فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سپہ سالاراور ٹف فائٹر ہیں،صدرٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
صدر ٹرمپ کی پھر شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھرپورالفاظ میں تعریف
شہبازشریف کو بہت پسند کرتا ہوں، ان سے جنگ کے دوران تعلقات مضبوط ہوئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو بہت پسند کرتا ہوں، ان سے جنگ کے دوران تعلقات مضبوط ہوئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اعلیٰ سپہ سالاراور بہترین فائٹر ہیں مجھے فائٹربہت پسند ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ہم نے دنیا میں 8جنگیں رکوائیں، جنگ میں پتا نہیں چلتا کہ کونسی ڈیل مشکل اور کونسی آسان ہے۔، امن کیلئے 37سالوں سے جاری جنگیں بھی رکوائیں۔ پاک بھارت شدید جنگ کی طرف جارہے تھے، دونوں ممالک میں جنگ کی صورتحال بگڑتی جارہی تھی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں کئی جیٹ طیارے گرے۔بہت سے لوگوں کو آئیڈیا نہیں کہ پاک بھارت جنگ میں 11مہنگے طیارے گرچکے تھے، آگے پتا نہیں کیا ہوتا۔میں نے اپنا کردار ادا کیا اوراس جنگ کو رکوایا۔ پاک بھارت جنگ جاری رہتی تو 25ملین افراد کی جانیں جاسکتی تھیں، شہبازشریف نے مجھے کہا کہ آپ نے جنگ بندی کراکے 25ملین جانیں بچائی ہیں ،جنگ کے دوران شہبازشریف اور مودی سے فون پر بات ہوئی۔پاکستان کے ساتھ اچھی ٹریڈ ڈیل ہوئی، پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ کرو گے تو ٹریڈ ڈیل نہیں کروں گا۔ میں نے کہا کہ جنگ کروگے تو دونوں پر 200فیصد ٹیرف لگا دوں گا، ایک شخص نے چیخ کر کہا کہ 200فیصد ٹیرف نہیں لگانا ایسا نہیں کرنا، مودی کو کہا کہ جنگ نہیں روکی تو بھاری ٹیرف لگا دوں گا۔ دونوں ممالک مزید جنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹریڈ ڈیل کی وجہ سے رک گئے۔اگر دونوں ممالک جنگ کرتے تو بہت سے پیسوں سے ہاتھ دھونا پڑتا۔پاکستان اور بھارت طاقتور ایٹمی ملک ہیں ان میں جنگ ہونا اچھی بات نہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی، ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی ہونے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کو بہت پسند کرتا ہوں، جنگ کے دوران شہبازشریف کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہت اعلیٰ سپہ سالاراور زبردست شخصیت ہیں ،فیلڈ مارشل اچھے فائٹر ہیں اور مجھے فائٹر پسند ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر جنگ کے دوران پاک بھارت کرتا ہوں بہت پسند نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔