چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
بیجنگ :چین نے جیو چھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان پی آر ایس سی-ای او 1 سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کو بیک وقت کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ۔ چینی میڈ یا نے بتا یا کہ بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کے روز دن 12بج کر 7منٹ پر سیاروں کو خلا میں بھیجا گیا۔دوسرے دو مصنوعی سیاروں میں تھیان لو-1 سیٹلائٹ اور بلیو کاربن 1 سیٹلائٹ شامل ہیں۔تینوں سیٹلائٹس مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوئے اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کی 556 ویں پرواز ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزادی مارچ کیس، عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت کی، عدالت نے سماعت کے دوران وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق گورنر سندھ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی راہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت کی، عدالت نے سماعت کے دوران وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے درج مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، جبکہ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت متعدد دیگر راہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔