کراچی: دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنے دفاع کے لیے بری، بحری اور مضبوط فضائیہ کی ضرورت پیش آتی ہے۔
انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ نے دنیا کی دس مضبوط اور طاقتور ترین فضائیہ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی جس میں اُن کے پاس موجود ہتھیار، ایئرکرافٹ (جہاز، ہیلی کاپٹر و دیگر) اور بجٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
چارٹ کے مطابق امریکا دنیا میں سب سے مضبوط فضائیہ رکھنے والا ملک ہے، اس کے بعد روس اور پھر تیسرے نمبر پر روس ہے۔
بھارت کا چوتھا جبکہ جنوبی کوریا کا پانچواں ، جاپان کا چھٹا اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مصر دنیا میں طاقتور ترین فضائیہ کی فورس رکھنے والا دنیا کا آٹھواں ملک ہے اور یہ ترقی سے ایک درجہ بہتر ہے۔
اس کے بعد ترکیہ اور پھر دسواں نمبر فرانس کا ہے۔
امریکی فضائی طاقت روس، چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ افواج سے زیادہ ہے۔
امریکا کی فضائیہ کے پاس 5 ہزار 737 ہیلی کاپٹر، 1854 ہیلی کاپٹر جبکہ 3 ہزار 722 امدادی طیارے موجود ہیں اور اس کا سالانہ بجٹ 800 ارب ڈالر ہے جو عالمی فوجی اخراجات کے تقریبا چالیس فیصد کے قریب بنتے ہیں۔
روس کے پاس امریکی فضائی صلاحیت کا ایک تہائی طاقت ہے، جس میں 1,554 ہیلی کاپٹر، 809 لڑاکا طیارے اور 610 معاون طیارے ہیں۔
روس کے پاس بحری بیڑا ہے جبکہ 2022 میں شروع ہونے والی یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے روس کے 220 طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔
چین درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آتا ہے، لیکن ملک بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی کو تیز رفتاری سے ترقی دے رہا ہے۔
چند ہفتے قبل چین نے اپنے بیڑے میں چھٹے لڑاکا جیٹ کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جو جدید صلاحیتوں کا حامل جبکہ اس میں لوڈ کی گنجائش بہت زیادہ اور سپر سونک رفتدا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین ہوا کی رفتار جتنے لڑاکا طیارے بنانے پر بھی کام کررہا ہے۔
اس کے علاوہ انڈیا کے پاس 2296 جہاز و ہیلی کاپٹر، جنوبی کوریا 1576، جاپان 1459 جبکہ پاکستان کے پاس 1434 جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ مصر، ترکیہ اور فرانس کے پاس بالترتیب، 1080، 1069 اور 972 طیارے، ہیلی کاپٹر و امدادی جہاز موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

کینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کے صوبہ سندھ میں خیرپور میرس کے ببرلو بائی پاس پر دھرنے کی سربراہی کرنے والے وکیل رہنما اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کینالز کی منسوخی کا تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عامر نواز وڑائچ نے کہا: ہم نے دریائے سندھ پر چھ متنازع کینالز کی منسوخی، کارپوریٹ فارمنگ کے لیے سندھ میں زمین کی الاٹمنٹ سمیت چار مطالبات رکھے تھے۔ زبانی اعلان کو ہم نہیں مانتے۔ہم قانون دان ہیں اور کینالز کی منسوخی کا تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک یہ دھرنا ہر صورت میں جاری رہے گا۔

وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر متنازع کینالز کے خلاف خیرپور میرس کے ببرلو بائی پاس پر قومی شاہراہ پر دھرنا دینے والے وکیلوں سے اپیل کی ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ پر کوئی منصوبہ نہ بنانے کی یقین دہانی کے بعد اب احتجاج ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولا جائے۔

جمعے کی دوپہر کو وزیراعلی ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے متنازعہ کینالز پر سندھ کے خدشات سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ نہیں بنے گا۔

مراد علی شاہ کے مطابق: پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے واضح کیا کہ جب تک تمام سٹیک ہولڈر ان منصوبوں پر راضی نہیں ہو جاتے یہ منصوبے نہیں بنائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے 2024 میں دریائے سندھ میں پانی کی وافر مقدار کے متعلق سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، جس کی بنیاد پر کینالز کا منصوبہ بنا، اس سرٹیفکیٹ کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے دو مئی کو ہونے والے اجلاس میں منسوخ کیا جائے گا۔

جس کے بعد کینالز کا منصوبہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ ہم قومی شاہراہ پر دھرنے کے منتظمین کو اپیل کرتے ہیں کہ اب سڑک کو کھولا جائے۔

وزیراعظم کی یقین دہانی کرانے اور اس معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں لے جانے کے اعلان پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی قیادت نے صوبے میں تین روزہ جشن کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ان کینالز کے خلاف بلاول بھٹو زرداری جمعے کی شام کو سکھر میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا سی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی نیتن یاہو اور مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے عمران خان نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا، 200 سے زائد کیسز کا حوالہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں
  • بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان
  • بھارتی فضائیہ کی ایک اور نااہلی، شیو پوری میں طیارے سے گرنے والا سازوسامان املاک تباہ کر گیا
  • کینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
  • پاکستانی فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ: صلاحیت، ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کا موازنہ
  • مودی کا پہلگام حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کرنے کا عزم
  • حکومت نے دہری شہریت والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
  • پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اشتہار جاری، دلچسپی رکھنے والوں سے درخواستیں طلب
  • نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ، تحریک انصاف شامل ہو: فیصل واوڈا
  • روس کے ڈرون طیارے بنانے کے کارخانے میں چینی شہری کام کر رہے ہیں. زیلنسکی کا الزام