لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر شہری کو دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے، رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں۔
 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اس رمضان میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، پنجاب کے کونے کونے میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں۔

پنجاب: اقلیتیوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں روزہ دار ’’مریم کے مہمان‘‘ بن رہے ہیں، دستر خوانوں کو عوام کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے، مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد دسترخوانوں میں افطاری کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء خورونوش فراہم کر رہے، سہولت بازاروں اور دستر خوانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار فوڈ اتھارٹی خود چیک کر رہی، ہے خواتین گھر بیٹھے سہولت بازاروں سے ضروریات زندگی کی اشیاء منگوا رہی ہیں۔

بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت ہر شہری کی دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے، رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: رہے ہیں رہی ہے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو