2025-11-04@09:29:28 GMT
تلاش کی گنتی: 5857

«کیلئے مذہب کارڈ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مذاکرات سے آزاد کشمیر میں خوش اسلوبی سے تمام معاملات حل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا،حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا احسن...
    اسلام آباد: پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر ہے۔ پاکستان نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے انسانی ہمدردی  کی بنیاد پر لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی، دوحہ معاہدے کے بعد افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلا اور خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا جس کے بعد افغان مہاجرین کا پاکستان میں رہنے کے لیے اب کوئی جواز باقی نہیں۔ شواہد سے ثابت ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے کچھ عناصر پاکستان میں دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، پاکستان نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کیں، اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 1,447,709  تک پہنچ چکی ہے۔ ستمبر 2023...
    گوادر اور قریبی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کو کم کرنے کے لیے منگل کو حکام نے تربت کے میرانی ڈیم سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی ترسیل شروع کر دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت گوادر اور ساحلی ضلع کے دیگر علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کے پرانے رہائشی علاقوں کو گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے ذریعے پانی دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں جی پی اے کے چیئرمین نور الحق بلوچ، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی...
    اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ حملہ اس مقام پر کیا گیا جو اسرائیلی ناکہ بندی کے زون سے تقریباً 120 ناٹیکل میل دور ہے۔ فلوٹیلا کے منتظمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’’غزہ سے تقریباً 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیل نے ہمارے امدادی قافلے پر حملہ کیا، اور فی الحال کم از کم 3 جہاز اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہیں‘‘۔ ان کے مطابق، اسرائیلی...
    پنجاب میں گندم خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیارکرلیا۔ کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500روپے فی من خریدنے کے لئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم کی کمی نہیں،وافر ذخائر موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں،ساتھ نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارگندم...
    ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ سمیت کشمیری حریت رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے جنگی جنون پر مبنی بیانات اور جارحانہ طرزِ عمل ایک خطرناک روش کی عکاسی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات سے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ سمیت کشمیری حریت رہنمائوں نے ایک بیان میں...
    سٹی42:  کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے، پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔ ‏پاکستان کا سرکاری قرضہ 765 ارب روپے کم ہوگیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر...
    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو اُنہی کے لہجے اور الفاظ میں جواب دیا جائے تو یہ خود اُن کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے اندازِ گفتگو اور بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لہجوں میں تلخی آئی تو اس سے تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کسی کو نیچا دکھانا نہیں چاہتی اور نہ ہی معاملے کو بگاڑنے کے حق میں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی، تاہم حکومت سازی کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا، اس...
    روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جسکے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیاء کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ روس نے جولائی میں سعودی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سعودی عرب-پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود سطحی کاروباری وفد کے  ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد السعود اور ان کے ہمراہ آنے والا وفد پاکستانی قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں اور نمایاں کاروباری گروپس سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا مظہر ہے۔ بات...
    اسلام آباد (نمایندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے ٹیکسیشن کے حوالے سے  سرکاری  موقف کو تسلیم نہیں کیا ہے کہ انفورسمنٹ کے اقدامات سے ریونیو شارٹ فال کو پورا کر لیا جائے گا اور اقتصادی ٹیم پر زور دیا ہے کہ اضافی ٹیکس اقدامات اٹھائے جائیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور فریقین کے درمیان میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فائنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ممکنہ طور پر مشن کی آج وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوگی جس میں تمام امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ آئی ایم...
    اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا،  18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا ہے کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن شبلی فراز کی نااہلی پر خالی نشست پر ہو...
    اسلام آباد: سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود ایک اعلیٰ سطحی سعودی کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، ان کے اس دورے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کے ہمراہ آنے والا وفد پاکستان میں قیادت، وفاقی و صوبائی حکام، چیمبرز آف کامرس اور نجی شعبے کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری شراکت داری اور نئے معاشی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب...
    برسات میں بے تحاشا پانی آنے، تمام ڈیم لبالب بھر جانے کے بعد بھی پاکستان میں کاشت کاری کیلئے پانی کی قلت برقرار ہے۔ قلت سندھ اور پنجاب میں برابر تقسیم ہو گی، خیبر پختنوخوا اور بلوچستان کو ان کے حصہ کا طے شدہ پانی پورا ملے گا۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی نے ربیع کی  فصلوں کی کاشت کیلئے صوبوں کے درمیان پانی کے دستیاب ذخائر کی تقسیم کی منظوری دے دی۔ ب  ربیع کے دوران فصلوں کے لئے پانی  کی 8 فیصد قلت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو گزشتہ 10 سالوں میں کاشتکاری کیلئے دستیاب پانی کی کم ترین قلت ہے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے بعد ارسا کے ترجمان نے...
    سٹی42: پاکستان میں میٹرک اور انٹرنیڈیٹ میں گریڈنگ کی نئی پالیسی اہم تبدیلیوں کے ساتھ نافذ کر دی گئی ہے۔ آج نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا۔ میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے اور اس نئی پالیسی کا دو ماہ بعد شروع ہونےوالےسال 2026 سے اطلاق ہونے  کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا گیا ہے۔ملک کی کئی جامعات فی الحال جی پی اے کی بنیاد پر یونیورسٹیزمیں داخلہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں،  نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ  آج منگل کے روز پاکستان بھر کے تمام تعلیمی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ آج (منگل) کوالالمپور میں ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے، جس کی قیادت گروپ کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس جی سائوکر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔ شہباز شریف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان میں کاروباردوست ماحول بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے...
    اسلام آباد: جاپان کی حکومت نے گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پراجیکٹس (جی جی پی) گرانٹ اسسٹنس پروگرام کے تحت دو پاکستانی این جی اوز کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک لاکھ 13 ہزار 335 ڈالر (تقریباً 32 ملین روپے کے برابر) امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کی فراہمی کے معاہدوں پر اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانے میں جاپان کے سفیر اکامٹسو شیوچی اور دونوں این جی اوز کے نمائندوں نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت این جی او اکٹیڈ کو امریکی ڈالر 61200 کی گرانٹ فراہم کی جائے گی، جس کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی...
    پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی سے تنازع کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرگرم ہوگئے، لیگی رہنماں نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ دے دیا اور شہباز شریف کو پیپلز پارٹی سے بات چیت کی صورت حال سے آگاہ کردیا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بات چیت سے معاملات کے حل کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔ منگل کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری پارلیمانی تعطل کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی اعلی...
    واقعہ میں جانبحق ہونیوالے حاجی نور محمد کے بیٹے نیاز محمد بڑیچ کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں انکے والد اور بھائی کی لاش کی حوالگی کے سلسلے میں ان سے 35 ہزار کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہسپتال سے حاصل کرنے کے لئے انہیں 16 ہزار روپے کی رشوت دینی پڑی۔ چند روز قبل کوئٹہ میں دھماکے میں حاجی نور محمد اور ان کے بیٹے صابر خان جانبحق ہوئے تھے۔ جن کی لاشیں سول ہسپتال میں موجود تھیں۔ حاجی نور محمد کے دوسرے بیٹے نیاز محمد بڑیچ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپتال...
    آزاد کشمیر حکومت نے کل 8 اکتوبر 2025 کو عام تعطیل  کا اعلان  کیا ہے۔تعطیل کا اعلان 2005 زلزلہ کے شہداء اور متاثرین کی یاد میں کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آزاد کشمیر سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔8اکتوبر کے زلزلے میں 70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے. زلزلے سے مظفر آباد اور باغ کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے تھے۔8اکتوبر کے زلزلے سے اسلام آباد کے مارگلہ ٹاورز کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا تھا. زلزلےسےخیبر پختوا اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر یہ  زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت7 اعشاریہ6 ریکارڈ...
    محکمہ تخفظ ماحولیات نے زیر زمین اور فضائی الودگی روک تھام کیلئے اقدام کے حوالے سے ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ تخفظ ماحولیات نے گھروں کے ہر سیوریج سسٹم کے ساتھ زیر زمین پانی کی ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے جدید سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پرائیویٹ اورسرکاری ہاوسنگ سوسائٹیوں کو اس امر کا پابند کیا جائے گا۔ سوسائٹئی کے اندر آٹھ کنال زمین پر سیوریج پانی کو ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے پلانٹس لگایا جائے گا۔ مقصد زیرزمین اورفضائی الودگی کو دور کرنا اورزیر زمین پانی کی سطح بھی بلند کرنا ہے۔ ذرائع...
    ---فائل فوٹو  سندھ حکومت نے غریب اور مستحق فنکاروں کی مالی مدد کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ میں تبدیلی کر دی۔محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق محکمۂ ثقافت کے ماتحت انڈومنٹ، وظیفوں کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ 2018ء کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے چیف سیکریٹری سندھ نے نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ منیجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے،  سیکریٹری ثقافت وائس چیئرمین جبکہ ڈی جی کلچر بورڈ کے سیکریٹری و رکن ہوں گے۔اسی طرح صدر آرٹس کونسل کراچی، صدر سکھر آرٹس کونسل بھی اراکین میں شامل  ہوں گے۔سیکریٹری جنرل سندھی ادبی بورڈ، گلوکارہ صنم ماروی،...
    سابق کرکٹر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خلاف کئی صحافیوں ، کرکٹرز اور پی سی بی کے لوگوں نے مل کر مہم چلائی اگر وہ چاہتے تو دوسرے کرکٹرز کی طرح اصولوں کے خلاف جاکر خود کو بچاسکتے تھے لیکن انہں نے ایسا نہیں کیا۔احمد شہزاد نےکہا کہ ’ہمیں سکھایاجاتا تھا کہ صحافیوں سے ایک فاصلہ برقرار رکھنا ہے لیکن ہمارے کچھ سینئرز نے انہی صحافیوں کی تنقید سے بچنے کیلئے ان کے ساتھ تعلق بنائے، یہ سینئرز ان صحافیوں کےکندھوں پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہوتے تھے، ان کو اِن سائیڈر فراہم کرتے تھے، کال پر گفتگو کرتے تھے، صحافیوں کو کسی بھی میچ کیلئے کھیلنے والی ٹیم کے پلیئرز کے نام بتائے جاتے تھے...
    چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت  کیلئے  ڈیجیٹل والٹ کا اجرا کیا گیا ہے، ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی ہو سکے گی ،ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے قانونی طریقے سے 10 لاکھ ڈالر بھیجے جا سکتے ہیں ۔سٹین فورڈ یونیورسٹی پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیلئے  ڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی رقوم قانونی اور محفوظ طریقے سے پاکستان بھیج سکیں گے جس سے غیر قانونی زرِمنتقلی کے ذرائع کا خاتمہ ممکن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں...
    کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیاکا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم کو الوداع کہنے ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود کوالا لمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آئے ، وزیراعظم کے دورہء ملائیشیاء کے دوران غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی ۔ اس سے قبل وزیراعظم کی ملائیشیاء آمد پر بھی ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم وزیراعظم پاکستان کو ان کی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے۔ ناقص انتظامات ،فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کے سڑک پر حادثات میں مسلسل اضافہ ملائیشیا کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے دورہء ملائیشیاء کی تصاویر پر مبنی...
    مصر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری مذاکرات مثبت قرار دیے جا رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی (AFP) کے مطابق، حماس کے مذاکراتی وفد کے قریبی دو ذرائع نے بتایا کہ پہلا مرحلہ چار گھنٹے جاری رہا اور ماحول “کافی مثبت” رہا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے۔ ایک اور فلسطینی ذریعے نے تصدیق کی کہ بات چیت مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں آج دوبارہ ہوگی۔ ان مذاکرات کو غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔  
      محکمہ تخفظ ماحولیات نے زیر زمین اور فضائی الودگی روک تھام کیلئے اقدام کے حوالے سے ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ تخفظ ماحولیات نے  گھروں کے ہر سیوریج سسٹم کے ساتھ زیر زمین پانی کی ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے جدید سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پرائیویٹ اورسرکاری ہاوسنگ سوسائٹیوں کو اس امر کا پابند کیا جائے گا۔ سوسائٹئی کے اندر آٹھ کنال زمین پر سیوریج پانی کو ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے پلانٹس لگایا جائے گا۔ مقصد زیرزمین اورفضائی الودگی کو دور کرنا اورزیر زمین پانی کی سطح بھی بلند کرنا ہے۔ ذرائع تخفظ...
    پشاور: تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل سے شروع ہوگا اور امیدوار 9 اکتوبر تک اپنے کاغذات جمع کرا سکیں گے۔ امیدوار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے شام 4 بجکر 30 منٹ تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی۔ سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد کیا جائے...
     ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔  الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔   الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا،  18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا ہے کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔  الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی...
    ہوم سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے بغیر بھی بسنت کا تہوار منانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس دن کو ایک فیسٹیول کے طور پر منایا جا سکتا ہے، جس میں خونی ڈور اور پتنگ بازی نہ ہو، اس حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر اسے منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوگا، زندگیاں کسی بھی کھیل سے زیادہ اہم ہیں۔ اس لئے ان پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہوریوں کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت پنجاب نے بسنت منانے کی اجازت دینے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ لاہور کے تاریخی موسمی تہوار پر مسلسل پابندی کے بعد حکومت نے لاہوریوں کو بسنت منانے کی...
     شاہد سپرا:لیسکو نے صارفین کے لیے1 لاکھ 50 ہزار سنگل اور تھری فیز میٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔  سنگل فیز، اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل اور اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کی جائیگی،لیسکو کو 3 کیٹیگریز کی صورت میں خریداری کیلئے اربوں کے اخراجات برداشت کرنا ہونگے،لیسکو نے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے سنگل و تھری فیز میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا،لیسکو ابتدائی طور پر 65 ہزار دو سو ستر سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدے گی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا 50ہزار اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل ،24 ہزار 675اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدے جائینگے،اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل میٹرز صارفین کو نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کیلئے دیئے جائیں گے،اے ایم آئی...
    پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے قائمقام سیکریٹری شاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ فیڈریشن افغان ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ حل کرانے کےلیے کوشاں ہے۔ ایک بیان میں شاہد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹ بال کا کوالیفائر مرحلے کا میچ کھیل کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے افغان فٹ بال ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ کےلیے افغان ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے، رولز کے تحت افغان ٹیم کو...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025 سیزن کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا۔ پی سی بی انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی، امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔ پی سی بی کے ایلیٹ پینل میچ آفیشلز میں 18 امپائر اور 10 میچ ریفری شامل ہیں، امپائرز کی پرفارمنس باریکی سے جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل دو حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 امپائر شامل ہیں، میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 میچ ریفری کو شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز کو شامل کیا گیا ہے اور...
    آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ سلیکشن پینل نے ون ڈے سیریز اور پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 اکتوبر، 2، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلیا کے وائٹ بال اسکواڈز کی قیادت آل راؤنڈر مچل مارش کریں گے، جبکہ مچل اسٹارک، میٹ شارٹ اور مچل اوون کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ میتھیو رینشا کو...
    لاہور (تجزیہ: فیصل ادریس بٹ) افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے دورہ بھارت سے اس امر کی تصدیق ہو رہی ہے  را اور بھارتی حکومت انسانی امداد کی آڑ میں پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کیلئے طالبان کو مالی معاونت کر رہے ہیں۔ خاص طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتی آرمی چیف و ائیر چیف کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ شروع کر کے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے تو افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ بھارت معنی خیز ہے۔ بھارت کی جانب سے تاحال افغانستان کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے، اس...
    اسلام آباد؍ تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم برادر ملک اردن کی حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کے ساتھ اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ججوں کی تقرری یا تبادلے سے متعلق معاملات میں کوئی آئینی کردار نہیں ہے۔ 23 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ میں انہوں نے کہا کہ پانچ درخواست گزار ججوں کے وکیل کا دعویٰ متاثر کن نہیں کہ ججز کے تبادلے پانچ موجودہ ججوں کی طرف سے دی گئی تحریری شکایت کی وجہ سے ہوئے جو انھوں نے اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان کو، بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل دیئے تھے اور جن میں عدالتی امور میں مداخلت اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مبینہ دھمکیوں کا...
    اسلام آباد: حکومت نے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کیپٹن رٹائرڈ محمد محمود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 21 کے شکیل درانی کی خدمات نیب کے سپرد کر دیں، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج ایس آئی ایف سی جمیل احمد قریشی کو سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا۔ گریڈ 20 کے محمد کریم خان جوائنٹ سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات کردیئے گئے، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے صدام منور کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ او ایم جی کی سدرہ خان اقتصادی امور ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کر دی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے لیے سرنڈر پالیسی، سال 2025 کی گندم ریلیز پالیسی، تیل کمپنیوں سے انفرا اسٹرکچر سیس کی وصولی دوبارہ شروع کرنے، ایل بی او ڈی ملازمین کی ریگولرائزیشن کی منظوری دی گئی جبکہ صوبے بھر میں ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔یہ اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا ، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم...
    فائل فوٹو۔ قومی ایئر لائن کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، کراچی سے ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 کو منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔ ایئر لائن ذرائع بتایا کہ نئے شیڈول کے مطابق پرواز اب منگل کی دوپہر ساڑھے 12بجے روانہ ہوگی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز میں تاخیر آپریشنل وجوہات کے باعث ہے، مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے بوئنگ777 ایل آر طیارے کے لینڈنگ گیئر کی تبدیلی کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔ یہ طیارے ٹورنٹو کیلئے براہ راست اور نان اسٹاپ پروازوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن ٹورنٹو کی طویل پرواز بوئنگ 777۔...
    کراچی: شہر قائد میں سیوریج اور کچرے کا بگڑتا نظام شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بن گیا۔ اولڈ سٹی ایریا میں جوبلی سے گارڈن کی جانب جانے والی سڑک کا ایک ٹریک گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ کچرا کنڈی سے بہنے والی گندگی نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔  گندے پانی اور کچرے کے ڈھیروں کے درمیان آوارہ کتوں نے بھی بسیرا کر لیا۔ متاثرہ ٹریک اب ٹریفک کے لیئے ناقابل استعمال ہوگیا ہے۔ سڑک پر جمع گندا پانی نہ صرف تعفن پھیلا رہا ہے بلکہ کنارے پر موجود کچرا کنڈی کی غلاظت سیوریج کے پانی میں مل کر صورتحال مزید ابتر کررہی ہے۔ اس گندے پانی و کچرے کے ڈھیروں میں آوارہ کتوں نے بسیرا کر لیا ہے جس...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے  فوری کراچی طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کرلیا۔ مزید :
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15ہزار  روپے بڑھانے کی منظوری دیدی،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 400دیہات کا سروے مکمل ہو چکا ہے،17اکتوبر سے سیلاب مثاترین میں چیکس کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں تاریخ کاسب سے بڑا سیلاب آیا، پنجاب میں گھر یا سولر پروگرام بکتے نہیں،پنجاب حکومت کے کاموں پر بہت سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے،جو وقت لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا تھا اس کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ مریم نوازکو دوسروں کے سلوک پر دکھ ہوا، پنجاب نے ہمیشہ مشکل میں بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا،پنجاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں بیٹری ٹیکنالوجی ایک نئے موڑ پر پہنچ چکی ہے، جہاں سائنس دان لیتھیم کے بجائے کیلشیم اور مگنیشیم جیسے عناصر کے استعمال پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربات کامیاب ہوئے تو توانائی کے ذخیرے کا یہ نیا طریقہ ہماری روزمرہ زندگی کو یکسر بدل سکتا ہے۔لیتھیم بیٹریاں اگرچہ کارکردگی کے لحاظ سے طویل عرصے سے معیار سمجھی جاتی رہی ہیں، مگر ان کی قیمت، قلت اور ماحولیاتی اثرات نے سائنس دانوں کو متبادل تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ لیتھیم اور کوبالٹ دونوں مہنگے عناصر ہیں اور ان کی کان کنی ماحول کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، لیتھیم بیٹریاں زیادہ...
    لکی مروت میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد،عسکری و سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے مشترکہ عزم کا اظہار کردیا،،تقریب میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشتگردی کیلءے مربوط حکمت عملی پرغورکیا گیا-تقریب میں جنرل آفیسرکمانڈنگ ،آرپی اواورکمشنربنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اوراس عزم کا اظہار کیا کہ لکی مروت کو دہشت گردی اورفتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے تمام ادارے متحدہیں،اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزیدسخت بنانے پراتفاق کیاگیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسرکمانڈنگ نے کہا ہے پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں، سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،شرکاء کی...
    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اتوار کو نئی کابینہ تشکیل دیدی، جس میں زیادہ تر پرانے چہرے شامل ہیں۔ یہ اعلان وزیرِاعظم سیباستیان لکورنو کی تقرری کے قریباً ایک ماہ بعد سامنے آیا جو میکرون کے ساتویں وزیرِاعظم ہیں۔ نیا حکومتی ڈھانچہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانس شدید سیاسی تعطل کا شکار ہے اور پارلیمان میں حکومت کو اکثریت حاصل نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے کابینہ کو ماضی کی سیاست کا تسلسل قرار دیتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک کی دھمکی دی ہے۔ سابق وزیرِ معیشت برونو لے میر کو وزیرِ دفاع بنایا گیا ہے، جبکہ رولان لیسکیور نے معیشت کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور آئندہ سال کے لیے سخت مالیاتی بجٹ تیار کرنا ان کا اہم...
    ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نان فائلرز کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ ٹیکس چوری اور پوشیدہ آمدن کا سراغ لگانے کے لئے ایف بی آر نے کمرشل بینکوں سے کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ افراد جو ماہانہ 2 لاکھ روپے سے زائد کی شاپنگ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کر رہے ہیں، اب ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کیلئے اب یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گوشواروں میں کریڈٹ کارڈ سے کی جانے والی خریداری کی تفصیلات بھی شامل کریں۔ کوئٹہ اور گردونواح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل کونسل فار ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس صدر اسلم پرویز ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا، جس میں کونسل کی منیجنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں کونسل کے آئندہ کے پروگراموںکے حوالے سے فیصلے کئے گئے جبکہ کونسل کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیاگیا، اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ سندھ اور اور خاص طورپر حیدرآباد میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عوام کی آگاہی کیلئے ایک سمینار اور گروپ ڈسکیشن کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیاجائیگا، اس کے علاوہ تعلیم، روڈ، انفراسٹرکچر سمیت دیگر مسائل کیلئے عوامی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ حکومتی اراکین کو بھی اس حوالے سے لیٹر ارسال کئے جائیں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے صدر اسلم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، یہ کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات کی قیادت کرے گی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے، جو پاکستان سعودی عرب اقتصادی فریم ورک کے تحت بات چیت کی نگرانی کرے گی اس فیصلے کا اعلان تین...
    چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے  دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نےکہا ہے کہ اسرائیل دو سال سے فلسطین پر خوفناک بمباری کر رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک 75 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور دو لاکھ سے زائد کو شدید زخمی کر دیا گیا ۔ اسرائیل کی سفاکانہ بمباری کا نشانہ بننے والوں میں معصوم بچے اور خواتین نمایاں طور پر شامل ہیں، مسلم ممالک کی بار بار کی کوششوں کے باوجود اب تک اسرائیل نے فلسطین پر حملے بند نہیں کئے اسی وجہ سے اسرائیل کے اندر سے بھی نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج ہو رہا ہے اسکے علاوہ غزہ پر کی جانے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف امریکہ یورپ سمیت پوری دنیا سے شدید...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کی عمل کو مزید آسان کر دیا۔پاکستان میں بہت سے شہری اپنے قریبی رشتے داروں کی وفات کا بروقت اندراج نہیں کرواتے۔ یا مرحوم کا شناختی کارڈ نادرا سے منسوخ نہیں کراتے۔ جس کی وجہ سے وراثت، پنشن اور قانونی معاملات میں پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔نادرا نے شناختی کارڈ کی منسوخی کے معاملے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔ جس میں شناختی کارڈ کی منسوخی کی فیس کا خاتمہ ہے۔ تاکہ شہری کو کسی مالی رکاوت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔نادرا نے صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کا نظام...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔سفاری پارک میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لگتا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب حکومت دباؤ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں۔میئر کراچی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سیاسی ٹمپریچر کم رہے، پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کرے۔ مئیر کراچی نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے...
    سٹی 42: ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں ملٹی نیشنل فوڈ چینز ،انڈسٹریز پر گرینڈ آپریشن ہوا۔ یکم اگست سے ابتک 11لاکھ 70ہزار لٹر سے زائد دودھ تلف، 436 مقدمات درج کرلیے ۔پنجاب بھر میں جعلی دودھ کے 10 بڑے نیٹورکس پکڑے گئے، 100 سے زائد ملک ٹینکر ضبط کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا یکم ستمبر سے ابتک 25ہزار 108 فوڈ ہینڈلرز کی فوڈ سیفٹی ٹریننگ کروائی گئی، ناقص انتظامات پر بیورجز، بسکٹ، کیکس، چپس، سنیکس، آئل اور گھی فیکٹریاں بند کی گئیں،قوانین کی خلاف ورزی پر انڈسٹریز کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔فوڈ آڈٹ میں فوڈ ہائجین، کوالٹی، لازم ریکارڈ اور فوڈ ایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بنایا جا رہا ہے،...
    سینٹرل جیل کراچی—فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ  کے معاون خصوصی جنید بلند نے کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں اور کم عمر بچوں کیلئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی جنید بلند نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا۔ کراچی سینٹرل جیلعبدالغفور... اس موقع پر جنید بلند نے قیدیوں اور کم عمر بچوں کے لئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا۔جنید بلند نے کہا کہ سندھ کی دیگر جیلوں میں بھی ایسے فنی تربیتی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔
    سوشل میڈیا اکائونٹ کے حوالے سے ایکس انتظامیہ سے باضابطہ رابطے شروع کر دیے اکائونٹ کہاں سے چل رہا ہے اور کون چلا رہا ہے، تحقیقات کے بعد نتائج سامنے آئیں گے وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سوشل میڈیا اکائونٹ کے حوالے سے ایکس انتظامیہ سے باضابطہ رابطے شروع کر دیے ہیں، جب کہ معاملے پر تفتیش بھی جاری ہے۔وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکائونٹ کے حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عمل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "اکائونٹ کہاں سے چل رہا ہے اور کون چلا رہا ہے، تحقیقات کے بعد...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا جبکہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی، اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی، پروازیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا جبکہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی، اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی، پروازیں بکنگ کیلئے...
    سٹی42: الحمدللہ، جب سے فلسطینی عوام پر یہ نسل کشی شروع کی گئی ہے، آج ہم  سب سے زیادہ جنگ بندی کے قریب ہیں۔ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔  یہ بات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے  غزہ  میں جنگ بندی کی حالیہ کوششوں کے متعلق ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے  اپنی پوسٹ میں لکھا، " شکریہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادتوں کا بھی ہے جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے #UNGA80 کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو...
    KIEV: یوکرین کے خفیہ ادارے کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ چین روس کو یوکرین پر حملوں کے لیے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فارن انٹیلیجینس ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار اولیح الیگزینڈر نے کہا کہ چین روس کو یوکرین کے اندر صحیح نشانے پر میزائل حملوں کے لیے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اہداف پر سٹیلائٹ کے ذریعے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے، جس میں بیرونی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے والے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی عہدیدار نے بتایا کہ روس اور چین کے درمیان یوکرین کے علاقے کی سیٹلائٹ نگرانی کر کے اسٹریٹجک اہداف کی نشان دہی اور انہیں مزید جانچنے کے...
    اس روح پرور اجتماع سے معروف عالم دین علامہ احسان علی دانش نے خطاب کیا۔ انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ کی عظیم جدوجہد، استقامت اور اتحادِ امت کے فروغ میں ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے خون کو امت کی بقا و عزت کی ضمانت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا اور مدرسہ جامعہ شہیدِ قائد کے زیر اہتمام عشرۂ تکریمِ شہداء کی مناسبت سے ایک پُرعظمت مجلسِ عزا جامعہ مسجد شہیدِ قائد پشاور میں منعقد ہوئی۔ اس روح پرور اجتماع سے معروف عالم دین علامہ احسان علی دانش نے خطاب کیا۔ انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ کی عظیم جدوجہد، استقامت اور اتحادِ امت کے فروغ میں ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت...
    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملازمین عدالتی نظام کا اہم ستون ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملازمین کا احترام اور مالی تحفظ یقینی بنائیں گے، پنشن برانچ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی سمت تاریخی پیش رفت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ نے ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خوش آئند اقدام اٹھا لیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں پنشن برانچ کے قیام کے ثمرات ظاہر ہونے لگے، ریٹائرڈ ملازم کو صرف 10 دن بعد تمام پنشن واجبات کی ادائیگی کر دی گئی۔ چیف جسٹس روزی خان بڑیچ کی جانب سے ریٹائرڈ ملازم کو شیلڈ اور...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کےلیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام نئے بجلی کے کنکشن اور دوبارہ کنکشن حاصل کرنے والے افراد کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے نادرا ٹیکنالوجیز کے ساتھ دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا...
    بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب نے جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کو 10 لاکھ روپے انعام سے نوازا ۔(جاری ہے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں منعقدہ پروقار تقریب میں وطن عزیز کی معروف دینی و عصری درسگاہ جامعہ حنفیہ بوریوالا کے دو طلبا کو شاباش دیتے ہوئے میڑک کے امتحان منعقدہ 2025 میں ملتان بورڈ سے آرٹس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بالترتیب 5 لاکھ ، 3 لاکھ اور انکے دو اساتذہ کو ایک ، ایک لاکھ روپے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے نقد انعام ، تعریفی سرٹیفکیٹس اور میڈل...
    سٹی 42 : پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کرنے والوں کے لیے نیا قانون نافذ کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔  جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا رول 47(3) میں ترمیم کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت اگر خریدار مقررہ مدت میں گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی رپورٹ نہیں کرتا تو اسے ٹرانسفر فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے موٹر سائیکل اور اسکوٹر کے لیے جرمانے 31 تا 60 دن تاخیر: 1,000 روپے 61 تا...
    سٹی 42 : پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا ۔ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کی منظوری کے بعد 13 رکنی بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن ہوں گی۔ صحت کے دونوں محکموں سمیت خزانہ ، قانون ، پی اینڈ ڈی کے سیکریٹری بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین و ہاسپٹل ڈائریکٹر بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیف سیکرٹری  کیپٹن(ر) زاہد سعید، پروفیسر زیبا عزیز ، پروفیسر...
    تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے حماس کے ردعمل کے بعد ٹرمپ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری عمل شروع کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف کی زیرصدارت حالیہ پیشرفت کی روشنی میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیف آف سٹاف، آپریشنز، انٹیلی جنس اور پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسرائیل کے چیف آف سٹاف نے یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے پرعمل درآمد کی تیاری آگے بڑھانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کی حفاظت اولین ترجیح ہے، افواج کی حفاظت کیلئے آئی ڈی ایف کی تمام صلاحیتیں سدرن کمانڈ کو تفویض کی جائیں گی۔...
    سٹی 42 : ملک میں سیلابی صورتحال میں پاکستان ریلوےکوبھی نقصان پہنچا، خانیوال سےشورکوٹ اورشورکوٹ شاہین آبادکےدیگرمقامات پرریلوےٹریک متاثر ہوئے۔  ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، مختلف مقامات پر تقریبا ً6 کلو میٹر ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے ۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کیلئےپاکستان ریلوےنےجاری ہونے والا ٹینڈر کھول دیا۔ پرائیویٹ کمپنیوں سےٹیکنِیکل اورفنانشل بڈزمانگی گئی تھی ،12 کمپنیوں نے حصہ لیا ۔  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے پاکستان ریلوےنے مذکورہ سیکشن پرچلنےوالی ٹرینوں کومتبادل روٹس سےچلاناشروع کردیا۔ راولپنڈی سےبراستہ فیصل آبادکراچی جانیوالی ٹرینوں کوبراستہ لاہورساہیوال کے راستے کراچی چلایا جارہا ہے۔ ان ٹرینوں...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی، فلسطینی عوام پر ہونے والے اس نسل کشی کے آغاز کے بعد سے اب تک کی صورتحال اس وقت جنگ بندی کے سب سے قریب ہیں، جس کے لیے صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان اپنے تمام شراکت داروں اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین میں دائمی امن کیلئے کام کرتا رہے گا۔ شہباز...
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش میں نقائص کی نشاندہی پر تفتیشی افسر کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن ونگ کی سرویلنس کیلئے 2 سپیشل سیل تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نظام میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد پولیس نظام میں بہتری لاکر اسے مثالی بنانا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش میں نقائص کی نشاندہی پر تفتیشی افسر کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن ونگ کی سرویلنس کیلئے 2 سپیشل سیل تشکیل دے دیئے ہیں۔ انویسٹی گیشن ریوو سیل مالیاتی و انفرادی جرائم کی...
    پاکستان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تیسری قسط حاصل کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں نظر آتا ہے، حالاں کہ کچھ معاملات میں معمولی کوتاہیاں ہوئی ہیں، حکام پیر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورہ کرنے والے جائزہ مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کو پالیسی سطح کی بات چیت کے دوران چند نرمیوں پر اتفاق کرنا ہوگا، تاکہ رواں ہفتے کے آخر (9 یا 10 اکتوبر) تک وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ جائزہ مکمل کیا جا سکے۔...
    اشرف خان: پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا۔پی آئی اے کے برطانوی آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا،قومی ایئرلائن پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی جوہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی جبکہ مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی،پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور...
    العربیہ نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق برطانوی وزیر خارجہ پے پرپوتے نے کہا کہ ڈیکلریشن کو اکثر غلط سمجھا جاتا ہے۔ "اس میں صرف یہ کہا گیا ہے کہ حکومتِ برطانیہ فلسطین میں یہودی عوام کیلئے قومی وطن کے قیام کی حامی ہے، لیکن اسرائیلی ریاست کے قیام کا وعدہ کہیں نہیں، یہ صرف ہمدردی کا اظہار تھا، بس۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے سابق وزیرِخارجہ آرتھر بالفور کے پڑپوتے لارڈ روڈریک بالفور نے کہا ہے کہ1917 کا بالفور ڈیکلریشن صرف یہودیوں کیلئے "قومی وطن" کے قیام پر ہمدردی ظاہر کرتا تھا، لیکن اس میں کہیں بھی اسرائیل جیسی ریاست بنانے کا ذکر نہیں تھا۔ العربیہ نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈیکلریشن...
    حافظ نعیم کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا، کہا پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہیے۔ کسی ایسے پلان کی حمایت نہیں کرنی چاہئیے جو بالآخر اسرائیل ہی کو طاقت فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ حافظ نعیم نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کیلئے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کے راستے میں ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ، غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل براہِ راست ملک کی طویل المدتی پیداواری صلاحیت اور عالمی ساکھ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ یہ سمٹ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں پالیسی سازوں، بزنس لیڈرز اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے پاکستان کی معیشت، جدت طرازی اور عالمی مسابقت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کی میزبانی ایک گروپ اور مقامی بنک نے کی، جب...
    پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈا پور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم (اسپورٹس ڈیسک)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی) فائنلز کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ فائنلز کے ناقابل شکست ٹینس اسٹار کو 50 لاکھ 71 ہزار ڈالرز ملیں گے، یہ انعامی رقم رواں برس یو ایس اوپن مینز اینڈ ویمنز ایونٹ سے تھوڑی زیادہ ہے۔ کارلوس الکاریز اور ارینا سبا لنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 50 ، 50 لاکھ ڈالرز ملے تھے جبکہ گزشتہ برس اے ٹی پی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے پر یانک سنر کو 48 لاکھ 81 ہزار 100 ڈالرز انعامی رقم ملی تھی۔فائنل کی مجموعی ریکارڈ انعامی رقم 15.5 ملین ڈالرز ہے۔ منتظمین نے ڈبلز کے ناقابل شکست کھلاڑیوں کیلئے بھی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے...
    وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کی جانب سےامریک صدر کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیراعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں...
    حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیر اعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور گرفتاریاں...
    جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان نے عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب عوامی ایکشن کمیٹی نے یہ جدوجہد شروع کی تو جماعت اسلامی کا بڑا حصہ اس کے ساتھ تھا، میں نے خود جماعت اسلامی ( آزاد و جموں کشمیر ) کے امیر کی حیثیت سے مظفر آباد میں ان کے جلسے میں خطاب بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ...
    حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے، ٹرمپ کا الٹی میٹم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔ امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے...
    ہم بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ترک صدر کا فتح بیت المقدس کے دن پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعرات کے روز تاریخ کے عظیم فاتح و حکمران صلاح الدین ایوبی کی جانب سے بیت المقدس کی فتح کی 838 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر جاری اپنے بیان میں صدر اردوان نے کہا کہ بیت المقدس کی فتح کی 838 ویں سالگرہ کے موقع پر وہ اس مقدس شہر کے دوسرے فاتح صلاح الدین ایوبی اور ان کے بہادر فوجیوں کو یاد کرتے ہیں۔ اردوان نے اس عزم کا اظہار...
    اسلام ٹائمز: میں یہاں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ جب اسرائیل کا مقابلہ نہیں کرسکتے تھے تو حماس نے جنگ شروع کیوں کی۔ یاد رکھیں، جنگیں بہادری، قربانی اور اصولوں کے بغیر نہیں لڑی جا سکتیں۔ آزادی کی تحریکوں میں انسانی قربانیوں کی نہیں مقصد اور کاز کی اہمیت کو دیکھا جاتا ہے، جس کیلئے قربانیاں دی جا رہی ہوتی ہیں۔ تحریر: سید منیر حسین گیلانی کافی عرصے بعد غزہ میں جاری انسانیت سوز بربریت کے مسئلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس اسرائیل جنگ ختم کرنے کیلئے 20 نکاتی فارمولا دیا ہے۔ پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عرب اور غیر غرب مسلم ممالک کے سربراہوں...
    سٹی 42 : عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے مظفرآباد جانے والے وفاقی وزراء کو پہننے کیلئے کپڑے اور میڈیسن کی کمی کا سامنا ہوا، جس کے بعد اُن کا عملہ کپڑے اور میڈیسن لے کر مظفرآباد روانہ ہو گیا۔  ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء ایک دن کی تیاری کے ساتھ مظفرآباد روانہ ہوئے تھے، جس کی وجہ سے اُنہیں کپڑوں اور میڈیسن کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم وفاقی وزراء کے آج پھر مظفرآباد میں قیام کے پیش نظر اپنے کپڑے اور میڈیسن مظفراباد منگوا لی ہیں۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی  ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر...
     سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔   جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ججز کا تبادلہ صرف عارضی ہو سکتا ہے، مستقل نہیں، جبکہ صدر مملکت نے بغیر شفاف معیار اور بامعنی مشاورت کے نوٹی فکیشن جاری کیا، جو غیر آئینی اور غیر ضروری جلدی میں کیا گیا۔  اختلافی نوٹ کے مطابق صدر کا نوٹیفکیشن قانوناً بے اثر اور عدالتی آزادی کے منافی ہے، نوٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے اس خط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے...
    محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے شدت اختیار کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرتے ہوئے  ڈپریشن  سے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، جبکہ امکان ہے کہ یہ ڈیپ ڈپریشن  12 گھنٹے میں طوفان بن جائے گا۔طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘  رکھا جائے گا، جوکہ سری لنکا کا تجویز کردہ ہے. شکتی کا مطلب طاقت ہے جبکہ طوفان کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونےکا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے،  سسٹم کے زیراثرسمندر میں طغیانی بھی رہےگی، جبکہ سمندری طوفان بحیرہ عرب...
    سٹی 42 : بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا نے عوامی فلاح کیلئےخصوصی اقدامات کا اعلان کردیا۔  نادرا دفاتر پر وہیل چیئر کی سہولت، معذور ،بزرگ افراد کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ٹوکن کے بعد قطار میں انتظار سے بچنے کیلئےترجیحی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 55سال عمر والے شہریوں کو تاحیات میعاد کیساتھ شناختی کارڈ کا اجرا بھی شروع کردیا گیا۔  نادرا حکام کے مطابق بیمار یا معذور افراد کیلئے نادرا نمائندہ بائیک سروس کی مدد سے گھرجا کر شناختی کارڈ بنائے گا۔ اس کے علاوہ نادرا موبائل ایپ کے ذریعے گمشدہ کارڈ کا متبادل اور تجدید کی سہولت دستیاب ہے۔ ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ میں ترمیم ،پیدائش و تبدیلی کی...
    ویب ڈیسک : جاپانی حکومت نے ورک ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کو اچھی خبر سنادی، تاہم پروگرام میں شمولیت کے لیے ٹیسٹ میں کامیابی لازمی شرط ہے۔ پاکستان میں جاپان ویزے کے لئے خواہش مند افراد کے لئے جاپان فاونڈیشن کی جانب سے ٹیسٹ برائے بیسک متعارف کروادیا گیا ہے. اس حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا اور اس کا مقصد امیدواروں کی جاپانی زبان میں بنیادی ابلاغی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔  نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی ٹیسٹ کی تاریخیں 4 اکتوبر، 11 اکتوبر، 1 نومبر اور 8 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہیں جبکہ امتحان کا انعقاد ایس...
    اسلام آباد: ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے۔ اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ صدر پاکستان کا ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر اور قانوناً کوئی حیثیت نہ رکھنے والا ہے، آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر صرف عارضی ہو سکتا ہے، مستقل نہیں۔ ججز کے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ صدر مملکت نے بغیر شفاف، معیار اور بامعنی مشاورت کے فیصلہ کیا، ٹرانسفر کا عمل عدالتی آزادی اور تقرری کے آئینی طریقہ کار کے منافی ہے۔ اختلافی نوٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک دیجیٹل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی ہے جو کہ سرکار کی ملکیت ہو گی جس کا مقصد حکومت کے ورچوئل اثاثوں کے انتظام اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ 2017 کی شق 42 کے تحت نان پرافٹ ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے اور یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹر ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان کرپٹو کونسل کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس نے پبلک سیکٹر کے ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے لیے کرپٹو کرنسی والٹ کے قیام کی تجویز دی تھی۔ جس کو دیکھو  منہ اٹھاکر پنجاب...
    ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ عارف علوی 2018 سے 2024 تک صدرمملکت رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ تاحیات سرکاری رہائشگاہ کے اہل ہیں۔ وکیل کے مطابق عارف علوی کو پہلے رہائش کے لیے باتھ آئی لینڈ کا بنگلہ 3-اے الاٹ کیا تھا۔ بعد ازاں  انہیں بنگلہ نمبر 5-اے الاٹ کردیا گیا۔ مذکورہ بنگلہ کسٹم ممبر شہاب امام کے قبضے میں ہے۔ شہاب امام نے بنگلے پر 2023 سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ سابق...
    این ایل سی نے جنوبی وزیرستان کے عوام  کیلئے  ایک اور تحفہ دیتے ہوئے انگور اڈہ ٹرمینل 30 دن کی  ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا۔نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی مقام انگور اڈہ پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔جنوبی وزیرستان کے مقامی قبائل کے دیرینہ مطالبے پر انگور اڈہ سرحدی ٹرمینل حقیقت بن گیا، جدید انفرا اسٹرکچر اور ڈیجیٹل نظام کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل فعال کر دیا گیا۔سخت مشکلات اور بنیادی انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود این ایل سی نے ٹرمینل 30 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔این ایل سی نے مطلوبہ انفرا اسٹرکچر اور ٹرمینل کا تعمیراتی کام مقامی ہنرمندوں کے توسط سے انجام دیا۔ ٹرمینل میں کسٹمز، ایف آئی اے،...