2025-06-27@12:13:43 GMT
تلاش کی گنتی: 2623

«نقصان پہنچایا»:

    سوات:پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے دستے ریسکیو اور ریلیف مشن میں ریسکیو 1122 کے ہمراہ حصہ لے رہے ہیں ، پاک فوج کے دستے ضروری ساز و سامان سے لیس ہیں ، اب تک تین لوگوں کو زندہ بچایا جا چکا ہے جب کہ سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، صورتحال مزید خراب ہونے کی صورت میں مزید دستوں کو بھی روانہ کیا جائے گا۔ پاک فوج مشکل وقت میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے وضح رہے خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد...
    لاہور: پاکستانی ویمنز فٹبال ٹیم اے ایف سی  ایشین کپ کوالیفائر کے لیے جکارتہ پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کی قیادت ماریہ خان کررہی ہیں۔ پاکستان ویمنز اسلام آباد سے براستہ کراچی، بنکاک جکارتہ پہنچی ہیں۔ اسلام آباد میں قومی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔ اے ایف سی  ایشین کوکپ کوالیفائر میں پاکستان کو گروپ ای میں چائِنز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز انتیس جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف میچ سے کرے گی۔ دو جولائی کو انڈونیشیا اور پانچ جولائی کو کرغزستان سے مقابلہ طے ہے۔
    ستوت گارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 2024 کے دوران بڑھ کر 5 کروڑ 58 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 14 لاکھ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں جو کہ کل الیکٹرک گاڑیوں کا تقریباًً 57فیصد ہیں۔(جاری ہے) متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام نے جرمنی کے توانائی کے حوالے سے تحقیقی ادارے سنٹر فار سولر انرجی اینڈ ہاییڈروجن ریسرچ کے حوالے سے بتایا کہ مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں، پلگ ان ہائبرڈ یا رینج ایکسٹینڈر کے ساتھ الیکٹرک کاریں شامل ہیں ۔امریکا الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے حوالے سے 64 لاکھ گاڑیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور جرمنی26 لاکھ...
    ایران کے خلاف حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسرائیل کو بھاری معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایرانی میڈیا اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اس جنگ میں اسرائیل کو براہِ راست 12 ارب ڈالر اور مجموعی طور پر 20 ارب ڈالر تک کا معاشی نقصان پہنچا ہے۔ یہ نقصان فوجی اخراجات، انفراسٹرکچر کی تباہی، میزائل حملوں، متاثرین کو معاوضے، اور کاروباری نقصانات پر مشتمل ہے۔ اسرائیلی معیشت پر دباؤ اتنا شدید ہے کہ ملک کا مالیاتی خسارہ 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی اخبارات کے مطابق، جنگ کے دوران صرف فوجی اخراجات 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے، جبکہ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ان...
    اسرائیلی وزیر دفاع ’اسرائیل کاٹز‘ نے کہا ہے کہ اگر موقع ملتا تو اسرائیل ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کر دیتا۔ ان کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس سے 2 ہفتے جاری رہنے والی کھلی دشمنی کا اختتام ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی شہدا کے لیے تہران میں قومی جنازے کا اعلان اسرائیلی چینل 13 سے گفتگو کرتے ہوئے کاٹز نے کہا کہ میری رائے میں اگر خامنہ ای ہماری پہنچ میں ہوتے، تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خامنہ ای کو اس خطرے کا اندازہ ہو گیا تھا، اس لیے وہ زمین کے اندر گہرائی میں چلے...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران سے جنگ کے دوران اسرائیل کی جی ڈی پی میں ایک فیصد کمی کا امکان ہے جب کہ اس جنگ میں اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ دوسری جانب اسرائیلی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ جنگ سے اسرائیل میں انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف فتح نے امن کے دروازے کھول دیے ہیں، اس فتح سے امن معاہدوں میں ڈرامائی توسیع کا ایک موقع ہے جس پر ہم بھرپور طریقے سے کام کررہے ہیں۔...
    ’جیو نیوز‘ گریب حیدرآباد میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سال کا بچہ محلے کی 2 خواتین کے خلاف فریاد لے کر تھانے پہنچ گیا۔پولیس تھانے پہنچ کر بچے نے کہا کہ خواتین ہم بچوں کو کھیلنے نہیں دیتیں۔ پولیس اہلکار نے بچے کو یقین دہانی کرائی کہ شکایت نوٹ کرلی ہے، جلد آپ کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔
    جمعرات کی علی الصبح پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارش اور آندھی کے باعث فضائی نظام متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی ایک پرواز روٹ سے ہٹ کر بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز EK-715  صبح4  بجے اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم خراب موسم اور شدید طوفان کے باعث جہاز اپنی متعین پروازی راہ (فلائٹ پاتھ) سے بھٹک گیا اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر غیر ارادی طور پر...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث سرحدی آمدورفت عوام کے لیے بند ہے تاہم قدرتی حیات ان انسانی حد بندیوں کی پابند نہیں اور حالیہ دنوں میں ایک بھارتی لنگور بغیر کسی ویزے یا اجازت کے سرحد عبور کرکے پاکستان آگیا جہاں اسے بہاولنگر چڑیا گھر میں محفوظ پناہ فراہم کی گئی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق مذکورہ انڈین سرمئی لنگور کو چند روز قبل منڈی صادق گنج کے علاقے موضع مویتیان سے اس وقت ریسکیو کیا گیا جب وہ سرحد عبور کر کے ایک مقامی گھر میں داخل ہوگیا تھا، متعدد مقامی افراد نے لنگور کو پتھر مارنے اور قابو کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اس حوالے سے...
    حیدرآباد میں 5 سالہ بچہ تھانے رپٹ لکھوانے پہنچ گیا اور درخواست میں 2 پڑوسنوں کو اپنا قصووار ٹھہرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کراچی سے بذریعہ سڑک حیدرآباد روانہ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے بچے نے سخی پیر تھانے جاکر شکایت کی کہ وہ جب گلی میں کھیلتا ہے تو پڑوس کی 2 خواتین اس کو بھگا دیتی ہیں۔ ایاز نامی ننھے درخواست گزار نے کہا کہ 2 خواتین ہمیں گلی میں کھیلنے نہیں دیتیں اور بھگا دیتی ہیں۔ اس نے پولیس سے دریافت کیا کہ ہم اپنی گلی میں نہ کھیلیں تو کہاں جائیں۔ مزید پڑھیے: حیدرآباد میں نصب اپنے مجسمے کو دیکھ کر وسیم اکرم خاموش نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پر کیا کہا؟ تھانہ ایس ایچ او کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سینئر سیاستدان اور سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو کوئی بھی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل آیا ہوں، میں یہاں آیا تو میرے آگے پولیس کھڑی کردی گئی۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں عمران خان کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ہی ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کچھ کنٹرول کرنا چاہتی ہے، عمران خان رہائی نہیں مانگ رہے وہ صرف رول آف لاء...
    بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 10 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب میں تقریبا اڑھائی ہزار افراد نے شرکت کی جن میں اے آئی آئی بی کے صدر جن لی چھون، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان، دنیا بھر کے بڑے کثیر الجہتی ترقیاتی اداروں کے سربراہان، اہم مالیاتی اداروں اور نجی شعبے کے سربراہان اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں اے آئی آئی بی کے ارکان کی تعداد 57 سے بڑھ کر 110 تک پہنچ گئی ہے، جس سے تمام ممبران کی مشترکہ ترقی میں نئی تحرک پیدا...
    ملک بھر میں موجود مافیاز کے باعث کھانے پینے کی اشیا عام لوگوں کے لیے بہت مہنگی ہو جاتی ہیں۔ نومبر میں کرشنگ سیزن شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں چینی کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو تک ہو گئی تھی، اس وقت شوگر مافیا اور شوگر مل ایسوسی ایشن نے حکومت کو کہا کہ ملک میں بہت زیادہ تعداد میں چینی موجود ہے لہٰذا چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے تاکہ نقصان نہ ہو سکے، حکومت نے اس گارنٹی پر چینی کے ایکسپورٹ کی اجازت دی کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام رہے گا اور قیمت 145 روپے فی کلو سے نہیں بڑھے گی جس کے بعد حکومتی اجازت سے ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ...
    اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک گاڑی پر کھمبا گرنے سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک کھمبا اچانک گاڑی پر آ گرا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس اور ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ Post Views: 2
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر کیے گئے امریکی حملوں کے نتیجے میں اس کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اپنے بیان میں جان ریٹکلف کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی معلومات اور جدید انٹیلی جنس سسٹمز سے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق امریکی کارروائیوں کے دوران متعدد ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں، اور ان کی دوبارہ تعمیر میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا میں یہ رپورٹس گردش کر رہی ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا گیا اور اس کا جوہری پروگرام بدستور...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں نے اڈیالہ جیل جانا ہے وہاں میرا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نام ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا ہے مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی مطمئن ہیں، کوئی اور نہیں ہے تو میں ذمہ دار نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ کی عکاسی میں نے اور پارلیمانی پارٹی نے درست...
    تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف نے کہا ہے کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس موجود ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ کئی اہم تنصیبات تباہ ہوگئیں۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتہائی قابل اعتماد اور درست ذرائع اور طریقے اس جائزے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ریٹ کلیف کا کہنا تھا کہ ایران کو ان تنصیبات کو ازسرنو بنانے میں برسوں لگیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید انٹیلی جنس جمع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ مناسب فیصلے کرنیوالوں کو مکمل طور پر آگاہ کیا جاسکے اور جب ممکن ہوا...
    لیک ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہیں پہنچا، جوہری پروگرام چند مہینے ہی پیچھے ہوا ہے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کو بنیاد بنا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو گھیر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ نے اپنے ہی صدر ٹرمپ کا منہ کڑوا کردیا، پینٹاگون نے صدر ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کرنے کے دعووں کا مزہ پھیکا کردیا۔ لیک ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہیں پہنچا، جوہری پروگرام چند مہینے ہی پیچھے ہوا ہے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کو بنیاد بنا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو گھیر لیا، جس پر امریکی صدر جھنجھلا گئے اور انٹیلی جنس رپورٹ کا...
    ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی حملے میں کئی ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ہے اور اب ان کی دوبارہ تعمیر میں برسوں لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جھوٹ کو سچا بنا کر پیش کرنے میں نمبر ون امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں  میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کی معلومات اور نئے انٹیلی جنس نظام کے تحت ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو  شدید نقصان پہنچا ہے۔  سی آئی اے ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی حملے میں کئی ایرانی جوہری تنصیبات...
    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے یہ بیان الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو کے دوران دیا۔ ان سے جب حملوں کے اثرات سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا: "جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔" ترجمان نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تکنیکی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔ یہ کسی اعلیٰ ایرانی عہدیدار کی طرف سے...
    روس(نیوز ڈیسک)اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے روس پہنچنے والے بچے کو ائیرپورٹ پر ایک شخص نے زمین پر زور سے پٹخ دیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے ائیرپورٹ پر بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف نامی شخص نے 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی سے فرش پر پٹخ دیا۔ ایران اسرائیلی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے ایک حاملہ خاتون اپنے 18 ماہ کے بچے کے ہمراہ افغانستان سے روس پہنچی تھی، بچے کی والدہ اپنے بیٹے کیلئے ٹرالی لینے گئی جب کہ بچہ سامان کے پاس ہی کھڑا رہا، اتنے میں ایک شخص نے بچے کو اکیلا دیکھ کر اسے اٹھایا اور زور...
    نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم جمعہ کی صبح واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں منعقدہ ایونٹ میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کو عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن پر موجود میزبان ٹیم نے1-3 سے قابو کرلیا تھا۔ دریں اثنا پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری چوہدری یعقوب کے مطابق جمعہ کی صبح لاہور ایئرپورٹ آمد پر قومی ٹیم کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارت کی امدادی کھیپ غزہ کے طبی مراکز پہنچ گئی، جن کا مقصد اسرائیل فوج کی جارحیت میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے ”آپریشن الفارس الشا م 3“ کے تحت غزہ کو طبی امداد کی نئی کھیپ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے غزہ کے مختلف طبی مراکز تک پہنچائی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اماراتی فیلڈ اسپتال کے ذریعے جنوبی غزہ میں پہنچائی گئی، اس امدادی کھیپ میں ضروری ادویات، ہنگامی طبی سامان اور بچوں کی نگہداشت کے لیے مخصوص آلات شامل تھے، جن کا مقصد موجودہ...
    ماہرین کا کہنا ہے کہ پک ایکس تنصیب نہ صرف یورینیم کو افزودہ کرنے بلکہ سینٹری فیوجز تیار کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق یہ پہاڑ سطح سمندر سے 1608 میٹر بلند ہے، یعنی فردو کے پہاڑ سے 50 فیصد زیادہ بلند ہے، اور اس کے نیچے موجود چیمبرز اتنے گہرے ہیں کہ امریکی بنکر بسٹر بم بھی انہیں تباہ کرنے میں شاید ناکام ہو جائیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس تنصیب کی گہرائی سطح زمین سے 100 میٹرز سے بھی نیچے ہے جبکہ فردو تنصیب کی گہرائی 60 سے 90 میٹر ہے۔ خصوصی رپورٹ: ایران ایک ایسا مربوط جوہری نظام چلاتا ہے جو نقشے پر محض چند جامد مقامات نہیں بلکہ ایک وسیع، محفوظ اور...
    مختلف ذرائع اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان جوہری تنصیبات کے محفوظ رہنے کی کیا وجہ ہے؟ اسلام ٹائمز۔ تازہ ترین رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی GBU-57 بنکر میں گھسنے والے بم ایران کی زیر زمین فوردو جوہری تنصیب کو تباہ کرنے کے لیے اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں جس سے وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی تکذیب ہوتی ہے کہ یہ سائٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔ حملے سے قبل امریکی میڈیا کے پروپیگنڈے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ بڑے بم، جن میں سے ہر ایک...
    ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے۔  باوثوق ذرائع کے مطابق نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے ہیں ، وہ کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے ۔  قائد ن لیگ آئندہ چند روز مری اور پھر چھانگہ گلی میں قیام کریں گے۔   دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بھی دورہ مری جلد متوقع ہے ۔ 
    گورنر سندھ کے دفتر کی تالہ بندی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے وکیل نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عدالت عالیہ سندھ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کہا کہ یہ آئینی درخواست ہے، جس کی سماعت اسلام آباد میں آئینی بینچ کے روبرو ہوگی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہمیں سنے بغیر ہی عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔گورنر سندھ کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری سمیت کسی نے قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو اجلاس سے نہیں روکا۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ویڈیو شواہد موجود ہیں کہ قائم...
    مری (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آئندہ چند روز کے لیے قیام کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے اور کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مری میں چند روز گزارنے کے بعد چھانگلہ گلی بھی جائیں گے، جہاں ان کا مزید قیام متوقع ہے۔ اس دوران وہ اہم سیاسی و تنظیمی مشاورت بھی کریں گے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی دورہ مری جلد متوقع ہے۔ مریم نواز کے ممکنہ دورے کو پارٹی امور اور خاندانی ملاقاتوں کے...
    امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایٹمی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے متعلق سوال کیا گیا تو اسماعیل بقائی نے کہا کہ جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔اسماعیل بقائی نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تکنیکی معاملہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے اسکواش کھلاڑیوں نور زمان اور ناصر اقبال نے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار رسائی حاصل کرلی ہے، جس سے ایک بار پھر پاکستان کو اس کھیل میں بین الاقوامی کامیابی کی امید بندھ گئی ہے۔ملائیشیا میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے میزبان ملک کی مضبوط ٹیم، سیافک کمال اور ڈنکن لی کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی۔ میچ کا اسکور 11-10، 9-11 اور 9-11 رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے گیم میں معمولی برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرا گیم میزبان کھلاڑیوں نے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں...
    ایران نے بالآخر تسلیم کر لیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اس کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الجزیرہ سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر کئی بار حملے کیے گئے جن سے ان کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اسماعیل بقائی  نے کہا ’جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔‘ تاہم انہوں نے اس معاملے کی مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ ایک تکنیکی معاملہ ہے جس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ نے پہلی بار باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر واضح ہے کہ ہماری جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، کیونکہ ان پر بارہا حملے کیے گئے۔ تاہم انہوں نے نقصان کی نوعیت اور حد کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ ایک پیچیدہ تکنیکی معاملہ ہے جس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر متعلقہ ادارے تحقیق کر رہے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایرانی حکومت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خبر:کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد سے چند روز قبل لاپتا ہونے والا رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا 14 سالہ بیٹا عبدالباسط بالآخر خیریت سے گوادر میں اپنے آبائی گھر پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمٰن کے سسر اور  عبدالباسط کے نانا محمد آدم نے تصدیق کی ہے کہ عبدالباسط گوادر میں واقع ان کے گھر بخیر و عافیت پہنچ چکا ہے،عبدالباسط کے لاپتا ہونے کی اطلاع سعود آباد تھانے میں دی گئی تھی، وہ مدرسہ حنفیہ فاروقی مسجد سے اپنے رشتہ داروں کے گھر اورنگی ٹاؤن جانے کے لیے نکلا تھا مگر وہاں نہیں پہنچا، جس کے بعد اغوا کا مقدمہ مولانا ہدایت الرحمٰن کے سسر محمد آدم کی مدعیت میں درج...
    امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو "بطور کافی" نقصان پہنچا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جوہری بم سے بہت دور چلا گیا ہے۔ امریکی مجلے پولیٹیکو کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے دعوی کیا کہ ایرانی جوہری تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو "بطور کافی" نقصان پہنچا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ (ایران) آج جوہری ہتھیاروں سے بہت دور پہنچ گیا ہے، اُس وقت کی نسبت کہ جتنا وہ صدر (ٹرمپ) کے اس جرأت مندانہ اقدام (ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے) سے قبل تھا! امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ...
    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے کا ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونا 258 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات کے نتیجے میں ہوا ہے، جہاں سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 3330 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت، عالمی رجحانات اور مقامی طلب و رسد سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو...
    سٹی 42 : ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گئی، ٹرین آپریشن میں 50سے زائد بوگیوں کی قلت کی وجہ سے ٹرینوں کو شارٹ کمپوزیشن پہ چلایا جانے لگا، جبکہ 16ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد کو کم کردیا گیا۔  خیبر میل ایکسپریس ٹرین کی بوگیوں کی تعداد 19سے کم کرکے 17 کردی گئی، تیزگام ایکسپریس میں بوگیوں کی تعداد 19سے کم کرکے 17کردی گئی، اس کے علاوہ عوام ایکسپریس میں بھی شامل بو گیوں کی تعداد 19سےکم کرکے 17 بوگیاں کردی گئی۔ کراچی ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 17سے کم کرکے 16 بوگیاں کردی گئی، فرید ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 15سے کم کرکے 13 کردی گئی، شاہ حسین ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی...
    رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا ملیر سعود آباد کراچی سے لاپتا ہونے والا 14 سالہ بیٹا عبدالباسط گوادر میں اپنے آبائی گھر پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کے سسر اور بچے کے نانامحمد آدم نے عبدالباسط کے گوادرمیں اپنے گھر پہنچنے تصدیق کردی ہے۔ سعود آباد تھانے میں واقع مدرسہ حنفیہ فاروقی مسجد سے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا لاپتا ہونے والا 14 سالہ بیٹا عبدالباسط اچانک لا پتا ہوگیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق وہ مدرسے سے کراچی اورنگی ٹائون میں رہائش پذیر اپنے رشتہ داروں کے ہاں جانے کے لئے نکلا تھا لیکن گھر نہیں پہنچا تھا۔ عبدالباسط کے اغوا کا مقدمہ رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت  الرحمٰن بلوچ کے سسرمحمد آدم...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ رمشا خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں فلم ’لو گرو‘ کے وائرل گانے سے شہرت سمیٹنے والی اداکارہ رمشا خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں تاہم اس مرتبہ فلم میں ان کی ڈانس پرفارمنس نہیں بلکہ سالگرہ بولڈ لباس میں منانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ 31 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا آف شولڈر شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ A post common by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial) ایک صارف نے لکھا...
    پاکستان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل جوڑی نے میزبان ملائیشا کو  1-2 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پاکستانی اسکواش جوڑی کل فائنل میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گی۔ مزید پڑھیں: پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 11-10، 09-11 اور 09-11 رہا۔ دوسری جانب فائنل میں پہنچنے والے نور زمان اور ناصر اقبال نے فائنل میں بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ملکی پرچم بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
    اسلام آباد: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا، 20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر افغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ گوادر پر افغان جہاز کی کامیاب آمد سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی، گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گوادر بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی شدید کشیدگی، جو مختصر جنگ اور اب ایک نازک جنگ بندی پر منتج ہوئی ہے، عالمی توانائی کی منڈی کو ہلا کر رکھ چکی ہے۔ اگرچہ امریکا کی ثالثی سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن صورتحال تاحال غیر یقینی اور نازک ہے۔’ دی ماسکو ٹائمز‘ کے مطابق اس کشیدہ صورتحال میں ایک ملک ایسا ہے جسے اس بحران سے غیر متوقع مگر براہِ راست معاشی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، اور وہ ہے: روس۔ اس صورت حال کا پس منظر کیا ہے؟ جون 2025 کے وسط میں ایران اور اسرائیل کے درمیان سرحد پار فوجی حملے، ڈرون حملوں اور میزائلوں کا تبادلہ ہوا۔ 12 روزہ جنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری مقامات پر بمباری کے بعد اسرائیل اور ایران جنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور چین نے اس اقدام کو واشنگٹن کی عالمی ساکھ کے لیے ایک دھچکا قرار دیا۔ ٹرمپ نے جنگ بندی سے پہلے ایران کے جوہری پروگرام کے اہم مقامات پر امریکی حملے کیے، جس کے جواب میں، تہران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ تاہم چین نے اس پیش رفت پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ بیجنگ کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے ایران پر امریکی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ واضح...
    علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے، عدالت نے کیا کہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے جس پر جسٹس منصور نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی لاہور میں ہیں لہٰذا ان سے رجوع کریں۔بعد ازاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کررہے...
    موٹر وے ایم ون پر برہان ہے قریب  مسافر بس کو حادثہ ۔حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق پندرہ سے زائد زخمی حادثے کے دوران دیگر گاڑیوں ٹکرانے پر انھیں بھی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق موٹر وے اور ریسکیو حکام نے کہا کہ موٹروے ایم ون برہان کے قریب کراچی سے باجوڑ جانے والی مسافر بس  جس میں  42 مسافر سوار تھے حادثے کا شکار ہوکر الٹ ہوگی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جانبحق جبکہ 15 افراد  زخمی ہوئے اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور پیرا میڈیکس عملہ موقع پر پہنچا۔ حکام نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم  کرکے اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ بس  ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی...
    پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست کر دی۔ تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے معاملہ سننے سے معذرت کرلی۔ آج صبح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں اس وقت پیش ہوگئے، جب وہاں کسی دوسرے کیس کی سماعت ہورہی تھی۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل بھی تھے۔ علی امین گنڈاپور کا مؤقف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے روسٹرم پر آ کر مؤقف اختیار کیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس وقت بجٹ منظوری کا عمل جاری ہے اور ہماری بجٹ کمیٹی کو پارٹی...
    اسکواش کی دنیا میں اپنا مقام دوبارہ چھیننے کے سفر پر گامزن پاکستان نے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: اسکواش میں پاکستان کی بتدریج واپسی، حمزہ خان گولڈن اوپن چیمپیئن شپ جیت گئے ملائیشیا کے شہر کوچینگ میں جاری اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال اور نور زمان پر مشتمل پاکستان کی جوڑی نے کوریا کے جیانگ من ریو اور جائیجن یو کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے دی۔ اس جیت کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں کل اس کا سامنا میزبان ملائیشیا سے ہوگا۔ گیمز کی تفصیل پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا...
    محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ کر میڈل یقینی بنالیا۔ دفاعی چیمپئن اویس منیر اور سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد کا سفر پری کوارٹر فائنل ہی میں ختم ہوگیا۔ سری لنکا کے شہر کولمبو سےموصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے تیسرے دن تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایک جان توڑ مقابلے کے بعد ملائیشیا کے کھلاڑی کم کو لیونگ کو3-5 سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ قبل ازیں پری کواٹر فائنل میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے نیانگ ٹولہ کو ایک فریم کی قربانی دے کر 1-5 سے فتح پائی اور برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔تاہم، دیگر دونوں پاکستانی کیوئسٹ ناک آوٹ کے پہلے مرحلہ میں ہی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیٹو کا یہ سربراہی اجلاس دنیا کی اس سب سے بڑی سکیورٹی تنظیم کو دفاعی اخراجات کے نئے وعدوں کے لحاظ سے آپس میں متحد بھی کر سکتا ہے یا پھر اس اتحاد کے 32 اراکین کے درمیان اختلافات کو وسعت بھی دے سکتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اتحادی ممالک اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا پانچ فیصد اپنی سلامتی پر خرچ کرنے کے ہدف کی توثیق کریں گے، تاکہ بیرونی حملوں کے خلاف دفاع کے لیے اتحاد کے منصوبوں پر پورا اترنے کے قابل ہو سکیں۔ نیٹو کیا ہے اور اسے کیوں بنایا گیا؟ نیٹو کے سربراہ کا فضائی...
    پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوگیا، پروازیں تاخیر کے ساتھ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا جو کہ گزشتہ روز کی جنگی صورتحال کے باعث متاثر ہوا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245  پندرہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔ گزشتہ روز فضائی حدود بند ہونے کے باعث ڈائیورٹ ہونے والی پرواز پی کے 743 کراچی تا مدینہ ساڑھے چودہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی۔ لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 بھی سات گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی سرکار کی سفارتی ناکامی اور گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ معروف بھارتی صحافی نے بے نقاب کردیا۔ مودی حکومت اور گودی میڈیا کیخلاف بھارت سے ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ وہیں بھارتی صحافیوں نے بھی مودی سرکار کے پول کھولنا شروع کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی صحافی روش کمار نے نریندر مودی کی سفارتی ناکامیوں اور گودی میڈیا کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ روش کمار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھاؤ اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے شنکر ایران اسرائیل کشیدگی پر ایک لفظ بھی نہ بول سکے۔ بھارتی صحافی کا...
    خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی۔ بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں نے گرمی کے باعث محلے کی دکان سے مشترکہ طور پر شربت کی بوتل خرید کر اسے پیا تو ایک ساتھ ہی سب کی حالت غیر ہوئی۔ متاثرہ بچوں میں اقرا، خدیجہ، بی بی خولہ، ابوذرم بلال، اسماء اورگل رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کیویسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں محمد آصف نے ملائیشیا کے لم کاک لیونگ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔کوارٹر فائنل کے آغاز سے ہی آصف نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی تین فریمز اپنے نام کیے اور تین۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ان فریمز میں ان کا اسکور 0-67، 21-41 اور 19-27 رہا۔ تاہم چوتھے اور پانچویں فریمز میں ملائیشین کیویسٹ نے واپسی کی اور آصف کی ایک معمولی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقابلہ 2-3 تک پہنچا دیا۔اس کے بعد...
    امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران اسرائیل کے مابین جنگ بندی کی خبر آنے کے بعد تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گر گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ جنگ طویل ہو جاتی تو اس سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا  تو اس سے پاکستان کی معیشت کو شدید خطرات لاحق تھے، لیکن اب جنگ بندی ہو چکی ہے، اس کا پہلا مثبت اثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی شدید گراوٹ کے بعد 6 ہزار پوائنٹس کے اضافے کی شکل میں ہوا، ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے بعد پاکستان کی معیشت کیسی رہے گی؟ ماہرین اس پر کیا کہتے ہیں؟ آئیے! ان سے گفتگو میں اس اہم ترین سوال کا جواب جانتے ہیں۔ معاشی...
    ایران اسرائیل سیز فائر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بلندیوں پر پہنچا دیا۔  رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 5878 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہی کاروبار کو معطل کردیا گیا۔  اسٹاک ایکسچینج مینجمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انڈیکس میں 5فیصد سے زائد اضافے سے کاروبار ایک گھنٹے کیلئے معطل کر دیا گیا۔
    پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کے فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر کی مضبوط ٹیم کوسیمی فائنل میں حیرت انگیز طور پر 0-3 سے شکست دے دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن پر موجود پاکستان کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن کے حامل قطر کو زیر کرکے سلور میڈل یقینی بنالیا۔ پاکستان نے مضبوط حریف قطر کے خلاف پہلا سیٹ 22-25 سے جیت کر فتح کی طرف قدم بڑھایا۔ قومی ٹیم نے دوسرا سیٹ اسی اسکور کے جیتا اور تیسرے سیٹ میں...
    لاہور: زاگرس پہاڑی سلسلے کی گہرائی میں بنا ایرانی فردو ایٹمی پلانٹ بقول مغربی ماہرین قدرتی یورینیم میں یورینیم۔235 کی مقداربذریعہ جدید سینٹری فیوج مشینوں 90 فیصد تک کرنے کیلیے تعمیر ہوا کہ اس سے ایٹم بم بن سکتا۔ اسی لیے وہ خاص امریکی ٹارگٹ تھاجس پر 13600کلو پے لوڈ والے چھ سات امریکی بنکر بسٹر بم گرے تاہم یہ واضح نہیں کہ پلانٹ کیا مکمل تباہ ہو گیا؟۔ دراصل یہ امریکی بم 5 ہزار پی ایس آئی(psi) والے کنکریٹ کی18 میٹر گہرائی تک پہنچ سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا کہ اگر ایران نے پلانٹ کی تعمیر میں 10ہزار پی ایس آئی تک کا کنکریٹ استعمال کیا تھا تو بموں نے صرف بالائی زمین کو نقصان پہنچایا جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ایک خاتون زبیدہ خاصخیلی نے پریس کلب ٹنڈوجام میں پہنچ کر صحافیوں کو روتے ہوئے بتایا کہ اُس کے شوہر کچھ سال قبل وفات پا گئے تھا جس کے بعد اُس کی زندگی کا سہارا اُس کا بیٹا تھا، لیکن اب وہی بیٹا اُس کی زندگی کا عذاب بن گیا ہے اسکا کہنا تھا کہ اُس کا سگا بیٹا محمد زاہد خاصخیلی اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اُس پر روزانہ تشدد کرتا ہے اور زندگی اجیرن بنا دی ہے اُس نے مزید کہا کہ بیٹا اُسے گھر فروخت کرنے کے لیے زبردستی دباوڈال رہا ہے، اور انکار کی صورت میں روزانہ جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ بھی کرتا ہے اور جان سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دھابیجی(نمائندہ جسارت)پاک سول سولجر آرگنائزیشن سندھ کے صدر ندیم سیال,نائب صدر میر باز خان،سید ریاض شاہ،عمر گوگا،سردار محمد عبداللہ،غلام نبی شیر خانی،حنیف منان،ظفر علی وارثی کا ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ دورہ کے موقع پر دھابیجی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ضلع ٹھٹھہ کے صدر عمران آرائیں،شکیل افضل بھٹی،ایاز احمد بھٹو،ندیم اشرف انصاری،نادر مری اور مولانا عامر انصاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دھابیجی میں منعقد کیے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر ندیم سیال،غلام نبی شیرخانی،سردار محمد عبداللہ،میرباز خان کا کہنا تھا کسی بھی مسائل کے حل کے لیے سب سے پہلے ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کی عوام کو پاک سول سولجر کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ پاک سول سولجر کوئی سیاسی جماعت نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کیلیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں رکھا سارا سامان خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، کافی دیر بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئیں، دکانوں کے مالکان بھی موقع پر پہنچ گئے اور جلتی دکانوں کو دیکھ کر روتے رہے۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
    کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری...
    اس سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، پولیس، سپورٹس ڈیپاٹمنٹ، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندر کے اونر عاطف رانا اور لاہور قلندر کے معروف بیٹسمین نعیم منگل نے ٹرافی کے ہمراہ امن و آشتی کا پیغام لیکر پاراچنار کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، پولیس، سپورٹس ڈیپاٹمنٹ، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تقریب کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد سپورٹس کمپلیکس میں موجود تھی، اس موقع پر...
    ایشین 6 ریڈ اور ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی تینوں کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کو کولمبو میں چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا، پاکستان کے اویس منیر نے اپنے تینوں میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ محمد آصف نے3 میں سے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا ئی جبکہ محمد سجاد نے 2 میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیائی 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کا شاندار کارکردگی کے ساتھ آغاز دفاعی چیمپئن پاکستان کے اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 سے شکست...
    واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے محکمہ توانائی کو زیر زمین ذخائر سے خام تیل نکالنے کے لیے فوری طور پر کھدائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں صدرٹرمپ نے ہدایت کی کہ ابھی فوراً کھدائی شروع کرو ،سب لوگ، تیل کی قیمتیں کم رکھو۔ امریکی صدرنے کانگریس مین تھامس میسی کو عہدے سے ہٹانے کاحکم بھی دیا، انہوں نے کہا کہ تھامس کو فوری عہدے سے فارغ کرو،تھامس نے ایران سے متعلق نرمی برتی۔ ایران میں امریکا مردہ آباد کے نعرے لگائے جاتے ہیں،تھامس میسی نےہمیشہ ہر بل کے خلاف ووٹ دیا،میں دیکھ رہا ہوں، تم دشمن کے ہاتھوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین نے خفیہ طور پر ایران کو مال بردار طیارے بھیجے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ چینی طیارے جب ایران کی حدود کے قریب پہنچتے ہیں تو ریڈار کی نظروں سے غائب ہو جاتے ہیں تاکہ ان کی موجودگی اور مشن کو چھپایا جا سکے۔ٹیلیگراف نے بتایا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یہ ہر طیارہ مغرب کی جانب پرواز کرتا ہے، پہلے شمالی چین کے اوپر سے گزرتا ہے، پھر قازقستان، ازبکستان اور ترکمانستان کی فضائی حدود سے ہوتا ہوا ایران کی سمت بڑھتا ہے۔ جیسے ہی یہ طیارے ایران کے قریب پہنچتے ہیں، یہ ریڈار پر نظر آنا بند ہو جاتے ہیں۔دلچسپ بات یہ...
    ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں دفاعی چیمپئن اویس منیر،عالمی چیمپین محمد آصف اور سابق عالمی نمبر 2 محمد سجاد نے کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شب کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا۔ اویس منیر نے اپنا تیسرا میچ بھی جیت کر پری کوارٹر میں رسائی پالی۔ اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 سے شکست دیے کر ناک آوٹ مرحلہ میں جگہ بنائی، محمد آصف نےعمان کے عبداللہ رئیسی کو 0-4 سے مات دی۔ محمد آصف اگلے میچ میں سری لنکا کے ارشاتھ محمد طحٰہ سے 4-3 ہارنے کے باجود پری کوارٹر فائنل میں قدم رکھنے میں کامیاب...
    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کی فردو جوہری سائٹ پر "بڑے بڑے گڑھے" دیکھے گئے ہیں، جبکہ اصفہان نیوکلیئر کمپلیکس میں وہ سرنگیں تباہ ہو چکی ہیں جو یورینیم افزودہ مواد کے ذخیرہ کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔ گروسی کے مطابق نطنز میں بھی فیول افزودگی پلانٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی حملے کو ایران کی حساس جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل تینوں مقامات کو خالی کرا لیا گیا تھا اور ان میں کوئی ایسا مواد موجود نہیں تھا جو تابکاری کا...
    بھارت نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران اور اسرائیل سے بھارتیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ہفتے آپریشن سندھو شروع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے 300 سے زیادہ بھارتی شہریوں کو ایران سے نکال لیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اور تین ایرانی جوہری مقامات پر امریکی بمباری کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 311 بھارتی، ایرانی شہر مشہد سے خصوصی پرواز کے ذریعہ دہلی پہنچے۔ انخلاء کی تازہ کارروائی کے بعد ایران سے ملک واپس آنے والوں کی تعداد اب 1428 ہوگئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ 311 بھارتی شہری 22 جون کو مشہد سے 1630 بجے ایک خصوصی پرواز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤںنے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں اہلیان کراچی نے ہزاروں کی تعداد میںشر کت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایران نے جہاد فی سبیل للہ کے مفہوم کو عملی جامہ پہنایا۔ دشمن آسمان سے بات کر رہا تھا تو ایران نے اس کو خلاء سے جواب دیا۔ دنیا سمجھ رہی تھی سپر پاور امریکا واسرئیل ہیں۔ ایران نے ثابت کیا سپر پاور خود اعتمادی اور...
    ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم اتوار کے روز ملائیشیا سے لاہور پہنچ گئی، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تاہم اس موقع پر کوئی حکومتی عہدیدار موجود نہ تھا۔ پنجاب ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اسٹاف اور کھلاڑیوں کے اہلخانہ بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ عوام اور مداحوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم وسائل کی کمی کے باوجود بڑی کامیابی...
    —فائل فوٹو ایران اور اسرائیل میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کے باعث پاکستانیوں کی ایران سے وطن واپسی جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق تفتان بارڈر سے آج 69 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ 12جون سے ابتک پاک ایران بارڈر سے 2592 پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں۔
      سیالکوٹ: گرمی نے ستایا تو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف موترہ نہر پہنچ گئے۔ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں خواجہ آصف نہر پر نہانے گئے تو ان کے ہمراہ انکے مقامی قریبی دوست بھی تھے،انہوں نے نہر میں چھلانگ لگائی تو دیگر دوستوں نے بھی چھلانگیں لگا دیں۔ خیال رہےکہا 75 سالہ وزیر دفاع خواجہ آصف تیراکی کے ماہر ہیں، موترہ نہر میں تیراکی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دوسری جانب واضح رہے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے۔ Post Views: 4
     سٹی 42: ایران ، اسرائیل کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ،پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان بارڈر سے آج 69 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں جن میں 1 طلباء اور 68 زائرین ہیں ۔ 12 جون سے اب تک پاک ایران بارڈر سے 2592پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں جن میں 763 طلباء اور طالبات ، 1829 زائرین کی واپسی ہوئی ہے  آج تفتان بارڈر سے 750 افراد پر مشتمل کانوائے کوئٹہ کے لیے روانہ کیا گیا جو ایف سی اور لیویز فورس کی سخت سکیورٹی میں روانہ کئے گئے ہیں  وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب  ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء لمنعیم بلوچ نے بتایا کہ پاکستان...
    پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ سجل علی کو ایک نئے ڈرامے میں اپنی منگنی کا جوڑا دوبارہ پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے اس ڈرامے کے ٹیزر کے بعد نہ صرف سجل اور ہمائیوں سعید کے درمیان عمر کے فرق پر سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے، بلکہ سجل کے لباس نے بھی صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔ بعض صارفین نے اس عمل کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے مضحکہ خیز اور غیر ضروری حرکت کہا۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سجل اپنا کوئی کپڑا ضائع نہیں جانے دیتیں۔ دوسری جانب، کئی صارفین سجل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے کر ایشین والی بال نیشنز کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 3 سیٹس جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔بحرین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا نے پاکستان کے خلاف پہلا سیٹ جیتا لیکن اس کے بعد پاکستان والی بال ٹیم نے میچ پر مکمل کنٹرول رکھا اور مسلسل تین سیٹس جیت کر کامیابی اپنے نام کرلی۔انڈونیشیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں پاکستان کی جیت کا اسکور 20-25، 25-21، 25-20 اور 25-17 رہا۔ میچ کے دوران انڈونیشن ٹیم کو اٹیک پر برتری رہی، اس نے اٹیک پر پاکستان کے 50 کے مقابلے میں...
    ایران اسرائیل جنگ میں امریکا کے ایران پر حملے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، امریکا ایران پر جی بی یو ففٹی سیون بم سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی جی بی یو ففٹی سیون بم زیر زمین ہدف کو نشانہ بنانے کی خاصیت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دیکھنے ميں تو یہ ایک معمول کا بم دکھائی دیتا ہے لیکن ساڑھے تیرہ ٹن سے زيادہ وزنی یہ بم انڈر گراؤنڈ قلعوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ جب ایک بی ٹو اسٹیلتھ بمبر اسے تیس ہزار میٹر کی بلندی سے ڈراپ کرتا ہے تو یہ تیزی سے زمین کی طرف آتا ہے، گراؤنڈ کو ہٹ کرتا ہے اور کنکریٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کردیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) چینی مافیا بے لگام،مختلف شہروں میں قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ،ملک کے مختلف علاقوں میں چینی فی کلو قیمت 195 روپے تک فروخت ہونے لگی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سب سے زیادہ مہنگی چینی 195 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ جڑواں شہر راولپنڈی میں چینی فی کلو قیمت 190 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے اسی طرح کراچی اور پشاور کے شہری بھی فی کلو چینی 190 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں ۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں فی کلو چینی 186 روپے،خضدار میں 185 روپے میں دستیاب ہے ،سیالکوٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 185 روپے کی سطح تک ریکارڈ پر پہنچ گئی ہے ۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود کی بندش کو آٹھ روز گزرنے کے بعد، ایران کے مزید تین مسافر طیارے مشہد اور دیگر ایئرپورٹس سے روانہ ہو کر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، ایران کی ساہا ایئر کے دو بوئنگ 737 طیارے، پرواز JJ32 اور JJ33 کے طور پر جمعہ کی صبح 7 بجے مشہد ایئرپورٹ سے روانہ ہو کر مسقط ایئرپورٹ پہنچے۔اسی دوران، میراج ایئر لائن کا ایک ایئربس A320 طیارہ پرواز JJ31 کے طور پر ایک نامعلوم ایئرپورٹ سے پرواز کر کے اچانک 37 ہزار فٹ کی بلندی پر راڈار پر ظاہر ہوا اور دیگر دو طیاروں کے ساتھ مسقط پہنچا۔یاد رہے کہ بدھ کی شام بھی میراج ایئر اور...
    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس کی ایک بڑی وجہ آبادی میں اضافہ ہے۔ ہفتے کے روز کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافے، وسائل کی کمی اور پالیسیوں کے فقدان کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم اس قابل نہیں رہا کہ عوام کی ضروریات پوری کر سکے، اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو پورا نظام بیٹھ جائے گا۔ اس موقع پر صدر کاٹی جنید نقی، معروف صنعتکار، ایکسپورٹرز اور تاجر رہنما موجود تھے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں چینی کی قیمت 195 روپے فی کلو تک پہنچ گئی اور شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے تک ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ مہنگی چینی 195 روپے فی کلو تک میں دستیاب ہے جبکہ راولپنڈی میں چینی فی کلو قیمت 190 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے۔ کراچی اور پشاور کے شہری بھی فی کلو چینی 190 روپے تک میں خریدنے پر مجبور ہیں، کوئٹہ میں فی کلو چینی 186 روپے، خضدار میں...
    مشرقی وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری مسلح تنازع کے دوران حکومت نے ملک میں پیٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران سپلائی چین میں ممکنہ خلل سے نمٹنے کے لیے 14 کروڑ لیٹر پیٹرول منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زائد اضافہ اس کے علاوہ اوگرا نے آئیل کمپنیوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے کم از کم 20 دن کے لیے پیٹرول ذخیرہ کریں۔ اس کے علاوہ پی ایس او نے...
    ویب ڈیسک : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ  اور  مدرسےکے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی ہوگئی. اس حوالے سے  تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق مولانا حامد الحق پر حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 2 دشمن ملک انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مدد سے عالمی دہشت گرد تنظیم نےمولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔ مولانا حامدالحق پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کی قومیت کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔ غیرملکی خودکش حملہ آور مدرسے میں باہر سے داخل ہوا تھا۔  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20...
    نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کو اپنے نئے ڈرامے ‘میں منٹو نہیں ہوں’ میں اپنے سابق شوہر و اداکار احد رضا میر کے ساتھ منگنی کا جوڑا دوبارہ پہننے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑگیا۔ شاندار اسٹار کاسٹ سے بھرپور میگا بجٹ ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کا پہلا ٹیزر گزشتہ روز جاری کر دیا گیا۔ ٹیزر سامنے آتے ہی جہاں سوشل میڈیا پر ڈرامے کے مرکزی کردار ہمایوں سعید اور سجل کی عمر میں بڑا فرق موضوع بحث بنا ہوا ہے وہیں سجل کو ڈرامے میں اپنی منگنی کے جوڑے میں دوبارہ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک صارف نے لکھا کہ ’سجل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف سندھ کے 3 روزہ تنظیمی دورے پرنواب شاہ پہنچ گئے۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق انہوں نے جمعہ کوبعد نماز عصر تعمیر ملت ہائے اسکول نواب شاہ میں ضلعی اجتماع اارکان سے خطاب کیاجبکہ آج صبح 9بجے مقام عظیم سہندڑو، بعد نماز ظہر دڑی جاکھری،بعد نماز عصر مقام آرائیں ،بعد نماز عشامقام جندو ڈیرو میں تنظیمی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔کل 22جون بروز اتوارصبح 9 بجے مقام گاڑھو،بعد نماز ظہرخصوصی خطاب تربیتی اجتماع برائے امیدواران ،بعد نماز عصر مقام میاں صاحب اور بعد نماز مغرب شکارپور شہر میں منعقدہ تنظیمی،دعوتی اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور(مانیٹرنگ دیسک)نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دوسرے کواٹر کے10 ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر0-1 برتری حاصل کی۔تیسرے کواٹر کے5 ویں منٹ میں فرانسیسی پلیر نے گول داغ کر برتری0-2 کردی تاہم3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کے لیے پہلا گول اسکور کیا۔بعدازاں تیسرے کواٹر کے12 ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان...
    دہلی کانگریس کے سینیئر ترجمان نے کہا کہ اردو کو مذہب سے جوڑنا نہ صرف گمراہ کن ہے، بلکہ قصداً سماجی خیر سگالی کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ داخلہ فارم سے اُردو کو ہٹائے جانے اور مسلم کو مادری زبان کے طور پر شامل کئے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے سیاسی ردعمل کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔ دہلی کانگریس کے سینیئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے اس معاملے میں اپنا تلخ ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ محض تکنیکی غلطی نہیں، بلکہ آئین کے بنیادی جذبات اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب پر براہ راست حملہ ہے۔ ڈاکٹر نریش کمار...
    ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی ترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ینگ جرنلسٹس کلب کے مطابق اجلاس میں 40 سے زائد وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع ہے۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اجلاس سے قبل عباس عراقچی نے جمعے کے روز جنیوا میں یورپی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر ابتدائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلیفونک...
    پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر باحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز آذر بائیجان کے شہر باکو سے لاہور پہنچ گئی۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر باحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے، اس تمام عمل میں ایران اور آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نے...