لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)عالمی اسٹیبلشمنٹ پاکستان اور افغانستان میں استحکام نہیں چاہتی،ملک بحرانوں کا شکار،سندھ میں بڑھتی ہوئی بے امنی، ڈاکو راج اور ریاستی جرائم کا تشویشناک منظر ہے۔جے یو آئی کے مرکزی رہنما علامہ ناصر محمود سومرو اور صوبائی رہنمائوں کی بات چیت۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما علامہ ناصر محمود سومرو کے ساتھ جے یو آئی کے مرکزی ناظم مفتی سعود افضل ہالیجوی،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ،صوبائی پریس سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری،صوبائی ناظم شیخ الحدیث مولانا محمد رمضان پہلپوٹو اور دیگر رہنماؤں کی ایک بھیٹک گلشن شہید میں ہوئی۔جس میں علامہ ناصر محمود سومرو نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ پاکستان اور افغانستان میں استحکام نہیں چاہتی۔معاشی بدحالی اور ناکام خارجہ پالیسی حکمرانوں کی بی حسی کا ثبوت ہے۔حکمران سیاسی لڑائیوں اور اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں۔غربت مہنگائی،بھوک اور بدحالی نے سنگین بحران کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ بے امنی،ڈاکو راج اور ریاستی کرائم کی لپیٹ میں ہے۔مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا کہ نہ امن، نہ گیس،نہ بجلی ،نہ روزگار اور نہ ہی کسی کو تحفظ حاصل ہے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔کچے کے علاقے، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، اور کندھکوٹ، ڈاکوؤں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بن چکے ہیں۔ یہ جدید اسلحے سے لیس گروہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے مسلسل چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا کہ یہ تاثر ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بعض سیاسی شخصیات ان ڈاکو کے گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ ایسے الزامات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ دریائے سندھ پر کینال سندھ کو بنجر بنانے اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر ملک کی لاکھوں ایکڑ زمین ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دیکر ہاریوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔سندھ دریا پر 6 کینالوں کی سازش غیر قانونی اور غیر شرعی ہیں۔ مولانا محمد رمضان پہلپوٹو نے کہا کہ ڈاکو راج اور بے امنی کی وجہ سے سندھ میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ عوام راتیں خوف کے سائے میں گزارنے پر مجبور ہیں۔ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ کچے میں بڑے آپریشنز کا اعلان کیا جاتا ہے، لیکن ان کے نتائج عموماً غیر مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاس ہے کہ انتظامیہ اور حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔اس لئے کچے کے علاقوں میں پولیس،رینجرز اور فوج کی جوائنٹ آپریشنز کی جائے، ریاستی کرائم اور ڈاکو راج کی پشت پناہی کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مولانا محمد نے کہا کہ ڈاکو راج

پڑھیں:

بچی کے لالی پاپ نے ڈاکو کو بدل دیا؟ حقیقت جان کر سب حیران

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو نے ڈکیتی ترک کردی اور پیسے لوٹا کر واپس چلا گیا۔

تاہم تحقیقات اور ریورس سرچ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک ڈرامائی/اسکرپٹڈ ریکارڈنگ ہے، جسے کانٹینٹ کریئٹرز نے سوشل میڈیا ریچ اور انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے تیار کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو کا دل پگھل گیا، بغیر ڈکیتی کیے واپس

 

فیکٹ چیک پوائنٹس:

ویڈیو میں اداکاری کے واضح اشارے موجود ہیں۔ ڈکیتی کا منظر، کرداروں کا ردعمل اور کیمرہ اینگل سب اسکرپٹڈ لگتے ہیں۔ کسی مستند خبر، تھانے یا سرکاری ریکارڈ میں اس ڈکیتی یا واقعے کی کوئی تصدیق موجود نہیں۔ یہ ویڈیو کسی حقیقی واردات سے متعلق نہیں بلکہ ڈرامائی مواد کے طور پر بنائی گئی ہے۔ کئی صارفین نے بھی تبصرے میں اسے ’’ایکٹنگ‘‘ اور ’’شوٹنگ سین‘‘ قرار دیا ہے۔

یہ ویڈیو حقیقی واقعہ نہیں بلکہ منظم انداز میں بنائی گئی ایک ڈرامائی ویڈیو ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پر ویوز اور ریچ بڑھانا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • بچی کے لالی پاپ نے ڈاکو کو بدل دیا؟ حقیقت جان کر سب حیران
  • سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا امن منصوبہ منظور کردیا، غزہ میں عالمی استحکام فورس کی منظوری
  • سندھ کی تقسیم کا معاملہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، ایم کیو ایم کیا چاہتی ہے؟
  • حکومتی بے توجہی
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن
  • کراچی: ایڈا ریو ویلفیئر میں ’خسرہ و روبیلا اور پولیو ویکسین مہم 2025‘ کا افتتاح
  • محمد یونس کی عبوری حکومت نہیں چاہتی کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے: شیخ حسینہ واجد
  • حیدرآباد: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا جماعت اسلامی کے رہنما مولانا دلشیر چنا کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں
  • گورنر سندھ کا روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر پیغام
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل کوٹ چھٹہ کا تنظیمی الیکشن، مولانا مظہر حسین جعفری صدر منتخب