2025-09-18@02:22:34 GMT
تلاش کی گنتی: 3884
«متاثر ہوئے ہیں»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور بلاول بھٹو کی ہدایت پر کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہے تاکہ گندم کی ممکنہ قلت سے بچا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کورنگی میں مرکز برائے معذوری شمولیت کا افتتاح کیا اور کہا کہ سندھ حکومت امن و امان کی بحالی اور خصوصی افراد کو معاشی عمل میں شامل کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔، مرکز محکمہ بحالی و بااختیاری معذوران سندھ حکومت نے “ناو پاکستان ڈس ایبیلٹی پروگرام” کے تعاون سے قائم کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ پاکستان...
پاکستان میں نظام انصاف میں معاشرے سے زیادہ تقسیم نظر آرہی ہے۔ اب صرف باہمی اختلاف نہیں بلکہ عدم برداشت والا تاثر ابھر رہا ہے۔ اسے ملکی نظام انصاف کی کوئی خوشنما شکل قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ اس سے لوگوں کا نظام انصاف پر اعتماد جو پہلے ہی ڈگمگاہٹ کا شکار ہے، مزید ڈگمگانے کے خدشات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتاہے۔ پاکستان کے لوگ پہلے ہی سیاستدانوں کی لڑائیوں سے تنگ ہیں۔ اگر نظام انصاف کے بارے میں وہ یہی تاثر لیتے ہیں، تو یہ کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تو جو کچھ چل رہا ہے، یہ سب کچھ چونکا دینے والا ہے۔ حال میں جو تین واقعات ہوئے ہیں، ان پر ججز...
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال’ شدید انسانی بحران’ کی شکل اختیار کرچکی ہے ،عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لیے امداد فراہم کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے ) کے سربراہ کالوس گیہا نے ا پنی حالیہ رپورٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے...
پاکستان میں جاری تباہ کن مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے جہاں 1000 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 25 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ جان سے جانے والوں میں بچوں کی تعداد ایک چوتھائی کے قریب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل اقوام متحدہ کے مطابق جون کے اواخر سے شروع ہونے والی شدید بارشوں نے ملک کے مختلف حصوں میں زمین کھسکنے، سیلاب اور گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے جیسے حالات پیدا کیے جن سے مجموعی طور پر 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر...
شاہراہ کی بندش کے باعث سینکڑوں ٹرک مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں اور ان میں لدے ہوئے سیب اب مکمل طور پر خراب ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں سیب کے کاروبار کو اس وقت شدید بحران کا سامنا ہے جب جموں۔سرینگر قومی شاہراہ مسلسل دو ہفتوں سے زائد عرصے سے بند ہے۔ شاہراہ کی بندش کے باعث سینکڑوں ٹرک مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں اور ان میں لدے ہوئے سیب اب مکمل طور پر خراب ہو چکے ہیں جو سیب فروٹ منڈیوں میں پہنچتا ہیں وہ خراب ہوکر پہنچاتے ہیں جسکی وجہ سے قیمتوں میں بڑا فرق پڑتا ہے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہوگئی ہے کہ جموں کشمیر کی سب سے بڑی فروٹ منڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر آباد:۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ متا ثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لئے امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔ وزیرآباد کے لوگوں کے لئے الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں۔ انہوں نے مکمل گھر بہہ جانے والے سیلاب متاثرین کے لئے دس لاکھ اور جزوی گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کے لئے پانچ پانچ لاکھ فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا ۔وزیر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر آباد کے لوگوں کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت مل رہی ہے۔ وزیر آباد کے تمام...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا ہے کہ پاکستان میں6ہزارسے زیادہ ادویاتی پودے پائے جاتے ہیں جن کا روایتی استعمال صدیوں پر محیط ہے جبکہ یہ قدرتی وسائل ملک کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روایتی جڑی بوٹیوں کے علم کا امتزاج نینو ٹیکنالوجی کے جدید سائنسی شعبے کے ساتھ ہی قدرتی ادویات کا مستقبل ہے۔ نینو ٹیکنالوجی ایک کثیرالجہتی میدان ہے جو حیاتیات، انجینئرنگ، فزکس اور کیمسٹری سمیت مختلف شعبوں کے انضمام پر مبنی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے...

اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع
اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا قوی امکان ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) درمیانی راستہ تلاش کرنے میں مصروف ہے، آئی سی سی کے اعلی حکام نے تنازع کے حل کے لیے دبئی میں ہنگامی...
حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث عارضی طور پر بند کیے گئے دربار صاحب کرتارپور مکمل صفائی اور بحالی کے بعد دوبارہ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا۔ دربار صاحب کرتارپور میں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے، اور مختلف ممالک سے عقیدت مند سکھ زائرین یہاں پہنچ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حکام کی جانب سے دربار اور راہداری کی صفائی، پانی کی نکاسی اور دیگر بحالی کے کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے گئے، جس پر سکھ یاتریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اسی سلسلے میں برطانیہ سے آئے ہوئے 10 رکنی سکھ وفد نے کرتارپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں اور مقدس مقام کے درشن...
کراچی: ماہرین معدنیات کا کہنا ہے کہ ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں۔ بدھ کو “پاکستان میں معدنی سرمایہ کاری کے مواقع” کے موضوع پر منعقدہ نیچرل ریسورس اینڈ انرجی سمٹ سے خطاب میں معدنی ماہرین کا کہنا تھا کہ اسپیشل انویسمنٹ فسلیٹیشن کونسل کے قیام کے بعد پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں تیز رفتاری کے ساتھ سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ سال 2030 تک پاکستان کے شعبہ کان کنی کی آمدنی 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتی ہے۔ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے لکی سیمنٹ، لکی کور انڈسٹریز کے چیئرمین سہیل ٹبہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد اب پاکستان میں کان...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 22 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے جو پیشہ ور فٹبالرز کا روپ دھار کر جاپان جانے کی کوشش کر رہے تھے مگر جاپانی امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار یہ تمام افراد فٹبال کٹس میں ملبوس تھے اور دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں اور جاپان میں ایک مقامی فٹبال کلب کے ساتھ میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ جاپانی حکام کی جانب سے تفتیش کے دوران جعلسازی کا انکشاف ہوا جس کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیا...
پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون اور موسمیاتی خطرات پر بریفنگ دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان ہر آنے والے سال میں موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوگا، عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ رواں سال...

سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کی چیئر پرسن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہو چکے ہیں،سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے رقم کی فراہمی کرنی چاہئے، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس بدھ کو یہاں کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر چیئرپرسن نے بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی...
برصغیر کے عظیم کلاسیکل گلوکار اور پٹیالہ گھرانے کے معروف فنکار اُستاد امانت علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 51 برس بیت چکے ہیں، مگر ان کی گائی ہوئی غزلیں اور نغمے آج بھی سامعین کے دلوں کو چھو لیتے ہیں۔ 1922 میں ہوشیار پور (برصغیر) میں پیدا ہونے والے امانت علی خان نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد اُستاد اختر حسین خان سے حاصل کی۔ وہ پٹیالہ گھرانے کے بانی علی بخش جرنیل کے پوتے اور اُستاد فتح علی خان کے بھائی تھے۔ ان دونوں بھائیوں نے ایک ساتھ پرفارمنس دے کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ قیام پاکستان کے بعد امانت علی خان لاہور منتقل ہوئے اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوگئے، جہاں انہوں نے...

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عوامی خدمت اور بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم معیشت میں استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں،وفاقی وزیر کا وژن ہنر مند افراد کو دنیا کی اعلیٰ ترین پبلک و پرائیویٹ فرمز سے منسلک کروا کر ریمیٹنسز میں اضافے اور معیشت...
اونچ نیچ ۔۔۔۔۔۔۔ آفتاب احمد خانزادہ کیر ولین نے کہا ہے ” کوئی بھی اس کہانی کا انجام نہیں جانتا یہ کہانی جو آپ کی زندگی کی کہانی ہے لیکن اس کا انجام کیا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کیا کررہے ہیں اور کیسے شب و روز گزار رہے ہیں ” ۔ فرانز فینن بیسو ی صدی کا ایک ایسا نفسیا تی معالج، فلاسفر اورسر گر م سیاسی کارکن تھا جس کی ذات سے ایک بڑی تعدا د میں سیاسی لیڈروں اور انقلابی تحریکوں نے استفادہ کرتے ہوئے اپنے علاقوں اور ملکوں میں انقلاب کی آبیا ری کی ہے اس کی کتاب ”زمین کے ستا ئے ہوئے ” تمام دنیا کے انقلابیوں کے لیے...
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم کا 2 برس بعد منی پور کا دورہ، عوام کا شدید احتجاج، ’گوی مودی‘ کے نعرے وی نیوز ایکسکلیو میں گفتگو کرتے ہوئے کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ بھارت میں نہ صرف مسلمان مشکلات کا شکار ہیں بلکہ سکھ اور عیسائی بھی مودی کے زیرعتاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا اور بھارتی فوج نے پاکستان میں مسجدوں اور مدارس پر حملے کیے لیکن پاک فوج نے کسی بھی مندر پر حملہ نہیں کیا۔ کھیئل داس...
سیلابی ریلے وسطی و جنوبی پنجاب میں تباہی مچا کر سندھ میں داخل ہونے پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو بھی خیال آگیا کہ انھیں اور کچھ نہیں تو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خالی ہاتھ دورہ ہی کر لینا چاہیے۔ اس لیے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ملتان، شجاع آباد اور جلال پور پیروالا کا دورہ کیا اور حکومتی امدادی سرگرمیوں پر عدم اطمینان کا اظہارکیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ سیاست کا وقت تو نہیں، اس لیے عوام کو اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔ انھوں نے ایک ریلیف کیمپ کے دورے پر کہا کہ پی ٹی آئی...
سٹی42: ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ موٹر وے پر ہر طرح کی ٹریفک بند ہے۔ موٹر وے ملتان سے جھانگڑہ انٹرچینج تک اب تک ٹریفک کے لیے بند ہے ، ترجمان موٹر وے کے مطابق پانی کا بہاؤ کم ہونے تک موٹروے بحال نہیں ہو سکے گی۔ سیلاب سے ملتان میں 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ متوازی پائپ لائنوں سے گیس کی سپلائی جاری ہے، فی الحال کسی علاقےمیں گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ کی 8 فروری کے الیکشن پر جو رپورٹ لیک ہوئی ہے اس نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا ہے کہ کیسے بے شرمی اور ڈھٹائی سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاءاور فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کے مطابق یہ رپورٹ پہلے ہی سرکاری سطح پر حکومت پاکستان کو دے دی گئی تھی مگر یہاں سکندر سلطان راجہ جیسے بے ضمیر لوگ ہیں جنہوں نے انتخابی چوری کی سہولت کاری سمیت اس پر پردہ ڈالنے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان میں ووٹ چوری کا قانون سخت ہے اور...
لیبیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی میں خوفناک آگ لگنے سے کم از کم 50 سوڈانی پناہ گزین ہلاک جبکہ 24 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ اس مہلک راستے پر پیش آیا ہے جسے افریقی ممالک سے تارکین وطن یورپ پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارۂ برائے مہاجرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے سانحات...
اپنے بیان میں ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ جمہوریت کا بنیادی اصول عوام کی حکومت عوام کے ذریعے اور عوام کیلئے ہے مگر پاکستان سمیت کئی ممالک میں یہ فقط کتابی یا دستاویزی بات تک محدود ہے، آج تک ملک میں ہونیوالے عام انتخابات زیر سوال ہی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عالمی یوم جمہوریت منایا جارہا ہے مگر اقوام متحدہ سمیت عالم انسانیت کے سامنے مشرق وسطیٰ میں غزہ کو روند دیا گیا، مغربی کنارے پر مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جنوبی ایشیا میں انڈیا نے جو رویہ اپنا رکھا ہے بنیادی انسانی حقوق پر جیسے ڈاکے ڈالے جارہے ہیں،...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ، حالات اتنے خراب ہیں کہ یہ دنیا کے دس بدترین معیشت کے ملکوں میں آچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے زراعت ایمرجنسی کا اعلان محض ایک نمائشی قدم ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ چار برسوں سے پاکستان کی زرعی معیشت کو مسلسل تباہی کا سامنا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم کے دور میں دوسرا سیلاب آگیا انکے پاس زرعی اور ماحولیاتی نمائشی ایمرجنسی کے علاؤہ کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔...
عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے دعوی کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان تحریک انصاف پر اربوں ڈالر انویسٹ کیے ہیں، اور یہ جماعت دہشتگردوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے جبکہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے۔وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اسلام آباد سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اس جنگ میں ہم نے 90 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں، اس دوران ہمارے بہادر جوان و افسران اور معصوم شہری شہید ہوئے۔انہوں نے الزام عائد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں صارفین کے اعتماد کے عالمی ادارےاپسوس کے تازہ ترین سروے (Q3 2025) کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ سروے مئی میں پاک-بھارت تنازع کے بعد پیدا ہونے والی عوامی امید اور اس کے اثرات کے حوالے سے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد عوام کے اعتماد میں وقتی اضافہ اب کم ہو گیا ہے اور زیادہ تر انڈیکیٹر دوبارہ پرانی سطح پر واپس آ گئے ہیں، تاہم نوجوانوں اور مڈل کلاس میں ذاتی مالی اعتماد میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق صرف 26 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے، یہ اعتماد شہری علاقوں،...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نےکہا ہےکہ پیغام پاکستان” ملک کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کا نام ہے اور اس نے پورے ملک میں یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا جہاد ممکن نہیں۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اجلاس کے دوران کمیٹی کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیغام پاکستان میں علما کرام کے متفقہ فتوے موجود ہیں جنہوں نے ریاست کے خلاف مسلح کارروائی کو غیر شرعی قرار دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے زور دیا کہ پیغام پاکستان نہ صرف دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ ہے بلکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی علمبردار ہے۔...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )امریکی کانگریس میں اکثریتی جماعت ریپبلکن کے قانون سازوں کی جانب سے ڈیموکریٹ اراکین کی مددسے پاکستان فریڈم اینڈ اکاﺅنٹیبلٹی ایکٹ (H.R. 5271) متعارف کرا دیا گیاہے جس کا مقصد ان پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوریت کو کمزور کرنے والے اقدامات کے ذمہ دار ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق یہ بل ہاﺅ س سب کمیٹی برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کے چیئرمین اور مشی گن سے ریپبلکن پارٹی کے رکن بل ہوی زینگا اور کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ رہنما سڈنی کاملاگر ڈو نے مشترکہ طور پر پیش کیا دیگر معاون اراکین میں ریپبلکن جان مولینار، ڈیموکریٹ جولی جانسن اور ریپبلکن جیفرسن شریو شامل...

پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو۔ قطری دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر عرب ٹی وی الجزیرہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اسحاق ڈار نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور مسلم دنیا کی خودمختاری کے خلاف سنگین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم دنیا نے صرف بیانات پر اکتفا کیا تو 2 ارب مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے ممالک اپنی عوام کی نظروں میں ناکام ٹھہریں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل ایک بے قابو...
مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجوہات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ حسن کی والدہ کی درخواست پر اور فی سبیل اللہ کیا ہے۔ سامعہ حجاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ جب انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر آواز بلند کی تو ان کا مقصد ان خواتین جیسا بننا تھا جو اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ضرور کرنا پڑا، مگر اُن 75 فیصد لوگوں کی حمایت نے انہیں حوصلہ دیا جنہوں نے ان...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فی الفور ہٹائے۔ ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی کے ہاں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے اور ریفری کو فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے پہلے اور بعد میں انڈین کھلاڑیوں نے پاکستانی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 ستمبر 2025ء) ایک اہم پیش رفت میں امریکی قانون سازوں نے "پاکستان فریڈم اینڈ احتساب ایکٹ" کے نام سے ایک بل کو ایوان میں متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے ذمہ دار پاکستانی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کرنا ہے۔ اس بل کی حمایت ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں جماعتوں کے قانون ساز مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، جس کا اعلان ایوان کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کے چیئرمین اور مشی گن سے ریپبلکن پارٹی کے قانون ساز بل ہیزینگا اور کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹ رہنما سڈنی کاملاگر-ڈوو نے مشترکہ پر کیا ہے۔ ایوان کے کئی دیگر...
بھارتی اداکارہ تنوشری دتا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پچھلے 11 سال سے مسلسل بگ باس میں آنے کی آفرز مل رہی ہیں مگر وہ ہر بار منع کر دیتی ہیں۔ بالی ووڈ کے رومانوی ہیرو عمران ہاشمی کیساتھ فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ بگ باس کیلئے آفر مل چکی ہے جبکہ یہ آفر بےحد بڑے معاوضے پر ملنے پر بھی انہوں نے منع کردیا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بگ باس میں بطور اُمیدوار شامل ہونے کیلئے ایک کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپے معاوضے کی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے اپنی...
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑھ گئے، جس کی نشاندہی پر ان کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات ہوئی جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ایران کے صدر پاکستانی وفد کا استقبال کر رہے تھے اور وزیراعظم شہبازشریف سے...

پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے پاکستان اور ایران کے درمیان ’’مشترکہ خوشحالی کے نئے باب‘‘ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایران بزنس فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ فورم تہران میں پاکستان۔ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن (JEC) کے 22ویں اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ایرانی اور پاکستانی کاروباری رہنماؤں، حکام اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ منگل کوتہران سے جاری پریس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تارا محمود نے اپنے والد کے سیاسی پس منظر کو چھپائے رکھنے کی وجہ پر سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی۔ دورانِ انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے قریبی دوست احباب یہ جانتے تھے کہ میں شفقت محمود کی بیٹی ہوں اور ان کا سیاسی پس منظر کیا ہے لیکن کراچی میں یا انڈسٹری میں کسی نہیں ان کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں نے شوبز میں کام شروع کیا تو مجھے کراچی آنا پڑا، اس...
اسلام اباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ما سیج پسر سکی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ، تجارت کو بڑھانے اور سرمائے کاری کے مواقع کے حوالے سے خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا پولینڈ کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جان و املاک کے نقصان پر اظہار افسوس کیا انہوں نے معیشت کو بحال کرنے اور مائیکرو اکنامک استحکام پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی ، انہوں نے بتایا کہ پولینڈ کی حکومت ،پاکستان میں ایک اعلی سطح کا وفد بھیجنے کے لیے کام کر رہی ہے جس میں سینئر...
کراچی: حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پاکستان کی معیشت کوقلیل مدتی طور پر متاثرکیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ سیلاب کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتارسست ہو سکتی ہے،جبکہ افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ اسی تناظر میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی شرح سود کو 11 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باوجود پاکستان کی معیشت گزشتہ بڑے سیلابوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ مضبوط ہے۔ قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر اورکرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال مستحکم رہی ہے۔ علاوہ ازیں امریکاکی جانب سے درآمدی محصولات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متین فکری سید علی گیلانی کی چوتھی برسی یکم ستمبر کو منائی گئی۔ اس موقع پر اسلام آباد کے قومی عجائب گھر میں سید علی گیلانی کارنر کا افتتاح کیا گیا جس میں ان کے زیر مطالعہ قرآن پاک، جائے نماز اور دیگر اشیا رکھی گئی ہیں۔ انہیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ، مصور پاکستان علامہ اقبالؒ اور دیگر اکابرین کے ساتھ ان اہم شخصیات کی صف میں جگہ دی گئی ہے۔ جنہوں نے تاریخ میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ گیلانی صاحب سچے اور کھرے پاکستانی تھے۔ اتنے سچے اور کھرے کہ شاید ہماری حکمران اشرافیہ ان کے مقابلے میں خاک چاٹتی نظر آئے۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجوں کے درمیان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے...
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی انتظامیہ نے آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید چار گاؤں کے مکینوں کو گھر واپسی کی اجازت دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں باجوڑ میں آپریشن سے متاثرہ مزید 4 گاؤں کے لوگوں کو واپسی کی اجازت مل گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیکیورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے مزید 4 گاؤں کو مکمل طور پر کلیئر کردیا ہے جس کے بعد ان علاقوں میں حالات معمول پر آ گئے ہیں اور ریاست کی مکمل عملداری بحال ہو چکی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں...
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور سابق چیف سلیکٹر معین خان نے ایشیا کپ میں بھارتی رویے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کو پرزور طریقے سے آئی سی سی کے سامنے اٹھائے، بھارت کے خلاف ہونے والے مقابلے میں میچ ریفری کے غیر پروفیشنل رویہ پر بھرپور ایکشن لیا جائے۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کرنے والے معین خان نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائے اور پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی، جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر میں اکھٹے ہوئے ہیں، اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی۔ انہوں کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، اسرائیل نے جارحیت کے ذریعے امن کی کوششوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ٹاس سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ٹاس کے بعد مصافحہ کرنے سے منع کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریفری کے خلاف مزید ایکشن لے لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ۔آئندہ ماہ پاکستان جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا ہے کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی...
عرب و اسلامی ممالک کے ایک ہنگامی سربراہی اجلاس میں شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل، شام کو تقسیم کرنے کے منصوبے بنا رہا ہے، لیکن یہ سازشیں ناکام ہوں گی۔ نتین یاہو، عرب دنیا کو اسرائیلی اثر کے تحت لانے کا خواب دیکھ رہا ہے، جو ایک خطرناک وہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ "دوحہ" میں عرب اور اسلامی ممالک کا ایک ہنگامی سربراہی اجلاس ہوا، جس کا آغاز قطر کے امیر "شیخ تمیم بن حمد آل ثانی" کے خطاب سے ہوا۔ اس موقع پر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ قطر کے دارالحکومت پر ایک بزدلانہ حملہ کیا گیا، جس میں "حماس" رہنماؤں کے خاندانوں اور مذاکراتی وفد کے رہائشی مقام کو...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ایشیا کپ میچ میں پیش آنے والے ایک تنازع نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے طرزِ عمل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ ماہ ہونے والی پاکستان-جنوبی افریقہ ہوم سیریز سے بھی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم کے دورۂ پاکستان کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی بطور میچ ریفری تعیناتی پاکستان کو قبول نہیں۔ معاملہ کیا ہے؟ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایشیا کپ کے پاک-بھارت میچ سے قبل...
جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہو گئی ۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق پولیو ایک خطرناک اور لا علاج بیماری ہے جو متاثرہ بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے۔ اسی لیے ہر انسدادی مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے۔ حکام کے مطابق، جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے اعلیٰ معیار کی پولیو مہمات جاری ہیں، جو بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے میں مؤثر کردار ادا کر...
فائل فوٹو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے حکام نے جنگلات کے کٹاؤ پر کمیٹی کو بریفنگ دی، سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے جی بی میں درختوں کی بےدریغ کٹائی کا کمیٹی میں اعتراف کیا۔گلگت بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ جی بی کے جو موجودہ متعلقہ وزارت کے وزیر ہیں، انکی گاڑی سے لکڑیاں برآمد ہوئیں، گلگت بلتستان میں 3.58 فیصد جنگلات ہیں، دیامر میں جنگلات سارے پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے 59 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا ہے، جی بی میں جنگلات کی اچھی صورتحال نہیں ہے۔قائمہ کمیٹی کو...
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کے انتقال پر ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں ان کی اچانک موت کی وجہ بیان کردی۔ احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انتقال کر گئے، ان کے انتقال پر مداح انتہائی افسردہ ہیں اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔ بھائی کے انتقال کی خبر احمد شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔ احمد شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ متعدد مارننگ شوز اور گیم شوز میں شریک ہوتے رہے ہیں، جہاں ان کی معصوم...
پاکستان کے اقوام متحدہ میں سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ بین الاقوامی ثالثوں نے واضح کردیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا اور پاکستان کے مؤقف کی توثیق کردی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے اقوام متحدہ میں سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف کہ سندھ طاس معاہدہ (انڈس واٹر ٹریٹی) یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، بین الاقوامی ثالثوں نے برقرار رکھا ہے، جس سے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر قائم ہے اور دونوں ممالک کے لیے لازم ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں مسلم امریکن لیڈرشپ الائنس (ایم اے ایل...
پاکستان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہونے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ایشیا کپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ صائم ایوب نے ہردیک پانڈیا کی لینتھ ڈلیوری کو سیدھا پوائنٹ پر موجود جسپریت بمراہ کے ہاتھوں میں اچھال دیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ساتویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔ اس طرح، انہوں نے پاکستان کی جانب سے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود سابق کپتان بابراعظم کو جوائن کرلیا، جہاں ان کے ساتھ محمد حفیظ...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ تارا محمود کے نجی زندگی سے متعلق حالیہ انکشاف نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ تارا کے اداکاری سفر کا آغاز امریکہ میں تعلیم مکمل کرنے اور کئی سال وہاں کام کرنے کے بعد ہوا اور جب وہ پاکستان واپس آئیں تو انہوں نے اداکاری کو بحیثیت کیریئر فل ٹائم جاب اختیار کرنے کا ارادہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑے اور کامیاب ڈراموں کا نمایاں کردار بننے لگیں۔ شائقین تارا محمود کی بے ساختہ، قدرتی اور جاندار اداکاری کے پہلے ہی سے مداح تھے، مگر انہیں اس وقت واقعی حیرت کا جھٹکا لگا جب برسوں بعد یہ انکشاف ہوا کہ وہ کسی عام گھرانے کی چشم و چراغ نہیں بلکہ پاکستان...
عامر خان نے حال ہی میں کرن راؤ کی فلموں ‘دھو بی گھاٹ’ اور’ لاپتہ لیڈیز’ کے درمیان طویل وقفے کی اصل وجہ بیان کی ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکار و پروڈیوسر نے بتایا کہ یہ 10 سال کا وقفہ زیادہ تر ان کے بیٹے آزاد راؤ خان کی وجہ سے تھا۔ عامر خان نے کہا کہ دھو بی گھاٹ کو وہ کبھی بھی مین اسٹریم فلم نہیں سمجھتے تھے۔ ان کے مطابق، ’یہ ایک مخصوص ذوق رکھنے والے ناظرین کے لیے فلم تھی، کرن نے اسے پوری ایمانداری سے بنایا اور اسے تجارتی بنانے کی کوشش نہیں کی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ فلم نے پھر بھی کچھ کمائی کی۔ یہ بھی پڑھیے: فیصل خان کا بالی ووڈ اسٹار...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فتنہ خوارج کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت پانے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر عدنان کے اہلِ خانہ نے ان کی قربانی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے پاکستان کے بیٹے تھے۔ شہید کے سسر اور ماموں فرحان احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ عدنان ان کے لیے بیٹے سے بڑھ کر تھے اور انہوں نے ہمیشہ بہادری، قربانی اور محبت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ میجر عدنان بچپن سے ہی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تھے۔ پیرا گلائیڈنگ، کراٹے، ایم ایم اے، تیر اندازی، رافٹنگ اور اسکیٹنگ سمیت ہر میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔...
پاکستان سے بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے افراد کی تعداد میں مسلسل کمی ملکی معیشت کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ 2024 میں 7 لاکھ 27 ہزار افراد روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک گئے، جو 2023 کے 8 لاکھ 62 ہزار کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کمی سے ترسیلات زر جو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، پر براہِ راست اثر پڑ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی برین ڈرین میں کمی کا سبب بن سکتی ہے؟ پاکستان سے ورک فورس بیرون ممالک جانے میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟ اور اس کے کیا نتائج ہوں...
BRUSSELS: برسلز میں مقیم پاکستانی ماہر معیشت اور فلاحی کارکن رضوان راؤجی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی گزشتہ دو سالوں میں نافذکی گئی ٹیکس پالیسیوں نے ملکی معیشت کو بدترین بحران میں مبتلاکر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر اپنائی گئی "ٹیکس لگا کر خرچ کرو" پالیسیوں کانتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج پاکستان کی معیشت ایسی گراوٹ کا شکار ہے جسے کوئی بھی ٹھیک نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہر چیز پر ٹیکس لگانے سے معیشت کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوا ہے، بے روزگاری،کم ترقی کی شرح اور بڑھتے بجٹ خسارے نے ثابت کر دیا ہے کہ زیادہ ٹیکس لگانے کی روش ناکام ہو چکی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ...
ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ کے دوران کچھ اہم چیزیں دیکھنے کو ملی ہیں۔ میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ عام طور پر میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں، اور پھر اس کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہیں۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ مئی 2025 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی بار کسی میچ میں آمنے سامنے ہوئی ہیں۔ بھارت...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہو چکی ہے اور ریاست دہشت گردی کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ پشاور میں اپنی جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ آج ملک میں امن نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔ لوگ جب گھر سے نکلتے ہیں تو یہ نہیں جانتے کہ واپس بھی آ سکیں گے یا نہیں۔ ریاست اپنی ذمہ داری نبھانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، قاتل کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے اہم معاشی منصوبے کو روکنے کی سازشیں کی...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والا خزانہ عوام کو لوٹایا جانا چاہیے اور حکمرانوں کے پاس یہ حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عوام کے پیسے روک کر اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کریں۔ آباد ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این ایف سی کو پی ایف سی سے مشروط کرنا چاہیے، یہ جاگیردارانہ جمہوریت ہے، ابھی اصل جمہوری دور آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے اپنا کام کر دکھایا، میں 5 بار رکن قومی اسمبلی بنا مگر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا،...
قطر پر حملے کے باوجود اسرائیل امریکا تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہیں لیکن اس صورتحال سے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور رہیں گے۔روبیو کے مطابق کئی ممالک قطر میں پیش آنے والے واقعے پر ناراض ہیں اور امریکا نے بھی اس سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع کے خاتمے کے خواہاں ہیں...
آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونیوالی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز کمالیہ (سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو ابھی بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں، آئی ایم ایف نے صورتحال کو سمجھ لیا ہے، حالیہ سیلاب سے حکومت نے کئی سبق سیکھے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم خود پیدا کردہ اس تکلیف پر سنجیدگی سے سوچیں،ملک ترقی کررہا ہے، بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے، تاجروں اورسرمایہ کاروں کوسہولت دینا ترجیح ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اتوار کو کمالیہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے نقصانات...
صیہونی فضائیہ کی تازہ کارروائیوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز غزہ:(آئی پی ایس)محصور غزہ ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز حملوں کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ کرتے ہوئے رہائشی علاقوں، پناہ گاہوں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ تازہ فضائی کارروائیوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 7 افراد بھوک کی شدت سے جان کی بازی ہار گئے۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں پر بمباری کی، جہاں ہر 10 سے 15 منٹ بعد حملے کیے گئے، جس کے باعث متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کا بھی موقع نہ مل...
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہیں لیکن اس صورتحال سے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور رہیں گے۔ روبیو کے مطابق کئی ممالک قطر میں پیش آنے والے واقعے پر ناراض ہیں اور امریکا نے بھی اس سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع کے خاتمے کے خواہاں ہیں تاکہ اگلے مرحلے کی طرف بڑھا جا سکے، جو کہ غزہ کی تعمیر نو اور وہاں سکیورٹی کی فراہمی ہے۔ امریکی وزیر...
امریکا کے قدامت پسند رہنما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کے بعد اُن کی اہلیہ ایریکا کرک نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایریکا نے شوہر کی آخری رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے غم اور دکھ کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟ بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران چارلی کرک کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹائلر رابنسن نامی 22 سالہ شخص کو اس واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تصاویر میں ایریکا کو شوہر کے کھلے تابوت کے پاس بیٹھے روتے، اُن...
کراچی: شہر قائد میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ اہلِ خانہ کے مطابق جہانزیب نامی دولہا اپنی بارات لے جانے سے کچھ گھنٹے قبل اچانک لاپتہ ہو گیا اور تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تاحال اغوا یا کسی مجرمانہ سرگرمی کے واضح شواہد نہیں ملے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے جہانزیب کے گھر والوں کی باقاعدہ درخواست کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، امن کیلئے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، ملک میں امن کے قیام کے لیے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے۔ بنوں سی ایم ایچ میں پاک فوج کے زخمی جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ریاست اور افواجِ پاکستان دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے عزم پر قائم ہیں اور اس راہ میں ہمارے جوان اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بنوں، دہشتگردی کے خلاف اہم فیصلے انہوں نے شہدا کی عظیم قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان قربانیوں کی لاج رکھنی ہوگی اور ان بہادر جوانوں...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب صرف سیاست دانوں تک محدود ہے، جبکہ دیگر طاقتور طبقات کو تنقید سے مبرا سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کے بھی اچھے اور برے دن آتے ہیں، مگر جج حضرات کے’’میٹر‘‘ ہمیشہ چلتے رہتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ نئی نئی ‘دکانیں کھول لیتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیشتر اراکین پارلیمنٹ لاجز کے چھوٹے سے دو کمروں میں اپنی سیاسی زندگی گزار دیتے ہیں، جن کی مرمت بھی دہائیوں سے نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ قومی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں حال ہی میں...
نیٹو ممالک روس سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک راضی ہوں تو روس پر بڑی پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہوں۔اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھاکہ نیٹو ممالک بھی روس کے خلاف ایسے ہی اقدامات شروع کریں اور نیٹو ممالک روس سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ چین پر 50 سے 100 فیصد مشروط ٹیرف یوکرین جنگ کے خاتمے میں مددگار ہوگا، نیٹو کا چین پر مشروط ٹیرف روس یوکرین جنگ خاتمے کے بعد معطل ہوجائے گا، چین کا روس پر مضبوط کنٹرول...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی تزویراتی شراکت داری دونوں ملکوں کی اقوام کے گہرے دوستانہ تعلقات کی آئینہ دار ہے۔ چینگڈو میں دوسرے گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو متحد کرنے اور تہذیبوں کو جوڑنے میں فن اور ثقافت کی طاقت کو اجاگر کیا، فورم میں چین کے سینئر رہنمائوں، ثقافتی نمائندوں، فنکاروں اور بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرمملکت نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فنکارانہ کوششیں سرحدوں کو عبور کرتی ہیں اور مشترکہ انسانی اقدار کے ذریعے لوگوں کو اکٹھا کرتی...
پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین صائم ایوب شرمناک فہرست میں شامل ہوگئے۔ عمان کیخلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب کو عمان کے بالر شاہ فیصل نے میچ کی دوسری گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا جب وہ گیند کو لیگزائیڈ کی جانب کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ صائم ایوب اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں چوتھی بار ڈک پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہ پاکستان کے اوپنرز کی فہرست میں محمد رضوان اور محمد حفیظ کے برابر آگئے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے آگے بابراعظم ہیں جو چھ بار صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران اکمل پانچ بار صفر پر آؤٹ ہونے...
لاہور، ملتان، کشمور (نیوزڈیسک) پنجاب میں تباہی پھیلاتے ہوئے سیلاب سندھ میں بھی زور پکڑنے لگا ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے اونچے درجے کا سیلاب آ گیا۔ دریائے چناب نے جلالپور پیر والا میں تباہی مچانے کے بعد تحصیل شجاع آباد کا رخ کر لیا، شجاع آباد شہر کو بچانے والے بند میں 250 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، پانی شہر کی جانب بڑھنے لگا، درجنوں بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، ہزاروں شہری دربدر ہو گئے۔ موضع دھوندھو کابند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیر آب آئی ہیں اور پانی کی بے رحم لہریں 138 بستیاں بہا لے گئی ہیں، بستی گا گراں میں فصلیں تباہ ہو گئیں، لوگوں کی نقل...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا جن بے قابو ہو رہا ہے لہٰذا اب اس پر بے لگام مواد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: فیک نیوز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر لائحہ عمل تشکیل دیا جانا ضروری ہے، عطا اللہ تارڑ صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر ’غیر ذمہ دارانہ رویے اور بے بنیاد مواد کے پھیلاؤ‘ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر شخص کی عزت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو چاہے وہ لکھ دیا جاتا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت...
وزارتِ مواصلات میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق، وزارت میں مجموعی طور پر 78 ارب روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں سے 50 ارب روپے کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ میں پائی گئیں۔ پاکستان پوسٹ میں چوری، کرپشن اور غیر شفاف خریداری رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان پوسٹ میں 28 کروڑ 42 لاکھ روپے کی چوری اور کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں بھی 1 ارب 25 کروڑ 69 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ مختلف خریداریوں میں 2 ارب 84 کروڑ روپے کی سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں، جن میں پبلک پروکیورمنٹ...
دوحہ پر اسرائیلی حملہ، سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پاکستان نے قطر میں حماس رہنماوں پر حالیہ اسرائیلی حملے کو غیر قانونی، بلا اشتعال اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔پاکستان اور اسرائیل کے مابین سخت جملوں کا یہ تبادلہ مشرقِ وسطی کی صورتحال پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ہوا۔ یہ اجلاس الجزائر، پاکستان اور صومالیہ کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جس کی حمایت فرانس اور برطانیہ نے بھی کی۔پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب...
ایشیا کپ 2025 کا چوتھا میچ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں 2 مرتبہ کی چیمپیئن پاکستان ٹیم اپنے افتتاحی میچ میں پہلی بار ایونٹ میں جگہ بنانے والی عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان، جو حال ہی میں یو اے ای ٹی20 ٹرائی سیریز جیت چکا ہے، پُر اعتماد انداز میں مہم کا آغاز کرنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب عمان کو مسلسل 6 میچز میں شکست کے بعد دباؤ کا سامنا ہے اور وہ کسی اپ سیٹ کے ذریعے اپنی موجودگی کا احساس دلانا چاہے گا۔ پاکستانی ٹیم میں نوجوان ٹیلنٹ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا حسین امتزاج ہے۔ فخر زمان،...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں متاثرین اپنے گھروں سے محروم اور روزگار کے ذرائع سے کٹ چکے ہیں، جو اس قدرتی آفت کی شدت کو اجاگر کرتا ہے۔ صدر زرداری نے یقین دلایا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے بے پناہ جانی اور اقتصادی نقصان ہوا، وزیراعظم کا ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان...
راولپنڈی: مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کے قطر پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے جارحیت کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو چند گھنٹوں میں لپیٹا تھا۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند مشکوک لوگ معاشرے میں اضطراب اور شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں، سپریم کورٹ میں ان عناصر کو شکست دی اور ان کی کمر توڑ دی ہے اور وہ دوبارہ اپنی کمر سیدھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے کئی محاذ کھلے ہیں، اسرائیل کے وحشیانہ...
مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہےکہ مسلم ممالک کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ خود کو مسلم ممالک کی حفاظت کیلئے پیش کیا ہے، ہم کسی سے کم نہیں ہیں،لیکن اتحاد نہیں ہے، یکےبعد دیگرے مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا،پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عابدشیر علی نے کہا کہ امریکا نے حماس کا نام لے کر اسرائیل کو غزہ پر حملے کا موقع دیا، یورپی یونین اپنے دفاع میں اکٹھے ہو کر اپنا دفاع کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ متحد ہونا چاہیے ۔ پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات سے متعلق ہم نے قائداعظم...
کراچی: مری کی طرز پر سندھ کے منفرد تفریحی مقام گورک ہل اسٹیشن کی ترقی کے لیے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا جہاں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں گورک ہل اسٹیشن پر ریزورٹ، روڈ اور دیگر ترقیاتی اسکیموں سمیت فرنیجر اور دیگر اشیا کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا۔ محکمہ ثقافت اینڈ ٹوارزم گورک ہل اسٹیشن کے متعلق سال 2023-2024کا ریکارڈ آڈٹ کو فراہم نہیں کرسکا، جس پر پی اے سی نے گورک ہل اسٹیشن کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے معطل...
برطانوی شاہی خاندان میں تعلقات کی کشیدگی کے بعد ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ شہزادہ ہیری اور کنگ چارلس تقریباً ڈیڑھ سال بعد آمنے سامنے ملے ہیں۔ یہ ملاقات 10 ستمبر کو لندن کے کلیئرنس ہاؤس میں نجی چائے پر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:شاہ چارلس کی بہو میگھن مارکل نے اپنے سرکاری نام کا انکشاف کر دیا مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری شام 5 بجے کے بعد کار کے ذریعے کلیئرنس ہاؤس پہنچے اور تقریباً 55 منٹ تک اندر موجود رہے۔ ملاقات کی تصدیق بکھنگھم پیلس نے کی تاہم اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا۔ ہیری کے ترجمان نے بھی صرف یہی کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس بارے میں مزید کوئی...
کراچی(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے ہیں جو افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ بانی پاکستان محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان قائداعظم کی انتھک جدوجہد کا ثمر ہے، اب وقت ہے کہ ان کے اصول ایمان، اتحاد اور قربانی کو اپنا کر ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔ انہوں نے سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے دفاع اور ایٹمی پروگرام میں تاریخی کردار ادا کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ...

امریکا پاکستان کے لیے بہت سے دروازے کھولنے والا ہے، بھارت کو شدید فکر مند ہونے کی ضرورت ہے: محمد عاطف
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے وابستہ سینیئر صحافی محمد عاطف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نیا تعلق کثیر الجہتی ہے جس میں پاکستان کے لیے نئے امکانات پیدا ہورہے ہیں، نئی راہیں کھل رہی ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ وہ اب اِس نئے تعلق کو بہتر سے بہترین بنائے۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کبھی کمزور نہیں ہوا۔دونوں ملکوں کے تعلق کے درمیان سیکیورٹی، خطے کی صورتحال اور فوجی تعاون کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ’ایسے وقت میں بھی جب...
اسلام آباد: پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاع، تجارت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے میں چیئرمین پاک-آسیان فرینڈشپ ایسوسی ایشن ظفر بختاوری سے بات چیت کر رہے تھے۔ چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کا موقع دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاع، ثقافت، تجارت اور تعلیم کے شعبوں...
ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کلپرٹ اسٹڈیزکی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے مہینے میں خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں تیزی آئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینے میں دہشت گردی کی ریکارڈ وارداتیں ہوئیں۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردی کے 147 حملوں میں 194 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس مہینے دہشت گردی کا واقعہ کوئٹہ میں ہونے والا خوف ناک دھماکا ہے۔ یہ دھماکا بلوچستان کے حالات کو مزید سنگین بنانے کے رجحان کا مظہر ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے قوم پرست رہنما کی...
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں اوئے توئے اور گالم گلوچ کا کلچر لانے والے واحد لیڈر ہیں، اور ان کی جماعت کا موجودہ طرزِ عمل سیاسی نہیں بلکہ انتشار پھیلانے والا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ دراصل راہِ فرار ہے کیونکہ ایک طرف وہ الیکشن کمیشن سے کاغذات وصول کرکے تمام پراسیس مکمل کرتے ہیں اور دوسری طرف عدالتوں میں جا پہنچتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ہی ممبران پر اعتماد نہیں، ان کے کئی اراکین ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے تھے مگر میں...
ہم جب بھی گوگل پر کچھ سرچ کرتے ہین تو ٹاپ پر ہمیں اس سوال یا خبر کے حوالے سے ایک خلاصہ مل جاتا ہے اور بسا اوقات ہم اسی کو دیکھ کر وہاں سے واپس لوٹ جاتے ہیں۔ گوگل کی یہ نئی سہولت پبلشرز میں تشویش پیدا کر رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے آن لائن ٹریفک متاثر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اے آئی نے ویب سائٹس کا مستقبل تاریک کردیا، حل کیا ہے؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ سورچا کَیوسک کے بی بی سی ڈرامہ فادر براؤن چھوڑنے کی خبر رواں سال جنوری میں کئی اخبارات میں شائع ہوئی جن میں دی مرر اور ڈیلی ایکسپریس جیسے ادارے...
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریاؤں اور نالوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر قدرتی پانی کے بہاؤ کو روک رہی ہے، جو شہری علاقوں میں سیلاب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت نے دریاؤں کے بیڈ میں مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت نہیں دی، لیکن قدرتی راستے میں رکاوٹیں ڈالنا انسانی اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام میں مکمل طور پر فعال رہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے جبکہ گھروں سے محروم ہونے والوں کو 10 لاکھ اور کمرہ بناکر دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ اعلان فلڈ ریلیف کیمپ جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے لئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جلالپور پیر والا میں انخلا آپریشن کی مانٹیرنگ اور قیام کی ہدایت بھی کی جبکہ اُچ شریف کے لئے گیلانی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جلالپورپیروالا کے سیلاب متاثرین کے لئے اسپیشل پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب...
پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی ایک بار پھر انسانیت کی خدمت میں پیش پیش نظر آئیں، اس بار اُن کا رُخ تھا پنجاب کا ضلع قصور، جہاں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے زندگی کا نظام درہم برہم کر رکھا ہے۔ مون سون کے اس موسم میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقے تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ درجنوں دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں، جہاں امدادی ٹیمیں بھرپور کوششوں کے باوجود ہر متاثر تک فوری رسائی حاصل نہیں کر پا رہیں۔ ایسے میں حدیقہ کیانی اپنے بیٹے کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں خود پہنچیں، جہاں نہ صرف انہوں نے متاثرین کی دلجوئی کی بلکہ عملی امداد بھی فراہم کی۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ...