2025-11-03@18:37:02 GMT
تلاش کی گنتی: 5841

«کیلئے مذہب کارڈ»:

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کےلیے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا۔پشاور میں سہیل آفریدی کی زیرصدارت محکمہ توانائی اور برقیات کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی حقوق کےلیے وفاق سے باضابطہ خط و کتابت شروع کرنے کا کہا۔اجلاس میں منصوبوں پر مقررہ وقت پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی گئی جبکہ توانائی شعبے میں وفاق سے جڑے معاملات موثر انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ متعلقہ محکمے مشترکہ مفادات کونسل کے زیر التوا امور کا فالو اپ کریں۔انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی، تاخیر کے ذمے داروں کے خلاف سخت...
    ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ قدرتی آفات یا فصلوں کو نقصان کی صورت میں بینظیر ہاری کارڈ کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کو مالی مدد دی جارہی ہے، بینظیر ہاری کارڈ اسکیم سے چھوٹے کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے کاشتکاروں کے لیے نیا دور ثابت ہوگا، سندھ کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بینظیر ہاری کارڈ ایک شفاف، منظم اور جدید نظام ہے، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں اور کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینک الفلاح کے چیئرمین شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2025 کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی 50 لاکھ امریکی ڈالر،تقریباً 1.4 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ اس اعلان کے بعد بینک الفلاح کی جانب سے 2022 سے اب تک کے سیلاب زرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کیلئے مجموعی امداد 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو موسمیاتی تباہ کاریوں کے بعد مسلسل عوامی معاونت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔یہ اعلان بینک الفلاح کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوا نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ”بینک الفلاح کی خواہش ہے کہ ہم صرف ایک مالیاتی...
    سٹی42:  اسحاق ڈار نے استنبول میں غزہ امن کانفرنس کے دوران عرب اور  مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مل کر غزہ میں مستقل جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا, تمام راہنماؤں نے  فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا۔   استنبول میں غزہ منسٹرل کانفرنس میں شریک راہنماوں نے اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے انخلا کا مطالبہ کیا، اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دیا۔ اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے پیر کی...
    ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی۔27ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ایگزیکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائیسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ايگزيکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائيسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ستائيسویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے لیکن باضابطہ کام شروع نہيں ہوا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی۔27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243  میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔ مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ایگزیکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائیسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ستائيسویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے لیکن باضابطہ کام شروع نہیں ہوا۔جیو نیوز سے گفتگو...
    کراچی میں وزارتِ میری ٹائم افیئرز نے پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ قائم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے زرایع کے مطابق وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے بتایا ہے کہ حکومت نے چینی کمپنی کو پورٹ قاسم پر موجود تیار جیٹی شپ یارڈ کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق جہاز سازی کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہاز بنانے کی گنجائش ہوگی اور پاکستان ان جہازوں کی ادائیگی روپے میں کرے گا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ دوسری شپ یارڈ قائم کرنے کے لیے جگہ کی نشاندہی کا عمل بھی جاری...
    ماحولیاتی تبدیلیوں پر کوپ 30کانفرنس ، وزیراعظم نے نمائندگی کیلئے مصدق ملک کو نامز دکر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مصروفیات کے باعث برازیل میں ہونے والی کوپ تھرٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے ، وزیراعظم نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کو اپنی جگہ نامزد کر دیا۔کاپ تھرٹی کانفرنس رواں ماہ برازیل کے شہر بیلم میں ہوگی۔ وفاقی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے کانفرنس میں شرکت کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کو اپنی جگہ نامزد کر دیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک آج برازیل روانہ ہونگے۔وزیراعلی پنجاب مریم...
     کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے  آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے  والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو  بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 
    لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اعلان کیا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ اعلان پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ آئندہ تہواروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سلمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر بابا...
    — فائل فوٹو  روسی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔اس اسکالر شپ پروگرام کے آغاز کے اعلان کے بعد اب پاکستانی طلباء روس کی معروف یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانے کے ترجمان ایگور کولیسنیکوف نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ رشیئن سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر پاکستان میں موجود واحد ادارہ ہے جو اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو نامزد کرنے کا مجاز ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ اسکالرشپ ڈگری کی پوری مدت پر محیط ہے اور اس میں ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے یعنی طلباء کو داخلہ اور ٹیوشن فیس نہیں...
    اسکرین گریبز  کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا...
    کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، انہوں نے حال ہی میں منعقدہ صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صوبائی استحکام اور ترقی کے لئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ یا بہتری کی راہ میں مشکلات پیدا کرے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے امکان پر...
    مالدیپ نے تمباکو نوشی کے خلاف ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نئی نسل کے لیے تمباکو کے استعمال پر مستقل پابندی نافذ کر دی، یوں وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے آئندہ نسلوں کے لیے سگریٹ نوشی کو قانونی طور پر ممنوع قرار دیا ہے۔ مالدیپ کی وزارتِ صحت کے مطابق نئے قانون کے تحت یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر زندگی بھر تمباکو مصنوعات کی خرید و فروخت اور استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ یہ قانون صدر محمد معیزو نے مئی میں منظور کیا تھا، جس کا مقصد تمباکو سے پاک نسل کی تشکیل اور عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ وزارتِ صحت کے بیان میں کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کچھ رہنماؤں اور سابق رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود پارٹی کی تصادم کی راہ پر چلنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس میں رکاوٹ خود عمران خان بنے ہوئے ہیں جن کے سمجھوتہ نہ کرنے کے موقف کی وجہ سے مصالحت کے جانب بڑھنے میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں (جیل کے اندر اور باہر موجود) سینئر شخصیات خاموشی کے ساتھ سیاسی مذاکرات کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، دلیل دے رہے ہیں کہ تصادم کی پالیسی نے صرف پارٹی کو...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے خلاف جرائم کے معاملات میں مؤثر تفتیش، انصاف اور قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ جب کہ ہم آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پْرعزم ہیں۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ میں اس موقع پر اْن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں،...
    بھارت (ویب ڈیسک) اب تک کے سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کر دیا ہے، جو ملک کے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سی ایم ایس-03 نامی سیٹلائٹ نے ریاست آندھرا پردیش کے جنوبی علاقے سری ہری کوٹا سے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 26 منٹ پر اڑان بھری۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس حوالے سے کہا کہ ہمارا خلائی شعبہ ہمیں فخر دلاتا رہے گا، ہمارا ہدف سال 2040 تک ایک بھارتی خلا باز کو چاند پر بھیجنا ہے۔بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کے مطابق یہ ملک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ ہے جس کا وزن تقریبا 4 ہزار 410 کلوگرام...
    ممین گوٹھ (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر اور خاتون نے آپریشن کے اخراجات ادا کیے اور پھر بچے کو پنجاب فروخت کیا، بچہ بازیابی کے بعد والدین کے حوالےشہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلیے نومولود کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا جسے خاتون نے خرید کر پنجاب میں کسی کو پیسوں کے عوض دے دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ میں قائم نجی اسپتال میں شمع نامی حاملہ خاتون ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کیلئے گئی تو وہاں پر ڈاکٹر نے زچگی آپریشن کیلئے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔خاتون نے جب ڈاکٹر سے رقم نہ ہونے کا تذکرہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون بچے کی خواہش مند ہے اور وہ بچے کو نہ...
    سٹی 42: بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان مقررکیا  گیا ہے ،اس حوالے سے  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔  وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ  نے مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف زیدی کا آنا ہماری ٹیم کیلئے ایک بہترین اضافہ ہے۔ لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق  گزشتہ چند مہینوں کے دوران مشرف علی زیدی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا، آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔  امید ہے یہ ٹیم ورک اسی جذبے سے...
    ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بات ایرانی صدر نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران کہی جہاں انہوں نے ملک کی جوہری صنعت کے سینیئر حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارتوں اور فیکٹریوں کو تباہ کرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہم انہیں دوبارہ تعمیر کریں گے اور اس بار زیادہ...
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ 78 سال سے جاری حق خود ارادیت کے درس سے کشمیریوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا، آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جب بھی علم جہاد بلند کریگی پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا ہے، بھارت ظلم و بربریت فوری بند کردے، پاکستان سنی تحریک اسلام و ملک دشمنوں اور مقبوضہ کشمیر میں ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، فلسطین اور بھارت میں مسلم نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کھلی دہشتگردی ہے، مقبوضہ کشمیر کے...
    اسلام آباد: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی ٹیم آئندہ سال جنوری میں ایک اور تفصیلی آڈٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ امریکی ماہرین کے آڈٹ کے لیے تمام تیاری مکمل رکھیں۔ ٹیم پاکستان کی ایوی ایشن سسٹم، فلائٹ سیفٹی، طیاروں کی مینٹیننس اور آپریشنل معیار کا جامع جائزہ لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے...
    محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے...
    ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،اب فیصلہ کرنا ہے کس سڑک پر اکٹھے ہونا ہے،قاری حنیف جالندھری کا وفاق المدارس کنونشن سے خطاب سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے کہ مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،مدارس کے آئمہ کرام کو 25 ہزار دینے کا اعلان...
    عیسائیوں کے قتل عام کا الزام: ٹرمپ کا نائیجیریا میں فوجی کارروائی کیلئے تیاری کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے پینٹاگون کو نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کا حکم دیا ہے، وہ بار بار اس ملک پر یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ عیسائیوں کے خلاف تشدد روکنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کر رہا، تاہم نائیجیریا نے بارہا یہ الزام مسترد کیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈٰیا پیغام میں، ٹرمپ نے نائیجیریا میں عیسائی برادری کے خلاف ہونے والے ’قتلِ عام‘ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا ’فوری طور پر نائیجیریا کو...
    جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے ۔
      پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے میں بڑی مثبت سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کئے اور صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے صوبے کے دیگر سیاسی رہنماؤں، جن میں مولانا فضل الرحمن، سراج الحق، امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا شامل ہیں، سے بھی رابطے کیے ہیں۔ ان تمام رہنماؤں سے صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ...
     لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا  فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواستگزار کو فوری طور پر پولیس پروٹیکشن دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر کسی شہری کی جان کو خطرہ ہو تو اسے پولیس پروٹیکشن اس کا حق ہے۔ 10صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین میں شہریوں کی جان کا تخفظ مشروط نہیں بلکہ اسے ہر قیمت پر بچانا ہے۔ قرآن پاک میں بھی ہے کہ جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ ریاست کو اپنے شہریوں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کا جذبہ دکھانا ہوگا۔ درخواست گزار کے مطابق...
    کیا پاکستان کو معاشی ترقی کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا لازمی ہے؟ کیا پاکستان اسرائیل کو تسلیم کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا؟ اسرائیل کو کیوں تسلیم نہیں کیا جا سکتا؟ قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کیبجائے پاکستان اسے بڑی طاقتوں کے حوالے کیوں کر رہا ہے؟ کیا اسرائیلی دانشوروں نے پاکستانی حکومت کو قدرتی معدنیات امریکا کو دینے کا مشورہ دیا؟ پاکستانی حکومتیں ماہر معاشیات کی ملک دوست پالیسیز کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتیں؟ پاکستان کی امریکا نواز معدنیات پالیسی کے پاک چین تعلقات پر اثرات؟ اتحادی ہونے کے باوجود پاکستان نظر انداز، امریکا کا بھارت کیساتھ دس سالہ دفاعی اسٹراٹیجک معاہدہ کیوں؟ کیا پاکستان ابھی بھی نوآبادیاتی دور سے گزر رہا ہے؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے...
    کوئٹہ جیل فائل فوٹو بلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاکستان نیوی نے چین کے ساتھ آئل اینڈ گیس کے سروے کیلئے معاہدہ کیا تھا، تین سروے ہوئے، پتہ چلا کہ مکران اور دیگر مقامات پر ذخائر پائے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، پائیمک کانفرنس کے مثبت اثرات نمایاں ہونگے۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پائیمک کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن تین سے چھ نومبر تک ہوگا، کانفرنس میں 44 ممالک پائیمک کانفرنس میں حصہ لینگے، غیرملکی مندوبین کی بڑی تعداد پائیمک کانفرنس میں شریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس میگا...
    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے، قائم مقام گورنر 2015ء کے قانون کے تحت گورنر ہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائیکورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کر کے درخواست نمٹائی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال صوبائی خزانے سے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے گئے۔پشاور سے جاری بیان میں مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو صحت کارڈ پلس پر بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ کی مد میں 3 ارب روپے فوری جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں اور کہا کہ محکمہ صحت پی ٹی آئی حکومت کے وژن کی اولین ترجیح ہے۔مزمل اسلم نے مزید کہا کہ رواں سال صوبائی محکمہ خزانہ نے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے ہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 ماہ میں صحت کارڈ کےلیے 9 اعشاریہ 65 ارب جاری کیے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔ گورنر ہاؤس میں دفاتر کو تالہ لگانے کا معاملہ، اویس قادر شاہ عدالت پہنچ گئےگورنر سندھ کے دفتر کو تالہ لگانے پر قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری...
    غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )اردن اور جرمنی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پلان کے تحت فلسطینی پولیس کی معاونت کے لیے متوقع بین الاقوامی فورس کو اقوامِ متحدہ کا مینڈیٹ حاصل ہونا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت زیادہ تر عرب اور مسلمان ممالک پر مشتمل ایک اتحاد فلسطینی علاقے میں فورس تعینات کرنے کی توقع ہے۔ یہ نام نہاد بین الاقوامی استحکام فورس غزہ میں منتخب فلسطینی پولیس کو تربیت دینے...
    پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنما شامل ہیں۔ شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب مخصوص یونین کونسل کے شہریوں کو گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروانے کی سہولت حاصل ہو گی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا...
     ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔ اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔ نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔ Caption  نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ...
     علی ساہی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ٹیکس نادہندگان اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے جدید “ون ایپ” تیار کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایپ کے ذریعے 9 محکمے ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر دیے گئے ہیں جن میں ٹریفک پولیس، ایکسائز، پی ایچ پی، محکمہ ٹرانسپورٹ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ماحولیات، سیف سٹیز اور دیگر ادارے شامل ہیں۔پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ایپ پیر سے ایک ضلع میں شروع کی جائے گی,ایپ میں 11 مختلف ماڈیولز کے تحت گاڑیوں کی چیکنگ ممکن ہوگی,نمبر پلیٹ کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہی گاڑی کی تمام تفصیلات فوری سامنے آ جائیں گی,اب تک 3 لاکھ سے زائد موبائل نمبرز سسٹم میں رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔ ...
    خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کی تشکیل پر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی کابینہ کے ارکان کی تعداد 5 سے 8 رکھنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کابینہ سنگل ڈیجٹ سے زیادہ نہ ہو، تاہم کابینہ کی تعداد 13 رکھی گئی ہے کابینہ سے جمعہ کو گورنر کے پی نے حلف لیا۔پارٹی کے ایک ذمہ دار رہنما نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان، شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کی تھیں لیکن عمران خان کی ہدایات کو...
    غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ پاکستان قطر اردن سعودی عرب انڈونیشیا اورمتحدہ عرب امارات کے وزرائےخارجہ شریک ہونگے،ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نےپریس کانفرنس میں بتایاکہ اجلاس میں غزہ ٹاسک فورس اور استحکام فورس کےقیام کے علاوہ اگلے مرحلے میں سیز فائر کو دیر پا بنانے اور غزہ کی تعمیر نو پر بھی بات چیت ہوگی۔ حقان فیدان نےکہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل امدادی سرگرمیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ روزانہ...
    گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز گلگت: (آئی پی ایس) آج کے دن گلگت سکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کیا تھا۔ یکم نومبر کو گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جاتا ہے، گلگت بلتستان کی عوام کی جدو جہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت کی آزادی کے بعد 14 اگست 1948ء کو ایک سال کی جہدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی آزاد کروا لیا گیا۔ گلگت بلتستان میں ڈوگرا راج کے خلاف وہاں کی بہادر عوام کی فتح کو آج بھی ایک عظیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی حکومت نے 13 رکنی کابینہ بنا لی ہے۔تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق یہ کابینہ عمران خان کی اصل ہدایات کے خلاف تشکیل دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح پیغام دیا تھا کہ کابینہ زیادہ سے زیادہ 5 سے 8 وزراء پر مشتمل ہو اور کابینہ “سنگل ڈیجٹ” میں رکھی جائے، لیکن اس کے باوجود 13 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز گورنر کے پی نے کابینہ سے حلف بھی لیا۔پارٹی ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ عمران خان نے کچھ مخصوص ناموں کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، جن میں:عاقب اللہ خان (اسد قیصر کے بھائی) فیصل ترکئی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے سروے 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی پالیسیوں پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ سروے میں بتایا گیا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمت عملیوں نے ملک میں ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی...
    ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کے بعد وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری کردیا۔ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نیا آفس میمورنڈم جاری کر دیا، کرایہ کی نئی حد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے لیے مقرر کی گئی، نئے کرایہ کی حد فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی۔ اسلام آباد میں گریڈ 1 تا 2 ملازمین کے لیے کرایہ کی حد 13 ہزار روپے مقرر، دیگر اسٹیشنز پر گریڈ 1 تا 2 ملازمین کے لیے حد 12 ہزار 193 روپے کی گئی۔  فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست گریڈ 3 تا 6 کے لیے اسلام آباد میں 20 ہزار 313...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔ مریم نواز  نے پنجاب کے عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے نمٹنے کے لئے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایم موایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔ اراضی پر قبضے چھڑانے کے لئے سالوں سے عدالتوں کے چکر لگانے والے سائلین کے لئے ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے ذریعے صرف 90 دن میں ہوگا۔ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے فیصلے کی اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹربیونل سنے گا۔ خصوصی ٹربیونل بھی اپیل کا فیصلہ90کے اندر اندر...
    ایبٹ آباد(آئی این پی )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لئے پرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی گفتگو کی، ترجمان پاک فوج کے ساتھ خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سکیورٹی صورتحال اور معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پاک فوج نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ پاکستان...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے مقامی حکومتوں کے ڈھانچے کو آئینی حیثیت دینے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب عوام کو بنیادی سہولیات اور اختیارات ان کی اپنی سطح پر دستیاب ہوں۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق قرارداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے ممتاز اسلامی بینک میزان بینک نے ویزا کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجدید اور توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد بینک کا اپنے ڈیبٹ کارڈ پورٹ فولیو کو بڑھانا اور ملک بھر میں اپنے صارفین کیلئے بینکنگ تجربے کوجدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر سید عامرعلی اور ویزا کی گروپ کنٹری منیجر برائے شمالی افریقہ، لیونٹ اور پاکستان لیلیٰ سرحان نے دستخط کیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے بانی صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس احمد علی صدیقی اور دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ اس شراکت داری کے...
    جاپانی حکام جنگلی ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کی غرض سے شکاریوں کے لیے فنڈز مختص کرنے لگ گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارتِ ماحولیات کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت لائسنس یافتہ شکاریوں یا دیگر افراد کی خدمات حاصل کی جائے گی تاکہ مسئلے سے نمٹا جاسکے۔ رواں برس ریچھوں نے ریکارڈ تعداد میں حملے کیے ہیں جس میں 13 اموات اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں ریچھوں کے اسکول کے دروازے توڑنے، بس اسٹاپ پر سیاحوں پر حملہ کرنے اور سپر مارکیٹوں میں گھومنے کے واقعات نے عالمی سطح پر سرخیاں بنائی ہیں۔ جمعرات کے روز متعدد وزارتوں...
    اسلام آباد: ملک میں مقامی وسائل کی ترقی کے حوالے سےاہم پیش رف سامنے آئی ہے اور 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں آف شور بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، جن کا مجموعی رقبہ 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ حکام کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کے اس پہلے مرحلے میں ابتدائی طور پر 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جبکہ ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ حکام نے بتایا کہ...
    فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔ لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔
    پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کو دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، پہلے فیز میں تقریبا 8کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، جبکہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی اور مقامی ذخائر کی ڈیویلپمنٹ وژن کے عین مطابق 20 سال بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی ملی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو دو...
    سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز چترال(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کو مبارکباد دیتا ہوں ، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چترال خیبرپختونخوا کا خوبصورت علاقہ ہے، خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چترال کے خوبصورت علاقے میں آنے کا موقع ملا، یہاں کے لوگ بہت مہذب اور پرامن ہیں، خیبرپختونخوا اور چترال کی حب الوطنی مثالی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہترین سہولیات عوام کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: دو دہائیوں بعد پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آف شور ایکسپلوریشن کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق لائسنسز کے پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری بڑھ کر 1 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ 23 بلاکس کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جو تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے، جو پاکستانی معیشت...
    اسکرین گریب دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال حملے کیے گئے، پاکستان نے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر اقدام اٹھائے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان، طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے کشیدگی کا بھرپور جواب دیا، پاکستان ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا، مستقبل میں بھی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان اور افغان طالبان حکومت...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری ) پاکستان سپورٹس بورڈ ملازمین کی دوہری رہائشی سہولت اور سیلف ہائرنگ ادائیگیوں کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ انکواٸری کمیٹی نے دبا دی جبکہ قواٸد کی خلاف ورزی کرنیوالے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی نہ کی جاسکی۔تفصیلات کے مطابق حکومتی قواٸد کیخلاف پی ایس بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام تقی خان، سینئر ویٹ لفٹنگ کوچ ذیشان احمد، سپرنٹنڈنٹ محمد ریاض، لیڈی وارڈن آصفہ جاوید، وجاہت خان سمیت دیگرملازمین نے مبینہ طور پر بیک وقت ہاسٹلز میں رہائشی سہولت کیساتھ ساتھ سیلف ہائرنگ کی ادائیگیاں بھی وصول کی جن کیخلاف ڈپٹی ڈاٸریکٹرل جنرل ایڈمن کی سربراہی میں اعلی سطح کی انکوٸری کمیٹی تشکیل دی تھی جنہوں نےغیر مجاز ادائیگیوں کی وصولی سمیت ذمہ داروں کے خلاف تادیبی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی چیف سیکرٹری کی جانب سے پیش کردہ ٹائم لائن کی منظوری دے دی۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے دس جنوری 2026 تک مصدقہ نقشے مانگ لیے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پنجاب کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پیش ہوئے اور نئے قانون کے مطابق حلقہ بندی رولز  کا ڈرافٹ جمع کرایا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی گئی کہ کنڈکٹ آف الیکشن  رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر ،  ٹاؤن ، میونسپل کارپوریشنز ، کمیٹیز اور تحصیل کونسلز کی درجہ  بندی کے نوٹیفکیشن...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے کی استدعا کی ہے،ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینے کی اجازت مانگ لی۔ خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبرزیدی، ایف آئی اے حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے،ان افراد کے نام نکال کر مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے زمین کی تبدیلی فیس (لینڈ چارجز) میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  حکام کے مطابق اس سرمایہ کاری سے تقریباً 20,000 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ کمپنی کی غیرملکی سرمایہ کاری 150 ملین ڈالر اور برآمدات کا ہدف 400 ملین ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور اور قصور کے اسپیشل اکنامک زون میں لینڈ چارجز کی مد میں 44 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس میں یہ رعایت دی جائے گی۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست تمام کارروائی اور نگرانی محکمہ صنعت اور محکمہ خزانہ مشترکہ طور پر کریں...
    10وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔ خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔ ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بانی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے، نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھائے گی، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔  گورنر ہاؤس کے مطابق سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کا دوسرا ٹی20 آج لاہور میں ہوگا بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنا دی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سرکاری ملازمین کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے یہ سمری منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کی تھی جسے کابینہ نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا، اس فیصلے کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کو ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا مجموعی مالی بوجھ پڑے گا تاہم اس سے وفاقی ملازمین کو...
    ویب ڈیسک: پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں کام کی جگہوں پر کم از کم اجرت اور پنجاب پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت ایکٹ 2019 (OSH ایکٹ) کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر (لاہور ساؤتھ) ندیم اختر کے مطابق محکمہ محنت کی ٹیمیں فیکٹریوں، ورکشاپس اور دیگر اداروں کا اچانک معائنہ کر رہی ہیں جہاں ہاتھ سے مزدوری کی جاتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر محنت کی ہدایات کے مطابق کارکنوں کو منصفانہ اجرت اور محفوظ و صحت مند کام کا ماحول فراہم کرنا ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں...
    خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجےحلف اٹھائے گی، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔نئی کابینہ میں 10 وزرا ، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں، مزمل اسلم اور تاج محمد ترند وزیراعلیٰ کے مشیر جبکہ شفیع اللہ جان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔ پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے ۔ ارشد ایوب خان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ پولیس سے متعلق اجلاس میں لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے عمل کو تیز کرنے اور آپریشنل ہم آہنگی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس سی ٹی ڈی کے درمیان معلومات رابطے کو مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی گئی۔ جرائم کے خاتمے اور تفتیش بہتر بنانے کیلئے کرائم برانچ کو فعال کرنے، پولیس کی لاجسٹک اور افرادی قوت بہتر بنانے، محکمہ جاتی بھرتیوں کے ذریعے اے ایس آئی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی فرانزک سہولتیں مواصلاتی نظام فراہم کرنے کی منظوری دی گئی  ہے۔
    شہر اقتدار کے ماسٹر پلان کی 65ویں سالگرہ کی تقریب،اسلام آباد شہر میلہ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی 65ویں سالگرہ اور عالمی یوم شہر کے موقع پرایف نائن پارک، گندھارا سیٹیزن اینڈ ہیریٹیج سینٹر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں سی ڈی اے نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ 1960 کے بانی ویژن جو پائیداری، جدید منصوبہ بندی اور جدت پر مبنی ہے اسکو ازسرنو اجاگر کیا جائے۔چئیرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، یو این ہبٹیٹ ،...
    وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہیں کی جاسکے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ یکم نومبر تک موخر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے کل 31اکتوبرکو اہم اجلاس طلب کیاہے جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی بھی شریک ہوگی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ نمبر سے...
    اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے عدالتوں میں تعطیل کا اعلان ،چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی،عدالتی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ دوسری طرف اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر کو ہونگے، اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ مجموعی طور پر20ججز پولنگ افسران کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں ہر سال مختلف ادارے ایک ایسے لفظ کا انتخاب کرتے ہیں جو اس برس کے رجحانات، رویوں یا ثقافتی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ مگر اس بار ڈکشنری ڈاٹ کام نے جو انتخاب کیا ہے، وہ نہ صرف چونکانے والا ہے بلکہ زبان کے بدلتے ہوئے انداز کی ایک منفرد جھلک بھی پیش کرتا ہے۔ڈکشنری ڈاٹ کام نے 2025 کے لیے “67” کو سال کا لفظ قرار دیا ہے، جسے “سکس۔ سیون” پڑھا جاتا ہے۔ یہ لفظ نئی نسل، خصوصاً جنریشن الفا (2010 سے 2024 کے درمیان پیدا ہونے والے بچے) کی بولی میں تیزی سے مقبول ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس لفظ کی کوئی واضح تعریف موجود نہیں، اور حتیٰ کہ...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو تعلیم کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی اور سکول نہ جانے والے بچوں کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے سے ان بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے، جس پر کام کرنے کیلئے غیر سرکاری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے جرمن ادارے KNH کی پروگرام منیجر برائے پاکستان اور انڈونیشیا سلک وورمین (Silk Woermann)، کنٹری ڈائریکٹر شہزادی کرن اور جنرل منیجر جی بی آر ایس پی اشفاق احمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروگرام منیجر KNH نے گلگت بلتستان میں جی بی آر ایس پی کے تعاون سے بچوں کی صحت، تعلیم اور کم عمری...
    پشاور: قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد خیبر پختونخوا کی مختصر کابینہ آج تشکیل دینے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد 10 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی جس میں 8 وزراء، ایک اسپیشل اسسٹنٹ اور ایک معاون خصوصی شامل ہے۔ کابینہ میں معاون خصوصی کو اطلاعات کا محکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر مینا خان نے تصدیق کی کہ مختصر کابینہ آج تشکیل دی جا رہی ہے، بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جن کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔ کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، جبکہ مختصر کابینہ آج انتخابات کے بعد تشکیل دی جائے گی۔ ان کے مطابق کابینہ کی تشکیل میں کسی قسم کی رکاوٹ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط انہوں نے کہا کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن سلپ نہیں ہوا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ توہینِ عدالت کی درخواست آج دائر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گڈ گورننس کی وجہ سے تیسری بار حکومت میں آئے ہیں،...
    سعودی عرب میں صحت عامہ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے لیے ’علاج سے بڑھ کر احتیاط‘ کے اصول کو بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ ریاض میں جاری 8ویں عالمی ہیلتھ کانفرنس کے دوران ماہرینِ صحت، سرمایہ کاروں اور فیصلہ سازوں نے اس حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ‘جینیاتی و خلیاتی علاج ساز فیکٹری’ کا افتتاح، طبی تحقیق میں سنگِ میل یہ 4 روزہ ’گلوبل ہیلتھ ایکزیبیشن‘ 27 سے 30 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں مملکت کے مستقبل کے صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیکل سینٹر...
    ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔   پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن کل جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔  نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز  سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط سے جاری مراسلے میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ صدارت چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ سربراہ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پاک بحریہ علاقائی بحری سلامتی اور امن و استحکام کے قیام میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے قوم کو یقین دلایا کہ پاک بحریہ قومی خود مختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں، جاری اقدامات اور آنے والے ایونٹس...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں، مگر پہلے ہی ان کے حصے بانٹنے کی بولیاں لگ جاتی ہیں۔  40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل اس کی ایک بڑی مثال ہے، جو خیبر پی کے حکومت کے ’’شفافیت‘‘ کے دعووں کی قلعی کھولتی ہے۔ مریم نواز نے صرف ایک سال میں 80 ترقیاتی منصوبے شروع کیے جبکہ پنجاب حکومت 50 سے زائد منصوبے بالکل شفافیت کے ساتھ مکمل کر چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل میں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریم نواز کے کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان میں ٹیکسٹائل کی ترقی کپاس کی پیداوار سے منسلک ہے جبکہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے بعض جدید ترین ادارے کئی بین الاقوامی برانڈز کیلئے مصنوعات تیار کر رہے ہیں لیکن شہر کے ہزاروں چھوٹے اور درمیانے درجے کے یونٹس پرانی ٹیکنالوجی کی وجہ سے اپنی مصنوعات عالمی منڈیوں میں متعارف نہیں کرا سکے۔پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی پائیدار ترقی کیلئے ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ موجودہ درآمدات کی مقامی طو رپر تیاری کیلئے بھی جامع اور طویل المیعاد منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کو پاکستان کی معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے جبکہ ملک کی ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات...
    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں نیول چیف نے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام اور علاقائی سمندری سلامتی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کیلئے ہمہ وقت پوری طرح تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف...
    نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی، نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام اور بحری سلامتی کیلئے کلیدی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کو کاپی پیسٹ قرار دے دیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے کےپی حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقررکرنےکا اعلان کیا، وزیراعلیٰ پ نےکےپی حکومت کا ایک اورمنصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں منصوبےکمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں،  خیبرپختونخوا حکومت صحت کارڈ کے تحت17 لاکھ مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکی۔بیرسٹرسیف نے پیشکش کی کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں ہم اس میں معاونت کیلئےتیار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم...
    کے پی کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمی بخاری کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے الزام لگایا ہیکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں۔عظمی بخاری کے مطابق اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔ بیرسٹر سیف کے الزام کا جواب دیتے ہوئے عظمی بخاری نیکہا کہ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سیکاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ خیال...
     سٹی 42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے  اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب  کرتے ہوئے کہا لبیک کتنا پاکیزہ لفظ ہے ،یہ وہ لفظ ہے جو بندہ اپنے رب کے حضور احرام باندھ کر کہتا ہےپاکستان میں اس مقدس لفظ کو تشدد یا انتشار کے لیے استعمال کرنا اس کی روح  کیخلاف ہے۔ مریم نواز نے  سختی سے کہا کسی کی ہڈیاں توڑنا، انہیں مارنا یا راستے بند کرنا اسلام سے مطابقت نہیں رکھتا۔علمائے کرام اور رہبران قوم کو امن و شریعت کے مطابق رہنمائی کرنی چاہیے، تشدد کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔  مذہبی جماعتوں کو سیاست کرنے کا حق ہے، مگر انتہا پسندی یا تشدد ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے علما کو دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا کہ...
    عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں مقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی کی بانی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔...
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے تک بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے...