وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز

واشنگٹن: (آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی امریکی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، شہباز شریف 20 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔

خیال رہے کہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس آج امریکا میں منعقد ہوگا، اجلاس سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعرات کو بورڈ آف پیس اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں بورڈ کے رکن ممالک کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدوں کا اعلان متوقع ہے، 20 سے زائد ممالک بورڈ آف پیس کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی: رہائشی عمارت میں گیس لیکیج دھماکا، 13 افراد جاں بحق، کئی افراد تاحال ملبے تلے کراچی: رہائشی عمارت میں گیس لیکیج دھماکا، 13 افراد جاں بحق، کئی افراد تاحال ملبے تلے ڈریپ ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی کنٹرول اور ایف آئی اے کی کراچی میں مشترکہ کارروائی ، کینسر کی جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی.

.. رمضان عبادت، تقوی اور روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ ہے، وزیراعظم کی رمضان کی آمد پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد متنازع ٹویٹس کیس،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیل کل سماعت کیلئے مقرر ایف آئی اے میں گریڈ 16سے اوپر بھرتیوں اور پروموشنز کیلئے نئے ڈرافٹ رولز تیار وفاقی سرکاری اداروں کیلئے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اجلاس میں شرکت

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ