قرآن پاک کی بیحرمتی روکنے کیلئے محکمہ اوقاف میں خصوصی سیل قائم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ قرآن پاک کی حُرمت کو یقینی بنانا ایمان کا تقاضا ہے، موجودہ حکومت، اسلامی اقدار کی سربلندی کیلئے کوشاں ہے، اَمن بقائے باہمی کیلئے تمام کتبِ مقدسہ کا احترام لازم ہے، مذاہبِ عالم کے راہنما اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے تدارک کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے سپیشل سیل قائم کر دیا ہے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیرصدارت سوشل میڈیا پر قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے تدارک کیلئے خصوصی اجلاس ہوا۔ جس کے دوران ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں چار افسران پر مشتمل سیل قائم کر دیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف نے بتایا کہ قرآن پاک کی حُرمت کو یقینی بنانا ایمان کا تقاضا ہے، موجودہ حکومت، اسلامی اقدار کی سربلندی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اَمن بقائے باہمی کیلئے تمام کتبِ مقدسہ کا احترام لازم ہے، مذاہبِ عالم کے راہنما اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات روکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک کی
پڑھیں:
خواتین، نوجوانوں اور بزنس کمیونٹی کیلئے براہِ راست روابط قائم کیے جائیں، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے خواتین، نوجوانوں اور بزنس کمیونٹی کیلئے براہِ راست روابط قائم کرنے پر زور دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی ڈبلیو ای ایف میں شراکت بڑھانے اور سرمایہ کاری کےمواقع حاصل کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ’’فیوچر آف جابز‘‘ مباحثے میں پاکستان کی شمولیت بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں پاکستان کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، صنعت، سرمایہ کاری اور دیگر وزارتوں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس میں طے پایا کہ ڈبلیوای ایف کے جاری منصوبوں کی فہرست مرتب کرکے پیشرفت جانچی جائے گی۔
گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اونگزیب نےخواتین، نوجوانوں اور بزنس کمیونٹی کیلئے براہِ راست روابط قائم کرنے پر زور دیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، وزیر خزانہ نے ڈبلیو ای ایف کے ساتھ منظم اور مربوط حکمت عملی اپنانے کا عزم بھی دہرایا۔