بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔سوموار کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے 32 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف حسن ابدال، حضرو، اٹک، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی حملہ کیس، مرکزی ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم 2 دفعات کے تحت عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان کو باعزت بری کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسداد دہشتگردی عدالت بانی پی ٹی آئی عمر قید گوجرانوالہ