2025-04-26@07:58:45 GMT
تلاش کی گنتی: 6658

«کے مندرجات»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد سابق بھارتی کپتان نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کردینے چاہئیں۔ یہ متنازع بیان سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کو پاکستان کے ساتھ تمام تر کرکٹ ختم کردینی چاہئیے۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔ ادھر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم وہی...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے جانے پر پاکستانی آرٹسٹ بول پڑے ہیں۔ مختلف سیلیبریٹیز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں بھارت کی طرف سے لگائے جانے والے ان الزامات کو مسترد کیا اور پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے انسٹاگرام پر بھارت کے جنگی جنون پر تنقید کی تو فرحان سعید اور عمیر جسوال نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے وقوفانہ قرار دیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) شمعون عباسی نے کہا کہ وہ اس حملے میں ضائع ہونے والی جانوں پر تعزیت...
    پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے ساتھ بھی جنسی ہراسانی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار احمد رفیق نے اپنے انٹرویو میں شوبز کی دنیا کا تاریک پہلو سب کے سامنے رکھ دیا۔ انٹرویو کے دوران احمد رفیق نے اپنے ساتھ ہراسانی کے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے سیٹ پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکے ہیں، اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ صرف انیس سال کے تھے جب ان کے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا...
    ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں ذخیرہ اندوزی کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پہلگام واقعے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنریوں کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئل (ڈی جی آئل) نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سمیت دیگر امپورٹنگ کمپنیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی بروقت...
    ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ چین کے ساتھ محصولات کا معاہدہ کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے، اور چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں فون کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن صدر نے جمعے کے روز شائع ہونے والے ٹائم میگزین کو انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے کب فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے کیا بات چیت کی، ٹرمپ نے کہا کہ وہ شی کو فون نہیں کریں گے۔ شی جن پنگ نے فون کیا ہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ ان کی طرف سے کمزوری کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی آئل بروقت درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل...
    ویب ڈیسک: سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے مالی نقصانات میں رواں مالی سال کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ڈسکوز کے نقصانات 41 ارب روپے بڑھ کر 143 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 102 ارب روپے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ مالی نقصانات میں اضافہ ہوا ہے تاہم وصولیوں (ریکوری) میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ڈسکوز کی انڈر ریکوریز میں 184 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے جو گزشتہ سال 262 ارب روپے سے گھٹ کر 78 ارب روپے رہ گئی ہیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ ...
    اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمے دارانہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جسے صدر آصف زرداری نے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات قرار دیتے ہوئے سراہا۔صدر زرداری نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ دشمن...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی)گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نہروں کی تعمیر سے متعلق حالیہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیے گئے فیصلے قومی وحدت، آئینی تقاضوں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی ایک عملی مثال ہیں۔ پوری قوم ان فیصلوں کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم نے تمام صوبوں کے اتفاق رائے کو لازم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں منظوری نہیں ملتی، کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ نہ صرف آئینی اصولوں...
    وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف-ورلڈ بینک کی بہار میٹنگز کے موقع پر فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپینڈائٹس سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کمپنی کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ وابستگی کو سراہا اور معیشت میں اس کے تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے ملک میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے پر روشنی ڈالی اور لوگوں، عمل اور ٹیکنالوجی پر مرکوز حکومت کی ٹیکس اصلاحات کا خاکہ پیش کیا۔ وزیر نے سگریٹ کی غیر قانونی پیداوار اور فروخت کو روکنے کے لیے موثر نفاذ اور تعمیل کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس پالیسی آفس کو حال ہی میں فنانس ڈویژن...
    آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ،آئل ریفائنری کو ڈیزل و جیٹ فیول کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی آئل بروقت درآمد کرنے کی ہدایت پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی...
    ملتان میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پاکستانی ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا، مہنگائی کی شرح نون لیگ کی حکومت سے پہلے 40 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قرضوں میں 1500 ارب روپے کا اضافہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی ظلم اور بربریت واضح ہونے کے بعد دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوا۔ پنجاب کے ضلع ملتان میں اپنے ایک بیان میں اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پاکستانی ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا، مہنگائی کی شرح نون لیگ کی حکومت سے پہلے...
    پشین ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشین میں خفیہ معلومات پر سی ٹی ڈی کا  آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات   کے مطابق کوئٹہ میں پشین کے علاقے خنائی بابا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور مارےگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ "جنگ " کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن سے ایک بڑا سانحہ روکا گیا۔ امن...
    پاکستان نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر  میں پہلگام حملے کے واقعے سے متعلق پیشرفت اور بھارت کے بے بنیاد الزامات و غیر مناسب اقدامات پر سعودی عرب کو اعتماد میں لے لیا۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو جمعے کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی فون کال موصول ہوئی جس کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو منہ توڑ جواب دے گا، اسحاق ڈار دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل کو بھارت کی...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، ن لیگ سے معاہدہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی وجہ سے ممکن ہوا، سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، چاروں بھائی مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے جبکہ بلاول بھٹو نے یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔  سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی...
    بھارتی جارحیت؛ پاکستان نے سعودی عرب کو سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور گفتگو کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ...
    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے، اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں آمد، پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آگیا، پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈا واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں، اسرائیلی اہلکار تکنیکی ساز و سامان سے لیس ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک...
    اسلام آباد: صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کرکے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں بریفنگ دی۔ وزیرداخلہ نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا ، صدر زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت اقدامات اور فیصلوں کی تعریف کی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا...
    سندھ کے محکمہ بورڈز و جامعات نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے سال اول کے طلبہ کو رعایتی نمبر دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا۔ محکمہ بورڈ و جامعات کے سیکشن افسر شرف الدین نے چیئرمین بورڈ کو مراسلے میں کہا ہے کہ گیارہویں کے نتائج 2024 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے طلباء کی پاسنگ فیصد میں اچانک کمی کے بارے میں حقائق تلاش کرنے والی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سندھ کابینہ نے کیمیاء میں 20 فیصداور طبعیات اور ریاضی میں 15 فیصد رعایتی نمبرز دینے کےلیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیا تھا۔ اس کے لیے درخواست کی جاتی ہے کہ صوبائی کابینہ کے مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد کےلیے ضروری کارروائی کرکے اس محکمے...
      امر یکہ میں ہر گھرانے کو پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، رپورٹ واشنگٹن : امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کردہ معاشی صورت حال کے”بیج پیپر ” سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ ، بہت سے امریکی علاقوں کی معیشت میں گراوٹ آئی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس سے ایک روز قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں 2025 میں امریکی اقتصادی نمو کی پیش گوئی میں زیادہ کمی کی گئی تھی، جو جنوری کی پیش گوئی سے 0.9 فیصد پوائنٹس کم ہے اور ترقی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملیریا کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کا تھیم، “ملیریا کو ختم کرنا ہے، سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک  سے ” جس کا مقصد ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور...
    اپنے ایک بیان میں نبیہ بیری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا لیکن بلاشبہ صیہونی دشمن نے اپنی ایک بھی بات کو پورا نہیں کیا۔ جس کی مکمل ذمے داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ جب تک دشمن اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا ہم اس وقت تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہتھیار وہ گیم چینجر ہیں جن کی تقدیر کا فیصلہ بات چیت اور جنگ بندی کے مکمل نفاذ کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے لبنانی صدر "جوزف عون" اور مقاومتی تحریک "حزب الله" کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کیا۔ نبیہ بیری نے...
    راولپنڈی ( نیوزڈیسک) تھانہ پیرودھائی کی حدود میں ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے 15 لاکھ ایرانی کرنسی دینے کا جھانسہ دے کر گھر میں گھسا اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری محمد سلطان، جو خیابان سرسید راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے تھانہ پیرودھائی میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں اُس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کو جب وہ کھانا لے کر اپنی دکان کے لیے نکلا تو ایک موٹرسائیکل سوار کو بائیکا رائیڈر سمجھ کر اس کے ساتھ بیٹھ گیا۔ راستے میں موٹرسائیکل سوار اس سے اس کی فیملی کے بارے میں گفتگو کرتا رہا...
    راولپنڈی: زمبابوے ایئرفورس کے سربراہ ایئرمارشل جان جیکب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرمارشل جان جیکب اور چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحرشمشاد مرزا نے پاکستان اور زمبابوے کے دیرینہ تعلقات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع اورسیکیورٹی میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایئرمارشل جان جیکب نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے...
    پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ مبینہ طور پر کروڑوں روپوں کی اسکالرشپس حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی سروس جوائن کیے بغیر منظر عام سے غائب ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالر شپس دی جائیں گی، مریم نواز یونیورسٹی انتظامیہ نے ان سے رقوم کی وصولی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ’مفرور‘ اساتذہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کروانے کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی خط بھیجے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے مطابق مجموعی طور پر 56 اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے کروڑوں روپے کی اسکالرشپس فراہم کی گئی تھیں جن میں سے 12...
    اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں خیبرپختونخوا کے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کو نئے نہری منصوبوں سے نتھی کرنے سے گریز کیا جائے، چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی منصوبہ) کی منظوری 1991ء میں مشترکہ مفادات کونسل نے دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں خیبرپختونخوا کے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کو نئے نہری منصوبوں سے نتھی کرنے سے گریز کیا جائے، چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی منصوبہ) کی منظوری...
    فلسطین کے  نہتےمسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا۔ پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈا واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں۔ اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے۔ اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں آمد، پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز کی پا لیسی اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں...
    صدر مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ نے اہم ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر داخلہ نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بریف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ نے اہم ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ...
    ---فائل فوٹو مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کے قیام کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔بل کے متن کے مطابق کوئی بھی فرد، ادارہ یا ایجنسی کمیشن کے سامنے معلومات پیش کر سکتی ہے، مخبر ڈکلیریشن دے گا کہ اس کی معلومات درست ہیں، معلومات کو دستاویزات اور مواد کے ساتھ تحریر کیا جائے گا۔متن میں کہا گیا ہے کہ اگر مخبر کی معلومات پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ہوں تو وہ نہیں لی جائیں گی، اگر معلومات اسٹریٹجک اور معاشی مفاد کے خلاف ہوں تو وہ معلومات نہیں لی جائیں گی، مخبر سے غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ تعلقات سے متعلق معلومات نہیں لی جائیں گی۔بل میں کہا گیا کہ وہ معلومات بھی...
    ---فائل فوٹو کراچی کے علاقے قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہوزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی روڈ پر واقع کے پی ٹی پل کو مرمت کے لیے بند کریں گے، بلوچ کالونی ایکسپریس وے، قیوم آباد سے کورنگی روڈ پر آنے والا حصہ بند ہو گا۔انہوں نے کہا کہ متبادل راستے کے طور  پر پل کے نیچے کے حصے کو استعمال کیا جا سکتا ہے،...
     اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے "وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم" کے تحت لیپ ٹاپس کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ یہ اسکیم ملک بھر کے ذہین اور محنتی طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے اعلان کیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت وفاقی سطح پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس میرٹ کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ بروقت رجسٹریشن کروائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری یا محرومی سے بچا جا سکے۔ لیپ ٹاپ کے لیے رجسٹریشن کی آخری...
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے- پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے – ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں – پنجاب کے ہر ضلع میں اینٹی ملیریا سپرے مہمات، مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملیریا ہاٹ سپاٹ اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے – عوام ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں صاف پانی کو...
    ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے۔ اس سال کا تھیم - "ملیریا کو ختم کرنا ہے، سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے " جس کا مقصد ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کرنا ہے۔ حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں پہنچنے اور اسے ختم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے...
    اپنے متنازع اقدامات اور دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ جانے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ وطن واپسی کے ارادے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم رجب بٹ نے حالیہ دنوں یوٹیوبر نادر علی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی موجودہ صورتحال اور واپسی کے امکانات پر کھل کر بات کی۔ رجب بٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت دبئی سے قطر اور پھر لندن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں ان کے اہلِ خانہ اور قریبی دوست بھی پہنچیں گے۔ تاہم ان کی پاکستان واپسی اب بھی ایک خاص اجازت کی منتظر ہے۔ ان کے بقول، ’’انشاءاللہ آؤں گا، کیوں نہیں آؤں گا، میرا ملک ہے، میں ضرور واپس...
    وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کے اقدامات کر رہی ہے۔انسدادِ ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اور اس قابلِ علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن پر خصوصی پیغاموزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ...
    ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کردہ معاشی صورت حال کے”بیج پیپر ” سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ ، بہت سے امریکی علاقوں کی معیشت میں گراوٹ آئی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس سے ایک روز قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں 2025 میں امریکی اقتصادی نمو کی پیش گوئی میں زیادہ کمی کی گئی تھی، جو جنوری کی پیش گوئی سے 0.9 فیصد پوائنٹس کم...
    پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں فوری اضافے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اس سلسلے میں ڈی جی آئل نے پاکستان اسٹیٹ آئل سمیت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنریز کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ڈیزل اور جیٹ فیول کی وافر مقدار دستیاب رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے ہدایت دی ہے کہ تیل کی درآمد کا عمل تیز کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے بروقت اقدامات یقینی بنائیں تاکہ ملک میں ایندھن کی فراہمی متاثر نہ ہو اس حوالے سے پی ایس او اور دیگر...
     پاک بھارت کشیدگی کے موجودہ تناظر میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے دونوں ممالک کو جنگ کے خطرے سے بچنے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی راہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ دو ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑی ہیں اگر خدانخواستہ جنگ ہوئی تو پھر کسی کے پاس کچھ نہیں بچے گا خواجہ سعد رفیق نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے پاکستان پر ڈالنے کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مودی سرکار کی انتہا پسندانہ سوچ کا نتیجہ قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کی منسوخی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی۔محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق بریف کیا۔...
    پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے: صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ نے اہم ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بریف کیا، آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی اور پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں ADB کی معاونت کی درخواست کی۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ شیئر کریں۔ وفاقی وزیر خزانہ کی موڈیز ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیرخزانہ نے حکومتی اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے موڈیز ٹیم کو آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی...
    لاہور: گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کا محاورہ  عملی صورت میں نظر آگیا، صوبائی دارالحکومت میں شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعی کا ملازم ہی چور نکلا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں شہری سے 40 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چھیننے کی  واردات  میں مدعی مقدمہ کا نجی ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے انویسٹی گیشن پولیس کو ملزمان کو تلاش کرکے طلائی زیورات برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جس پر پولیس ٹیم نے  کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عرفان علی اور اس کے ساتھی فیصل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین فتح اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے آغاز پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ اور بھابھی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ کمیٹی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ قومی ویمن ٹیم کی سابق...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی اور پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں ADB کی معاونت کی درخواست کی۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ شیئر کریں۔ وفاقی وزیر خزانہ کی موڈیز ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیرخزانہ نے حکومتی اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے موڈیز ٹیم کو آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بہادرآباد ، شاہ لطیف اور لانڈھی فیوچر کالونی میں فائرنگ کے واقات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بہادرآباد کے علاقے  شرف آباد زبیدہ میڈیکل سینٹر کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ بلال ولد رئیس اختر کے نام سے کی گئی ، بہادرآباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شاہ لطیف کے علاقے خلدآباد میں اپنے ہی پستول سے حادثاتی  طور پر گولی چلنے سے ایک...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہوجاتا وفاقی حکومت اس حوالے سے آگے نہیں بڑھے گی۔ جمعرات کو وزیر اعظم ہائوس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی سی آئی کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہو جاتا وفاقی حکومت...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس دلخراش واقعہ میں جانی نقصان پر چیئرمین سینیٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بد نیتی پر مبنی ہیں۔ بھارت بھوکلاہٹ کا شکار ہے اور پاکستان پر الزامات عائد کرنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بھی قابل مذمت فعل قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اقدامات...
     لاہو ر(آئی این پی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کا بہت زیادہ بوجھ ہے، روایتی طریقوں سے اتنی بڑی تعداد میں مقدمات کے فیصلے ممکن نہیں ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے جدید طریقہ کار کو اپنایا جائے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے ساتھ صوبہ بھر کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدور نے ملاقات کی، ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف نسوانہ، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر احسن حمید اللہ، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید ڈوگر، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر چودھری ندیم اقبال بھی موجود تھے۔ملاقات...
    اپنے جاری ایک بیان میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا موقف بھی آ گیا۔ اپنے جاری ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق اور صلاحتیت رکھتا ہے، پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج...
    سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور...
    چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے پاک بھارت جنگ کے خدشات مسترد کردیے۔جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ بالاکوٹ پر حملہ کرکے بھارت دیکھ چکا ہے کہ کیسے اسے 24 گھنٹے میں جواب ملا تھا۔پروگرام میں شریک ماہر بین الاقوامی امور احمر بلال صوفی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے بعد بھارت کو جواب دینا ضروری تھا جو پاکستان نے دے دیا ہے۔
    جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے زمبابوے ایئرفورس کمانڈر ایئر مارشل جان جیکب نزویدے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں سیکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے زمبابوے کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو سراہا اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے...
    ٹیرف جنگ کی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے چین نے امریکا کے سامنے ایک قابل عمل منصوبہ رکھ دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ایک بار پھر تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا یک طرفہ ٹیرف کو مکمل طور پر ختم کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اگر واقعی امریکا تجارتی جنگ سے پیدا ہونے والے تنازع کو حل کرنا چاہتا ہے تو اسٹیک ہولڈرز کی باتوں پر دھیان دے۔ چینی ترجمان نے فی الوقت امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف جنگ...
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر...
    پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے زمبابوے کی ایئرفورس کمانڈر ایئر مارشل جان جیکب نزویدے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائجیریا کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں ملاقات کے دوران دونوں فوجی رہنماؤں نے سلامتی اور دفاع میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے زمبابوے کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار...
    عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائیزیشن کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے محنت کشوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ صرف یہ کہ ان کی کھپت کم ہوجائے گی بلکہ اس ٹینکالوجی سے ان کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح  فریب دے سکتی ہے؟ آئی ایل او کی شائع کردہ نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار مشینیں دنیا میں کام کے ماحول کو تبدیل کر رہی ہیں جس سے کارکنوں کے تحفظ اور بہبود میں بہتری آنے کے ساتھ نئے خطرات نے بھی جنم لیا ہے۔ ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی...
    بارہ ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) 12ہزار افغان باشندوں کی جانب سے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایا 12 ہزار افغان باشندے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب گئے اور وہاں جاکر پاکستانی پاسپورٹ ڈمپ کیے۔ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق تمام فیک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے، فیک پاسپورٹ والوں کو سعودی عرب نے افغانستان ڈی پورٹ کیا جب کہ گجرات، گوجرانوالہ اور خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں فیک پاسپورٹ ایشو ہوئے تھے۔اس دوران ممبر لیگل نادرا نے بتایا کہ میں...
    سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور شملہ معاہدے کی معطلی: قانونی نقطہ نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز تحریر۔۔حافظ احسان احمد کھوکھر،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ممتاز ماہرِ آئینی و بین الاقوامی قانونبھارت کی مسلسل پاکستان دشمنی اور دو طرفہ و بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر، سندھ طاس معاہدے اور شملہ معاہدے کی معطلی جیسے حالیہ اقدامات کا قانونی جائزہ لینا نہایت ضروری ہے۔ یہ دونوں معاہدے پاک بھارت تعلقات کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں، اور بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستان کا موقف اصولی، مضبوط اور قابلِ دفاع ہے۔سندھ طاس معاہدہ، جو 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان عالمی بینک کی ضمانت کے ساتھ طے پایا تھا، ایک بین...
    اسلام آباد: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے پر بات چیت کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں  راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔  
    ڈیلٹا ایئر لائن نے شکاگو سے سیئٹل جانے والے ایک مسافر کو 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کی لیکن شرط یہ تھی کہ وہ جہاز سے اتر کر کوئی اور فلائٹ پکڑ لے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی مذکورہ مسافر نے سوشل میڈیا پر تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے بورڈنگ مکمل کر لی تھی کہ ایئرلائن اسٹاف کی جانب سے اس کو فلائٹ چھوڑ کو کسی اور جہاز سے جانے کے عوض ڈالر کی پیشکش کی گئی۔ مسافر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پیر کو شکاگو اوہیئر سے سیئٹل جانے والی ڈیلٹا فلائٹ میں پیش آیا انہوں نے کہا کہ بورڈنگ کا...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے
    رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز فیرو زپور (سب نیوز)پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کرکے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔حراست میں لیے گئے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے۔سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
    بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بھارتی اقدامات کے خلاف انڈین ایمبیسی کے خلاف مظاہرہ ،مظاہرین میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ،مظاہرین ڈپلومیٹک انکلیو کا گیٹ کھلوا کر انڈین ایمبسی تک جانے میں کامیاب۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ پہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی...
    پہلگام حملے کے بعد انڈیا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی انڈیا سے دو طرفہ معاہدے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان نے فضائی حدود اور سرحد بند کرنے کے علاوہ تجارت کا عمل معطل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ قومی سلامتی کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی جانب سے پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے کیےگئے فیصلوں پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور حکومت کو سراہتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ صحافی حامد میر نے لکھا کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کیا گیا کہ کیا چین ،جاپان اور دیگر ممالک کی طرح امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کرے گا؟جمعرات کے روز اس سوال کے جواب میں چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یاڈونگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کا موقف مستقل ہے اور چین مشاورت اور مکالمے کے لیے تیار ہیں لیکن مشاورت اور مذاکرات کی کوئی بھی شکل ہو اس کی بنیاد باہمی...
    اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو  چھونگ نے “بین الاقوامی تعلقات پر یکطرفہ اور غنڈہ گردی کے اثرات” کے موضوع پر سلامتی کونسل کے آریا فارمیٹ اجلاس کی صدارت کی، جس میں سلامتی کونسل کے ارکان سمیت 80 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔جمعرات کے روز سفیر فو  چھونگ نے کہا کہ امریکہ ” مساوی محصولات ” اور “انصاف” کے جھنڈے تلے  زیرو سم گیم میں مصروف ہے ، جو بنیادی طور پر محصولات کے ذریعے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو تباہ کر رہا ہے، امریکی مفادات کو بین الاقوامی برادری کے عمومی مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور دنیا کے تمام ممالک کے جائز مفادات کی قیمت پر امریکی بالادستی کے...
    پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بقاء کی جنگ میں ملک کا بچہ بچہ اپنے فرائض جانتا ہے، پاکستانی قوم ملکی سالمیت کے لیے ایک ہے اور اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور عالمی میڈیا کو بھارتی ہٹ دھرمی اور جارحیت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں پی پی رہنما نے پہلگام واقعے اور بھارتی ردعمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا...
    12 ہزار افغان باشندوں کی جانب سے  پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایا 12 ہزار افغان باشندے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب گئے اور وہاں جاکر پاکستانی پاسپورٹ ڈمپ کیے۔ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق تمام فیک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے، فیک پاسپورٹ والوں کو سعودی عرب نے افغانستان ڈی پورٹ کیا جب کہ گجرات، گوجرانوالہ اور خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں فیک پاسپورٹ ایشو ہوئے تھے۔اس دوران ممبر لیگل نادرا نے بتایا کہ میں 2023 سسٹم میں بڑی مداخلت ہوئی تھی جس پر جے آئی ٹی بنی اورپھر سسٹم سکیورٹی بہتر ہوئی۔حکام نے  یہ بھی بتایا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) جنوبی ایشیا کے جوہری طاقت رکھنے والے دو حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان پچھلے پچہتر سال کے دوران کئی جنگیں ہو چکی ہیں اور دونوں کے درمیان بیشتر اوقات تعلقات کشیدہ رہے ہیں، تاہم پانی کے ایک اہم وسیلے سے متعلق چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے قبل کیا گیا سندھ طاس آبی معاہدہ پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ لیکن، بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اہم سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ منگل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے، جس میں 26 سیاح ہلاک ہوئے، نے اس معاہدے کو بھی متاثر کردیا۔ بھارت نے اپنی طرف سے اس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے دو روز قبل پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو جواز بنا کر اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا۔جیو نیوز کے مطابق بھارت نے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے والے فیصلے سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے سے متعلق نوٹس حوالے کیے۔   ناپسندیدہ شخصیات کے نوٹس انھیں ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کے لیےحکم دیا گیا ہے۔ بھارت نے پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کو رات کو طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل 2025)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17افراد پر فرد جرم عائد کر دی، کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا،کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔اے ٹی سی عدالت نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے...
    ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔  ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیرِ اعظم کو بتائیں گے،ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اختتام کو پہنچ گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان خان، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پہلگام ڈرامے کے بعد پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال اور بھارت کے عجلت میں اٹھائے گئے ناقابل عمل آبی اقدامات کا بھی جائزہ لیا...
    سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف جعلی اور نازیبا ویڈیوز کی اپ لوڈنگ کے معاملے پر پولیس نے سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کی تضحیک اور ان کے خلاف قابل اعتراض مواد کی تشہیر میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ قانون کی حکمرانی قائم رہے۔ مزید پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان نے نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو کیوں معاف کیا؟ انہوں نے...
    ---فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے۔کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور کے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور اسٹامپ پیپرز بھی برآمد کیے ہیں۔
    بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کینالوں کے متنازع منصوبے پر سندھ اور پنجاب کے کسانوں کا مقدمہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر گزشتہ روز سندھ کے وزیراعلیٰ اور وزیر آبپاشی نے وفاقی حکومت کے نمائندوں سے طویل ملاقاتیں کیں، جس کے بعد پیشرفت ہوئی۔ متنازع کینالوں کے مسئلے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لئے بلاول بھٹو آج اسلام آباد روانہ ہوگئے، جہاں وہ شام میں وزیراعظم سے ملاقات کریں...
    ---فائل فوٹو  بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔رہنماؤں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے۔عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں کنول شوزب، مریم کلثوم اکرم،  محمد احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ، مزمل اسلم اور مصدق عباسی کا نام شامل ہے۔
    —فائل فوٹو لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاریپشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔ دوسری جانب پشاور ہائی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2025ء ) ترکی کی مشہور ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتائے نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ماریا بی کے خلاف سنگین الزامات عائد کردیئے، اس حوالے سے پاکستانی ڈیزائنر نے بھی اپنا مؤقف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکاں آتائے نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو میں بتایا کہ ماریہ بی نے ترکی میں فوٹو شوٹ کے لیے رابطہ کیا، ترکی میں فوٹو شوٹ کا ایک مختلف نظام ہے جہاں جگہ، ماڈلز اور دیگر اخراجات کے لیے ہر لباس کا الگ خرچ آتا ہے اسی لیے میں نے فی لباس معاوضہ طے کیا، میں نے انہیں مکمل کوٹیشن دیا اور تمام میسجز میرے پاس موجود ہیں، میں نے شوٹ...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے، اجلاس میں پہلگام ڈرامے کے بعد پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال پر غور جاری ہے، اجلاس میں بھارت کے عجلت میں اٹھائےگئے ناقابل عمل آبی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جاریا ہے۔ وزیراعظم بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ مشاورت کریں گے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر بھارتی اقدامات پر ردعمل دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا موثر...
    فنون لطیفہ ہو یا شعرو ادب ،کلاسیکل تحریک ایسی تحریک کو کہا جاتا ہے جو قدیم یونانی ،رومی اور تاریخ کے ابتدائی ادوار کے اصولوں، جمالیات اور فکری اقدارو روایات کو اپنا موضوع بناتی ہے۔اردو ادب کی تاریخ لکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ’’اردو ادب میں کلاسیکی تحریک براہ راست،تو مغرب کی طرح ایک منظم تحریک کے طور پر نہیں آئی،لیکن اس کا اثر فارسی اور عربی کلاسیکی ادب کے ذریعے ابتدا ہی سے اردو شاعری اورنثر میں موجود رہا‘‘۔ کلاسیکی تحریک کے زیر اثرتخلیق ہونے والے ادب کابنیادی وصف یہ رہا ہے کہ اس میں سادگی ،توازن ،ترتیب و تہذیب اور اخلاقی اقدار و روایات کا لحاظ رکھا جاتا ہے ۔ اردو کے شعری ادب میں خصوصاً غزل...
    پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ اور پر مؤثر ردعمل دینے کے لیے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ا یس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی، مریم نواز نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیر مقدم کیا اور تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا، باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات زراعت، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا...
    باخبر ذرائع نے وال اسٹریٹ جورنل کو بتایا ہے کہ انتہاء پسند امریکی صدر نے جنگ یوکرین کی سختی کو تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی بحران کے حل کیلئے مذاکرات "میری سوچ" سے بھی کہیں زیادہ مشکل ہیں!! اسلام ٹائمز۔ اپنی نئی صدارت کے آغاز کے تقریباً 3 ماہ بعد، آج انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ احساس ہو چلا ہے کہ یوکرینی جنگ کا 1 ہی دن میں خاتمہ مکمل طور پر "وہم" تھا۔ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل نے اس بارے اعلان کیا ہے کہ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو بتایا ہے کہ یوکرین پر گفتگو "میری توقع" سے بھی کہیں زیادہ "مشکل" ہے! اپنا...