پنجاب نے پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کر دی‘نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت پنجاب نے کمپنیز ایکٹ2017ء کی دفعات کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) یا کسی بھی عدالت کے حکم سے منظور شدہ انضمام (مرجرز) اور اسکیم آف ارینجمنٹ کے نتیجے میں پراپرٹی کے انتقال پر عاید اسٹامپ ڈیوٹی کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسکیم آف ارینجمنٹ کے نتیجے میں پراپرٹی کے انتقال پر عاید اسٹامپ ڈیوٹی کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ (راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے نتیجے میں جاری کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس ملک جاوید اقبال وائیں پر مشتمل بینج نے ایک کارپوریٹ کیس میں یہ جائزہ لیا کہ آیا حکومت پنجاب عدالت یا ایس ای سی پی سے منظور شدہ مرجر اسکیموں پر اسٹامپ ڈیوٹی عاید کر سکتی ہے یا نہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران ایس ای سی پی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کمپنیز ایکٹ کی کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں رجسٹرڈ دفاتر رکھنے والی کمپنیوں کو عدالت یا ایس ای سی پی سے منظور شدہ مرجرز یا اسکیم آف ارینجمنٹ کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی سے استثنا حاصل ہے۔ تاہم صوبوں میں اس شق کا اطلاق متعلقہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے نوٹیفکیشن یا قانون سازی کے بعد ہی ممکن ہوتا ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایس ای سی پی کو اس معاملے پر مشاورت کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ اس حوالے سے متعدد اجلاسوں میں غور و خوض کے بعد حکومت پنجاب نے عدالت یا ایس ای سی پی سے منظور شدہ مرجرز یا اسکیم آف ارینجمنٹ کے نتیجے میں ہونے والی جایداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی سے استثنا کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چونکہ کمپنی قانون وفاقی دائرہ اختیار میں آتا ہے جبکہ اسٹامپ ڈیوٹی صوبائی اختیار ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسکیم ا ف ارینجمنٹ کے نتیجے میں پر اسٹامپ ڈیوٹی ایس ای سی پی
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.