’’مریم کے دستر خوان‘‘ایک نیا ٹرینڈ ،بہت پذیرائی مل رہی ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس رمضان میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پنجاب کے کونے کونے میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ روزہ داروں کی خدمت کررہے ہیں،پنجاب کی ہر تحصیل میں روزہ دار’’مریم کے مہمان‘‘ بن رہے ہیں،دستر خوانوں کو عوام کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد دسترخوانوں میں افطاری کررہی ہیں،پنجاب میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیائے خوردونوش فراہم کررہے ہیں،سہولت بازاروں اور دستر خوانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار فوڈ اتھارٹی خود چیک کررہی ہے۔
اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ خواتین گھر بیٹھے سہولت بازاروں سے ضروریات زندگی کی اشیاء منگوارہی ہیں،مریم نواز کی حکومت ہر شہری کی دہلیز پر انکا حق پہنچا رہی ہے،رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جارہے ہیں،ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم کے
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔