سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 138ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے کے اضافے سے 5لاکھ 34ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572روپے بڑھ کر 4لاکھ 60ہزار 015روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 146 روپے کے اضافے سے 9ہزار 094 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 125روپے کے اضافے سے 7ہزار 796روپے کی سطح پر آگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روپے کی سطح پر آگئی کے اضافے سے کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔