کراچی (اسپورٹس رپورٹر )سندھ کا محکمہ کھیل نیشنل گیمز کی تیاریاں وقت پر کروانے میں ناکام ہوگیا جس کے باعث نیشنل گیمز تاخیر کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ کھیل سندھ نیشنل گیمز کی تیاریاں نہ کرسکا جس کے باعث نیشنل گیمز فروری کے بجائے مئی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے نیشنل گیمز کی ایگزیکٹو کمیٹی اور اسپورٹس کمیشن کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے نیشنل گیمز فروری میں کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم گرانٹ کی منظوری میں تاخیر اور گرائونڈ تیار نہ ہونے کی وجہ سے نیشنل گیمز مئی میں شیڈول کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیشنل گیمز کی

پڑھیں:

شارجہ ریڈنگ فیسٹیول 2025 میں بچوں کا تخلیقی سفر: ایل ای ڈی سرکٹس سے روشنیوں کا کھیل

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء) شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کے 16ویں ایڈیشن میں بچے نہ صرف کہانیاں پڑھ رہے ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں روشنیوں میں تبدیل بھی کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں 600 سے زائد تخلیقی ورکشاپس اور سرگرمیوں میں "ڈیجیٹل کیوب" ورکشاپ نمایاں رہی، جس میں بچوں نے Minecraft گیم سے متاثر ہو کر ایل ای ڈی کیوبز تیار کیے۔

لبنان سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر سائنٹسٹ اور پہلی بار SCRF میں شریک محمود ہاشم نے بتایا: "یہ ایک سادہ مگر شاندار تجربہ ہے، جو ریاضی، انجینئرنگ، اور فن کو ایک جگہ لاتا ہے۔ ہم بچوں کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی سیکھنے کا عمل کتنا دلچسپ ہو سکتا ہے۔" بچے تیار شدہ ٹیمپلیٹس، کوائن بیٹری، کاپر ٹیپ، اور ایل ای ڈی کی مدد سے اپنے روشن کیوبز بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

11 سالہ ثناء صدیقی نے کہا، "مجھے سرکٹس کے بارے میں سیکھنا بہت مزے دار لگا، اب میں چاہتی ہوں کہ اپنے فیملی کے کارڈز میں بھی روشنی ڈالوں!" 12 سالہ عقیل اشرف نے دو ایل ای ڈیز کے ساتھ تجربہ کرتے ہوئے کہا، "میں ایک قلعہ بنانا چاہتا ہوں جو ایسے ہی روشن ہو جیسے گیم میں ہوتا ہے۔" ایکسپو سینٹر شارجہ میں 4 مئی تک جاری SCRF 2025، بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل سیکھنے کو فروغ دینے کے مشن پر گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ایئرلائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش، پروازیں 3 گھنٹے اضافی سفر کا شکار 
  • سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 30 اپریل تک شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • انٹر بورڈ کراچی کے سال اول کے طلبہ کو رعایتی نمبر دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری
  • شارجہ ریڈنگ فیسٹیول 2025 میں بچوں کا تخلیقی سفر: ایل ای ڈی سرکٹس سے روشنیوں کا کھیل
  • کیا بھارت حملے کی تیاری کررہا ہے؟ میجر گورو آریہ کا ذومعنی ٹوئیٹ، سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم
  • نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اسپورٹس مین اسپرٹ بھول گئے
  • گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر کیوں، لکی موٹرز نے وجہ بتادی
  • پاکستان کی زمین سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل کے تجربے کی تیاریاں مکمل
  • شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • کراچی : شدید گرمی کی لہر ختم، کل سے سندھ کے دیگر شہروں میں گرمی بڑھنے کا امکان