اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اور سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف مہم چلائی گئی۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ علیمہ خان نے پارٹی کے اندر متعدد افراد پر تنقید کی۔ وہ پارٹی کے ارکان کو نوکر سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی پارٹی میں پوزیشن مضبوط ہے۔ اور متعدد اراکین صوبائی اسمبلی ان کے ساتھ ہیں۔ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے معاملے میں بیرسٹر گوہر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور پارٹی کے اہم معاملات میں مداخلت کی۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بنانے میں بشریٰ بی بی اور مراد سعید نے کردار ادا کیا۔ اور علیمہ خان سہیل آفریدی سے بھی ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی رائے میں سہیل آفریدی چند ہفتوں کے مہمان ہیں۔ اور عید کے بعد پارٹی کے کچھ اراکین صوبائی اسمبلی کے لیے فیصلے اور تبدیلیاں ممکن ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر ممکنہ ڈس کوالیفکیشن کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اور دیگر قانونی معاملات بھی زیرغور ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت علیمہ خان انہوں نے پارٹی کے کہا کہ

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن