Jasarat News:
2026-07-23@23:25:19 GMT

ٹیکسٹائل برآمدات10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 1.25 فیصد اضافے کے ساتھ 10.904 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ مالی سال 2024-25کے اسی عرصے کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 10.

777 ارب ڈالر تھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری پاکستان نے 3.098 ارب ڈالر کی نِٹ ویئر برآمد کی جبکہ گزشتہ برس یہ حجم 3.033 ارب ڈالر تھا۔ اسی طرح بیڈ ویئر کی برآمدات 1.868 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.92 ارب ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس 2.441 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2.58 ارب ڈالر اور سوتی کپڑا 1.129 ارب ڈالر کے مقابلے میں 992.17 ملین ڈالر رہا۔ علاوہ ازیں میڈ اپ آرٹیکلزکی برآمدات 660.32 ملین ڈالر کے مقابلے میں 469 ملین ڈالر جبکہ دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 432.92 ملین ڈالر کے مقابلے میں 457.5 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔دوسری جانب فوڈ گروپ کی برآمدات جس میں چاول کی برآمدات بھی شامل ہیں، جولائی تا جنوری 35.29 فیصد کی نمایاں کمی کا شکار ہوئی ہیں۔ اس گروپ کی مجموعی برآمدات 2.989 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2024-25 کے اسی عرصے میں یہ حجم 4.614 ارب ڈالر تھا۔چاول کی مجموعی برآمدات میں 40.51 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو 2.194 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1.305 ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈالر کے مقابلے میں کی برا مدات ملین ڈالر ارب ڈالر مالی سال

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا