آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 سے 15 جون تک لارڈز میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی۔

دنیا بھر کے شائقین کرکٹ یہ دلچسپ مقابلے براہ راست گراؤنڈ میں جا کر دیکھ پائیں گے، اس مقصد کے لیے انھیں بے تابی سے ٹکٹوں کا انتظار ہے۔

آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ شائقین اب 31 جنوری سے ٹکٹ حاصل کر پائیں گے، رجسٹرڈ شائقین کے لیے ٹکٹس کی ونڈو 29 جنوری کو کھل جائے گی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا 69.

44 فیصد کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا 63.73 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

دسمبر 2024 تا جنوری 2025 کے دوران کھیلی گئی گواسگر بارڈر ٹرافی میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹیسٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

آئی سی سی نے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

 نامزد کرکٹرز میں زمبابوے، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لے کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔

بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے زمبابوے کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 15 وکٹیں اور 100 سے زائد رنز بنائے، اور بنگلہ دیش کی اننگز سے جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

نیوزی لینڈ کے بین سیئرز کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو میچز میں مسلسل پانچ پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا۔

 شائقین کے ووٹوں سے فیصلہ ہوگا کہ پلیئر آف دی منتھ کا تاج کس کے سر سجے گا، ووٹنگ کے لیے آئی سی سی کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس کی عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست
  • روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟
  • بھارتی کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
  • پاک فضائیہ کو ملک کا تاریخ ساز دفاع کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں، گورنر پنجاب
  • تاریخ کی سب سے مہنگی ویب سیریز، ایک قسط پر 1600کروڑ روپے خرچ
  • آئی سی سی نے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا
  • پاک بھارت کشیدگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،انتونیو گوتریس
  • 5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش؛ ویڈیو سامنے آ گئی
  • 15 گھنٹے کی پریس کانفرنس، مالدیپ کے صدر نے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
  • آبی تنازعہ‘ خطے میں ورلڈ آرڈر کو خراب کرنے کی مثال قائم ہو گئی: بی بی سی