ویب ڈیسک: رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا، بزنس کلاس کا کرایہ پانچ لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ اکانومی کلاس اور اکانومی پلس کا کرایہ ایک لاکھ 80 ہزار سے دو لاکھ تک پہنچ گیا۔

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کی تعداد میں معمول کے مطابق اضافہ ہوگیا جس کا فوری فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا۔

لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری

ہر سال عمرہ زائرین کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔ پہلے عشرہ کی نسبت دوسرے اور تیسرے عشرے میں یہ تعداد تو بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز نے رش کے باعث اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا۔

معمول کے مطابق کرایہ اکانومی اور اکانومی پلس کا ایک لاکھ تیس سے چالیس ہزار تھا جو بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار سے لے کر دو لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ سوا چار لاکھ  سے لے کر ساڑھے 4 لاکھ  روپے تھا جو اب پانچ لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قلت،شہری پریشان

ٹریول ایجنٹ محمد ایوب کے مطابق کرائے میں اضافہ عمرہ زائرین کے رش کے باعث ہوا ہے جب بھی کوئی تہوار یا سیزن آتا ہے تو رش بڑھتا ہے جس پر ایئر لائنز اپنے کرائے میں اضافہ کر دیتی ہیں۔ تمام ایئر لائنز کی بکنگ فل ہے اور یہی وجہ ہے کہ بکنگ نہیں مل رہی جو سیٹیں خالی ہیں ان کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایجنٹ تو وہی وصول کرتے ہیں جو ایئر لائن کرایہ مقرر کرتی ہیں، رمضان المبارک میں کیونکہ لوگ عمرہ کرنے زیادہ جاتے ہیں اس لیے کرائے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ عمرہ پر جانے والے عامر امتیاز بلال کے مطابق اب مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے بھی سوچنا پڑھ گیا ہے کہ کریں یا نہ کریں۔

پنجاب یونیورسٹی کو سکیورٹی اہلکاروں کی کمی، 50 نئی بھرتیوں کا اعلان

ٹریول ایجنٹ محمد ایوب کے مطابق عام لوگ تو اب عمرہ کا سوچتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں، عمرہ ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے، ہم نے دو ماہ پہلے بکنگ کروائی تھی تو ایک لاکھ 30 ہزار کی ٹکٹ تھی اور ہمارے دوسرے بھائی نے اب کروائی ہے تو ٹکٹ ایک لاکھ 80 ہزار کی ملی ہے، اب اس بات کا خود ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مہنگائی کہاں تک پہنچ چکی ہے۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اپنے کرائے میں اضافہ کر کرائے میں اضافہ کر دیا رمضان المبارک تک پہنچ گیا ایئر لائنز غیر ملکی کے مطابق ایک لاکھ گیا ہے

پڑھیں:

واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی