ’’عالمی امن‘‘ کے پرکشش عنوانات کے ساتھ متعارف کروایا گیا، مگر اس کے پس پردہ عزائم کہیں زیادہ پیچیدہ اور خطرناک ہیں۔ اس کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ 2020 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے مابین ایک اہم معاہدہ طے پایا جسے ’’ابراہیمی معاہدہ‘‘ (Abraham Accords) کا نام دیا گیا۔ جب یہ معاہدہ منظر عام پر آیا تو اس نے مسلم دنیا میں فکری و دینی اضطراب کی ایک نئی لہر کو جنم...
    چائنا نے پاکستان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو اڈے فراہم کیے تو ہم اس سے ہر قسم کے تعلقات ختم کر دیں گے۔ پاکستان کا 1948 ء سے آج تک یہ دعویٰ رہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ کی چوٹیوں سے اونچی ہے، لیکن مئی 2025ء کی پاک بھارت جنگ بندی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے امریکی دورے کے بعد یہ خبریں تسلسل سے گردش کرتی رہی ہیں کہ وائٹ ہائوس میں کھانے کی دعوت کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف سے اڈے مانگے تھے جس کے لئے انہوں نے ’’ہاں‘‘ کر دی تھی۔ پاکستان کی ایک سیاسی جماعت نے اس خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا...
    تیسری عالمی جنگ کے بادل گہرے ہو چکے ہیں۔ مغربی انٹیلی جنس ادارے واضح اشارے دے رہے ہیں کہ یہ جنگ موجودہ عشرے کے آخری برسوں میں پھٹ سکتی ہے۔ اس جنگ کی تیاریوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں شمالی کوریا سے 25 ہزار ماہر ڈرون ٹیکنیشن روس پہنچے ہیں، جو جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی پر مہارت رکھتے ہیں۔ انہی ماہرین کے ساتھ ایران سے بھی اسکلڈ فوجی و صنعتی ورکرز پر مشتمل ایک خفیہ فورس روس منتقل کی گئی ہے، جنہیں روس کے مقامی 50 ہزار ورکرز کے ساتھ ملا کر دنیا کی سب سے بڑی ڈرون فیکٹری قائم کی جا رہی ہے۔ اس فیکٹری کی تیاری خالصتاً جنگی مقاصد کے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) برطانیہ کا ایف 35 جیٹ طیارہ بھارت کے ساحلی اور سیاحتی شہر کیرالہ میں غیر متوقع ایک سیاحتی سٹار بن گیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق طیارہ ایک ہنگامی لینڈنگ کے بعد یہاں پھنس کر رہ گیا تاہم بعد ازاں ضروری مرمت کرکے اسے گرانڈ کر دیا گیا تھا اور اب دوہفتے سے زائد دن گذرنے کے بعد بھی گراونڈ ہوا پڑا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ اس کے لیے ایک ٹیم برطانیہ سے آرہی ہے جو اس کی مرمت اور روانگی وغیرہ کے امور کو دیکھے گی۔
    ویب ڈیسک: ملک کے بالائی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس پر ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ تربیلا ڈیم سپل وے آپریشن کے باعث دریائے سندھ میں طغیانی امکان ہے،سپل ویز کے راستوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں 2لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک اضافے کا امکان ہے،دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں،دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران...
    پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے ہونے والی دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس میں بھارت کی مکمل حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم "فتنہ الخوارج" کے 30 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دراندازی 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات کی گئی، جس کا سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جواب دیا ترجمان کے مطابق دہشتگرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں داخل ہو کر بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا تھا تاہم فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تجارتی ٹیرف پر تفصیلی بات چیت ہوئی جو طے شدہ وقت سے زیادہ طویل رہی تاہم اعلیٰ حکام کے مطابق مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور آئندہ دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے ذرائع کے مطابق امریکا میں موجود پاکستانی وفد اور امریکی تجارتی حکام کے درمیان بات چیت کے دوران 29 فیصد عائد ٹیرف کو عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے اور مستقل ریلیف کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔ دونوں ممالک اب ایک جامع تجارتی فریم ورک پر معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے لیے کچھ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اضافی تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا،اپنی تنخواہ کا معاملہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا۔(جاری ہے) خط میں کہاکہ میرا تنخواہ کے معاملے سے کوئی تعلق ہے نہ دلچسپی ہے، تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا ہے۔ایاز صادق نے خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا، سپیکر نے تنخواہ میں کیا گیا اضافہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔
    محرم الحرام کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 9 اور 10 محرم کو ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ان دو دنوں کے دوران شہر بھر میں 600 سے زائد مجالس اور 117 جلوس برآمد ہوں گے جن کے لیے مکمل اور مؤثر ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ 9 اور 10 محرم کو لاہور کے مختلف علاقوں سے 5 بڑے جلوس برآمد ہوں گے جن میں مرکزی یوم عاشور کا جلوس حسب روایت نثار حویلی سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو...
    نیو یا ر ک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59 ویں اجلاس میں پاکستانی سفارتکار دانیال حسنین نے بھارت کو آئینہ دکھادیا۔نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوز  کے مطابق انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارت کار دانیال حسین نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ایک بدمعاش اور انتہاپسند ریاست بن چکا ہے جو خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی مسلسل کھلم کھلا سنگین خلاف ورزیاں کرنے والا بھارت بدقسمتی سے ہمارا پڑوسی ہے اور پڑوسی ملک کے خلاف سرحدی جارحیت اور پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے کر بھارت اس خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔دانیال حسین کا کہنا تھا کہ...
    واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا میں پانچ جنگیں رکوائیں اسلئے امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار ہوں۔ امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں عوام سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو رکوایا۔ ہم نے ایٹمی جنگ رکوائی جو جلد شروع ہونے والی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوسوو اور سربیا کے درمیان جنگ ختم کروائی اس کے علاوہ کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ بھی رکوائی۔ دنیا کو تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم امن کے علمبردار ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک...
    دفعہ 144 نافذ تھی، سیاحوں کو دریا میں جانے سے روکا مگر وہ پیچھے سے چلے گئے سیلاب میں 17 سیاح پھنس گئے تھے، 14 منٹ میں پانی کا بھاؤ بڑھا، رپورٹ دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال کردی گئی ہے، جس میں واقعے کے حوالے سے تفصیلات بتادی گئی ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زیادہ بارش سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں 17 سیاح پھنس گئے تھے، جن میں سے 10 سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک مقامی شخص تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے سوات میں تعمیراتی کام کی وجہ سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں کئی روز سے ہونے والی بارشوں کے دوران بادل پھٹنے، سیلاب آنے اور زمین کے تودے کھسکنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 63 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں۔ ادھر حکام نے آئندہ سات جولائی تک ریاست کے تمام اضلاع میں زبردست بارش کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے ساتھ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہیں اور سیلاب کے سبب منڈی ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ بتایا کہ...
    جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر وگنیش شیون کو بھارتی کوریوگرافر جانی ماسٹر کے ساتھ کام کرنا مہنگا پڑگیا اور اس وقت دونوں کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ واضح رہے کہ تیلگو، تامل، کناڈا اور ہندی فلموں میں کام کرنے والے 43 سالہ جانی ماسٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے اور وہ بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ فراہم کرنے والے قانون (POCSO) کے تحت جنسی الزامات کے مقدمہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب وگنیش شیون نے بتایا کہ جانی ماسٹر نے ان سے فلم لوو انشورنس کمپنی میں کام کے حوالے سے بات کی ہے، جبکہ یکم جولائی کو جانی ماسٹر نے ایک...
    لاہور:ایشین یوتھ گرکز نیٹ بال چیمپیئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل پاکستان نے جیت لیا۔ پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان چیمپیئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہا۔ پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں پاکستان نے مالدیپ کو کسی کوارٹر میں برتری نہ لینے دی۔ Post Views: 5
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ شیرین نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) رکن صوبائی اسمبلی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما وجاحت اللہ خان بھی موجود تھے۔
    امریکا میں مقامی پرواز کے دوران دوسرے مسافر پر حملہ کرنے کے الزام میں بھارتی نژاد 21 سالہ نوجوان اشان شرما کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیو جرسی کا رہائشی اشان شرما فرنٹیئر ایئر لائنز کی فلائٹ میں سوار تھا جو فلاڈیلفیا سے میامی جا رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران اشان نے اپنے پیچھے بیٹھے مسافر کیانو ایوانز پر اچانک حملہ کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اشان شرما نے بغیر کسی اشتعال کے کیانو کے گلے کو دبوچنے کی کوشش کی، اور اس پر انتہائی اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز الفاظ کہے۔ ویڈیو میں اشان کو کہتے سنا گیا کہ تم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، سیکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے راستوں پر کنٹینرز رکھ کر ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس نے جلوس کی گزرگاہوں میں آنے والی مارکیٹس اور دکانوں کو مکمل سرچنگ کے بعد سیل کر دیا ہے جبکہ جلوس کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق جلوس کی گزرگاہوں پر آنے والے ذیلی راستے کنٹینرز اور بھاری گاڑیاں کھڑی کر کے بند کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی غیر متعلقہ فرد کی آمد و رفت...
    چین اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط سے عوامی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز تیانجن(شِنہوا)چین کے شہر تیانجن کی بندرگاہ پر بجلی پیدا کرنے والے گھومتے ہوئے ہوا کے ٹربائنز اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار ٹرانسپورٹ روبوٹس جیسے ماڈلز نے نمائش کے اسٹالز کو سجا رکھا تھا۔اسی نمائش میں قازقستان میں آستانہ لائٹ ریل ٹرین منصوبے کا ماڈل بھی پیش کیا گیا، جس کے لیے تیانجن ریل ٹرانزٹ گروپ نے مشاورتی خدمات فراہم کی تھیں۔ یہ سب مناظر پاکستانی وزارتِ مواصلات کے محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر شہباز لطیف مرزا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔چین کے متعدد دورے کرنے والے شہباز مرزا نے کہا کہ میں چین میں...
    قیصر کھوکھر : سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، افضال احمد نےمحکمہ ریونیو، اطلاعات و ثقافت، بلدیات، معدنیات، ہاؤسنگ، مواصلات، اور دیگر مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے 13 مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں لاء آفیسر کی 2 آسامیوں کے لیے 11 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔سپورٹس بورڈ پنجاب، یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ذیلی ادارے پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں ایڈمنسٹریٹر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کا بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں 5 ممالک کے درمیان جنگیں رکوائیں، ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلی صدارتی مدت کے لیے قانون میں تبدیلی کا بھی عندیہ دیتے ہوئے مزید 4 سال کے لیے صدر بننے کا ارادہ بھی ظاہر کردیا۔ ریاست آئیوا میں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے دنیا میں 5 ممالک جنگیں رکوانے کا دعویٰ کیا، امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں، ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں سیزفائر کرایا،کانگو اور روانڈا، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا۔...
    بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ دورہ بنگلادیش سیاسی تناؤ کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات اور عدم استحکام کے باعث بنگلادیش کیخلاف سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کے حوالے سے تیاریاں بھی روک دیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بورڈ جلد سیریز کے ملتوی ہونے کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جاری ہے، جو اگست کے آغاز میں مکمل ہو گی۔ بنگلہ دیش کا اب منسوخ ہونے والا دورہ مکمل ہونے کے بعد، بھارت کو اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز...
    حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو کر 1520 فٹ تک پہنچ گئی جو کہ موجودہ موسم کی بلند ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی یعنی ارسا کے حکام کے مطابق، تربیلا ڈیم میں پانی کا موجودہ لیول برقرار رکھنے کے لیے پانی کا اخراج بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیزن کے پیش نظر ارسا نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز جمعرات دوپہر 12 بجے تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا اگلا خطرناک سلسلہ کیا تباہی لا سکتا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر...
    اسلام ٹائمز: حقیقت یہ ہے کہ ایران سے باہر سوشل نیٹ ورکس پر "ہیرو" کے عنوان سے شروع ہونیوالی لہر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے ایک ایسے راستے کا آغاز ہے، جو وقت گزرنے کیساتھ ساتھ خود کو مزید نمایاں کریگا۔ کئی سال قبل امریکہ کے کارنیگی انسٹی ٹیوشن نے ایک رپورٹ میں آیت اللہ خامنہ ای کو دنیا کا طاقتور ترین رہنماء قرار دیا تھا۔ بعد ازاں، فوربس، جو کہ امریکہ اور دنیا کے سب سے مشہور اقتصادی میگزین میں سے ایک ہے، اس نے آیت اللہ خامنہ ای کو دنیا کے طاقتور ترین لیڈروں میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا۔ ان دنوں دنیا کے تمام تھنک ٹینکس کی نگاہیں رہبر انقلاب کی طرف مرکوز ہیں۔ تحریر:...
    امریکا نے ایران کی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت اور ترسیل میں ملوث 6 کمپنیوں اور متعدد بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، ان میں بھارت اور پاکستان میں قائم 2 کمپنیاں بھی شامل ہیں، یہ اقدام تہران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے جاری امریکی مہم کا حصہ ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) کی جانب سے اعلان کردہ ان پابندیوں کا ہدف ان شپنگ اور مینجمنٹ کمپنیوں کا ایک نیٹ ورک ہے، جن پر ایران کی جانب سے خاموشی سے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات منتقل کرنے میں مدد دینے کا الزام ہے، یہ سب امریکی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معلوم ہو جائے گا آیا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس غزہ میں اسرائیل کے خلاف جنگ بندی کے لیے اُس تجویز کو قبول کیا ہے جسے وہ ’آخری پیشکش‘ قرار دے چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعہ کو امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اُنہوں نے سعودی عرب سے بھی بات چیت کی ہے تاکہ معاہدہ ابراہیمی کو وسعت دی جا سکے، یہ وہ سفارتی معاہدہ ہے جس کے تحت اُن کی پہلی مدت صدارت میں اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے پر بات ہوئی تھی۔ منگل کو صدر ٹرمپ نے کہا تھا...
    رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 13مغوی مزدوربازیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز رحیم یار خان(آئی پی ایس) کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کرکے 13 مزدوروں کو بازیاب کرالیا۔ ڈی پی او کے مطابق اغوا کار ڈاکوؤں نے بھونگ کے علاقے سے آم کے باغات میں کام کرنے والے 13 مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا اور کچے کی طرف لے کر فرار ہوگئے تھے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ سرکل بھونگ اور صادق آباد پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا محاصرہ کیا تو اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی...
    — فائل فوٹو رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس نے ٹارگٹیڈ آپریشن کر کے دو روز قبل اغواء کئے گئے 13مزدوروں کو بازیاب کرالیا۔ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق  اغواء کار ڈاکوؤں نے بھونگ کے علاقے سے آم کے باغات میں کام کرنے والے 13 مزدوروں کو اغواء کرلیا تھا اور کچے کی طرف لیکر فرار ہوگئے تھے۔سرکل بھونگ اور صادق آباد پولیس نے ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا محاصرہ کیا تو اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ رحیم یار خان: تاجر اور اقلیتی نوجوان بازیابرحیم یار خان میں صادق آباد سے اغوا کیے گئے تاجر اور اقلیتی نوجوان سمیت 2 افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔ اس آپریشن میں پولیس کی بھاری...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 سے 10 جولائی کے دوران ملک بھر میں بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، دیر، سوات، چترال اور کوہستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، زیارت اور...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ایف کو 7جنرل نشستو ں پر 10مخصوص نشستیں دی گئیں، صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی بھی 7نشستیں ہیں،مسلم لیگ ن کو 7جنرل نشستوں پر 8مخصوص نشستیں دی ہیں،ن لیگ نے 6جنرل نشستیں جیتیں، بعد میں ایک آزاد ایم پی اے بھی شامل ہوا، مسلم لیگ ن کو 6جنرل نشستوں کے تناسب سے مخصوص نشستیں دی گئیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن  کمیشن کا مخصوص نشستوں کا اعلامیہ کالعدم قرار دیا جائے،عدالت مخصوص...
    کراچی: میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کا انجن اور 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث اَپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک عارضی طور پر بلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انجینئرنگ اور آپریشن اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اَپ لائن کو بحال کر دیا ہے، جس کے بعد مسافر ٹرین 41 اَپ قراقرم ایکسپریس کو لوپ لائن کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔ روہڑی سے ریلیف ٹرین حادثے کے مقام پر پہنچ گئی اور ڈاؤن ٹریک کی مکمل بحالی پر کام شروع کر دیا۔ ڈاؤن ٹریک بند ہونے سے پشاور، لاہور اور دیگر شہروں سے کراچی جانے والی مسافر ٹرینیں 8 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اَپ ٹریک کی جزوی بندش...
    واشنگٹن کی حمایت سے ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد امریکا نے پہلی بار ایران کے توانائی کے شعبے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پابندیوں کا ہدف ایک عراقی تاجر سلیم احمد سعید اور ان کی متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنی ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے ایرانی تیل کو عراقی تیل میں ملا کر غیر قانونی طریقے سے برآمد کرنے کی کوشش کی۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا طرزِ عمل اسے تباہی کی جانب لے گیا ہے، اُسے امن کا انتخاب کرنے کے بے شمار مواقع ملے، لیکن اس کی قیادت نے انتہا پسندی کا راستہ چنا۔ یہ بھی پڑھیں:...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو اپنے پیغام میں انہوں نےفتنہ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے جرأت مندانہ اقدامات قابل ستائش ہیں۔قوم کو اپنے سکیورٹی اداروں کی...
    دریا میں تصویر بنوارہے تھے، سانحہ سوات میں زندہ بچ جانیوالے شخص نے کیا بتایا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز دریائے سوات میں بہنے والوں میں مردان کے علاقے نواں کلی رستم کا ایک خاندان بھی شامل تھا جس میں دو بچوں سمیت تین افراد ریلے میں بہہ گئے۔نصیر احمد کی 14 سالہ بیٹی ماہ رخ، 8 سالہ بیٹا احمد شریم اور 60 سالہ بھائی روح الامین کو تو بچالیا گیا لیکن اس کے 2 بچے 6 سالہ ایشال، 12 سالہ دانیال اور بھانجا 36 سالہ فرمان سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے۔سانحہ میں بچ جانے والے 60 سالہ روح الامین نے کہا کہ دریا میں تصویر بنوارہے تھے کہ اچانک پانی آگیا، کوشش کررہے تھے کہ کوئی...
    راولپنڈی: معمولی چوری پر ریاستی مدعیت میں مقدمہ قائم کرنے کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا۔ واقعے کے مطابق نسوار کی چوری کا ایک دلچسپ اور انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں محض 300 روپے مالیت کی 10 نسواریں چوری ہونے پر ریاست نے خود مدعی بنتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ایک شہری نے ون فائیو پر کال کر کے دی، جس پر پولیس فوری طور پر متحرک ہوئی اور موقع پر پہنچ کر ابتدائی معلومات حاصل کیں۔ شہری کے مطابق نامعلوم شخص نے 300 روپے مالیت کی نسوار چرا لی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے...
    کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں۔ وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے لیے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے۔چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔حکومت سندھ نے قانون کے تحت 11 شاہراہوں پر چنگ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ایک جراتمندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے قومی اہداف دوگنا کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ ڈیجیٹل اور کیش لیس یعنی نقد سے عاری معیشت سے متعلق ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل لین دین کو عام اور آسان بنانا شفاف معیشت کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گا، انہوں نے شہریوں اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے ادائیگی کے نظام کو سہل بنانے اور عوامی آگاہی بڑھانے پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیاں نقد رقم سے بھی زیادہ آسان ہونی چاہییں، اس وقت ملک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک افغان سرحد پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنۂ الخوارج” کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 30 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ بروقت اور مؤثر کارروائی ملک کی سالمیت کے تحفظ میں ہماری فورسز کے عزم کا ثبوت ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے، اور اس مقصد میں پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز کلیدی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنے کے بعد سیاسی منظرنامے میں ایک نئی گنجائش پیدا ہوئی ہے، تاہم ملک کا سیاسی مباحثہ اب بھی عمران خان سے جڑا نظر آتا ہے۔ ایک اہم پیش رفت میں کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے 5؍ سینئر رہنمائوں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان فوری مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے ایک خط پر دستخط کیے ہیں۔ اگرچہ خط میں اسٹیبلشمنٹ سے بھی بات چیت کی تائید کی گئی ہے، لیکن نمایاں زور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مکالمے پر دیا گیا ہے۔ حکومت میں شامل نون لیگ اور پیپلز پارٹی پہلے ہی سیاسی قوتوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) آسٹریا کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو کہا کہ اس نے 15 سال سے زیادہ عرصہ قبل شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے پہلی مرتبہ کسی شامی کو اس کے وطن بھیج دیا ہے۔ ملک بدر کیے گئے 32 سالہ شخص کو استنبول کے راستے دمشق پہنچایا گیا۔ یورپی یونین: پناہ کے متلاشیوں کو واپس بھیجنے کا نیا منصوبہ تنقید کی ‍زد میں اگرچہ اس شخص کا نام نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس کے مخصوص جرم کا حوالہ دیا گیا، تاہم آسٹریا کے وزیر داخلہ گیرہارڈ کارنر نے کہا کہ اس شخص کو نومبر 2018 میں سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد اس کا...
    دریں اثناء گلگت بلتستان میں محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوس اور یوم عاشور کے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ گلگت میں ایک درجن سے زائد امام بارگاہوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے نویں محرم اور یوم عاشور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ دریں اثناء گلگت بلتستان میں محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوس اور یوم عاشور کے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ گلگت میں ایک...
    لکی مروت میں نامعلوم افراد نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق چیک پوسٹ6سالوں سےخالی تھی اور ناقابل استعمال تھی،خیال رہے کہ اس سے قبل Post Views: 2