وزیر اعظم شہباز شریف امریکہ سے لندن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف امریکہ سے واپس لندن پہنچ گئے ۔وزیر اعظم وسطی لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطار تارڑ بھی ہمراہ ہیں۔وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف لوٹن ائیرپورٹ سے وسطی لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔وزیراعظم شہباز شریف ممکنہ طور پر لندن میں تین روز قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔
اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے
لندن :شہباز شریف دو روز قبل وفد کے ہمراہ امریکہ میں غزہ بورڈ آف پیس کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف پہنچ گئے
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔