مرحوم مخدوم سید علمدار حسین گیلانی آئین ساز اسمبلی کے رکن رہے، قیامِ پاکستان کے بعد وزیر صحت و بلدیات کے منصب پر فائز رہے اور 1956 کے آئین پر ان کے دستخط موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے والد، تحریکِ پاکستان کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کی 48ویں برسی کے موقع پر دربار موسی پاک شہید کے احاطے میں محفلِ حمد و نعت منعقد کی گئی۔ برسی کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اکابرین اور مہمانوں کے شکر گزار ہیں جو اس موقع پر شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد مرحوم مخدوم سید علمدار حسین گیلانی آئین ساز اسمبلی کے رکن رہے، قیامِ پاکستان کے بعد وزیر صحت و بلدیات کے منصب پر فائز رہے اور 1956 کے آئین پر ان کے دستخط موجود ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد ننگے پاوں چلتے ہوے مزارِ قائد پر حاضری دینے گئے اور قائداعظم محمد علی جناح کو بتایا کہ ہم نے آئین بنا لیا ہے۔ برسی کے موقع پر مرحوم مخدوم علمدار حسین گیلانی کی تحریکِ پاکستان اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ فاروق خان سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی جدوجہد اور خدمات پر روشنی ڈالی جبکہ سجادہ نشین دربار موسی پاک شہید مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے خصوصی دعا کروائی۔ برسی کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید علی موسی گیلانی، ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، سینیٹر رانا محمود الحسن، سابق رکن صوبائی اسمبلی سید احمد مجتبی گیلانی اور رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ملک منظور ڈومرا سمیت کثیر تعداد میں معزز شخصیات نے شرکت کی۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی

امریکی سینیٹ نے ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع میں امریکا کی شمولیت ختم کرنے کے لیے پیش کی گئی جنگی اختیارات کی قرارداد مسترد کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ نے جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کرنے سے انکار کر دیا۔

میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین ہولن کی پیش کردہ وار پاورز ریزولوشن پر ووٹنگ ہوئی تاہم قرارداد 47 کے مقابلے میں 49 ووٹوں سے مسترد ہوگئی اور مطلوبہ حمایت حاصل نہ کرسکی۔

ریپبلکن سینیٹر سوسن کولنز نے اپنی جماعت کی پالیسی کے برعکس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ڈیموکریٹ سینیٹر جان فیٹرمین نے اپنی پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کی۔

تین سینیٹرز نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جن میں سینیٹر کیٹی برٹ، مچ میک کونل، لیزا مرکووسکی اور رینڈ پال شامل ہیں۔

اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر کانگریس باقاعدہ جنگ کا اعلان نہ کرے یا صدر کو خصوصی اجازت نہ دے، تو صدر ٹرمپ ایران کے اندر یا ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے امریکی افواج کو واپس بلائیں۔

ڈیموکریٹ ارکان اور بعض ریپبلکن قانون سازوں کا مؤقف ہے کہ ایران کے خلاف موجودہ فوجی کارروائیوں میں صدر ٹرمپ نے کانگریس کے اس آئینی اختیار کو نظر انداز کیا ہے جس کے تحت صرف کانگریس کو جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

اس سے چند گھنٹے قبل امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران جنگ محدود کرنے کی اپنی وار پاورز قرارداد منظور کی تھی تاہم اسے گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ایک ووٹ کم ملا جس سے کانگریس میں بھی اس معاملے پر اختلافات نمایاں ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی سینیٹ نے اسی نوعیت کی ایک قرارداد 50 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے منظور کی تھی۔ اس وقت چند ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا تھا لیکن اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی نافذ تھی اور مزید امریکی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

آئینی ماہرین کے مطابق 1973 کے وار پاورز ایکٹ کا مقصد صدر کے فوجی اختیارات پر کانگریس کی نگرانی کو یقینی بنانا تھا لیکن اب تک کسی بھی امریکی صدر نے اسے مکمل طور پر پابند قانون کے طور پر تسلیم نہیں کیا۔

مزید یہ کہ اس قانون کی آئینی حیثیت پر کبھی امریکی عدالتوں نے حتمی فیصلہ نہیں دیا اسی لیے اگر قرارداد منظور بھی ہو جاتی تو اس کے نتیجے میں صدر کو فوری طور پر فوج واپس بلانے کا قانونی پابند بنانا مشکل ہوتا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن