2025-10-05@07:01:32 GMT
تلاش کی گنتی: 37
«فلپائن کے غیر قانونی»:
فلپائن کے وسطی حصے میں 6.9 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد زخمی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سب سے متاثرہ صوبے سیبو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جس کے شہر بوگو میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 20 ہوئیں۔ قریبی علاقوں میڈیَلِن، تابیولان اور سان ریمیگیو میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سان ریمیگیو میں ایک اسپورٹس کمپلیکس اور ایویکوایشن سینٹر کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوئے جن میں محکمہ فائر بریگیڈ اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار بھی شامل تھے۔ زلزلے نے تاریخی ورثے کو بھی نقصان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کر دیے۔ سابق صدر پر الزام ہے کہ اْنہوں نے بطور میئر اور صدر منشیات کے خلاف مہم کے دوران درجنوں ماورائے عدالت قتل میں کردار ادا کیا۔ وہ 2013ء تا 2016ء ڈواؤ سٹی میں بطور میئر 19 افراد کے قتل میں ملوث رہے جبکہ بطور صدر ڈوٹرٹے پر 14 ہائی ویلیو ٹارگٹس اور دیگر 45 افراد کو مارنے یا مروانے کی کوشش کا الزام شامل ہے۔دوسری جانب سابق صدر ڈوٹیرٹے اپنی ایک خطرناک مہم پر بھی معافی مانگنے سے انکاری ہیں جس میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے شمالی حصے میںسمندری طوفان راگاسا کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو سکولوں اور ایمرجنسی مراکز سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ طوفان راگاسافلپائن کے بابویاں جزائر سے ٹکرائے گا۔ یہ ویران جزائر تائیوان کے تقریباً 740 کلومیٹر جنوب میں واقع ہیں اور وہاں بھی انخلا جاری ہے۔دوسری جانب فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں50 ہزار سے زائد افراد نے حکومتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر شدید احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 39 پولیس اہلکار اور کئی شہری بھی زخمی ہوئے۔اس دوران پولیس نے 200سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ سیف اللہ انٹرنیشنل...
فلپائن میں سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں میں بدعنوانی کے خلاف عوام کا صبر جواب دے گیا۔ ہزاروں افراد دارالحکومت منیلا کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے کرپشن میں ملوث اعلیٰ حکام، ارکانِ اسمبلی اور بااثر کاروباری شخصیات کے فوری احتساب کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب ملک شدید موسمی تبدیلیوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہے، اور اسی دوران انکشاف ہوا کہ اربوں ڈالر کے منصوبے یا تو مکمل نہیں ہوئے یا شدید ناقص انداز میں بنائے گئے۔ احتجاج کی فضا، نعرے اور عوامی غصہ مظاہرین فلپائن کا قومی پرچم لہراتے اور ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ بس بہت ہو گیا، ان سب...
بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یوئی نے بتایا کہ فلپائن نے چین کی جانب سےبار بار انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے ماہی گیری کے بحری جہازوں کو سپلائی کی فراہمی کی آڑ میں کوسٹ گارڈ کے متعدد جہازوں اور سرکاری بحری جہازوں کو چین کےجزیرہ ہوانگ یئن کی حدود میں بھیجا۔ چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائنی جہاز وں کو نکالنے کے لئے ضروری اقدامات کیے،جو پیشہ ورانہ ، مناسب اور قانونی تھے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جزیرہ ہوانگ یئن چین کا علاقہ ہے۔ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق جزیرہ ہوانگ یئن کے پانیوں میں حقوق کے تحفظ کے لئے قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھےگا اور ملکی علاقائی خودمختاری اور...
تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنے سےفلپائن صرف خود آگ کے گڑھے میں گر جائے گا ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں فلپائن کے رہنما نے اپنے دورہ بھارت کے دوران ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر تائیوان کے معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان محاذ آرائی ہوتی ہے تو فلپائن اس معاملے سے باہر نہیں رہ سکتا۔ اس طرح کا بیان فلپائن کی جانب سے “ون چائنا پالیسی پر عمل کرنے” کے عزم کی خلاف ورزی ہے اور لامحالہ چین فلپائن تعلقات کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ 9 جون 1975 کو چین اور فلپائن نے سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جس میں فلپائن...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک غیر ملکی خاتون کو گولی ماردی گئی۔ پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کے پاکستانی شوہر ناصر کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد خاتون اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے فائرنگ کردی، فلپائنی خاتون کو دو گولیاں لگی ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور فلپائن کے فوجی تعاون کی مضبوطی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد کو مضبوط کرنے اور کسی کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی تعیناتیوں اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔اس سے نہ تو مسئلہ حل ہوگا اور نہ ہی چین خوفزدہ ہوگا اور یہ ایشیا پیسیفک کے ممالک کی امن، ترقی اور استحکام کی مشترکہ امنگوں کے بھی منافی ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ فلپائن کو دوسرے ممالک کے ساتھ دفاعی سلامتی تعاون کرتے وقت کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے،...
منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 7لاپتہ ہو گئے ہیں۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے بتایا کہ فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 7لاپتہ ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ این ڈی آر آر ایم سی کے مطابق، ملک بھر میں 14 لاکھ 60 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں۔آفس آف سول ڈیفنس نے اطلاع دی کہ 88 شہروں اور قصبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی ردعمل کو تیز اور ضروری وسائل تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔ اگرچہ طوفان ویفا،...
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر پابندیاں عائد کردی ہے۔منگل کے روز ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلپائن میں بعض چین مخالف سیاست دانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر چین سے متعلق معاملات میں بدنیتی پر مبنی الفاظ اور افعال کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے چین کے مفادات اور چین فلپائن تعلقات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چینی حکومت قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر چین سے متعلق معاملات میں برا رویہ اپنانے پر ان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور انہیں چائنیز...
بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈہ جون نے کہا کہ فلپائن کے سرکاری جہاز نمبر 3006 نے چین کی جانب سے بار بار ہدایات اور انتباہ کے باوجود چین کے جزیرہ ہوانگ یان کی سمندری حدود میں داخل ہونے پر اصرار کیا ۔ کوسٹ گارڈ قانون اور کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے انتظامی قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار کی دفعات کے مطابق ، چائنا کوسٹ گارڈ نے فلپائنی جہاز کو اپنے پانیوں سے نکالنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں ، اور سائٹ پر آپریشن پیشہ ورانہ ، معیاری ، جائز اور قانونی ہے۔ فلپائن کے اقدامات نے چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور بین الاقوامی قانون اور چینی قانون کی متعلقہ دفعات کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر محمد عمران یوسف نے فلپائن کے 127 ویں یوم آزادی اور پاکستان – فلپائن کے دو طرفہ تعلقات کے 76 سال مکمل ہونے کے موقع پر مقامی ہوٹل میں 16 جون کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں فلپائن کے سفیر Dr. Emmanuel. R. Fernandez اور ان کی بیگم Alicia Kalwa Fernandez ہوں گے جبکہ اس تقریب میں صوبائی وزراء جام اکرام اللہ دھاریجو ، شرجیل انعام میمن ، سید ناصر حسین شاہ ، سعید غنی کے علاوہ اعلی بیوروکریٹس اور عمائدین شہر کی شرکت متوقع ہے۔
فلپائن سے تعلق رکھنے والا ایک معالج کئی برسوں سے بیماروں کو زہریلے سانپوں سے کٹواکر ان کا علاج کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برازیل کا جزیرہ جہاں دنیا کے زہریلے ترین سانپوں کا راج ہے منڈاڈو کا ایک متنازع معالج روزالیو کلِٹ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے پٹ وائپر سانپ کے زہر کا استعمال کرتا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ کئی سال قبل اپنے پالتو وائپرز میں سے ایک نے اسے کاٹا لیا تھا جس کی وجہ سے اس نے سانپ کے زہر کی شفا بخش خصوصیات حادثاتی طور پر دریافت کیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ کئی بیماریوں سے لڑ رہا تھا لیکن سانپ کے ڈسنے کے کچھ ہی دنوں بعد اسے کافی...
بیجنگ : اطلاعات کے مطابق، حال ہی میں فلپائن اور امریکہ کی “شانہ بشانہ” مشترکہ فوجی مشق کے دوران چین کا شین ڈونگ ایئرکرافٹ کیریئر فلپائن کے شمال میں علاقائی پانیوں میں نظر آیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ فلپائن اور امریکہ کی فوجی مشق کا جواب ہو سکتا ہے یا پھر فلپائن کی پٹرولنگ کشتی کے ہوانگ یان جزیرے کے پانیوں میں داخلے کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، فلپائن کی بحریہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فلپائن کی فوج اور تائیوان کے درمیان مشترکہ فوجی مشق صرف ایک قدم دور ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے اس حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین کے شین...

فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے، چینی میڈیا
فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے چین میں فلپائن کے سفیر کو طلب کیا اور تائیوان سے متعلق اور سلامتی کے شعبوں میں فلپائن کی طرف سے حالیہ منفی رجحانات کے سلسلے پر اپنے اعتراض کا سنجیدگی سے اظہار کیا۔ 2023 کے بعد سے ، فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں جغرافیائی سیاسی صورتحال میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے۔ فلپائن نے امریکہ کے ساتھ “شولڈر ٹو شولڈر” مشترکہ فوجی مشق کی،جاپان کے ساتھ فوجی اور سیکیورٹی تعاون کو...
کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہفتے کو ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وینکوور پولیس نے ایکس پوسٹ میں بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ تہوار 16 ویں صدی کے فلپائنی نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس سال کینیڈا کے انتخابات سے پہلے اختتام ہفتہ پر منعقد کیا گیا۔...
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ کی جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کو درپیش مسائل، موجودہ حالات میں وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ فلپَا کینڈلر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کو درپیش مسائل، موجودہ حالات میں وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر عمران زیب خان، فومیکو کاشیوا اور فرمان خلجی شامل تھے، اس موقع پر انجینئر ضیاء الرحمان، انس محمود اور طارق خان بلوچ بھی موجود تھے۔
صدر مملکت کا نامزد سفرا سے کہنا تھا کہ میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفرا کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سید عادل گیلانی، سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے ملاقات کی۔ آصف علی زرداری نے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی سے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نامزد سفرا میزبان...
سٹی 42: صدر آصف علی زرداری سے مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سید عادل گیلانی کی ملاقات ہوئی ِ سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے بھی صدر مملکت سے ملاقات کی ،صدر مملکت نے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی سے بھی ملاقات کی فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان صدر مملکت نے کہا نامزد سفراء میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی ، معاشی ، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں، تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کے خواہاں...
منیلا: فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کو منیلا ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری بین الاقوامی عدالت (ICC) کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں جاری وارنٹ کے تحت عمل میں آئی۔ ڈوٹیرٹے، جو 79 سال کے ہیں، 2016 سے 2022 تک فلپائن کے صدر رہے اور اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے منشیات کے خلاف سخت مہم چلائی۔ اس مہم میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے بیشتر پولیس مقابلوں یا نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارے گئے۔ انٹرنیشنل کولیشن فار ہیومن رائٹس ان فلپائن (ICHRP) نے ڈوٹیرٹے کی گرفتاری کو "تاریخی لمحہ" قرار دیا۔ تنظیم کے چیئرمین پیٹر مرفی نے کہا: "آج انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ یہ گرفتاری ان مظلوموں...
فلپائن(نیوز ڈیسک)انٹرپول نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹےکوحراست میں لے لیا۔ روڈریگو ڈوٹیرٹے کے وارنٹ گرفتاری انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات میں عالمی فوجداری عدالت نے جاری کئے تھے،سابق صدر پرمنشیات فروشوں کو ماورائے عدالت قتل کروانے کا الزام ہے ،انہوں نے2016 سے2022 کےدوران اپنے دورحکومت میں منشیات فروشوں پر سخت کریک ڈاؤن کیا تھا،اس دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے۔ ڈوٹرٹے کو ہانگ کانگ سےفلپائن پہنچنے پر حراست میں لیاگیا،ان کی بیٹی سارہ فلپائن کی نائب صدر ہیں۔
بیجنگ : سائٹ سے موصول فوٹیج کے مطابق رین آئی ریف پر فلپائن کے غیر قانونی “گراونڈڈ ” جنگی جہاز سے سیاہ گہرے دھویں کا اخراج دیکھا گیا جس سے شبہ ہے کہ یہاں کچرا جلایا گیا ہے ، جس سے رین آئی ریف کے قریب آبی ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ یہ بتایا گیا ہے کہ رین آئی ریف پر طویل عرصے سے فلپائن کے غیر قانونی” گراونڈڈ “جنگی جہاز نے رین آئی ریف کے کورل حیاتیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور تسلسل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

امریکا فلپائن کو فوجی امداد دیکر چین کو محدود کرنے کے عمل میں مہرہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، چینی میڈیا
بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، “امریکہ اول” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، تقریباً تمام بیرونی امدادی پروگراموں پر 90 دن کی “فریز” لگا دی۔ حال ہی میں، فلپائنی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے فلپائن کو 336 ملین ڈالر کی فوجی امداد “چھوٹ” دی ہے۔ امریکہ کبھی بھی خیراتی کام نہیں کرتا، تو اس بار فلپائن کو “خصوصی مراعات” کیوں دی گئی ہیں؟ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی امداد فلپائن میں امریکہ کی بین الاقوامی دراندازی کے لیے اہم معاونت فراہم کرتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ امریکہ فلپائن کو خاص فوجی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے چین کو...

امریکہ فلپائن کو فوجی امداد دیکر چین کو محدود کرنے کے عمل میں مہرہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، چینی میڈیا
امریکہ فلپائن کو فوجی امداد دیکر چین کو محدود کرنے کے عمل میں مہرہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، “امریکہ اول” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، تقریباً تمام بیرونی امدادی پروگراموں پر 90 دن کی “فریز” لگا دی۔ حال ہی میں، فلپائنی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے فلپائن کو 336 ملین ڈالر کی فوجی امداد “چھوٹ” دی ہے۔ امریکہ کبھی بھی خیراتی کام نہیں کرتا، تو اس بار فلپائن کو “خصوصی مراعات” کیوں دی گئی ہیں؟ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی امداد فلپائن...
منیلا: فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ہفتے کی صبح منیلا کےرہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 4 افراد ہلاک اور دوزخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 4لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 2 رہائشیوں کو معمولی زخمی آئے ہیں۔ دریں اثنا صوبے مِسامیَس اورینٹل میں تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انیتاؤ شہر میں اس وقت پیش آیا جب خاندان جمعہ کی دوپہر کو ایک دوسرے شہر جا رہا تھا۔

فلپائن کا “ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام کی تنصیب کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلپائن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی امریکی تنصیب کے معاملے پر، چین نے بارہا اس کے سنگین نقصان کی وضاحت کرتے ہوئے سخت مخالفت کی ہے. فلپائن میں امریکہ کی جانب سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب نے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور دیگر ممالک کے جائز سلامتی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ فلپائن نے “ٹائفون” کی تنصیب کے لئے امریکی فریق کے ساتھ تعاون کیا، اپنی سلامتی اور قومی دفاع کو دوسروں کے حوالے کیا، اور یہاں تک کہ خطے میں جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور اسلحے کی دوڑ کے خطرات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) "نو عمری میں حمل کی روک تھام" کے بل کے حامی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں "جامع جنسی تعلیم" (سی ایس ای) کو لازمی بنانا ملک میں نوعمری میں حمل کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہو گا۔فلپائن جہاں اکثریتی آبادی کیتھولک اور قدامت پسند نظریات پر یقین رکھتی ہے، یہ مسئلہ ایک سنگین سماجی چیلنج بن چکا ہے۔ سینیٹ کے اس بل کے تحت حکومت کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ اسکولوں میں "عمر کے لحاظ سے موزوں" اور لازمی جامع جنسی تعلیم (سی ایس ای) کو فروغ دے، جو طبی طور پر مستند، ثقافتی لحاظ سے حساس، حقوق...
منیلا(مانیٹر نگ ڈ یسک )فلپائن کے ایوان نمائندگان نے نائب صدر سارہ ڈوٹرٹے پر کرپشن کے الزامات کے بعد مواخذے کے حق میں ووٹ دے دیا۔بی بی سی نیوز کے مطابق ایوان نمائندگان کے 306 میں سے 215 ارکان نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا، جو بل کی منظوری کے لیے درکار ایک تہائی حد سے کہیں زیادہ ہے۔سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کی بیٹی و نائب صدر سارہ ڈوٹرٹے پر الزام ہے کہ انہوں نے عوامی فنڈز میں کروڑوں ڈالر کا غلط استعمال کیا اورصدر فرڈینینڈ ’بونگ بونگ‘ مارکوس جونیئر کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔انہوں نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔اس حیران کن اقدام کو بڑے پیمانے پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) کیتھولک عقیدے سے تعلق رکھنے والے باشندوں کی اکثریت والے ملک فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس نے اسکولوں میں جنسی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے مجوزہ بل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ویٹو کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کانگریس میں اس کے خلاف تمام رکاوٹیں پیدا کریں گے۔ انہوں نے اس بل کی حمایت کرنے والے لوگوں پر الزام لگایا کہ وہ ''باخبر ہونے اور علم‘‘ رکھنے کے باوجود اس ''قابل نفرت‘‘ اور ''مضحکہ خیز‘‘ سوچ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ''نو عمر حمل کی روک تھام‘‘ بل اسکولوں میں جنسی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق اس مجوزہ بل کو...