data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد،لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان میں غربت کی شرح میں گذشتہ 6 برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں غربت کی سطح 2018-19 میں 21.

9 فیصد تھی جو 2024-25 میں بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق شہروں میں غربت کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد ہو گئی، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ سطح 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد تک جا پہنچی۔ صوبائی سطح پر پنجاب میں غربت 16.5 فیصد سے 23.3 فیصد، سندھ میں 24.5 فیصد سے 32.6 فیصد، خیبر پختونخوا میں 28.7 فیصد سے 35.3 فیصد اور بلوچستان میں 41.8 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غربت میں اضافے کی بڑی وجوہات میں کورونا وبا کے معاشی اثرات، عالمی سطح پر اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، ملک میں سیلابوں سے انفراسٹرکچر کی تباہی اور لیبر مارکیٹ کی مشکلات شامل ہیں۔ مالی سال 2024 میں اجناس اور توانائی کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچیں، جس سے افراطِ زر اور اخراجات میں اضافہ ہوا۔سابق وزیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے حکومتی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعداد و شمار زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ان کے مطابق عالمی بینک کی ریسرچ میں پاکستان میں غربت کی شرح 45 فیصد بتائی گئی ہے، جبکہ ان کی اپنی تحقیق کے مطابق یہ شرح 43 فیصد تک ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاشی شرح نمو میں کمی، فی کس آمدنی میں گراوٹ اور خوراک و ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے غربت کو شدید متاثر کیا ہے۔ڈاکٹر پاشا نے تجویز دی کہ غربت میں کمی کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں معاشی ترقی کی شرح کم از کم 4.5 سے 5 فیصد تک ہو، تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور آمدنی میں اضافہ ممکن ہو سکے۔علاوہ ازیں 125 غیر ملکی کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئیں۔ زوال پذیر ملکی معیشت کو ایک اور بہت بڑا دھچکا پہنچا ہے۔سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان کو خیرباد کہنے والے غیر ملکی کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق ملک میں حالیہ کچھ عرصے کے بعد 125 بڑی اور چھوٹی غیر ملکی کمپنیوں اپنا کاروبار اور سرمایہ کاری ختم کر کے پاکستان کو خیرباد کہہ گئیں۔پاکستان سے کاروبار لپیٹنے والی غیر ملکی کمپنیوں کا تعلق انرجی،فارموسوٹیکلز، انجینئرنگ، کیمیکلز ، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشنز کے سیکٹرز سے تھا۔گزشتہ سال امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور ٹریڈنگ سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ تین سال کے دوران متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کرچکی ہیں جن میں ایلی للی، شیل، مائیکرو سافٹ، اوبر، یاماہا،Pfizar، ٹوٹل انرجی، ٹیلی نار، سنوفی، Aventis اور بائرز قابل ذکر ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں توانائی کا بحران، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، ٹیکسوں کی بھرمار، روپے کی قدر میں کمی، بینکوں کے بلند شرح سود، پالیسیوں کا عدم تسلسل، ڈالر میں منافع ملک سے باہر لیجانے میں مشکلات، خام مال کی امپورٹ میں دشواریاں اور پیداواری لاگت میں اضافہ وہ وجوہات ہیں جن کے باعث ملک میں کاروبار کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان میں میں غربت کی میں اضافہ کے مطابق غیر ملکی ملک میں فیصد تک فیصد سے کی شرح بڑھ کر

پڑھیں:

27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔

27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔

مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان

29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں