2025-08-16@13:32:01 GMT
تلاش کی گنتی: 73078
«کیمپ»:
ویب ڈیسک : پشاور سے باجوڑ جانے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے , جس کے مطابق 2 پائلٹس سمیت5عملے کے ارکان جان کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک فلائٹ انجنیئر، ایک کریو چیف اور ایک ٹیکنیشن شامل ہیں۔ ہیلی...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔...
لاہور: مون سون بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ تربیلا اور تونسہ بیراج...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کہیں ان کے نام پر جاری موبائل سم کسی اجنبی کے استعمال میں تو نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق جرائم پیشہ عناصر چوری شدہ ذاتی معلومات کی بنیاد پر آپ کے نام سے غیر قانونی...
ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات یوکرین میں جنگ بندی معاہدے کے بغیر ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن نے اپنی اہم ملاقات میں یوکرین کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی، دونوں رہنماؤں نے چند نکات پر اتفاق اور دوستانہ تعلقات کو دوبارہ قائم...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے جُڑے ’فاریور کیمیکلز‘کہلائے جانے والے PFAS نوعمر افراد کے وزن کم کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزن کم کرنے کے لیے نئی مؤثر گولی آگئی، ایف ڈی اے...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ، جس میں اب تک 250 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری...
—فائل فوٹو لاہور کے علاقوں کاہنہ اور چوہنگ میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوہنگ میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ کاہنہ میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔حکام نے بتایا کہ لاشوں کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 84 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 264 روپے 61 پیسے...
ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت...
احسن عباسی:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کےاعلان کے بعدشہریوں نے پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کامطالبہ کردیا ہے۔یاد رہے کہ ڈیزل 12روپے 84پیسے سستا ہونے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے99پیسے ہوگئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوسکااور لائٹ ڈیزل 8روپے20پیسےاور مٹی کاتیل 7روپے19پیسے سستاہوا...
خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی نقصان کے باعث اسلام آباد میں آج اور کل معرکہ حق اور جشن آزادی کی ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے، متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف...

امیرمقام کاسوات کے ہیروز کو خراج تحسین: سیلاب متاثرین کی جانیں بچانے والے رضاکاروں کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کااعلان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی قیمتی جانیں بچانے والے بے لوث رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش...
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مبینہ طور پر مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی نے بتایا کہ سریاب کے علاقوں کیچی بیگ، قمبرانی روڈ اور بشیر چوک کے علاقوں سے 20 سے زائد بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں سول...
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع...
( ویب ڈیسک)100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی نیشنل سیونگز سینٹر لاہور میں ہوئی۔ ملک بھر میں مخصوص کمرشل بینک کی شاخوں کے کسی بھی دفتر قومی بچت کے مراکز سے پرائز بانڈ خریدے جاسکتے ہیں۔ بانڈ ہولڈر انعامات جیت سکتے ہیں جبکہ ان کی سرمایہ کاری کی رقم کو کوئی خطرہ...

خیبر پختونخوا حکومت متاثرین کی مدد میں مصروف اور این ڈی ایم اے صرف الرٹ جاری کرنے تک محدود ہے، سینیئر وزیر آفتاب عالم
خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر و وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ صوبے کے بالائی اضلاع میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے اور صوبائی حکومت تمام تر وسائل ہنگامی صورت حال میں استعمال کر رہی ہے جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم وفاقی ادارہ این ڈی ایم اے صرف صوبے...
پاکستان شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر نے ڈرامہ سیریل بریانی کے زریعے اداکاری کا آغاز کیا ہے اس ڈرامے میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے...
شاہین عتیق: امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کردی گئی۔ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج اورنگ زیب نےعبوری ضمانت میں یکم ستمبرتک توسیع کی،سیشن کورٹ میں عدالتی تعطیلات کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی۔ڈیوٹی جج نے چوہنگ پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے پابند کردیا۔ گوگی...
علامہ سید جواد نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام حسینؑ کی سیرت سے الہام لیتے ہوئے، علامہ اقبال فکر و رہنمائی کا چراغ بنے اور محمد علی جناح عزم و تدبیر کا پیکر ثابت ہوئے۔ دونوں شخصیات نے مل کر امتِ مسلمہ کو جابر و ظالم انگریز کے پنجۂ استبداد سے نجات دلائی۔...
پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی زندگی کے تلخ ترین پہلوؤں کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور اسی سے زیادہ فلموں کی کامیاب ہدایتکاری بھی کی، تاہم ذاتی زندگی میں انہیں کئی بڑے صدمات جھیلنے پڑے۔ سنگیتا...
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور مشہور کوچ بوب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا اور مقامی میڈیا اداروں نے کی۔ یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا سمپسن نے اپنے کیریئر میں 62 ٹیسٹ میچوں...
ویب ڈیسک: سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے،نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔ وزارت کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نامزد بینک کھولنے کےاحکامات جاری کر رکھے ہیں ،وزرات مذہبی امور کا کہنا ہےکہ درخوستوں کی مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی بکنگ روک دی جائے...
پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے بڑھ گئی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ شرح 2.21 فیصد تک جا پہنچی۔ ہفتے کے دوران 17 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار...
قطر اور مصر کی ثالثی میں جاری کوششوں کے دوران، اطلاعات ہیں کہ قاہرہ میں حماس کے مذاکرات کاروں نے اپنے کچھ مطالبات میں نرمی کا عندیہ دیا ہے، جو گزشتہ ماہ دوحہ میں یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کی وجہ بنے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:موساد کے سربراہ کا ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے...
یہ کہانی آزاد کشمیر کے نوجوان اور باہمت سماجی رہنما سید احسان گیلانی کی جدوجہد اور کامیابیوں کی ہے جنہوں نے اپنی پیدائشی جسمانی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ اسے اپنی طاقت بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: خواتین کے لیے منفرد سرکاری ٹریننگ پروگرام وادی جہلم کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق...
عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی، پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی ہوئی ہے۔جنیوا میں پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس، چھیالیس ملکوں نے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ...
لاہور: اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر پی سی بی میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور...
کراچی: مینٹورز کی پوسٹ ختم ہونے کے باوجود 4 سابق کرکٹرز کو بدستور تنخواہوں کی ادائیگی ہو رہی ہے، ثقلین مشتاق اور وقار یونس نوٹس پیریڈ پر ہیں، انھیں برطرفی کے خطوط موصول ہو چکے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور مصباح الحق کوئی نئی ذمہ داری ملنے کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے...
لاہور(آئی این پی )عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒکے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں ،جس میں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں،عرس کے دوران قرات، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر رہیں۔عرس کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تجارت، کاروبار اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO)کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس (Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف پراجیکٹ-2، وائس ایڈمرل عبد الصمد...
اسلام آباد: حکومت نے نیویارک میں واقع قیمتی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو نجی شعبے کے اشتراک سے آگے بڑھانے کیلیے مالیاتی مشیروں کی تلاش کی غرض سے امریکا میں وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے منظوری کیلیے نجکاری کمیشن نے سمری ارسال کر...
کمپنیوں کے حقیقی مالکان کے اعداد و شمار استعمال نہیں کررہا، کرپشن سے جڑی منی لانڈرنگ اسکیموںاور جعلی کمپنیوں کو سرکاری ٹھیکے حاصل کرنے سے روکنے میں رکاوٹ ہے سرکاری فنڈز کی خورد برد اور غیر منصفانہ ٹھیکہ داری صرف جعلی کمپنیوں کو بے نقاب کر کے کم کی جا سکتی ہے ،بین الاقوامی مالیاتی...
مبینہ ٹائون عظیم خان گوٹھ ،گلشن اقبال اور اطراف کے مکینوں کو ملنے والا پانی چوری ہو کر فروخت ہونے لگا ویڈیوز بھی بن گئی ،سرکاری لائنوں پر کوئی بھی کام واٹر بورڈ کو اطلاع کے بغیر نہیں روک سکتے، پولیس حکام واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پانی چوری کرنے...
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی کے اڈوں کی تشہیر ، پولیس لاکھوں روپے ہفتہ وصول کرنے لگی، ذرائع فیز 2 جامی کمرشل میں نزد جنرل اسٹور، کھڈا مارکیٹ، فیز 7 خیابان عباسی نالا والا روڈ،کلاک ٹاور و دیگر علاقے شامل ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں مساج سینٹرز...
عطا تارڑ نے کون سی جنگ لڑی تھی؟ ( فلک ناز چترالی ) جنگ کا ڈیزائن بنانے والے نواز شریف کو ایوارڈ کیوں نہیں دیا؟، سینیٹر ہمایوں مہمند ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگینڈا بے نقاب کیا،فیصل جاوید کا کارکنوں کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ حکومتی ارکان اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ایک اہم ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں صدور کی ملاقات تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔ اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں یو اے ای کے وزیرِ رواداری و بقائے باہمی شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان، پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد، اماراتی معززین، سفارتکار اور پاکستانی کمیونٹی کی...
پیپلزپارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی اور نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے ایک بل قومی اسمبلی میں متعارف کرایا جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور ترویج کو روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھتے ہوئے...
خلیج تعاون کونسل نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، انسانی امداد کی مسلسل رسائی، اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے اور غزہ کی تمام گزرگاہیں کھولنے کا مطالبہ کیا۔ کونسل نے کہا کہ فلسطینی عوام کے جبری انخلا کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیج تعاون کونسل (GCC) نے اسرائیلی وزیراعظم...
کراچی کے ڈیفنس میں بچوں کو قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سابق شوہر غفران کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔بچوں کے والد نے بیان دیا کہ 14 اگست کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب میری سابقہ اہلیہ نےفون کال کی...
امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر تاریخی ملاقات ہوئی۔ امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان یوکرین جنگ ختم کرنے اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان وفود کی سطح پر تاریخی ملاقات ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا۔ فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے عوام کے لیے ایمرجنسی ریلیف سینٹر فعال ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں، کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مدنی مسجد کی شہادت کے بعد علام ایکشن کمیٹی نے تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علما ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مدنی مسجد کو ازسرِنو تعمیر کیا جائے گا اور آج مسجد ے مقام پر نماز جمعہ بھی ادا کی...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے سات سالہ ارسلان ولد رئیس جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ حادثہ خلیل مارکیٹ ولایت شاہ بابا مزار کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری...
یپلزپارٹی کے راہنماہ کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے راہنما سید ناصر حسین شاہ نے خیبر پختونخوا، گلگت...