عمرہ کی آڑ میں سگریٹ اور تمباکو لے جانے والا خاندان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران ایک خاندان کو گرفتار کیا ہے جو عمرہ ویزے کی آڑ میں سعودی عرب اور دبئی کے لیے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیا لے کر جا رہا تھا۔ گرفتار ہونے والے خاندان میں خواتین سمیت 7 افراد شامل ہیں، جو اپنے ساتھ مختلف ممنوعہ کمرشل سامان لے کر جا رہے تھے۔ ان کے سامان سے 75 بنڈل سگریٹس (راجا جانی) اور تمباکو کے 45 پیکٹس برآمد ہوئے ہیں۔ ان ملزمان کے پاس نہ تو درکار ہوٹل کی بکنگ تھی اور نہ ہی ضروری رقم کی دستاویزات موجود تھیں، جو عمرہ ویزے کے ساتھ ضروری سمجھی جاتی ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے یہ ممنوعہ اشیا لے جا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔