رمضان شروع ہوتے ہی ملکی و غیر ملکی ائیر لائینز نے کرائے میں اضافہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملکی اور غیر ملکی ائیر لائینز نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا بزنس کلاس کا کرایہ پانچ لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ اکانومی کلاس اور اکانومی پلس کا کرایہ ایک لاکھ 80 ہزار سے دو لاکھ تک پہنچ گیا۔
رمضان المبارک کا پہلا عشرہ شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کی تعداد میں معمول کے مطابق اضافہ ہو گیا جس کا فوری فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائن نے اپنے کراؤ میں اضافہ کر دیا۔
ہر سال عمرہ زائرین کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے پہلے عشرہ کی نسبت دوسرے اور تیسرے عشرے میں یہ تعداد تو بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ائیر لائن نے رش کے باعث اپنے کراؤ میں اضافہ کر دیا۔
معمول کے مطابق کرایہ اکانومی اور اکانومی پلس کا ایک لاکھ تیس چالیس ہزار تھا جو بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار سے لے کر دو لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ سواء چار لاکھ ہ سے لے کر ساڑے 4 لاکھ روپے تھا جو اب پانچ لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔
ٹریول ایجنٹ محمد ایوب کے مطابق کراؤں میں اضافہ عمرہ زاہرین کے رش کے باعث ہوا ہے جب بھی کوئی تہوار یا سیزن اتا ہے رش بڑھتا ہے تو ایئر لائن اپنے کرائے میں اضافہ کر دیتی ہیں تمام ایئر لائنوں کی بکنگ فل ہے یہی وجہ ہے کہ بکنگ نہیں مل رہی جو سیٹیں خالی ہیں ان کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایجنٹ تو وہی وصول کرتے ہیں جو ایئر لائن کرایہ مقرر کرتی ہیں رمضان المبارک میں کیونکہ لوگ عمرہ کرنے زیادہ جاتے ہیں اس لیے کرائے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
عمرہ پر جانے والے عامر امتیاز بلال کے مطابق اب مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے بھی سوچنا پڑھ گیا ہے کہ کریں یا نہ کریں عام لوگ تو اب عمرہ کا سوچتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں عمرہ ساڑے چار لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ہم نے دو ماہ پہلے بکنگ کرائی تھی تو ایک لاکھ تیس ہزار کی ٹکٹ تھی ہمارے دوسرے بھائی نے اب کرائی ہے تو ٹکٹ ایک لاکھ اسی ہزار کی ملی ہے اب اس بات کا خود ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مہنگائی کہاں تک پہنچ چکی ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرائے میں اضافہ کر میں اضافہ کر دیا لاکھ تک پہنچ تک پہنچ گیا ایئر لائن کے مطابق غیر ملکی ایک لاکھ
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔