نیشنل کونسل فارڈویلپمنٹ کا اجلاس، کونسل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل کونسل فار ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس صدر اسلم پرویز ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا، جس میں کونسل کی منیجنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں کونسل کے آئندہ کے پروگراموںکے حوالے سے فیصلے کئے گئے جبکہ کونسل کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیاگیا، اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ سندھ اور اور خاص طورپر حیدرآباد میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عوام کی آگاہی کیلئے ایک سمینار اور گروپ ڈسکیشن کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیاجائیگا، اس کے علاوہ تعلیم، روڈ، انفراسٹرکچر سمیت دیگر مسائل کیلئے عوامی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ حکومتی اراکین کو بھی اس حوالے سے لیٹر ارسال کئے جائیں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے صدر اسلم پرویز ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری مظفر عالم صدیقی اور عمر حیات خانزادہ نے کہاکہ کونسل کے قیام کا مقصد حیدرآباد میں نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی کو دور کرنے اور مثبت و تعلیمی ماحول پیدا کرنے کیلئے نوجوانوں کیلئے اداروں کا قیام عمل میں لانا ہے، انہوں نے کہاکہ حیدرآباد تعلیم و تہذیب کے لحاظ سے منفرد شہر کے طورپر جانا جاتا ہے، یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے افراد نے ملک اور بیرون ملک میں اپنا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ اس شہر کی بھی شناخت بنے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن (یومِ اطفال) منایا جا رہا ہے.
اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہترین پرورش کیلئے والدین میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے 20 نومبر 1989 کو بچوں کیلئے مخصوص کیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے بچوں کو درپیش مسائل کا سدباب اور ان کی فلاح و بہبود میں بہتری لانا ہے۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
عالمی یوم اطفال پر والدین میں بچوں کی بہترین تربیت کے لئے شعور بیدار کیا جاتا ہے کہ وہ ابتدائی عمر میں بچوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل اور سیر وتفریح کے مواقع فراہم کریں تاکہ ان کی ذہنی وجسمانی نشوونما میں اضافہ ہو، بچوں کے حقوق کا تحفظ، ان کی فلاح و بہبود اور بہترین تعلیم و تربیت کسی بھی قوم کا اولین مقصد ہونا چاہیے۔
پاکستان میں اس وقت گھروں، ہوٹلوں، کارخانوں، اینٹوں کے بھٹوں اور دیگرکاروباری مراکز میں بڑی تعداد میں بچوں سے مشقت لی جا رہی ہے جہاں ان پر مبینہ طور پر تشدد کیا جاتا ہے اور اُجرت بھی بہت کم دی جاتی ہے,معصوم بچوں سے مشقت کی حوصلہ شکنی کرنا اور چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر اپنے اہم پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے، رواں سال 2025ء کا عالمی یوم اطفال میرا دن، میرے حقوق کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو بچوں کے بنیادی حقوق کی ادائیگی، ان کی نشوونما اور زندگی کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے بچوں سے جڑا ہوتا ہے لہٰذا عالمی سطح پر بچوں کی خوشحالی اور فلاح کے لئے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔
پنجاب؛ آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق میں ذہنی و جسمانی نشوونما، مکمل تحفظ اور معیاری تعلیم و تربیت اہم کردار ادا کرتی ہیں، بچوں کے حقوق کی ادائیگی کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر مؤثر اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں، حکومت پاکستان اس سلسلے میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ بچوں کے خلاف پرتشدد واقعات کے سدباب کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، ساتھ ہی ملک بھر میں ہونہار بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دانش سکول پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔
نیوز نائٹ ،18 نومبر 2024
وزیراعظم نے یاد دلایا کہ تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے، جس کا بنیادی مقصد سکول سے باہر بچوں کو فوری طور پر تعلیمی دائرے میں لانا ہے۔
انہوں نے تمام والدین، اساتذہ اور معاشرے سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتر تربیت میں اپنا کردار ادا کریں، آخر میں وزیراعظم نے عہد کیا کہ پاکستان اپنے بچوں کو ایک محفوظ، خوشحال اور تعلیم یافتہ مستقبل دینے کیلئے پوری قوت سے کوشاں ہے۔
امریکا نے پاکستانی طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی