لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے طیارہ خریدنے کے معاملہ میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا موقف بھی آگیاہے۔

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کے دوران سوال "یہ جو تنفید ہورہی ہے کہ جہاز خریدا گیا اور جس طرح معاملہ ہینڈل کیاگیا، آپ سمجھتے ہیں کہ اس وقت طیارہ خریدنے کا  مشورہ دینے والا دوست تھا ؟ پر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ " دیکھیں، یہ بڑی زیادتی ہے، تمام وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز ہیں، جہاز صوبہ پنجاب کی ملکیت ہوگا، مریم نواز نے ذاتی اثاثہ نہیں بنایا، پرانا جہاز 25 سال سے زیراستعمال تھا، اب یہ کہنا کہ بہت مہنگا ہے توڈالر کی قیمت بھی تو دیکھیں، پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے جس کا  بجٹ ہی تقریبا چار پانچ ہزار ارب کے لگ بھگ اور  ترقیاتی بجٹ دوہزار ارب کے لگ بھگ ہے ۔

لندن، اقبال سندھو کی اہلیہ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حنا ملک انتقال کر گئیں

ان کامزید کہناتھاکہ پنجاب کے وسائل کو دیکھیں اور  اس کو مد نظر رکھ کر اگر اچھی چیز خریدی گئی تو وہ حکومت کا ایک اثاثہ بنا ہے ، مریم نواز کا ذاتی نہیں ۔ 

اس سے پہلے والا جہاز 25 سال پرانا ہے،نیا جہاز صوبہ پنجاب کا اثاثہ ہوگا،وہ مریم نواز نے ذات کیلئے خریدا ہے؟پنجاب کا بجٹ 4 سے 5 ہزار کے لگ بھگ ہے،پنجاب نے 40 ارب کی تو عیدی دی ہے،اگر ایک اچھی چیز خریدی گئی ہے تو وہ پنجاب کے کام آنی ہے، رانا ثنا اللہpic.

twitter.com/69ZG2UhIF2

— Ali Raza Shaaf (@AliRazaShaaf) February 21, 2026

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا