Express News:
2025-05-18@17:50:25 GMT

ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے)  نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ اسلام آباد سرکل کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت زوہیب علی کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ ملزم نے شہری کو ترکی اس کے خاندان کے دیگر 5 افراد کو عمرہ پر سعودی عرب بھجوانے کے لیے 12 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔ ملزم نے ایک اور شہری سے بھی بیرون ملک ملازمت کے نام پر 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہتھیائے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے مذکورہ رقم بینک اکاونٹ میں وصول کیں اور رقوم وصول کرکے روپوش ہوگیا۔ گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد مقدمات میں نامزد ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے گجرانوالہ نے 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار اسمگلروں کی شناخت عمران حیدر اور فرخ مشتاق کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو کامونکی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹوریں۔ ملزمان نے مجموعی طورپر شہری سے 9 لاکھ روپے لیے اور بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے

پڑھیں:

لاہور؛ 9سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

نواب ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ مصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ظفر اللہ نے بچے کو ڈرا دھمکا کے بدفعلی کی، اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔

ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو مزید تحقیات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جناح ہائوس حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 مئی کی تاریخ مقرر
  • ایس پی اقبال ٹاؤن کا ڈرائیور غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث، ملزم گرفتار
  • لاہور: خاتون و ڈرائیور کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم ایجنٹ گرفتار، جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر آف لوڈ
  • چشتیاں: دو اوباشوں کی نابالغ بچے سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ملزمان گرفتار
  • امریکی باسکٹ بال کھلاڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کے الزام میں انڈونیشیا میں گرفتار
  •  لاہور: 9سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور؛ 9سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشن؛ 9 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات  برآمد