احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی کی یادیں تازہ، تعریفی بیان پر سوشل میڈیا ہلچل
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار احد رضا میر کا اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے بارے میں دیا گیا تعریفی بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا ہے، جس نے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا لی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات شیئر کیے اور خاص طور پر سجل علی کی اداکاری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، "سجل ایک بے پناہ باصلاحیت اداکارہ ہیں، اور ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا۔”
احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی کامیاب پراجیکٹس میں کام کیا، جن میں "یقین کا سفر” اور "آنگن” جیسے مقبول ڈرامے شامل ہیں۔
اگرچہ دونوں کی شادی کچھ وقت بعد ختم ہوگئی، لیکن ان کے مداح آج بھی ان کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔
احد رضا میر کے بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے کو ملے ہیں۔ بعض افراد نے ان کی سچائی اور شائستگی کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے دونوں کی دوبارہ ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: سجل علی
پڑھیں:
ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز
ادکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، مایوں کی خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔
پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ ان کے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
گزشتہ برس معاذ خان کا نکاح صبا کے ساتھ ایک سادہ اور نجی تقریب میں انجام پایا تھا اور اب ان کی مایوں کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ہے۔
مایوں کی تقریب نہایت رنگا رنگ اور خوشیوں بھری تھی، جس میں خاندان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔
ایمن خان اس موقع پر نیلے رنگ کے دیدہ زیب لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جس پر سنہری کڑھائی اور گوٹے کا کام کیا گیا تھا، ان کے انداز نے سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی۔
منال خان نے بھی روایت کے مطابق ایک خوبصورت آتشی گلابی اور سنہری جوڑا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔
دولہا معاذ خان نے سفید روایتی کُرتا شلوار پہنا، جبکہ دُلہن صبا نے آتشی گلابی اور نیلے رنگ کے امتزاج سے تیار کردہ خوبصورت لباس کا انتخاب کیا، جو ان کے ذاتی برانڈ MK Wears کی تخلیق تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Huzaifa Khan (@huzaifakhan_9)
ان کی جوڑی نہایت خوبصورت اور خوش باش نظر آئی اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ان لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
مداح اس خوبصورت جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں اور شادی کی دیگر تقریبات کے منتظر ہیں۔
Post Views: 2