جرمن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی علی سسٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق راؤنڈ 2 میں ماہ نور علی اور سحرش علی نے اپنے مد مقابل کھلاڑیوں کو واضح برتری سے شکست دی۔ ماہ نور علی نے رافیلا گوئڈونی کو 4-11، 4-11 اور 7-11 سے شکست دی، جبکہ سحرش علی نے نیریا ساسترے کو 6-11، 2-11 اور 2-11 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
کوارٹر فائنل میں ماہ نور علی کا مقابلہ ایک مصری کھلاڑی سے ہوگا، جبکہ سحرش علی جرمن حریف کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
دوسری جانب تیسری بہن مہوش علی بھی جرمن جونیئر اوپن میں پاکستان کی نمائندگی کرنی تھیں، لیکن نیشنل ویمنز جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد راولپنڈی سے پشاور جاتے ہوئے خیبر پختونخوا میں دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث بروقت ایئرپورٹ نہ پہنچ سکیں۔ اس وجہ سے مہوش علی اس اہم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہ گئیں۔
علی سسٹرز کی یہ شاندار کارکردگی پاکستان کے لیے فخر کا سبب بنی اور شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کوارٹر فائنل

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ